Tag: multan road

  • ملتان روڈ پر دھند کے باعث وین الٹ گئی، 3 مسافر جاں بحق، 11 زخمی

    ملتان روڈ پر دھند کے باعث وین الٹ گئی، 3 مسافر جاں بحق، 11 زخمی

    پتوکی: ملتان روڈ پر دھند کے باعث ایک وین الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق، اور 11 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پتوکی میں دھند کے باعث افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، ایک وین حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس میں تین مسافر جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی شکار وین میں ایک ہی فیملی کے افراد لاہور سے اوکاڑہ جا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہو گیا ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم الیون بھی شدید دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹر وے ایم فور پنڈی بھٹیاں شور کوٹ اور موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دیے گئے ہیں۔

    لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر سے 50 میٹر تک رہ گئی ہے، ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہو گیا ہے۔

    دوسری طرف فضائی آلودگی میں لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی ٹاپ 10 لسٹ میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آیا ہے، گلبرگ ایف سی کالج کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 322 ریکارڈ کی گئی، جوہر ٹاؤن میں 416 اور کینال روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس سب سے زیادہ 458 ریکارڈ کی گئی۔

  • ویہاڑی: بس اورٹرک میں تصادم، 2 جاں بحق 4 زخمی

    ویہاڑی: بس اورٹرک میں تصادم، 2 جاں بحق 4 زخمی

    ویہاڑی: کنڈور کے علاقے میں ہائی وے پرٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ ملتان روڈ پر ویہاڑی سے 12 کلومیٹر دورکنڈور کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک تیزرفتاربس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا۔

    تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جن کی عمریں 20 اور 22 سال بتائی گئیں موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ 4افراد اس سانحے میں زخمی ہوئے ہیں۔

    زخمی افراد کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ اسپتال ویہاڑی منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ بس اور ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے اورواقعے کی ابتدائی تفتیش جاری ہے۔