Tag: multan sultan

  • ملتان سلطانز کو فتح سے روکنا بہت مشکل ہے، ایرن ہالینڈ

    ملتان سلطانز کو فتح سے روکنا بہت مشکل ہے، ایرن ہالینڈ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں غیرملکی میزبان ایرن ہالینڈ کا خیال ہے کہ موجودہ فاتح ملتان سلطانز کو اپنے ٹائٹل کے دفاع سے روکنا مشکل ہے کیونکہ وہ اس سال پی ایس ایل میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ جیسا کہ ملتان سلطانز نے نو میں سے آٹھ میچز جیتے ہیں اور میچ کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ایک بار اپنے باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ناقابل یقین حد تک 105 رنز تک محدود کردیا۔

    ایرن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ملتان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ واہ! یہ دیکھنا مشکل ہے کہ ملتان سلطانز جس طرح سے پی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ٹائٹل نہیں جیتے گا اس طرح وہ کیسے جا رہے ہیں۔

    دریں اثنا، ملتان ایک مضبوط یونٹ کی طرح لگتا ہے کیونکہ ان میں ہر چیز کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان کے پاس عمران طاہر اور آصف آفریدی کی شکل میں اسپن بولرز کی شاندار جوڑی موجود ہے۔

    ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دہانی سمیت تیز بالرز اپنے سامنے والے بیٹسمین پر نئی اور پرانی دونوں گیندوں سے خطرناک اور تیز ترین حملے کرتے ہیں۔

    اس کے علاوہ ان کے اوپننگ بلے باز شان مسعود اور محمد رضوان انہیں ایک اچھی اوپننگ پارٹنر شپ فراہم کرتے ہیں جو ٹم ڈیوڈ جیسے پاور ہٹرز کے لیے ٹھوس بنیادیں استوار کرتے ہیں۔ ریلی روسو اور خوشدل شاہ مخالف باؤلرز کے خلاف جارحانہ انداز میں چلیں گے۔

  • ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ، پی سی بی کا اہم اعلان

    ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ، پی سی بی کا اہم اعلان

    لاہور: پی ایس ایل سیزن سیون کے پلے آف راؤنڈ سے قبل ملتان سلطانز کے کیمپ سے کرونا کیس رپورٹ ہوا ہے جس پر پی سی بی نے اہم ترین بیان جاری کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج ہونے والے میچ شیڈول کےمطابق ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ ملتان سلطانز کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس پر ٹیم کے اسکواڈ اوردیگر ارکان کے کووڈ ٹیسٹ کئے گئے تمام ارکان کی رپورٹ منفی آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: پلے آف کی چوتھی ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    تاہم ملتان سلطانز کےسیکیورٹی کنسلٹنٹ میں کرونا کیسز مثبت ہونے کے باعث انہیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان آج شام میں میچ کھیلا جائے گا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے یہ میچ اہم ہیں،اگر اسلام آباد اپنا میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل فوز کے لیے کوالیفائی کر جائے گی تاہم اگر اسلام آباد اپنا میچ ہار جاتی ہے اور کوئٹہ اپنا میچ جیت جاتی ہے تو تب فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

  • فائنل کس پلان کے تحت کھیلا؟ ملتان سلطانز کے کپتان نے بتادیا

    فائنل کس پلان کے تحت کھیلا؟ ملتان سلطانز کے کپتان نے بتادیا

    ابوظبی: پی ایس ایل سکس کی چیمپئن ٹیم کے کپتان محمد رضوان ٹرافی تھامنے پر بے حد مسرور ہیں اور انہوں نے فائنل میچ کی حکمت عملی بیان کردی ہے۔

    فائنل معرکہ اپنے نام کرنے کے بعد محمد رضوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کے آغاز سے ہی کوشش تھی کہ جونیئر اور سینئر سب کو ساتھ لےکرچلوں، ہماری ٹیم ٹورنامنٹ میں نیچے سے ٹاپ پر آئی، اسکے کے لئے لڑکوں نےجتنی محنت کی وہ اس جیت کےحقدارہیں۔

    کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے اعتراف کیا کہ فائنل میچ کا پریشر تو تھا مگر یہی حکمت عملی بنائی تھی کہ فائنل میں پہلے بیٹنگ کرکےنئی گیند کا پریشر لیں ، حکمت عملی کامیاب رہی اور بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: زلمی کے کپتان نے فائنل میں شکست کی وجہ بیان کردی

