Tag: Multan

  • ن لیگ کے پاس سب کچھ ہے پی ٹی آئی والا جنون نہیں، شاہ محمود قریشی

    ن لیگ کے پاس سب کچھ ہے پی ٹی آئی والا جنون نہیں، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس سب کچھ ہے پی ٹی آئی والا جنون نہیں، ٹیم کے پورے کھلاڑی جب تک نہ کھیلیں ٹیم نہیں جیتتی، آج تکبر کا بت پاش پاش ہوگیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر مینار پاکستان میں ٹھاٹھیں مارتا سمندر اکٹھا کریں گے، نظریاتی کارکنوں نے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے پاناما کیس میں حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا، جب پاناما کیس فائل کیا تو سب نے کہا وقت کا ضیاع ہے، پاکستان کو کرپشن سے آزاد بنانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کا راستہ روکنا ہے، بلوچستان والوں کو پیغام دیا پی ٹی آئی وفاق کی مضبوطی کے لیے کام کررہی ہے، ہم نے سارے ووٹ وفاق پاکستان کی جھولی میں ڈال دیے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے انکشاف کیا کہ کسی اہم شخصیت کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا گیا، کہا گیا ہمارے ساتھ آجاؤ ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ دیتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمینز کو فنڈز نہیں دئیے گئے جبکہ مخالفین جلسوں میں بھی ہماری نقل کرتے ہیں، آج تکبر کا بت پاش پاش ہوگیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، بابراعوان

    شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، بابراعوان

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو نااہل ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ن لیگ پہلےن سےنا اہل بنی اوراب شین سے شرمناک لیگ بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو تین بڑے سنگین چیلنجز در پیش ہیں، بیورو کریسی ہماری نوکرہےاوروہ ہمارے ٹیکسز سے عیاشی کرتی ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سول سروسز گروپ نے بغاوت کر رکھی ہے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر باغی بیوروکریسی کیخلاف مقدمات درج کرائیگی، کلثوم نواز ودیگر لیگی کامیاب اراکین کیخلاف درخواست دائر کرینگے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اندر ہی اندرچھوٹے میاں صاحب خوش،عمران خان کے شکر گزار ہونگے، شہبازشریف کونااہل ہونےسےدنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ن لیگ پہلے ن سے نا اہل بنی اوراب شین سے شرمناک لیگ بنےگی۔


    مزید پڑھیں :  پاکستان میں 2بھائی بادشاہوں کےپاس جاکربلی بن جاتےہیں،بابراعوان


    انکا مزید کہنا تھا کہ جس حکومت کےپاس 3ماہ سےکم وقت رہ گیا ہے اسےحق نہیں پالیسیاں بنائے، نوازشریف کو تاحیات صدر کہا جارہاہے یہ توہین عدالت ہے۔

    پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے دنیا میں پیٹرول قیمتیں ایسے نہیں بڑھتی جیسے پاکستان میں بڑھتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پانچ سو طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا

    پانچ سو طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا

    راولپنڈی : ملتان کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اوراساتذہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، 500سے زائد طلبہ اور اساتذہ نے ملتان گیریژن میں پاک فوج کی صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان کے نامور تعلیمی اداروں کے 500سے زائد طلباوطالبات اور فیکلٹی ممبران نے ملتان گیریژن میں فوج کے ساتھ ایک دن گزاراجس کا مقصد انہیں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت سے روشناس کروانا تھا۔

    طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا، طلبہ نے ہتھیاروں کی نمائش دیکھی اس موقع پر انہوں نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق طلباء و طالبات کے دورے کا مقصد پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور صلاحیتوں سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مختلف امور پرآگاہی فراہم کرنے پر پاک فوج سے اظہار تشکرکیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    ملتان : صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خطرناک دہشت گرد معظمین اور امیر بشامی کو فیض عالم چوک سے گرفتار کیا گیا، ملزمان دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی حکام کو بتایا ہے کہ وہ سیکورٹی اداروں کو ہدف بنانے کی پلاننگ کر چکے تھے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 22 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


    گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےصوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 4 ملزمان ہلاک

    ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 4 ملزمان ہلاک

    ملتان : صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ سیتل ماڑی پولیس نشاندہی کے لیے ڈکیتی کے ملزم اجمل اور اشرف کو لےجارہی تھی کہ این ایل سی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں دوحملہ آوراورحملہ آوروں کی فائرنگ سے نشاندہی کے لیے لے جائے جانے والےدونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق تین حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک حملہ آوروں کی شناخت عبدالمالک اور قمر کے نام سے ہوئی ہے۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی میں بھی ملوث تھے۔


    ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی تقریرسے زیادہ توہین عدالت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

    نوازشریف کی تقریرسے زیادہ توہین عدالت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

    ملتان : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آج انتہا کردی، ان کی تقریرسے زیادہ توہین عدالت نہیں ہوسکتی، عدلیہ کے خلاف آج شیم شیم کے نعرے لگوائے گئے، حدیبیہ کیس تیار کرلیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس کھوسہ پسند نہیں، انہیں صرف ملک قیوم جیسے لوگ پسند ہیں۔

    عدالت نے نواز شریف کو 19 کمپنیز کا کیس لڑنے کا موقع دیا، وہ سمجھتے تھے کہ انہیں قطری خط بچالے گا، شریف برادران نے پیسے دے کر عدالتوں پرحملے کرائے، وہ پاکستان میں ڈبہ فلم چلانا چاہتے ہیں۔

    نوازشریف یہی چاہتے ہیں ملک جمہوریت ختم ہوجائے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ دو سال کیلئے فوج آجائے اور مجھے سزا نہ ہو، یہ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف آپ اپنا فیصلہ خود کریں، نواز شریف آپ کو وزیراعظم کبھی نہیں بننےدےگا، آپ کے ہاتھوں میں وزیراعظم بننے کی لکیر ہی نہیں ہے، نواز شریف شہباز شریف کے بچوں کو بھی سامنے نہیں آنے دیں گے، حدیبیہ کیس تیار کرلیا ہے، کل کے جلسےمیں اعلان کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سازش کوناکام بنانا قومی ذمہ داری ہے، ان کی آج کی تقریر کے بعد خطرات بڑھ گئے ہیں، مجھے2018میں الیکشن نظرنہیں آرہے، نوازشریف عدلیہ کو للکار کر جمہوریت کی خدمت نہیں کررہے، ان کو مشورہ دینے کیلئے مریم بی بی کافی ہیں، مریم بی بی کے مشوروں سے ہی نوازشریف یہاں تک پہنچ گئے۔

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے آج تک بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا نام نہیں لیا،
    انہوں نے کلبھوشن کا کیس ٹھیک طریقے سے نہیں لڑنے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اگلا مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں ہوگا، سندھ میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بہترہے، طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں آنے سے پہلے نواز شریف کا نام ڈال دیا جائے گا۔

  • ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد ہلاک

    ملتان : صوبہ پنجاب کے شہرملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر جلال پور پیر والا میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں پانچ دہشتگرد وں نے پناہ لے رکھی تھی۔

    دہشت گردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے ملتان اور گردونواع میں پولیس افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے ایک رائفل، پسٹل اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب شروع کر دیا گیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


    فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘3 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میاں صاحب، آپ کو اللہ نے نکالا، ججز وسیلہ بنے، آصف زرداری

    میاں صاحب، آپ کو اللہ نے نکالا، ججز وسیلہ بنے، آصف زرداری

    ملتان: میاں صاحب، آپ کو اللہ نے نکالا، ججز وسیلہ بنے، غلط پالیسیوں کی وجہ سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر نہیں، ان خیالات کا اظہار آصف علی زرداری نے ملتان میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انھوں نے ملتان کے قاسم باغ میں منعقدہ جلسے میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کو لانے والے میاں نوازشریف تھے، ہم نےعوام کی طاقت سے پرویز مشرف کو باہر نکالا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہمیں ملک ٹکڑوں میں ملا تھا، ہم نے جمہوریت کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا، ہم سے جب بھی شہادتیں مانگی گئیں، ہم نے کلمہ پڑھ کر شہادتیں پیش کیں۔

    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف پوچھتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، میاں صاحب آپ کو اللہ نے نکالا، وسیلہ ججز بنے۔ انھوں نے اسپیکر ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، اسپیکر صاحب آپ کی حکومت جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سی پیک کو کولون ایجینسی سمجھ رکھا ہے، ہمیں سی پیک کا اصل مطلب پتا ہے، ان کو تو سی پیک کی تشریح بھی نہیں آتی۔

    یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اپنی ذات کے لیے ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں، آصف زرداری

    اس موقع پر انھوں نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی تعریف کی اور کہا کہ اگر عوام ان کا ساتھ دیں، توجنوبی پنجاب بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

    انھوں نے اہل ملتان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ ملتان کے عوام نے مجھے اور بلاول کو شہید بی بی کی یاد دلادی۔

    جلسے سے یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر سنیئر راہ نماؤں نے خطاب کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی آج ملتان میں جلسہ کرے گی،قمر زمان کائرہ

    پیپلزپارٹی آج ملتان میں جلسہ کرے گی،قمر زمان کائرہ

    لاہور:پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آج ملتان میں جلسہ کرے گی، پیپلزپارٹی کچھ عرصے سے بحران میں تھی، ریاست کی کچھ قوتیں ہمیشہ پیپلزپارٹی کی مخالف رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان جلسے میں شرکت کیلئے روانگی سے پہلے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آج ملتان میں جلسہ کرے گی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کچھ عرصے سے بحران میں تھی، ریاست کی کچھ قوتیں ہمیشہ پیپلزپارٹی کی مخالف رہیں ، فاٹا کے معاملے پر حکومت اور فضل الرحمان پھنس گئے ہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ آنے والے دن عجیب و غریب ہوں گے، ایم ایم اےکی بیل آسانی سے منڈھے نہیں چڑھے گی، ایم ایم اے کی تین جماعتیں مختلف اتحادی حکومتوں میں ہیں، جماعت اسلامی تحریک انصاف کی اتحادی ہے، فضل الرحمن اور ساجد میر مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔

      انکا کہنا تھا  کہ قبل از وقت الیکشن غیرآئینی نہیں ہوتے، بروقت الیکشن سے جمہوری نظام پر عوام کا اعتماد بڑھتا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نےپی ٹی آئی سےتعاون کی کبھی درخواست نہیں کی، کرپٹ لوگ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہیں۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اسپیکرصاحب اپنے منصب کے مطابق کام نہیں کر رہے، خدشہ ہے تواسپیکرکو ایوان میں اپنی بات واضح کرنی چاہیے، وزیراعظم کو خود ہی یقین نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں، وزیر اعظم کہتے ہیں میرے وزیر اعظم نواز شریف ہیں۔

    طاہر القادری کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ طاہرالقادری احتجاج کی طرف گئے تو ہم ساتھ ہوں گے، طاہر القادری کے سیاسی اتحادی نہیں بن رہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہمیشہ طاہر القادری کا ساتھ دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • ملک کی خاطرنواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا تو ہوجاؤں گا، جاوید ہاشمی

    ملک کی خاطرنواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا تو ہوجاؤں گا، جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں خاندانی مسلم لیگی ہوں، میاں صاحب سےملاقات سےمتعلق علم نہیں، ملک بچانے کیلئے نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونا پڑا تو ہوجاؤں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میری کتاب کی کل اسلام آباد میں تقریب رونمائی ہے۔

    میڈیا کے ذریعے میاں صاحب سے ملاقات کا سن رہا ہوں، میں خاندانی مسلم لیگی ہوں، میرے والد اوردادا بھی مسلم لیگی تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک ختم نبوت کابانی ہوں، اس جدوجہد میں میرا اپنا بھائی بھی شہید ہوا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خود پر خود کش حملہ کرکے آئین اور ملک کو بچایا، دھرنے میں آئین توڑنے کیلئے مدد مانگی گئی تو باہرآگیا۔

    میاں صاحب سےملاقات سےمتعلق علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3سال پہلےاسمبلی ٹوٹتی تو آج عمران خان قیدی یا بنی گالہ میں نظربند ہوتے، میں نے کوشش کرکے عمران خان، آئین جمہوریت اور فوج کو بچایا۔


    مزید پڑھیں: عمران خان الیکشن لڑنے کے قابل نہیں ہے، جاوید ہاشمی


    واضح رہے کہ آج مختلف ذرائع ابلاغ پر مخدوم جاوید ہاشمی کی نواز لیگ میں شمولیت کے حوالے خبریں گردش کررہی تھیں جس کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف ان کو ملاقات کیلئے اسلام آباد بلایا ہے، جس کی جاوید ہاشمی نے تردید بھی کردی ہے۔