Tag: Multan

  • ملتان میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، دس ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار

    ملتان میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، دس ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار

    ملتان : پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملتان ضلعی انتظامیہ نے دس ارب روپے سے زائد مالیت کی 52 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پورے صوبے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ملتان میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا۔

    ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کے وسط میں قائم ملتان کرکٹ کلب کی 52 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرالی ہے جس کی مالیت دس ارب روپے سے بھی زائد ہے۔

    ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کرکٹ کلب میں بنائے گئے جم کو بھی خالی کرالیا گیاہے جہاں سے ممنوعہ ادویات بھی برآمد ہوئیں ہیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کلب کے کپتان جاوید نے آپریشن کو غیر قانونی قرار دیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس سے قبل

    مزید پڑھیں : ملتان ، تجاوزات کیخلاف آپریشن، بیس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

    یاد رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے، انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر صورت قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔

  • ملتان : تجاوزات کیخلاف آپریشن، بیس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

    ملتان : تجاوزات کیخلاف آپریشن، بیس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار

    ملتان : سرکاری زمین پر قائم غیر قانونی نرسریوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں بیس کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پورے صوبے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے ممتاز آباد، دہلی گیٹ، عید گاہ چوک اور خونی برج میں گرینڈ آپریشن کیا۔

    کارروائی کے موقع پر اے سی سٹی اور ایم ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، کئی تجاوزات گرا کر ریڑھیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

    تجاوزات کیخلاف آپریشن پر جائے وقوعہ پر موجود تاجروں نے احتجاج بھی کیا۔ اینٹی انکروچمنٹ ٹاسک فورس نے عید گاہ چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بیس کروڑ روپے مالیت کی پچاس مرلہ کمرشل اراضی واگزار کرالی۔

    قبضہ مافیا نے عرصہ دراز سے سرکاری زمین پر پودوں کی نرسری بنائی ہوئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

    یاد رہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے، انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر صورت قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضرِ صحت جوس کی ترسیل ناکام، فیکٹری سیل

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضرِ صحت جوس کی ترسیل ناکام، فیکٹری سیل

    ملتان: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے محرم الحرام کے موقع پر ناقص جوس کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے مذکورہ فیکٹری کو سیل کردیا۔

    ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع آم اور سیب کا جوس بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا۔

    ڈائریکٹر جنرل کے مطابق جوس فیکٹری ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر اپنے ہاں تیار کیے جانے والے پھلوں کے مشروب سپلائی کرتی تھی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جوس میں پھلوں کی مقدار کم جبکہ کیمیکل اور فلیور زیادہ تعداد میں شامل کیا گیا تھا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق محرم الحرام میں زیادہ فروخت کے پیش نظر کمپنی نے بڑی تعداد میں جوس کے ڈبے تیار کیے تھے، علاوہ ازیں تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنگ بند ہونے کے بعد سے زیادہ تر بچے فروٹ جوس استعمال کرنے لگے ہیں۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں مالکان فروٹ کی جگہ کیمیکلز اور فلیورز کا استعمال کرتے ہیں جو سنگین جرم ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی پیور فوڈ ریگولیشن میں وضح کردہ ترکیب سے ہٹ کر کسی بھی چیز کی تیاری جرم ہے۔

  • کانگو وائرس سر اٹھانے لگا، ایک ہفتے کے دوران کانگو وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا

    کانگو وائرس سر اٹھانے لگا، ایک ہفتے کے دوران کانگو وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا

    ملتان: ملک میں ایک بار پھر سے کانگو وائرس سر اٹھانے لگا، ایک ہفتے کے دوران کانگو وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل مویشیوں کی خرید و فرخت بڑھنے کے سبب ملک میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔

    ملک میں ایک ہفتے کے دوران کانگو وائرس کا شکار ہونے ایک مریض کا تعلق ملتان اور دو کا اسلام آباد سے ہے، حکام نے اس وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے مویشی منڈی جائیں تو دستانے اور مکمل آستین کے کپڑے پہن کرجائیں، تاکہ اس خطرناک وائرس سے بچا جاسکے۔


    کراچی: کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری


    ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کانگو وائرس سے متاثرہ جانور کو ذبح کرنے کے دوران یا فوراً بعد اس کے خون سے بچنا بھی لازمی ہے۔ خون صحت مند انسان کے جسم پر لگنے سے بھی وائرس انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب شہر قائد میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگنے کے باعث یہاں بھی کانگو وائرس کے پھیلنے کے خدشات زیادہ ہیں۔