    فاتح ٹیم کے کپتان نے جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بولرز نے پورے ٹورنامنٹ میں زبردست بولنگ کی۔

    واضح رہے کہ رات گئے ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

    پشاور زلمی کا یہ چوتھا پی ایس ایل فائنل تھا مگر وہ صرف ایک بار ہی ٹرافی تھامنے میں کامیاب رہی ہے۔

  • ابوظہبی : ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

    ابوظہبی : ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

    ابوظہبی : شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو ہرا دیا، ملتان سلطانز نے167رنز کا ہدف 16.3اوورز میں حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان سپر لیگ 6 کے 21 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

     سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس ‏جیت کر  زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد پشاور زلمی نے مدمقابل ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔

    ملتان سلطانز نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے167رنز کا ہدف 16.3اوورز میں حاصل کیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 82رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانزکےصہیب مقصودنے61رنزبنائے۔

     فاتح ٹیم کے شاہنواز دہانی نے چار وکٹیں حاصل کیں، پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور  ملتان سلطان دو میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

    اس سے قبل کھیلے گئے پی ایس ایل سکس کے بیسویں میچ میں عمدہ بولنگ کی بدولت اسلام ‏آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دی۔

  • پی ایس ایل 6: آج کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز اور  لاہور قلندرز پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے

    پی ایس ایل 6: آج کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے

    کراچی : پی ایس ایل سکس میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور ملتان سلطانز درمیان جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی۔

    پی ایس ایل سکس کی سب سے مقبول ٹیم دفاعی چیمپئن کراچی کنگز آج اپنا رنگ جمائے گی، کھلاڑیوں کا عزم ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف جیت کے عزم کے ساتھ ابوظہبی کے میدان میں اتریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔

    کراچی کنگز نے ملتان سلطان سے آٹھ میں سے چارمیچ جیتے، ایک ہارا، ایک ٹائی ہوا اور دو بےنتیجہ رہے۔ کراچی کنگز نے پی ایس ایل سکس کے میچ میں ملتان کو کراچی میں سات وکٹ سے ھرایا تھا۔

    پاکستان سُپرلیگ کا آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگا، قلندرز کے پاس پہلی پوزیشن مستحکم کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔

    پشاور زلمی اگر فتح حاصل کرتے ہیں تو پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آجائیں گے۔ ریکارڈز میں پشاور زلمی کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک بارہ میچ کھیلے گئے، زلمی نے آٹھ اور لاہور چار میں کامیاب رہا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل سکس کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا ہے، قلندرز کے پانچ میچز میں چار فتوحات کے ساتھ آٹھ پوائنٹس ہوگئے، کراچی کنگز کا دوسرا نمبر ہے۔

    کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے چھ چھ پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رنز اوسط کے باعث کنگز کی ٹیم پشاور زلمی سے آگے ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے، ملتان سلطانز  پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے نمبر پر ہیں۔

     

  • عمران طاہر کا مرحوم دوست کو نرالے انداز میں خراج تحسین

    عمران طاہر کا مرحوم دوست کو نرالے انداز میں خراج تحسین

    کراچی: پی ایس ایل میں شامل جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر اپنی خوش مزاجی کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں، گذشتہ روز ہونے والے میچ میں عمران طاہر کی غیر معمولی حرکت نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو22 رنز شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی اور کوئٹہ کی کامیابی کے ساتھ ٹاس جیت کر میچ جیتنے کی روایت بھی ٹوٹ گئی۔

    میچ کی خاص بات جو شائقین کرکٹ کے دل میں گھر کر گئی وہ کوئٹہ کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر کا اپنے پرانےدوست اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

    کل کوئٹہ کے خلاف وکٹ حاصل کرنے کے بعد عمران طاہر نےجرسی اتار کر جشن منایا،جس پر لکھا تھا کہ‘‘ مجھے ہر چیز سکھانے کیلئے شکریہ برادر، میں آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کروں گا، اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔شکریہ”

     عمران طاہر کا کہنا تھا کہ میراکیریئر بنانےمیں طاہرمغل کا اہم کردار ہے

    طاہر مغل پاکستان کی تاریخ کے ان چند باؤلرز میں شامل تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں، طاہرمغل دو ماہ قبل کینسرکے باعث انتقال کرگئے تھے۔