Tag: multan test

  • بابر اعظم نے امپائر کے پاس جاکر کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    بابر اعظم نے امپائر کے پاس جاکر کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی امپائر کے پاس جاکر انہی کی نقل اتارنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم کے 75 اور سعود شکیل کے 63 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

    محمد رضوان دس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف نے 22 رنز بنائے جبکہ محمد نواز ایک رن بنا کر جیک لیچ کو دکٹ دے کر چلتے بنے۔

    انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاسٹ بولر مارک ووڈ اور جو روٹ نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیمز اینڈرسن ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    دوسری اننگز میں انگلش ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں، ہیرو بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    دوران میچ اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئے جب بابر اعظم امپائر مارس ایرسمس کے پاس گئے اور انہی کا انداز اپنانے لگے۔

    قومی ٹیم کے کپتان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • وزیراعظم نے قومی ٹیم سے ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا

    وزیراعظم نے قومی ٹیم سے ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم سے ملتان ٹیسٹ جیتنے کا وعدہ لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر وفاقی وزرا، سفارتکار، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سمیت دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے۔

    شہباز شریف نے راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے پر انگلش ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا، امید ہے کہ قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 17 سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ مشترک ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں امن قائم ہوا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آگے آئیں، میں ان کا پوری قوم کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے پاک برطانیہ دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

    صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحالی کے حکم نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ملٹری سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