Tag: multan PP-196

  • ملتان، ضمنی الیکشن کامعرکہ ن لیگ نے سرکرلیا

    ملتان، ضمنی الیکشن کامعرکہ ن لیگ نے سرکرلیا

    ملتان: حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمود الحسن نے اپنے مخالفین کو شکست دے کر ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔

    ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا محمود الحسن 26540 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار 20341 ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر رہے۔

     رانا محمود الحسن کی جیت کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کارکنوں نے اپنے امیدوار کی فتح کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، مٹھائی بھی تقسیم کی گئی جبکہ آتشبازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

    پی پی ایک سو چھیانوے میں ضمنی انتخاب کادنگل تمام ہوا، ن لیگ کے رانامحمودالحسن،تحریک انصاف کے راناعبدالجبا، اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد حسین کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوا۔

    ملتان میں شدید گرمی میں بھی ووٹرزپولنگ اسٹیشنز پرقطار یں لگائے کھڑے رہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے بہتر انتظامات نہ کئےجانے پر بد نظمی کے مناظر بھی دیکھے گئے ۔ پولنگ اسٹییشنز پر اسلحہ بردرا افراد بھی آزادانہ گھومتے پھرتےنظر آئے ۔

    تبدیلی کے متوالوں نے حکومت پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے، ایک لاکھ اٹھترہزار سےزائد ووٹرز کیلئےایک سو تینتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گٗئے تھے، پی پی ایک سو چھیانوے کی نشست سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحید آرائیں کے نا اہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

  • ملتان پی پی 196: پولنگ کا عمل مکمل ، ووٹوں کی گنتی جاری

    ملتان پی پی 196: پولنگ کا عمل مکمل ، ووٹوں کی گنتی جاری

    ملتان : حلقہ پی پی ایک سو چھیانوےمیں ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ کا وقت ختم ہوگیا، اس دوران کہیں دھاندلی کے الزامات لگے تو کہیں ووٹرز بد نظمی کی شکایات کرتے رہے ۔

    پی پی ایک سو چھیانوے میں ضمنی انتخاب کادنگل تمام ہوا، ن لیگ کے رانامحمودالحسن،تحریک انصاف کے راناعبدالجبا، اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد حسین کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوا۔

     ملتان میں شدید گرمی میں بھی ووٹرزپولنگ اسٹیشنز پرقطار یں لگائے کھڑے رہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے بہتر انتظامات نہ کئےجانے پر بد نظمی کے مناظر بھی دیکھے گئے ۔ پولنگ اسٹییشنز پر اسلحہ بردرا افراد بھی آزادانہ گھومتے پھرتےنظر آئے ۔

    تبدیلی کے متوالوں نے حکومت پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے، ایک لاکھ اٹھترہزار سےزائد ووٹرز کیلئےایک سو تینتیس پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گٗئے تھے، پی پی ایک سو چھیانوے کی نشست سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحید آرائیں کے نا اہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

  • ملتان :ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادی گئیں

    ملتان :ضمنی الیکشن، ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادی گئیں

    ملتان: ملتان میں پی پی ایک سو چھیانوے کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادی گئیں، لیگی میدوار نے حامیوں کے جھرمٹ میں ووٹ کاسٹ کیا،خلاف ورزیوں کا نوٹس نہ لینے پر پی ٹی آئی نے گو نواز گو کے نعرے لگادیئے۔

    ۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمود الحسن ریلی کیساتھ ووت ڈالنے پہنچ گئے، رانا محمود الحسن ووٹ دیکھا دیکھا کر بیلٹ بوکس میں ڈالا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کھلے عام کرتے رہے۔

    ن لیگ کے رہنما کے ہمراہ ٓآئے ساتھی بھی ووٹ دکھا دکھا کہ کاسٹ کرتے رہے اور کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں تھا، ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی ووٹر مہر لگانے کے بعد ووٹ نہیں دیکھا سکتا۔

     تحریکِ انصاف کی خاتون رہنماء نےالزام لگایا کہ حکومت الیکشن میں مداخلت کر رہی ہے، کوئی سننے والا نہیں، تبدیلی کے متوالوں کا کہنا ہےکہ حکمران جماعت کے لوگ من مانی کررہے ہیں یہی سب کرنا تھا تو الیکشن کیوں کروایا۔

    پی ٹی آئی کارکنان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

    دوسری جاںب ملتان کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے حامیوں نے انتخابی قوانین کی دھیجاں اڑادیں، ووٹ ڈالا، موبائل سے تصویر لی اورسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

    پی پی ایک سو چھیانوے کےضمنی معرکے میں انتظامیہ کے دعوے دھرے رہ گئے، اہلکاروں کی موجودگی میں موبائل فون کے ساتھ پولنگ بوتھ گئے۔انتخابی نشان پر ٹھپہ لگایا ، تصویریں لے کر سوشل میڈیا ڈال دی۔

  • ملتان:پی پی 196میں ضمنی انتخاب کامیدان سج گیا

    ملتان:پی پی 196میں ضمنی انتخاب کامیدان سج گیا

    ملتان: ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا، ضمنی معرکے میں چودہ امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

    پی پی ایک سو چھینانوے میں آج پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ضمنی انتخا ب میں چودہ امیدواروں نے حصہ لیا ہےجبکہ ایک لاکھ اٹھتر ہزار دوسو اٹھتر ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا محمود الحسن، پاکستان تحریک انصاف کے رانا عبدالجبار اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چودھری محمد حسین کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے ۔

    حلقہ میں ایک سو تینتیس پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے اکتالیس پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    چار ایس پی،اگیارہ ڈی ایس پی اور تین سو سولہ افسران سمیت تین ہزار سات سوایک افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں، پی پی ایک سو چھیانوے کی نشست سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحید آرائیں کے نا اہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    ۔