Tag: Multan

  • پاکستان کو سیکولرنہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

    پاکستان کو سیکولرنہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

    ملتان : جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحفظ نسواں کا قانون مردوں کو گھروں سے نکلوانے اور کنگن پہنانے کا قانون ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاس ہونے والا تحفظ خواتین قانون آئین پاکستان سے متصادم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    سربراہ جے یو آئی پھر تحفظ نسواں بل پربرس پڑے اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحفظ نسواں کا قانون مردوں کو گھروں سے نکلوانے کا قانون ہے۔

    وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کے ساتھ ایسا ہوا تو کیا ہوگا۔ خواتین پر تشدد روکنے میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں،ہم پارلیمنٹ میں اس لئے بیٹھے ہیں کہ قانون سازی ہو.

    تحفظ خواتین بل ہمارے معاشرے کا نہیں، اس ملک کو سیکولر نہیں ہونے دیں گے،ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت بنا نہیں سکتے البتہ حکومت کو گرا ضرورسکتے ہیں۔

     

  • ملک سےکرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ چیئرمین نیب قمرالزمان

    ملک سےکرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ چیئرمین نیب قمرالزمان

    ملتان : نیب کے چیئرمین قمرالزمان نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نےقوم کی لوٹی رقم واپس دلوانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ ترجمان نیب کہتےہیں وزیر اعظم کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

    احتسابی عمل مزید بہتربنائیں گے۔ نیب کے چیئرمین قمرالزمان کہا کہ ادارے نےملک سےکرپشن ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

    نیب کوبنانےکامقصدعوام کی لوٹی رقم واپس لانا ہے۔ ملتان میں نیب آفس میں بات کرتے ہوئے چیئرمین قمرالزمان نےکہا کہ نیب ملتان نے اکیس ملین کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی.

    ادھرنیب کے ترجمان نے وزیراعظم کے بیان کاجواب دےدیا ۔ ترجمان نیب نوازش علی عاصم کا کہنا ہے وزیر اعظم کی رائے کا احترام کرتے ہیں.

    وزیراعظم کی تجاویزکی روشنی میں احتسابی عمل مزیدبہتربنایا جائےگا ، ترجمان نیب کا اپنے بیان میں کہنا تھانیب کو کچھ مسائل ورثے میں ملے ہیں۔بہتری کیلئے تیزی سےاقدامات کئےجارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز نیب کو وارننگ دی تھی کہ معصوم لوگوں کے خلاف کارروائیاں بند نہ کیں تو نیب کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

  • پنجاب میں سوائن فلو بےقابو ، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

    پنجاب میں سوائن فلو بےقابو ، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

    لاہور / ملتان : پنجاب میں سوائن فلو بےقابو ہوتا جارہا ہے۔ ملتان میں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد پنجاب میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی کل تعداد اکیس ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کی وباء نے پنجاب میں پنجے گاڑھ لئے ، پنجاب حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود صوبے میں سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضا فہ ہو تا جا رہا ہے۔

    ملتان میں اس مرض نے ایک اور شخص کو موت کی نیند سلادیا، نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تصورعلی اور سکینہ میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ گزشتہ روز قاسم بیلہ کا رہائشی بیس سالہ سہیل دم توڑ گیا تھا۔

    محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھرکے مختلف اسپتالوں میں اس وقت سوائن فلو کےچونسٹھ مریض موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ سوائن فلو کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد راولپنڈی اورملتان میں رپوٹ ہو ئی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہر سال انہی دنوں میں سوائن فلو حملہ آور ہو کر درجنوں افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیتاہے لیکن عوام کی جان و ما ل کے تحفظ کے ذمہ دارحکمران سب ٹھیک ہے کا راگ کیوں الاپ رہے ہیں۔

  • پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

    لاہور / ملتان : ملتان میں سوائن فلو سے تین خواتین کی ہلاکت کے بعد پنجاب میں سوائن فلو سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔

    ملتان میں سوائن فلو کے باعث تین خواتین کے جاں بحق ہونے کے باوجود محکمہ صحت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور سب اچھا کی رپورٹ دی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بظا ہر نزلہ و زکام دکھا ئی دینے والا جا ن لیوا مرض سوائن فلو ایک مرتبہ بھر پنجاب پر موت کا پیغام لئے بے قابو ہوگیا ہے ۔ اب تک اس مرض نے پنجا ب میں سات افراد کی جان لے لی ہے جبکہ دسیوں افراد میں اس مرض کی مو جودگی کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    پنجاب بھر میں سوائن فلو شدت اختیار کرگیا۔ پنجاب میں اب تک سوائن فلو سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہو گئی۔سوائن فلو سے مرنے والے سات افراد کے علا وہ سرکاری اسپتا لوں میں سوائن فلو کے اب تک اکیس اور صرف لا ہور کےنجی ہسپتالوں میں بارہ مریضوں میں اس مرض کی تصدیق ہو ئی ہے۔

