Tag: Multan

  • ملتان میں بیکری میں کام کرنے والے ملازم پرمالک کا تشدد

    ملتان میں بیکری میں کام کرنے والے ملازم پرمالک کا تشدد

    ملتان: ملتان کی نجی بیکری میں کام کرنے والے  چودہ سالہ ملازم پرتشدد تھانہ نیو ملتان میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

    تفصیلات کے متابق  تھانہ نیوملتان کی حدود میں واقع نجی بیکری میں کام کرنے والے چودہ سالہ ابراہیم پراس وقت تشدد کیا گیا جب اس نےکام کرنے سےانکار کیا تشدد کرنے والوں میں قاصم اورایک نامعلوم شخص شامل ہے بچے کےمطابق اس پر پائپوں ڈنڈوں اور جوتوں سے تشدد کیا گیا اور تشدد کرنے کے بعد دھمکیاں بھی دیں بچے کے والدین کے مطابق اس پر تشدد کرنے والوں کے خلاف تھانہ نیو ملتان میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی تشدد کی وجہ سامنے آسکے گی۔

  • ملتان میں سوئی گیس ملازم اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گیا

    ملتان میں سوئی گیس ملازم اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گیا

    ملتان: سوئی گیس کمپنی کا ملازم ملتان کے مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا جس کو اہل علا قہ نے گیس کی فراہمی منقطع کرنے پر زدو کوب کیا اور پنجر ے میں بند کردیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلکار کی جان علا قہ مکینوں سے چڑوائی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علا قے میں شاہ رکن عالم ٹی چوک پر سوئی گیس کمپنی کا ملازم اظہر حسین اپنے روز مرہ کے کام میں مشغول تھا کہ اہل علا قہ نے اس کو موقع پر پہنچ کر زد وکوب کیا اور پھر ایک پنجرے میں بند کردیا۔

    اہل علاقہ کے مطابق موصوف گھریلو صارفین کی لائن بند کر کے سی این جی اسٹیشن کی لائن کھو ل رہے تھے۔ جس پر علاقہ مکینوں کی نظر پڑی تو دھر لیا۔ سوئی گیس کا ملازم کنورٹرکے پنجرے کے اندر بند کردیئے گئے اور باہر عوام کا ہجوم اس کو زد وکوب کرتا رہا۔

    اظہر حسین کو رہائی دلانے کے لئے تھانہ شاہ رکن عالم پولیس کو اہل علاقہ سے مزاکرات کرنی پڑی اور اس کے بعد کہیں جاکر اظہر حسین کو رہائی نصیب ہو ئی۔

    اہل علا قہ کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں کئی روز سے صبح سویرے سے ہی گیس بند ہو جاتی ہے جو رات گئے بحال کی جاتی ہے جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا بنانے کے لئے گیس ہی دسیتاب نہیں ہو تی ہے اور علاقہ مکنیوں کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑرہا تھا۔ علا قہ مکینوں کا کہنا تھا کہ آج صبح ان کو اظہر حسین گیس بند کرتا ہوا نظر آیا تو اس کو پکڑ لیا اور بند کردیا۔

  • ملتان ضمنی الیکشن کے سرکاری نتائج کااعلان ،عامرڈوگرکامیاب

    ملتان ضمنی الیکشن کے سرکاری نتائج کااعلان ،عامرڈوگرکامیاب

    اسلام آباد: حلقہ این اے ایک سو اننچاس میں گزشتہ روز ہونےوالے ضمنی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیاہےجس کےمطابق ملک عامر ڈوگرباون ہزار تین سو اکیس ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نےگزشتہ روز ملتان میں ہونےوالے ضمنی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر باون ہزار تین سو اکیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

    مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارجاوید ہاشمی اڑتیس ہزار تین سو اکیانوے ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہےجبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید صدیقی تیسرے نمبر پر رہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل نناوے ہزار چھ سو نو ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ملتان کی یہ نشست جاوید ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    حلقےمیں ضمنی انتخابات کےلئے دوسو چھیاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھےجن میں سے ایک سو چھ کو حساس اور سولہ کوانتہائی حساسقرار دیاگیا تھا۔

    ،۔واضح رہے کہ گزشتہ روزملتان این اے 149 کے انتخابی دنگل میں عامر ڈوگر نے جاوید ہاشمی کو پچھاڑ دیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق عامر ڈوگر 11 ہزار سے زائد ووٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔ عامر ڈوگر نے 58142 اور جاوید ہاشمی نے 47222 حاصل کیے تھے۔

                        دوسری جانب این اےایک سواننچاس کےضمنی الیکشن میں کل ہی جاوید ہاشمی نےشکست تسلیم کر کے عامرڈوگرکومبارکباد بھی دی

  • ملتانیوں نے سیاست پرلگا داغ دھو دیا،شاہ محمود قریشی

    ملتانیوں نے سیاست پرلگا داغ دھو دیا،شاہ محمود قریشی

    ملتان: پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان نے پاکستان کی سیا ست بدل دی ہے ۔ملتان پر جو داغ لگا تھا ملتانیوں نے اُسے دھو دیا ہے ۔

