Tag: Multan

  • احتجاجی طلبہ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کو تالہ لگا دیا

    احتجاجی طلبہ نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کو تالہ لگا دیا

    ملتان : بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کےاحتجاجی طلبہ نےیونیورسٹی کے مین گیٹ کو تالا لگا دیا۔ بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچر انجینئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے مطالبہ کیاکہ اُن کا پاکستان انجینئیرنگ کونسل سےفوری الحاق کیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے بلڈنگ اینڈ آرکیٹیکچر انجینئیرنگ ڈیپارٹمنٹ کے احتجاجی طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

    دوران احتجاج ایک طالب علم شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہوگیا جسے بعد میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طلبہ کا احتجاج دکھانے پر یونیورسٹی کاسیکیورٹی انچارج بھی میڈیا نمائندوں کو دھمکیاں دیتارہا۔

    احتجاجی طلبہ نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ان کاپاکستان انجینئیرنگ کونسل سےالحاق کیاجائے۔

  • جوڈیشل کمیشن کے قیام سے سچ سامنے آجائے گا، افتخار چوہدری

    جوڈیشل کمیشن کے قیام سے سچ سامنے آجائے گا، افتخار چوہدری

    ملتان : سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کا کہنا ہے کہ وہ  فیصلہ دے چکے تھے کہ کراچی کی سیاسی جما عتوں میں عسکری ونگ مو جود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتا ن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے میڈیا سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام اچھا اقدام ہے جس کے ذریعے سچ سامنے آجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بہتر ہو تا اگر جوڈیشل کمیشن  کے قیام کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے  بھی پاس سے پا س کرایا جا تا۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خا ن کے الزاما ت پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے ان پر جو بھی الزما ات عائد کئے ہیں وہ انہیں غلط و جھو ٹ ثا بت کریں گے۔

    انہو ں نے کہا کہ وہ عمران خا ن کے مقاصد عوام کے سامنے لا ئیں گے کراچی کے حا لات پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو ہزار گیا رہ میں فیصلہ دیا تھا کہ کراچی میں سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگ موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگز کو ختم کرے،ایم کیو ایم سمیت تما م پارٹیاں اگرعسکری ونگ ختم نہیں کرتیں تو حکومت بذریعہ پارلیمنٹ ان پر پابندی عائد کرے۔

  • ملتان میں بینک ڈکیتی: ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    ملتان میں بینک ڈکیتی: ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

    ملتان : بینک لوٹنا ہوگیا بہت آسان ہوگیا، ملتان میں ڈکیت صرف چند منٹوں میں بینک کا صفایا کرکے چلتے بنے۔ تفصیلات کے مطابق بینک کے باہرنہتا گارڈ لوگوں کی چیکنگ کررہا تھا۔

    اس دوران تین ڈکیت آئے اور اسے دھکا دیتے ہوئے اند ر لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے بینک میں موجود لوگوں پر پر اسلحہ تان کرخوف و ہراس پھیلادیا۔

    لوگوں کو ڈرایا اور کاؤنٹر کی طرف بڑھے۔ بینک کے عملے نے بھاری رقم دراز نہیں پلاسٹک کی ٹوکری میں رکھی ہوئی تھی۔

    ڈکیت کورقم جمع کرنےمیں اتنی سی بھی دشواری نہ ہوئی  ڈاکوؤں نے چالیس لاکھ روپے آرام سے تھیلے میں رکھے اور چلتے بنے۔ بینک میں ایک بچہ ڈاکوؤں کے سامنے کسی خوف کے بغیر یہ سب کچھ دیکھتا رہا ۔ ڈاکواس سےنظرچراتا رہا۔

  • ملتان: سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی پر لٹکادیا گیا

    ملتان: سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی پر لٹکادیا گیا

    ملتان: سینٹرل جیل مٰں سزائے موت کے منتظر قیدی کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

    ملتان سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم نصراللہ کو پھانسی دے دی گئی، نصراللہ نےانیس سو چورانوے میں مظفرگڑھ میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    مجرم نصراللہ بیس سال سے زائد قید کی سزا کاٹ چکا تھا۔

    جیل حکام کے مطابق مجرم کا پھانسی سے قبل طبی معائنہ کرایا گیا جبکہ اہلخانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی تھی، پھانسی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

  • حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان عدالتی کمیشن پردس نکات پراتفاق

    حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان عدالتی کمیشن پردس نکات پراتفاق

    اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان عدالتی کمیشن کےحوالےسے دس نکات پر اتفاق ہوگیا۔

    عدالتی کمیشن حکومت کی درخواست پرسپریم کورٹ تشکیل دے گا،میشن سپریم کورٹ کے تین ججز پر مشتمل ہوگا جو اپنی رپورٹ پینتالیس دن میں دے گا، دھاندلی ثابت ہونےپرآرٹیکل اٹھاون کےتحت اسمبلی تحلیل کردی جائےگی اور نگراں حکومت کاقیام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سےعمل میں آئےگا۔

    الیکشن سےمتعلق تین اداروں کےسربراہوں کی تقرری مشاورت سےہوگی، مسودےپرمسلم لیگ ن،پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی،بی این پی دستخط کرےگی،شاہ محمودقریشی نےبتایا کہ اسحاق ڈارنےعمران خان کوخط لکھ کربتایا ہےکہ تمام جماعتیں مسودےپرمتفق ہیں۔