    سوال یہ ہے کہ ن لیگ جو گذشتہ سات برس سے زائد عرصے سے مسلسل صو بہ میں حکمرانی کر رہی ہے اس نے اس جان لیوا بیما ری سے نمٹنے کیلئے کیا اقدامات کئے؟

     کیا اس بیما ری کی ویکسین سرکا ری ہسپتالوں میں مو جود ہے؟ کیا اس مرض سے بچنے کیلئے کو ئی مہم چلا ئی گئی؟ کیا ملک کے غریب عوام کی قسمت میں ہسپتال کے دھکے کھانا اور پھر مو ذی امراض میں مبتلا ہوکر مرجا نا لکھا ہے؟

  • جیتو پاکستان کے جعلی پاسز فروخت کرنیوالا گروہ ملتان سے گرفتار

    جیتو پاکستان کے جعلی پاسز فروخت کرنیوالا گروہ ملتان سے گرفتار

    ملتان : اے آر وائی ڈیجیٹل کےگیم شو جیتو پاکستان کےجعلی پاسز فروخت کرنے والے گروہ کو دھر لیا گیا۔ جعل ساز گروہ پچھلے تین ماہ سے ملتان کے معصوم عوام کو پروگرام کے جعلی پاسز بیچ رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سےبڑا ٹی وی گیم شو جیتوپاکستان  جس میں شرکت کاخواہشمند پوراپاکستان ہے، ہرگھرمیں دیکھے جانے والےگیم شوکی کامیابی جہاں آسمان کی بلندیوں کوچھو رہی ہے وہیں جعل سازگروہ عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔

    پروگرام کی مقبولیت کا ملتان کےجعل سازگروہ نے فائدہ اٹھایا۔ تین ماہ تک ملتان کےشہریوں کوجیتو پاکستان میں بھیجنے کےخواب دکھائے اور خوب مال کمایا۔

    جعلی پاسز بیچ کر نوٹ چھاپنے والا گروہ بالآخر قانون کےشکنجےمیں آگیا۔ اے آر وائی نیوز کو شکایات ملیں توگروہ کےخلاف آپریشن کر کے فراڈیوں کو دھر لیا گیا۔

    ملزمان کےپاس سے اےآروائی کی جعلی شرٹس ، پروگرام پاسزاوردیگرسامان برآمدہوا۔ جعل سازوں کی نشاندہی پر پبلیشر اور دکان کا مالک بھی پکڑلیا گیا۔

  • ایمنسٹی اسکیم: وزیراعظم نے مالیاتی این آراو متعارف کرادیا، حافظ حسین احمد

    ایمنسٹی اسکیم: وزیراعظم نے مالیاتی این آراو متعارف کرادیا، حافظ حسین احمد

    ملتان : جمیعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹیکس چوروں کو ٹیکس چھوٹ کا اعلان دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو ناکام کرنے کی کوشش ہے۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو مالی انصاف فراہم کرنے والوں کو سہولت کار کا نام دیا گیا ہے اور کل وزیراعظم نے سہولت کاروں کو سہولت دینے کا اعلان کیا ہے یعنی ملکی دولت لوٹنے والے اپنا کالا دھن سفید کراسکتے ہیں اور ان کی کوئی باز پرس نہیں ہوگی۔

    وزیراعظم نے مالیاتی این آراو متعارف کرادیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے موقع پر تمام ادارے ایک صفحے پر نہیں تھے ملاقات میں عسکری قیادت میں سے کوئی شریک نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ واجپائی کے دورہ کے موقع پر بھی تمام ادارے ایک صفحے پر نہیں تھے تو نتیجہ سب نے دیکھا تھا۔

    حافظ حسین احمد نے کہا کہ ایک طرف ہند ہمیں گلے لگارہا ہے تو دوسری طرف سندھ گلے پڑ رہا ہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ ایک شریف مودی کو یہاں ملتا ہے تو دوسرا شریف اگلے روز کابل چلا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیا کی خارجہ پالیسی مضبوط ہے جبکہ ہماری پالیسی بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔

  • کرکٹ سیریز کیلئےانڈیا کی منتیں نہیں کرنی چاہئیں، مخدوم جاوید ہاشمی

    کرکٹ سیریز کیلئےانڈیا کی منتیں نہیں کرنی چاہئیں، مخدوم جاوید ہاشمی

    ملتان : سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے ہماری حکومت کو انڈیا کی منتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان مٰن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جاوید ہاشمی نے کہا کہ رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا ہے انہیں کھل کر کام کرنے دینا چاہیئے۔ رینجرز کو بھی چاہیے کہ وہ جن لوگوں کو بھی پکڑے ٹھوس شواہد کے ساتھ پکڑے تا کہ عوام میں ان کا اعتماد برقرار رہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) میں جانے کا میں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، تحریک انصاف کے مستقبل کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے آپ کو ختم کرنے کے لئے خود ہی کافی ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ اپنی پارٹی کو خود منظم کریں۔

