Tag: Multan

  • دھرنوں کاخوف،ملتان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

    دھرنوں کاخوف،ملتان میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

    ملتان : ضلعی انتظامیہ نے ملتان میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں سے خوف زدہ ہو کردفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے۔ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کو روکنے کے لئے ملتان کی ضلعی انتظامیہ گلو بٹ بن گئی۔

    ڈی سی او نے شہر بھرمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر کے ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی لگادی ہے جبکہ اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل طور پر پابندی عائدلگادی گئی ہے۔

    دوسری طرف شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر دھاوا بولنے والے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ سمیت اڑسٹھ افراد پر دہشت گردی کا پرچہ درج کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کے مشتعل کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس کے دوران مظاہرین نے شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر ہنگامہ آرائی بھی کی تھی۔

  • پنجاب کے کئی شہروں میں اے آر وائی کی نشریات بند، پوزیشن تبدیل

    پنجاب کے کئی شہروں میں اے آر وائی کی نشریات بند، پوزیشن تبدیل

    پنجاب کے کئی شہروں میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی کوریج کرنےپراے آر وائی نیوز کی نشریات کہیں بند کردی گئی توکہیں اس کے نمبر تبدیل کردئے گئے ہیں۔

    موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظراےآروائی نیوزاپنے صحافتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کررہا ہے لیکن حکومتی اداروں کو مخالفین کی کوریج برداشت نہیں ہورہی ہے، اسی لئے راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی وجہ سے کوریج بند کی جارہی ہے اور کہیں اس کے نمبر تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

    face-book

    شہریوں نے اے آر وائی نیوز کے دفتر فون کر کے اور سوشل میڈیا کے ذریعےشکایت کی ہے کہ ملتان کے مختلف علاقوں میں آزادی مارچ کی کوریج دکھانے پراے آر وائی نیوزکی پوزیشن تبدیل کردی گئی ہے جس میں بودلہ ٹاون، حسن آباد،کسیرہ آباد منظور کالونی اور ایوبیہ محلہ شامل ہیں۔

    اسی طرح لاہور شہر کے کچھ علاقوں میں بھی کیبل پراے آروائی نیوزکو بند کروا دیا گیا ہے۔

  • ملتان: رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    ملتان: رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

    ملتان: شہری نے لوگوں کو اکسانے کے الزام میں سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی ہے۔

    ملتان کے ایک شہری نے راناثنااللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی، تھانہ چہلیک میں دائرکردہ درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ راناثنااللہ نے لوگوں کوعمران خان کے خلاف تشدد پراکسایا۔

    درخواست گزار کے مطابق راناثنااللہ نے عوامی جذبات ابھارے ہیں اور ان کے اکسانے کے ردعمل میں کسی بھی وقت کوئی بڑا نقصان ہوسکتا ہے لہذا ان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیاجائےتاکہ دوبارہ کوئی کسی کوتشدد پرنہ اکسائے

  • اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملتان اورکراچی میں احتجاجی مظاہرے

    اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملتان اورکراچی میں احتجاجی مظاہرے

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملتان اور کراچی میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
    فلسطین کے لہو لہو شہر غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور شدت پسندی کے خلاف پاکستان میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ آج صبح ملتان کچہری چوک پر اسرائیلی ظلم اور اقوامِ متحدہ کی خاموشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پرشہریوں کی ایک بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی جنہوں نے اسرائیل اور اقوامِ متحدہ کے خلاف پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت پر اسلامی ریاستوں کے سربراہوں اور اقوامِ متحدہ کی خاموشی بہت بڑا ظلم ہے۔ اقوامِ متحدہ کو تحلیل کردینا چاہئیے اور اسلامی ریاستوں کی تنظیم کو فعال بنایا جائے تاکہ اسرائیل کو روکا جاسکے۔

    جماعت اسلامی کراچی میں غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کےخلاف فلسطینی عوام سے اظہاری یکجہتی کےلئے ریلی نکالی گئی۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ فلسطین انبیا کی سرزمین اور مسلمانوں کا قبلہ اول ہے،اس پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