Tag: Multan

  • ملتان میں فٹبال میچ لڑکیوں کے میدانِ جنگ میں تبدیل

    ملتان میں فٹبال میچ لڑکیوں کے میدانِ جنگ میں تبدیل

    ملتان: جنوبی پنجاب کے شہرملتان میں انٹرکالج گرلزفٹ بال میچ ایک معمولی تنازعے پرمیدانِ جنگ کا منظرپیش کرنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق میچ ملتان اور خانیوال کی ٹیموں کے درمیان جاری تھا جس کے دوران ایک کھلاڑی اور کھلاڑی سے ٹکراگئی جس کے سبب دونوں کے درمیان انتہائی سخت جملوں تبادلہ ہوا اور نوبت جھگڑے تک آگئی۔

    ایک لڑکی نے مخالف ٹیم کی کھلاڑی کو مارا جس سے ہاتھا پائی شروع ہوئی اس موقع پر کچھ اور کھلاڑیوں نے ہاتھا پائی کو روکنا چاہا تاہم انہیں دھکے دئیے گئے اور باقی لڑکیاں بھی اس جھڑپ میں کود پڑٰیں۔

    اساتذہ اور میچ ریفری نے بلیوں کی اس جھڑپ کوروکنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہے۔

    کافی دیر بعد کالجز کی انتظامیہ معاملے کو رفع دفع کرنے میں کامیاب ہوئی۔

    کالجوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو جلد حل کرلیا جائے گا اور واقعے کی ذمہ دار ٹیم معافی مانگے گی۔

  • ملتان میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 367 ہوگئی، دوجاں بحق

    ملتان میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 367 ہوگئی، دوجاں بحق

    ملتان:اولیاء کے شہر ملتان میں مزید 4 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 367 تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان شہراوراس سے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اورمتاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملتان کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال نشتر میں 44 کے قریب مریض زیرعلاج ہیں۔

    محکمہ صحت اور ضلعی حکومت کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں، اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں خصوصی طور پر انسداد ڈینگی اسپرے کیے جارہے ہیں جبکہ شہریوں میں شعورو آگاہی کیلئے نشتر ہسپتال میں ڈینگی کاؤنٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں 2 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں جن میں 1 خاتون اور1 لڑکا بھی شامل ہیں تاہم حکومت اس کی سرکاری سطح پرتصدیق کرنے سے گریزاں ہے۔

  • ملتان: رشتہ نہ ملنے پر جلائے جانے والی لڑکی دم توڑ گئی

    ملتان: رشتہ نہ ملنے پر جلائے جانے والی لڑکی دم توڑ گئی

    ملتان: رشتہ نہ ملنے پر جلائے جانے والی لڑکی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی.

    بستی ملکو کی رہائشی سونیا بی بی تیرہ روز تک ملتان کے نشتر اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہی۔ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود سونیا نہ بچ سکی، سونیا بی بی کو ملزم لطیف نے رشتہ نہ ملنے پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگائی تھی، جسے فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق جب اسے ہسپتال لیا گیا تو اس کا جسم 80 فیصد جھلس چکا تھا.

    دوسری جانب ایف آئی آر کے مطابق لطیف نامی نوجوان نے زیادتی کی کوشش میں ناکامی کے بعد سونیا کوپٹرول اورڈیزل چھڑک کر آگ لگادی تھی۔ ملزم پولیس حراست میں ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر میں تکنیکی بنیاد پر ملزم کو بچانے کے کوشش کی ہے۔

    ہسپتال زرائع کے مطابق سونیا کی لاش ورثہ کے حوالے کر دی گئی.

  • پچاس سے زائد مسلح مردو خواتین نے الیکٹرونکس کی دکانیں لوٹ لیں

    پچاس سے زائد مسلح مردو خواتین نے الیکٹرونکس کی دکانیں لوٹ لیں

    ملتان : پچاس سے زائد مسلح مردو خواتین نے الیکٹرونکس مارکیٹ میں دھاوا بول دیا اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس انوکھی واردات پر پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ پلاٹ پر قبضہ کاہے۔

    دکانداروں نے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔ ملتان میں فلمی انداز میں لوٹ مار کی واردات کی گئی جس  نے سب کو حیران کردیا، صبح پانچ بجے پچاس سے زائد مرداور خواتین نے الیکٹرانک مارکیٹ کی دو دکانو ں پر دھاوا بول دیا۔

    کچھ لوگوں کے پاس اسلحہ بھی تھا ۔ گینگ نے ڈرامائی انداز میں پہلے گارڈز سے اسلحہ چھینا اور تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد تالے توڑے اور ایک بعد ایک دکان پر ہاتھ صاف کرتے رہے ۔

    جس کا جو دل چاہا اس نے وہ اٹھایا۔ کسی کے ہاتھ پنکھا آیا۔۔تو کوئی گھریلو استعمال کے الیکٹرونک آئٹمز لے کر چلتا بنا۔ دیکھتے دیکھتے دونوں دکانیں خالی ہوگئیں۔

    اس انوکھی واردات میں مشتعل افراد دکانوں سے تیرہ لاکھ اسی ہزار روپے،باٗئیس لاکھ کا الیکٹرونکس کا سامان اور ستر لاکھ روپے کے چیک لوٹ کر لے گئے۔

    سنسنی خیز واردات کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کرلئے۔لیکن پولیس واردات کرنے والوں کو پکڑ نہیں سکی۔

    پولیس کی لاپرواہی اور ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر انجمن تاجران نے روڈ بلا ک کر کے احتجاج کیا۔ مشتعل تاجروں نے سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی پولیس نے وارادت کی جگہ کو قبضے کی جگہ قرار دے دیا ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کوتاہی،ناکامی سامنے آگئی، شاہ محمود قریشی

    بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی کوتاہی،ناکامی سامنے آگئی، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کی کوتاہی اور ناکامی سامنے آگئی۔

    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اموات ،جھگڑے ،اور بے ضابطگیاں سامنے آئیں جو کہ الیکشن کمیشن کی خامیوں کو ظاہر کرتی ہیں الیکشن کمیشن کو اگلے مرحلے کے انتخابات کے سلسلے میں بہتر انتظامات کرنے ہونگئے۔

     انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں بہت فرق ہوتا ہے اور ان میں عوام کی ترجیحات بھی الگ ہوتیں ہم نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں اور مکمل نتائج آنے کے بعد اس پر بات کریں گئے۔

     ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی اموات پر افسوس ہے اور فیصل آباد میں ہمارے معصوم کارکن کے قاتلوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے چاہے وہ کوئی بھی ہوں۔

  • تحریک انصاف کے ایم پی اے کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    تحریک انصاف کے ایم پی اے کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج

    ملتان : تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ظہیر الدین علی زئی کیخلاف نوجوان کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق اغوا کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے ظہیرالدین علی زئی سمیت تیرہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے ، ملزمان نے مہرمنیرنامی نوجوان کو اغوا کرکے اس کے اہل خانہ سے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کے اہل خانہ نے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ظہیرالدین کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے تھے۔

    دوسری جانب ایم پی اے ظہیرالدین نے مقدمہ کو سراسر جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین حلقے میں ان کی ساکھ خراب کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں.

  • این اے 122: میاں برادران گھربیٹھ کر لوگوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں،جہانگیر ترین

    این اے 122: میاں برادران گھربیٹھ کر لوگوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں،جہانگیر ترین

    ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ خان صاحب نے حلقہ این اے 122 کا ایک دورہ کیا۔

    نوازشریف شہباز شریف اور حمزہ شریف گھر بیٹھ کر لوگوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ن لیگ پوری میدان میں آگئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہاؤس میں اسد مرتصیٰ گیلانی کی رسم قل خوانی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے تمام مسلمان دکھ سے لبریز ہیں، حکومت سانحہ منیٰ کے بعد شہداء کے لواحقین کو معلومات دینے اور سنبھالنے میں ناکام رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 154 میں مخالف میدان چھوڑ کر بھاک گئے ہیں گھروں میں چھپ گئے انہیں دوبارہ میدان میں لائیں گے۔

    جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے 11 اکتوپر کو بلے پر مہر لگائیں گے، 122 میں کمپیئن بہتر ہے تیاریاں بھر پور ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 122 میں تمام سرکاری مشینری ن لیگ کے امیدار کو سپورٹ کر رہی ہے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے 11 اکتوبر کو ان کو شکست دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی بھی قسم کی ہوں برداشت نہیں اس پر الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہیئے۔

  • ملتان : رشتے سے انکار، نوجوان نے گھر میں سوئی ہوئی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

    ملتان : رشتے سے انکار، نوجوان نے گھر میں سوئی ہوئی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

    ملتان : رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں سوئی ہوئی لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیداں والی کھوئی میں اوباش نوجوان عبدالجبار نے رشتے سے انکار پر گھر میں سوئی ہوئی 20 سالہ لڑکی نادیہ پر تیزاب پھینک دیا، واقع کے بعد لڑکی کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کا جسم 20 سے 25 فیصد جھلس چکا ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

    دوسری جانب تھانہ گلگشت کی پولیس نے تیزاب گردی کے کیس کا مقدمہ درج کر کے ملزم عبدلجبار کو گرفتار کرلیا ہے۔

    لڑکی کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقع کا نوٹس لینے اور متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ملتان: وہاڑی چوک میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق،50 سے زائد زخمی

    ملتان: وہاڑی چوک میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق،50 سے زائد زخمی

    ملتان : وہاڑی چوک میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی، جبکہ 50 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ ایک رکشے میں ہوا جس کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اطراف کی عمارتوں وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی افراد جھلس گئے۔

    دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر گہرا گڑھا بھی پڑگیا۔ دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیاہے۔

    ڈی سی او زاہد سلیم گوندل کا کہنا ہے کہ یہ سلنڈر دھماکہ نہیں بلکہ خود کش دھماکہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ ایک موٹر سائیکل اور رکشے میں ٹکر کے بعد ہوا جس میں 7 ہلاکتوں کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ان کے مطابق جائے حادثہ پر ایک مشکوک لاش بھی موجود ہے جو کہ ممکنہ طور پر خود کش حملہ آور کی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں بیس سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہیں۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان کے وہاڑی چوک میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا، ایک خودکش حملہ آور بس سے اتر کر اس جگہ پہنچا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

  • خاتون کو بلیک میل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    خاتون کو بلیک میل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    ملتان : پولیس نے خاتون سے زیادتی کی وڈیو بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا،پانچ ملزمان شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کر کے تین ماہ تک ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ بوہڑ گیٹ کی رہائشی خاتون کو اس کا محلہ دار مدثر دھوکے سے اپنے دوست مظہر کی موبائل شاپ پر لے گیا اور اس کی عریاں ویڈیو بنالی۔ بعدازاں دونوں ملزمان نے ویڈیو اپنے دوستوں کو دے دی۔

    جنہوں نے خاتون کو بلیک میل کر کے تین ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر متاثرہ خاتون نےتھانہ بوہڑ گیٹ میں واقعہ کا مقدمہ درج کروا دیا۔

    پولیس نے ملزمان مظہر،عاشق،عبدالرحمان،منیر اور جاوید کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم مدثر کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