Tag: Multinational Maritime Exercise

  • پاک نیوی کے تحت 50سے زائد ممالک کی بحری مشق کا انعقاد

    پاک نیوی کے تحت 50سے زائد ممالک کی بحری مشق کا انعقاد

    کراچی : آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن جمعہ سے کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں دنیا کے 50 سے زائد ممالک کی بحری افواج شرکت کریں گی۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امن مشق کا انعقاد 10 سے14فروری تک کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پی این ایس جوہر میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاک بحریہ2007 سے امن مشقوں کا انعقاد کررہی ہے، کثیرالجہتی بحری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔

    کثیرالقومی بحری مشق امن

    ان کا کہنا تھا کہ بحثیت ایک ذمہ دار بحری ملک پاکستان کے لیے سمندروں کا دفاع اور تحفظ ناگزیر ہے، ہمارے مفادات تین بنیادی عوامل پرمشتمل ہیں جن میں تجارت کے لیے سمندروں پر غیر معمولی انحصار، سی پیک منصوبے کی آپریشنلائزیشن اورعالمی توانائی کی ترسیل میں پاکستان کا اسٹریٹجک کردار شامل ہے۔

    اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ ان تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے بحری استحکام ایک اہم قومی مفاد کی حیثیت کا حامل ہے۔ پاکستان نہ صرف اپنی بلکہ دیگر تمام ممالک کی بحری سیکیورٹی کی اہمیت کو سمجھتا ہے جن کی ترقی و خوشحالی بحری امور سے جڑی ہوئی ہے۔

  • پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آج سے آغاز ہوگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے میں استحکام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کثیر القومی بحری مشق 11 سے 16 فروری تک کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

    مشق کا باقاعدہ آغاز شریک ممالک کی پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔

    مشقوں میں 45 ممالک کے نمائندگان بحری اثاثے، مبصرین اور سینئر افسران کے ساتھ شریک ہیں، کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ 7 دوست ممالک کے معزز مہمان بطور گیسٹ آف آنر شرکت کر رہے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے تناظر میں کثیر تعداد میں ممالک کی شرکت پاک بحریہ کا بڑا کارنامہ ہے، مشق کا مقصد خطے کا بحری استحکام اور مشترکہ کارروائی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے، خطے میں استحکام کے لیے پاک بحریہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مشق میں شریک تمام ملکوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، مشق امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا ایک پیغام ہے۔