    پی ٹی آئی کے حمایت یا فتہ آزاد اُمیدوار عامرڈوگر کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتا ن نے پاکستان کی سیاست کو تبدیل کردیا ہے ۔

    ملتان کے حلقہ ایک سو اُنچاس میں ضمنی الیکشن کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  یہاں کے لوگوں نے ایک گیند سے سے دو وکٹیں گرائیں ہیں ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے شفاف الیکشن کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی، جس کے نتیجہ سامنے آیا۔

    جاوید ہاشمی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں خرگوش شیر کو کھا گیا اور پیپلز پارٹی کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نےکا کہنا تھا کہ اہمیت کُرسی کی نہیں عمران خان کی سیاست کی ہے۔

  • خواجہ سعد رفیق کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا

    خواجہ سعد رفیق کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا

    ملتان :وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جمعرات کی صبح دعویٰ کیا تھاکہ آج ملتان کے باشعور عوام یہ فیصلہ کرینگے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں یا جھوٹ کے۔خواجہ سعد رفیق ن لیگ کے اُن رہنماؤں میں سے ہیں جن کا شمار سب سے زیادہ بولنے والوں میں ہوتا ہے۔ .

    عمران خان شروع ہی سے جن چار حلقوں میں دھاندلی اوران حلقوں میں شفاف تحقیقات کامطالبہ کرتے رہے ہیں اُن میں سے ایک حلقہ سعد رفیق کا بھی ہے ۔ سعد رفیق نے ملتان میں جمعرات کی صبح ایک پریس کانفرنس کی اور دعویٰ کیاکہ آج جمہوریت اور جھوٹ کامقابلہ ہے۔

    جھوٹ سے مراد ن لیگ یہ مؤقف یہ ہے کہ دھاندلی سے متعلق عمران خان کے تمام الزامات غلط ہیں، اب جب کہ ملتان کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے جوجاوید ہاشمی کیخلاف ہے توکیا سعد رفیق اعتراف کرینگے کہ ملتان نے عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کے حق میں فیصلہ دے دیا ، اور کیان لیگ  اس عوامی فیصلے کے بعددھاندلی کی شفاف تحقیقات کے مطالبے کو پذیرائی بخشے گی ؟

  • نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا،جاوید ہاشمی

    نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا،جاوید ہاشمی

    ملتان: ضمنی الیکشن کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کروں گا اور حتمی نتائج آنے پر جیتنے والے امیدوار کومبارکباد دونگا۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،جاوید ہاشمی نے کا کہنا تھا کہ میں طبیعت کی خرابی کے باعث اپنی انتخابی مہم نہیں چلا سکا ، البتہ جن لوگون نے مجھے ووٹ دیئےان کا شکرگزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے علاج کے سلسلے میں چین جلد چین جاؤں گا، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے یہ بات واضح ہوگئی کہ تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی کنٹینرز اور دھرنوں سے تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاربھی گیا تو کسی سے کوئی شکوہ نہیں ہے۔

  • ملتان :ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    ملتان :ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

    ملتان : انتخابی میدان توسج گیا لیکن ملتان میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ملتان کے حلقہ این اے ایک سواننچاس پرکل انتخابی دنگل ہوگا۔ انتخابی مہم اختتام پذیرہوگئی تاہم انتخابی سرگرمیاں زور و شورسے جاری ہیں۔

    جبکہ ضمنی الیکشن سے متعلق تیاریاں تاحال نامکمل ہی نظر آتی ہیں۔انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل توجاری ہے۔ بیلٹ پیپرزاورباکس بھی پولنگ اسٹیشنزپرپہنچائے جارہے ہیں۔

    لیکن سامان کی ترسیل کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے گئے۔ بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکس موٹرسائیکلوں کے ذریعے پہنچائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب لیڈٰی ہیلتھ ورکرزنے بھی ضمنی الیکشن میں بلامعاوضہ ڈیوٹی دینے سے انکارکردیا ہے۔

    لیڈی ہیلتھ ورکرزکا مؤقف ہے کہ انہیں بلامعاوضہ ڈیوٹی دینے پرزبردستی مجبورکیاجارہا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ڈنڈے تھام کرخواتین کی تلاشی کا کام بھی جبری طور پر لیڈی ہیلتھ ورکرزکے سپردکردیا گیا ہے۔

    جس پرانہوں نے شدید ردِعمل کا اظہارکرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنزکے اندر ہی ڈیوٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • فضاٰ میں پمفلٹ گرانا انتخابی مہم کا حصہ نھیں، ہاشمی کی وضاحت

    فضاٰ میں پمفلٹ گرانا انتخابی مہم کا حصہ نھیں، ہاشمی کی وضاحت

    ملتان: ملتان کے حلقہ این اے 149 سے ضمنی انتخاب لڑنے والے سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہیلی کاپٹر کے زریعے پمفلٹ برسائے گئے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ جمعرات کو کروانے کا کہا گیا تھا جبکہ انتخابی مہم دو روز قبل ختم کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔انتخابی مہم گزشتہ رات ہی ختم ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود جاوید ہاشمی کی اشتہاری مہم جاری رہی۔

