Tag: Multan

  • الیکشن کمیشن کے اراکین خود ہی مستعفی ہوجائیں، شاہ محمود قریشی

    الیکشن کمیشن کے اراکین خود ہی مستعفی ہوجائیں، شاہ محمود قریشی

    لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کا مطالبہ اسے متنازعہ بننے سے بچانے کے لیے کررہی ہے۔

    لاہور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین خود ہی مستعفی ہوجائیں۔

    الیکشن کمیشن کے حوالے سےمخلتف سیاسی جماعتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کی مشاورت جاری ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے لیے مشاورت جاری ہے تاہم اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے معاملے پر عوامی عدالت میں جائیں گے۔

  • مجھے جنرل پاشا نے فون کرکے دھمکی دی تھی، جاوید ہاشمی

    مجھے جنرل پاشا نے فون کرکے دھمکی دی تھی، جاوید ہاشمی

    ملتان: مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے جنرل پاشا نے فون کرکے کہا تھا کہ میں نواز شریف، چوہدری نثار ، خواجہ آصف اور آپکو نہیں چھوڑوں گا۔

    کینٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مشاہد ااہ خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں میری مشاہد اللہ خان سے کوئی بات نہیں ہوئی نہ ہی کبھی میں نے آئی ایس آئی پر الزام لگایا ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ ڈسگارنٹڈ ایلیمنٹ میں کسی کا نام نہیں جانتا تھا نہ ہی مجھے پتہ کا کہاں شازش تیار کی گئی اور کون بندے لے کر آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان نے بتایا تھا کہ چیف جسٹس اسمبلیوں کو تحلیل کر دیں گے او ر3 مہنے ٹیکنوکریٹس کی حکومت رہے کی بھر الیکشن ہوں گے اور ریٹائرڈ جرنیلوں نے دھرنے کا منسوبہ بنیا تھا ان باتوں پر میں ناراض ہو کر گھر آجاتا تھا تو عمران خان بیان تبدیل کر لیتے تھے۔

     انہوں نے کہا کہ میں ایجنسیوں کے قریب رہنے والا نہیں ہوں میری جو معلومات تھیں وہ تحریک انساف کی معلومات تھیں جو مجھے عمران خان اور جہانگیر ترین نے بتائیں تھیں۔

    ایم کیو ایم کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی و عسکری قیادت اس کا حل نکالیں مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں پر بھی سیاسی حل نکالنا چاہیئے پاکستان تحریک انصاف کو سینے سے لگا کر حق اختلاف رائے دینا چاہیئے اور ایم کیو ایم کو بھی۔

     انہوں نے کہا کہ نبیل گبول سے استعفی کیوں لیا گیا نائن زیرو میں الیکشن ایم کو ایم جیت گئی جو کہ سب کی ہار تھی انہوں نے کہا کہ صوبوں اور مرکز کی حکومتین اور عسکری قیادت کی چھوٹی غلطیوں کا خمیازہ قوم صدیوں بھگتتی ہے مشرقی پاکستان عوام کی نہیں بلکہ سیاسی و عسکری قیادت کی غلطوں سے ٹوٹا تھا ۔

  • ملتان: بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والا ایک اور گروہ سامنے آگیا

    ملتان: بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والا ایک اور گروہ سامنے آگیا

    ملتان : قصور کے بعد ملتان میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والا ایک گروہ سامنے آگیا، جس میں ملوث پانچ ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور واقعے کے بعد ملتان میں ممتاز آباد پولیس بھی جاگ گئی، ڈھائی ماہ قبل بچوں سے اجتماعی زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والے گروہ کے ملزمان کی گرفتاریاں شروع کردیں، چھاپہ مار ٹیموں نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے موبائل فون اور ویڈیوز برآمد کرلی ہیں تاہم مزید ویڈیوز کے لئے بھی تحقیقات کررہے ہیں، مرکزی ملزم اسد کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

    ملزمان میں طیب،احمد،ارباز ،شامو جٹ،عرفان عرف فانا اور معظم جونے شاہ شامل ہیں، ملزمان نے چودہ سالہ لڑکے مصطفیٰ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل بھی کرتے رہے۔

