Tag: multan PTI jalsa incident

  • سانحہ ملتان کی تحقیقات کیلئے 3رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل

    سانحہ ملتان کی تحقیقات کیلئے 3رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل

    لاہور: ملتان واقعے کی انکوائری کے لئے حکومتِ پنجاب نے سیکریٹری ماحولیات کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی جبکہ تحریکِ انصاف نے بھی پارٹی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل کی سربراہی میں سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہیں۔

    ملتان میں تحریکِ انصاف کے جلسے کے بعد مچنے والی بھگدڑ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی سات افراد کی موت کی تحقیقات کےلئے حکومت پنجاب نےتین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، سیکریٹری ماحولیات اقبال چوہان کمیٹی کی سربراہی کریں گے، دیگر ممبران میں ڈی آئی جی علی عامر ملک اور سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شعیب اکبر شامل ہیں۔

    کمیٹی ملتان واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے بھی سانحہ ملتان کی تحقیقات کے لئے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی، جو سینئر رہنما عمران اسماعیل تحریکِ انصاف کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، سانحہ ملتان  کی ابتدائی رپورٹ تھانہ لوہاری گیٹ میں درج کرلی گئی ہے۔

    گذشتہ روز قاسم باغ ملتان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کے بعد داخلی اور خارجی راستوں پر بد انتظامی کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے اور شدید گرمی کی وجہ سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیسے ہی خطاب ختم کیا تو جلسے میں موجود ہزاروں افراد نے اسٹیڈیم کے آزادی گیٹ سے باہر نکلنا چاہا تاہم وہاں بھگڈر مچ جانے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد دم گھٹنے سے بے ہوش اور زخمی ہوگئے۔

    چوہدری برادران نے سانحہ ملتان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن افسوسناک واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دے۔

  • چوہدری برادران کا سانحہ ملتان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    چوہدری برادران کا سانحہ ملتان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری شجاعت اور پرویزالہی نے سانحہ ملتان پرجوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    چوہدری برادران نے کہا ہے کہ کمیشن افسوسناک واقعے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دے، جلسےمیں لاکھوں افراد کی موجودگی کے باوجود مقامی انتظامیہ کی جانب سے ناکافی انتظامات کئے گئے۔

    انھوں نے کہا کہ عوام کے ہجوم کیلئے صرف دو گیٹ کھولنا سمجھ سے بالاتر ہے، جس کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔

    پرویزالہی نے کہا انتظامیہ بتائے اسٹیڈیم کے تمام دروازے کیوں نہیں کھولے گئے، لوگوں کے باہر نکلتے وقت لائٹیں کیوں بند کی گئیں؟

    چوہدری برادران نے واقعہ کا ذمہ دار ملتان اور حکومت پنجاب کی انتظامیہ کو قرار دیا ہے، چوہدری شجاعت نے کل عوامی تحریک کے فیصل آباد میں ہونے والے جلسے میں کارکنوں کو شرکت اور تعاون کی ہدایت کردی ہیں۔