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی اورن لیگ معاہدے کی تفصیل پارلیمانی جماعتوں کو بھیج دی گئی ہے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کوبھیجی گئی معاہدےکی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن مجوزہ آرڈیننس کےتحت ہی کام کریگا۔

     اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم منگل کوپارلیمانی رہنماؤں سےملاقات کریں گے، جس میں وزیراعظم پارلیمانی جماعتوں سے معاہدے پر تبادلہ خیال کرینگے۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی کہنا تھا کہ دھاندلی ثابت ہوگئی تواسمبلیاں توڑناپڑیں گی تحریک انصاف میں نئےانتخابات سےپہلےتمام عہدیداروں کوفارغ کردیا گیا ہے، الیکشن ہونے تک عمران خان کےنامزدافراد پارٹی امورچلائیں گے۔

  • ملتان میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    ملتان میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    ملتان: شہر کے علاقے سمیجہ آباد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ بدھ کی دوپہرکو ایک سرکاری دفتر کے ساتھ واقع رلیا سائیں کے مزارکے قریب ہوا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا اورممکنہ طور پریہ ایک کریکرحملہ تھا۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد کی تلاش اور واقعے کی تحقیق شروع کردی ہے۔

  • ملتان: باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

    ملتان: باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق

    ملتان : باران رحمت زحمت بن گئی،چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق, بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد ابدی نیند سوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بارش جہاں باعث رحمت ہے وہیں خستہ حال مکانوں کیلئے خطرہ بھی بن جاتی ہے۔ملتان میں بارش نے ہنستا بستا آشیانہ اجاڑ ڈالا۔

    شہر کی چودہ نمبر چو نگی کے قریب بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت زمیں بوس ہوگئی ۔مکان کی چھت گرنے کے بعد امدادی ٹیمیں پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کیا۔

    زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن گرنے والی چھت تین زندگیاں بھی ساتھ لے گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مرنےو الوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

  • بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی بس نے طالبہ کو روند ڈالا

    بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی بس نے طالبہ کو روند ڈالا

    ملتان: یونیورسٹی کی طالبہ بس کی زد میں آکرجاں بحق، حادثے کے ردعمل میں یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے احتجاج بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی 19 سالہ طالبہ عائشہ منظورسڑک عبورکرتے ہوئے جامعہ کی بس کی زد میں آگئی۔

    طالبہ کو انتہائی زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔

    بد نصیب عائشہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کی طالبہ تھی۔

    واقعے کے خلاف یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا۔

  • حکومت آج جوڈیشل کمیشن بنا دے تو کل اسمبلیوں میں ہو نگے، شاہ محمود قریشی

    حکومت آج جوڈیشل کمیشن بنا دے تو کل اسمبلیوں میں ہو نگے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر آج حکومت جوڈیشل کمیشن بنا دے تو کل اسمبلیوں میں ہو نگے۔

     سابق چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن نواب افتخار خان خاکوانی کی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمیولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پورا نہیں کرےگی تو دوبارہ کنٹینر نکالیں گے ملک میں امن و امان کی خاطر دھرنا ختم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں سیٹوں پر سودے بازی کی جارہی ہے تحریک انصاف سیاست میں ہمیشہ سے سودے بازی کی مخالف ہے نیشنل ایکشن پلان پر حکومت سے مکمل تعاون کیا لیکن امن پھر بھی قایم نہیں ہوا پیپلز پارٹی موجودہ سینٹ الیکشن میں شفاف رول ادا نہیں کررہی اور سیاسی مفاد کے لیئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی اکٹھے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےحکومت کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ ہورس ٹریڈنگ کے خلاف اقدام اٹھائے ہماری ن لیگ کے ساتھ نظریاتی اختلاف ہیں اگر حکومت دھاندلی کے حوالے سے کوئی بھی اقدام کرے تو اس کا ساتھ دیں گے ہم احتجاجی طور پر اسمبلیوں سے باہر بیٹھے ہیں۔

     انکا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو غیر سیاسی بنائے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہمارے ملک میں ازاد جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا اج جوڈیشل کمیشن بن جائے کل اسمبلی میں جانے کو تیار ہیں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔

  • حضرت شاہ رکن الدین عالم کے عرس کی تقریبات کا آغاز

    حضرت شاہ رکن الدین عالم کے عرس کی تقریبات کا آغاز

    ملتان : حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردی کے سات سوویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ تقریبات کا آغاز مخدوم شاہ محمود قریشی نے کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کے سات سوویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ تین روزہ تقریبات کے آغاز پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزارمبارک  کو غسل دیا اور چادر چڑھائی ۔

    فاتحہ خوانی کے بعد شاہ محمود قریشی نے زائرین کو عرس میں خوش آمدید کہا، عرس کی تقریبات میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ فضا ء میں ہر طرف درود وسلام کی صدائیں گونج رہی ہیں۔،

    عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حفاطتی اقدامات کے پیش نظر دربار پر آنے والے زائرین کی جامع تلاشی لی جا رہی ہے۔

     درگاہ میں آنے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں۔