  • جاوید ہاشمی ایک بار پھرن لیگ میں شمولیت کیلئے مشروط تیار

    جاوید ہاشمی ایک بار پھرن لیگ میں شمولیت کیلئے مشروط تیار

    ملتان : مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے اور پھر اسے بھی چھوڑ جانے والے جاوید ہاشمی ایک بار پھر مسلم میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میں باغی ہوں میں باغی ہوں کا نعرہ لگانے اور مسلم چھوڑ کر تحریک انصاف میں جانے والے جاوید ہاشمی کےدرمیان رابطےتیزہوگئے ہیں۔

    تحریک انصاف چھوڑنے سے پہلے ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن میں انہیں اہم معاملات پر اعتماد میںنہیں لیا گیا اور پھر تحریک انصاف چھوڑتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے موقف سے ہٹ چکے ہیں۔

    لیکن اب شاید وہ گھر بیٹھے بیٹھے اکتا گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کی جانب سے رابطے پر اپنا اکیلا پن دور کرنے کیلئے دوبارہ سرگرم ہونے پر تیار ہیں۔ بس شرط یہ ہے کہ نواز شریف آ کر ان سے ملاقات کرلیں۔

    نواز شریف نے ان کی بات مان لی تو جاوید ہاشمی ایک بار پھر ن لیگ کے پلیٹ فارم سے تقریر کرتے نظر آئیں گے۔

  • ملتان پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب

    ملتان پولیس کی بروقت کارروائی، اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب

    ملتان : پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغوا کے 4 گھنٹے بعد بچہ بازیاب کرالیا، تاوان کی رقم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

      تفصیلات کے مطابق فیصل کالونی پیراں غائب روڈ کا رہائشی 4 سالہ ایان علی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہو گیا۔

    بچے کے والد نے مقامی پولیس کو اطلاع دی کہ بچے کی بازیابی کے لیئے 2 لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا گیا ہے جس پر ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی گلگشت کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان جمشید اکرام ایس ایچ او سیتل ماڑی خالد حسین اور ہومی سائیڈ سیل پر مبنی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

    پولیس ٹیم نے جدید خطوط پر تحقیات کرتے ہوئے 4 گھنٹے کے بعد 4 سالہ ایان علی کو بازیاب کروالیا۔ جبکہ 2 اغوا کاروں کو تاوان کی رقم اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ایک اغوا کار اسد مغوی بچے کا چچازاد بھائی ہے۔

  • سزائے موت کے2قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

    سزائے موت کے2قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

    ملتان: سزائے موت پانے والے دو قیدیوں کوعلی الصبح پھانسی دے دی گئی۔

    ملک میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کےتحت سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کاسلسلہ جاری ہے۔

    ملتان سینٹرل جیل میں صبح سویرے سزائے موت کے منتظر دوقیدیوں کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا ہے۔

    جیل حکام کے مطابق مجرم فاروق خان نے 1998 میں لین دین کے تنازع اورمجرم کریم نوازنے دیرینہ دشمنی کی بناء پرقتل کیے تھے۔

    مجرمان کی رحم کی اپیلیں مسترد کی جاچکی تھیں، جیل حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی۔

  • عمران خان کو مشورہ دینے والے جرنیلوں کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، جاوید ہاشمی

    عمران خان کو مشورہ دینے والے جرنیلوں کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، جاوید ہاشمی

    ملتان: سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جو بھی آیا ہمیں اسی فیصلہ کی توقع تھی جیسا بھی جوڈیشل کمیشن تھا اس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں۔

    اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان پرانے نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں عمران خان سیاست کو صحیح طرح سے نہیں سمجھ سکے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کچھ لوگ استعمال کرکے سائیڈ پر ہوگئے، شیخ رشید اب کسی اور کے کانوں میں مشورے دیں گے،عمران خان کو مشورہ دینے والے جرنیلوں کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کو اس کے اپنے نااہل فیصلوں نے دفن کردیا،تحریک انصاف عمران خان نے بنائی اور وہی اسے توڑ سکتے ہیں، عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ بھی نہیں، عمران خان نے نوجوانوں کو گالی دینا سکھایا اب تربیت بھی کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قوم کو متحد کرنے کا فیصلہ ہے اب قوم آرام کرسکتی ہےجوڈیشل کمیشن کے فیصلہ سے قوم کو اپنے ووٹ پر اعتماد بڑھ گیا ہے ملک میں اب مارشل لا کا کوئی امکان نہیں۔