    حکومتِ سندھ کے محکمۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل شہر میں مویشیوں کی خرید و فرخت بڑھنے کے سبب کراچی میں کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

  • ملتان: مدرس کے ہاتھوں تشدد کا شکاربننے والی طالبہ چل بسی

    ملتان: مدرس کے ہاتھوں تشدد کا شکاربننے والی طالبہ چل بسی

    ملتان: استاد کے ہاتھوں بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن طالبہ سات روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کی بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے محلے قادرپورہ میں مدرسے کے استاد کے استاد نے آٹھ سالہ ماہ نور فاطمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، جس کے سبب بچی کا جسم مفلوج ہوگیا تھا۔

    ماہ نور کو علاج کے لیے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سات روز تک متاثرہ بچی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا میں رہنے کے بعد بالاخر آج دم توڑگئی۔

    بچی کی ہلاکت پر ورثا ء نے احتجاج کرتے ہوئے نشتر روڈ بلاک کردی، ورثا ء کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ان کی بچی کی جان گئی۔ ورثاء نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔

    ملتان کےڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے جبکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچی کے علاج میں اگر نشتر اسپتال کے کسی ڈاکٹر نے غفلت برتی ہوگی تو اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    تاحال بچی پر تشدد کرنے والے استاد کے بارے میں کسی قسم کی کارروائی تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال نے تاحال بچی کی میڈیکل رپورٹ جاری نہیں کی ہے جس کے سبب مذکورہ مدرس کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

  • یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر2 حلقوں میں دوبارہ گنتی آج ہوگی

    ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں کی درخواست پر بھی ملتان کے قومی اسمبلی کے دوحلقوں میں دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    تفصیلاے کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے این اے 154اوراین اے 157 میں یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں علی موسی گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی۔

    درخواست پر قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی۔

    قومی اسمبلی کے 2 حلقوں ہارے ہوئے امیدوار عبدالقادر گیلانی،علی موسیٰ گیلانی اور تحریک انصاف کے احمد حسن دیہڑ اور مخدوم زین قریشی آر او کے روبرو پیش ہوگئے۔

    واضح رہے کہ این اے 154 سے پی ٹی آئی کے احمد حسن 74220 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ عبدالقادر گیلانی 64 ہزار257 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    این اے 157 سے تحریک انصاف کے زین قریشی 77371 ووٹ سے کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے علی موسی گیلانی 70830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہم نے اقبال اور جناح کا نیا پاکستان بنانا ہے: شاہ محمود قریشی

    ہم نے اقبال اور جناح کا نیا پاکستان بنانا ہے: شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے اقبال اور جناح کا نیا پاکستان بنانا ہے، آج سے چوروں کا حساب شروع ہوگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں کارنز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے قانونی جنگ لڑی اور جیتی، عمران خان اور پی ٹی آئی کہتی تھی چوروں کو اڈیالہ جیل بھیجیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، ملکی خزانے کو لوٹنے والوں سے ایک ایک روپے کا حساب لیں گے، چوروں کو اب بچنے کا موقع نہیں ملے گا۔


    مشاہداللہ خان کی ایئرپورٹ میں گھسنے کی کوشش ناکام، لیگیوں کا پولیس پر پھتراؤ


    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان نے ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر جائیدادیں بنائیں، تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کر دے گی۔

    یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر طیارے سے حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔


    مجرم نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل کی بیرکوں میں منتقل کردیا گیا


    واضح رہے کہ گرفتاری کے وقت لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر لیگی کارکنوں کی رینجرز اہل کاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی، رینجرز نے ہاتھا پائی کرنے والے ن لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب لیگی کارکنان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں غنڈہ گردی کی انتہا کردی، جلاؤ گھیراؤ سمیت قومی املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں، مسلم لیگ ن سے رشتہ تین نسلوں کا ہے، جاوید ہاشمی

    الیکشن میں امیدوار نہیں ہوں، مسلم لیگ ن سے رشتہ تین نسلوں کا ہے، جاوید ہاشمی

    ملتان : مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے چھ ماہ پہلے نوازشریف کو کہہ دیا تھا میں الیکشن میں امیدوارنہیں ہوں، مسلم لیگ ن سے رشتہ تین نسلوں کا ہے، جسے برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جب پارٹی میں دوبارہ شامل ہوا تو نواز شریف سے معذرت کرلی تھی کہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میڈیا میں غلط چلایا گیا کہ میں الیکشن سے دستبراد ہو گیا ہوں میں تو انتخابات میں حصہ ہی نہیں لینا چاہتا تھا۔

