Tag: multan run way

  • ملتان ایئر پورٹ 14 گھنٹوں سے بند

    ملتان ایئر پورٹ 14 گھنٹوں سے بند

    ملتان: ایئر پورٹ پر14 گھنٹوں بعد بھی فلائٹ آپریشن بحال نہ ہوسکا جس کے سبب ملتان آںے والی ایک اور پرواز کو بہاولپور اتاردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ملتان ایئرپورٹ پرآنے والی ایک پرواز کے لینڈنگ گیئرمیں تکنیکی خرابی پیداہوئی جس کے سبب جہازکو رن سے نا ہٹایا جاسکا۔

    ملتان میں رن وے میسر نہ ہونے کے سبب پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 330 کو بہاولپور میں لینڈ کرایا گیا جہاں سے مسافروں کو بس کے ذریعے ملتان منتقل کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ملتان ایئر پورٹ کے رن وے کو چار بجے تک جہازوں کی آمد کے لئے کھول دیا جائے گا۔

    پی کے 330 کے مسافروں نے ملتان کے بجائے جہاز بہاولپوراتارنے پر شدید ردعمل کا اظہارکیا۔