    ہیلی کاپٹر سے ہزاروں کی تعداد میں جاوید ہاشمی کے پمفلٹ شہر بھرمیں گرائے گئے جن پر جاوید ہاشمی کی تصویر، انتخابی نشان بالٹی، اور ایک بہادر آدمی ہاشمی ہاشمی کے نعرے درج ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ جاوید ہاشمی کی انتخابی مہم کے لئے سرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں، انتخابی مہم ختم ہونے کے باوجود جاوید ہاشمی کی تشہیری مہم جاری رکھنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ فضأ میں پمفلٹ گرانا کوئی مہم نھیں، پمفلٹ گرانے میں کم اخراجات آتے ہیں، آج بھی اخبارات میں اشتہار چھپے ہیں ، یہ تشہیری مہم نھیں اشتہار ہے ۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پمفلٹ کی تقسیم کا نوٹس لے لیا ہے اور ہیلی کاپٹرسے پمفلٹ گرانے کی فوٹیج منگوالی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر امیدوار نا اہل قرار دیا جاسکتا ہے۔

  • ملتان: انتخابی مہم کاوقت ختم،جاوید ہاشمی پُرامید

    ملتان: انتخابی مہم کاوقت ختم،جاوید ہاشمی پُرامید

    ملتان :حلقہ این اے ایک سواننچاس میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔اس حلقے میں جاوید ہاشمی اور آزاد امیدوار عامر ڈوگر میں مقابلہ ہے۔ دو ہزار تیرہ کے انتخا بات میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے کا میابی سمیٹنے والے جا وید ہاشمی اب حلقہ ایک سو اننچاس ملتان میں اپنی سیا سی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

    جاویدہاشمی اپنے سیاسی کیریر کے کٹھن ترین دور سے گذر رہے ہیں،سولہ اکتوبر کوحلقہ ایک سواننچاس ملتان کے ضمنی انتخابات میں ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی سے حال ہی میں منحرف ہو نے والے میاں عامر ڈوگر ہیں جنہیں پی ٹی آئی اور ڈوگر برادری کی مکمل حما یت  حصل ہے۔

    جبکہ مخدوم جا وید ہاشمی کو ن لیگ کی اعلا نیہ اور پیپلزپارٹی کی خاموش حما یت حاصل ہے۔یہ انتخا ب ایک ایسے مو قع پر ہو رہا ہے کہ جب جاوید ہاشمی کو با غی سے داغی بنے زیادہ عرصہ نہیں گذرا،پی ٹی آئی ملتان میں طا قت کا بھر پور مظاہرہ کرچکی ہے ۔

    گو نواز گو کا نعرہ زبان زد عام ہے،رہی میاں عامر ڈوگر کی بات تو وہ پہلے بھی کئی مرتبہ شکست کا ذائقہ چکھ چکے ہیں لیکن مسئلہ ہے ہا شمی صا حب کا جو دو ہزار تیرہ کے انتخا با ت میں بیک وقت تین حلقوں سے کا میاب ہو ئے تھے اور اب فقط ایک نشست نے انہیں نا کوں چنے چبوا دیئے۔

    نتیجہ کچھ بھی ہو لیکن پاکستانی سیاست کی تاریخ یہی بتا تی ہے کہ بیک جنبش قلم وفاداری بدلنے کی ادا کو عوام نے کبھی پسند نہیں کیا۔

  • سانحہ قاسم آباد:حکومتی تحقیقاتی ٹیم پراعتماد نہیں،عمران خان

    سانحہ قاسم آباد:حکومتی تحقیقاتی ٹیم پراعتماد نہیں،عمران خان

    ملتان: عمران خان نے سانحہ قاسم باغ کی شفاف تحقیقات کامطالبہ کردیاکہتے ہیں حکومتی کمیٹی پراعتماد نہیں۔عمران خان نے سانحہ قاسم باغ کیلئے تشکیل دی گئی حکومتی کمیٹی پرعدم اعتماد کااظہار کردیا کہتے واقعے کی شفاف تحقیقات جج کے ماتحت ہونی چاہئے۔ وہ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

    عمران خا ن نے بتایا پارٹی سطح پربھی تحقیقات کی جارہی ہیں ان کاکہناتھا یہ سوال سب سے اہم ہے کہ دروازوں کوباہر سے تالاکس نے لگایا۔ قاسم باغ سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملتان میں تعزیت کے موقع پرعمران خان نے سرگودھا جلسے کی نگرانی خود سنبھالنے کابھی اعلان کیا۔عمران خان نے ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام ملنے پر انہیں مبارکبا د بھی دی۔

    عمران خان جاں بحق سلیم اللہ،معاویہ اور سلمان کےگھر گئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی ، امدادی رقوم اور ہرمتاثرہ خاندان میں ایک شخص کو ملازمت دینے کااعلان کیا۔معاویہ کے اہل خانہ نے 8 لاکھ روپے کا امددادی چیک شوکت خانم کے نام عمران خان کو واپس کردیا۔

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کے صدر اعجاز جنجوعہ نے عمران خان کے ساتھ نہ بیٹھنے اور پریس کانفرنس کی اطلاع نہ دینے کیخلاف پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