    ایک مرکزی قیادت کے فرد کے کہنے پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن اس کے بعد نہ بورڈ کے سامنے پیش ہوا اور نہ ہی اس سلسلے میں لاہور گیا، میں نے ٹکٹ جاری کرنے کیلئے بھی کوئی درخواست نہیں دی البتہ مجھے پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے وہ پوری کروں گا۔

    مزید پڑھیں: جاوید ہاشمی نے ہوا کے جھونکوں کے ساتھ سیاسی وفاداریاں‌ تبدیل کی ہیں، ترجمان چوہدری نثار

    ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دسمبر میں جب ٹکٹ کی پیش کش ہوئی تو رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ آپ ہی امیدوار ہوں گے اور میں آپ کے لئے ووٹ مانگوں گا۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • ملک کا خزانہ خالی ہے، سیاست دانوں کے بیرون ملک اکاؤنٹ بھرے ہیں، شاہ محمود قریشی

    ملک کا خزانہ خالی ہے، سیاست دانوں کے بیرون ملک اکاؤنٹ بھرے ہیں، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ سیاست دانوں کے پاس کچھ نہیں تھا آج ارب پتی ہیں، ملک کا خزانہ خالی ہے سیاست دانوں کے بیرون ملک اکاؤنت بھرے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کئی سیاست دان جعلی ڈگریوں، دہری شہریت، نادہندہ اور نیب زدہ نکل آئے ہیں۔

    [bs-quote quote=”ٹکٹوں کی تقسیم میں غلطی بھی ہوسکتی ہے، کارکنان بڑے کام میں ساتھ دیں، پارٹی ٹکٹوں کے خواہش مند بہت ہیں ہر کسی کو ٹکٹ نہیں مل سکتا ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    شاہ محمود قریشی کے مطابق پنجاب میں آج پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہے، الیکشن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ ہے، رات کٹ گئی اب اجالا ہونے والا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پانچ سال اپوزیشن میں رہے، کارکنوں نے ڈٹ کر ہمارا ساتھ دیا، ٹکٹوں کی تقسیم میں غلطی بھی ہوسکتی ہے، کارکنان بڑے کام میں ساتھ دیں، پارٹی ٹکٹوں کے خواہش مند بہت ہیں ہر کسی کو ٹکٹ نہیں مل سکتا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پانچ میں سے چار سال ملک کا وزیر خارجہ نہیں تھا، ملک میں سرمایہ کاری نہین ہورہی، قرضہ بڑھ رہا ہے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوسکا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کررہا ہوں، ملتان میں لوگ انتقامی کارروائیوں کا شکار رہے، ترقیاتی کاموں کے لیے ایک روپیہ نہیں دیا گیا، ہمیں وفاداریاں تبدیل کرنے کے لیے دعوتیں دی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا پول کھل گیا، پوری بس سڑک میں دھنس گئی

    پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا پول کھل گیا، پوری بس سڑک میں دھنس گئی

    ملتان : جنوبی پنجاب میں حکومت کے ترقیاتی کاموں کا پول کھل گیا، ملتان کے ایم ڈی اے چوک کے قریب سڑک پر گڑھے میں دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس دھنستی چلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے معیار پر سوالیہ نشان لگ گیا، ن لیگ جلسے کے اگلے روز ہی ترقیاتی کاموں کاپول کھل گیا، ملتان کے ایم ڈی اے چوک پر سڑک پر گڑھے میں میٹرو فیڈر بس پھنسی اور پھر دھنستی ہی چلی گئی۔

    واقعے نے خادم اعلیٰ کے ترقیاتی کاموں کا پول کھول دیا، اہل علاقہ نے میڈیا کو بتایا کہ سیوریج لائن کی مرمت کیے بغیر سڑک بنائی گئی تھی۔ نیچے بہتے پانی نے سڑک کو نقصان پہنچایا بس کے دھنسے سے پہلے مسافروں کو اتار لیا گیا تھا، تاہم بس کو گڑھے سے نکالنے میں تین گھنٹے کا طویل وقت لگا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کے نیچے سے گیس پائپ لائن گزر رہی تھی بس کے دھنسنے سے اسے بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق سڑک اچانک بیٹھ جانے کی وجہ تعمیرات میں ناقص مٹیریل کا استعمال بتایا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