    ڈکٹیٹر شپ کی سوچ سے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے گا، جاوید ہاشمی نے کہا کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ وہ امریکہ کے ذریعے ہمارے نیوکلئیر پروگرام کو ختم کر سکتا ہے تو اس کی سوچ غلط ہے۔

  • تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کی نشے میں خواتین سے بدتمیزی، شہریوں نے دھنائی کرڈالی

    تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کی نشے میں خواتین سے بدتمیزی، شہریوں نے دھنائی کرڈالی

    ملتان: یونین کونسل کے چئیرمین کیلئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار نے خواتین سے بدتمیزی کی تو شہریوں نے امیدوار کو پکڑ کر اس کی خوب پٹائی کرڈالی۔

    ملتان میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات کا میدان مارنے کے لئے پر عزم امیدوار فاروق احمد ایک عمارت میں نشے کی حالت میں گھستا ہی چلا گیا نہ پولیس کی سنی نہ اور نہ ہی کسی اور کی، بلدیاتی امیدوار فاروق احمد عرف رانجھو خان نشے کی حالت میں کینٹ بازار میں خواتین سے بدتمیزی کررہا تھا کہ شہریوں پکڑ اس کی خوب پٹائی کی .

    علاقہ مکینوں نے کہا کہ نشے میں چور فاروق رانجھو خواتین سے بر تمیزی کرتا رہتا ہے.

    فاروق احمد عرف رانجھو خان ملتان کی یونین کونسل ایک سو چھتیس سے تحریک انصاف کے چئیر مین کیلئے نامزد ہے.

    اس سے قبل بھی فاروق احمد خان عرف رانجھو خان نے نشے میں ملتان کے بازار میں گاڑی روکی اور ٹھیلے پر سے فروٹ پھینک ڈالے ۔

  • ملتان: یوسی 18پرآزاد امیدوار حاجی لیاقت لاپتا

    ملتان: یوسی 18پرآزاد امیدوار حاجی لیاقت لاپتا

    ملتان: یوسی اٹھارہ سے وائس چیئرمین کی نشست پرآزاد امیدوار گزشتہ رات سے پراسرار طور پر لاپتا ہے.

    تھانہ شاہ رکن عالم کی حدود میں آزاد امیدوار حاجی لیاقت علی بالٹی کے نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں، اہلخانہ کے مطابق وہ رات الیکشن آفس میں سوگئے تھے اور صبح سے غائب ہیں، پولیس نے بھی تلاش شروع کردی ہے.

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی.

  • میٹرو اورموٹروے ملکی خوشحالی کی ضمانت ہیں، نواز شریف

    میٹرو اورموٹروے ملکی خوشحالی کی ضمانت ہیں، نواز شریف

    ملتان : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میٹرواورموٹروےخوشحالی کی ضمانت ہیں۔ پاکستان کی ترقی کا پہیہ جام کرنا بدترین سلوک ہے۔موٹر وے کی تعمیر میں کسی کرپشن یا کک بیکس کی مثال نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال موٹروےسیکشن فورکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعظم نے کہا کہ اب بجلی ملک سے جانے کا نام نہیں لےگی۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1999 میں ہماری حکومت ختم ہونے کے ساتھ ہی موٹروے کی تعمیر کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا،اس خطے میں موٹروے کو بہت پہلے آجانا چاہیئے تھا۔

    خوشی ہے کہ موٹروے اس خطے میں پہنچی۔ہم سے پہلے کسی حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام نہیں کیا، موٹروے بنانا تو دور کی بات کسی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے اقدامات تک نہ کئے۔

    انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے ترقی کا جو ایجنڈا پیش کیا تھا اس سے کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ آمریت جاری رہتی تو پاکستان نہ جانے کہاں ہوتا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ دو ڈھائی سال میں بالکل ختم ہوجائے گی اور لوگ یاد کریں گے کہ کبھی لوڈشیڈنگ بھی ہوا کرتی تھی جب کہ موٹرویز اور میٹرو نہیں بجلی کے کارخانے بھی ملک میں لگ رہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ ہوا، دھوپ، کوئلے اور پانی سےبجلی پیداکرنےکےمنصوبے بنا رہے ہیں لیکن سابق حکمرانوں نے گھر گھر لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا، موٹروے بنانے تو دور کی بات ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ پیدا کردیا۔
    انہوں نے امن و امان کے حوالے سے کہا کہ کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا امن کے لئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