  • لیگی ایم این اے  پی آئی اےسے سفری سامان مفت لے گئے

    لیگی ایم این اے پی آئی اےسے سفری سامان مفت لے گئے

    کراچی : لیگی ایم این اے نے قومی ائیر لائن کو مالی جھٹکا دے دیا، اے آروائی نیوز کی خبر پر پی آئی اے نے ذمہ داروں کو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

    تفصیلات کے مطابق پیر کے روز مسلم لیگ نون کے ایم این اے عبدالغفور ڈوگر ائیرلیگ کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 311 سے دو سو چودہ کلو سفر ی سامان اورآم کی اکیس پیٹیاں مفت ملتان سے کراچی لے گئے۔

    جسے پی آئی اے سکیورٹی اینڈ ویجیلنس کی خفیہ اطلاع پر کراچی ائیرپورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا ۔

    جس پر پی آئی اے کے جنرل مینجر پسنجر ہینڈلنگ سروسز نے اسٹیشن مینجر ملتان کو مالی بدعنوانی میں شامل ائیرلیگ کے عہدیداروں کو معطل کرکے کراچی ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کیے تو ائیرلیگ کے کارکنوں نے اسٹیشن مینجر ملتان کو احکامات پر عملدرآمد سے روکنے کیلئے انہیں کمرے میں بند کردیا جنہیں  بعد ازاں پی آئی اے عملے نے رہا کرایا ۔

    پی آئی اے حکام تاحال مالی بے ضابطگی میں ملوث ملازمین کیخلاف موثر کارروائی کرنے میں ناکام ہے ۔

  • انڈیا پانی کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے، حافظ سعید

    انڈیا پانی کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے، حافظ سعید

    ملتان : جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید نے کہا ہے کہ جب تک انڈیا کا ڈیموں پر کنٹرول رہے گا پاکستان میں سیلاب آتے رہیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ریسکیوسینٹر کے افتتاح کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    حافظ سعید کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ڈیم بنا رہا ہے اور فالتو پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے جب تک انڈیا کا ڈیموں پر کنٹرول رہے گا پاکستان میں سیلاب آتے رہیں گے، حکومت کو چاہیئے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کرے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیا پانی کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے، انہوں نے ایم کیو ایم کے حوالے کہا کہ ایم کیو ایم کے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر حکومت قانونی بنیادوں پر تحقیق کرے۔

    حافظ سعید نے کہا کہ وہ فلاح انسانیت کے زیراہتما م ملک کے تمام بڑے شہروں میں ریسکیو سینٹر بنا چکے ہیں۔

  • ترک خاتون اوّل کا نیکلس نادرا کے حوالے کردیا گیا

    ترک خاتون اوّل کا نیکلس نادرا کے حوالے کردیا گیا

    اسلام آباد/ ملتان : تُرک خاتون اول کا ہار وزرات داخلہ کے ماتحت ادارے نادرا کو مل گیا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےسیکرٹری نے ہار پہنچادیا۔

    تفصیلات کے مطابق تُرک خاتون اوّل کے قیمتی ہار کی حکومتی خزانےمیں واپسی ہوگئی۔ ہارملتان سے چلا اوربالاخر اسلام آباد  پہنچ گیا۔

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کےسیکرٹری مختلف دفتروں کے چکر لگانے کے بعد نادرا آفس پہنچے اورہار کی وصولی کرادی۔

    سابق وزیراعظم کےپی اے اس سےپہلےکیبنٹ ڈویژن،دفترخارجہ اورتوشہ خانے کے چکرلگاتے رہے۔ لیکن کسی نےیہ ہار قبول نہیں کیا۔

    ایف آئی اے نےسابق وزیراعظم کوہار جمع کرانے کانوٹس دیا تھا جس کےبعد انہوں نے ہار اسلام آباد بھجوانےمیں ہی خیریت سمجھی۔

    اس ہار کی کہانی دو ہزار دس کے سیلاب سے شروع ہوئی جب ترک خاتون اول نے متاثرہ علاقوں میں بچیوں کی شادی کیلئے ہار عطیہ کیا ،لیکن یہ ہار ہاریوں کو تو نہ ملا۔ البتہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کےگھرپہنچ گیا۔

    ایف آئی اے نے ہار واپس نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی دھمکی دی تھی۔