Tag: multiple-blast

  • میکسیکو: آتش بازی کا سامان بنانے والی کمپنی میں دھماکے، 24 افراد ہلاک، 49 زخمی

    میکسیکو: آتش بازی کا سامان بنانے والی کمپنی میں دھماکے، 24 افراد ہلاک، 49 زخمی

    میکسیکو سٹی : میکسیکو میں آتش بازی کا سامان بنانے والی کمپنی میں یکے بعد دیگرے متعدد دھماکے، دھماکوں کے نتیجے میں 49 شہری زخمی جبکہ 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا کے شمالی ملک میکسیکو کے علاقے تلٹی پک میں آتش بازی کا سامان بنانے والی کمپنی میں دھماخیز مواد پھٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ اور مقامی افراد نے ریسکیو کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مقامی افراد اور طبی امداد فراہم کرنے والا عملہ متاثرین کو ریسکیو کررہے تھے کہ اچانک یکے بعد دیگرے متعدد دھماکے شروع ہوگئے جس کے نتیجے میں متاثرین کو ریسکیو کرنے والے افراد بھی دھماکوں میں کی زد میں آگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے نتیجے میں 49 شہری زخمی ہوئے ہیں، حادثے میں 2 پولیس اہلکار اور 4 فائر فائٹرز سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    میکسیکو کی وزارت صحت نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکوں کے بعد 17 شہری موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے تھے جبکہ باقی افراد اسپتال میں دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو 300 سے زائد میکسیکو پولیس کے اہلکار اور ہیلی کاپٹر ریسکیو کررہے تھے۔

    میکسیکو کے حکام کا کہنا تھا کہ علاقے میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری غیر قانوی طور پر کام رہی تھی، فیکٹری میں موجود آتش گیر مواد کے ہوا میں پھیلنے کے باعث متعدد دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں اردگرد موجود 4 عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں عموماً آتش بازی کے سامان میں دھماکے کے ہوتے رہتے ہیں۔

    اس سے قبل سنہ 2005 اور 2006 میں میکسیکو کے یوم آزادی کے موقع پر ٹاؤن سان پابلیٹو کی مارکیٹ دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے بری طرح متاثر ہوئی تھی، جس میں 1 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دسمبر 2016 میں مذکورہ مارکیٹ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 42 افراد ہلاک اور 70 شہری زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ رواں برس 6 جون کو ہونے والے دھماکے میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • افغانستان ، میچ کے دوران یکے بعد دیگرے بم دھماکے، 8 افراد ہلاک

    افغانستان ، میچ کے دوران یکے بعد دیگرے بم دھماکے، 8 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں کرکٹ میچ کے دوران ہونے والے یکے بعد دیگر بم دھماکوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں جاری دہشت گردی رکنے کا نام نہیں لے رہی اور دہشت گرد باآسانی اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں، مشرقی شہر جلال آباد میں کرکٹ میچ کے دوران شرپسندوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھے  تماشائیوں کو نشانہ بنایا۔

    افغان صوبے ننگرہار کے گورنر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعے کو جلال آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا کہ اچانک کرکٹ میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد فورسز نے ایکشن لیا۔

    رمضان کپ ٹورنامنٹ دیکھنے والے شائقین کے درمیان بم یکے بعد دیگرے بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے۔

    مزید پڑھیں: افغانستان: طالبان کے متعدد دہشت گرد حملے، 16 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

    افغان صدر اشرف غنی نے حالیہ دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دہشت گرد رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی ہمارے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو اس بات کی غمازی ہے کہ ایسے لوگوں کو کسی مذہب یا عقیدے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

    دوسری جانب افٖغانستان میں طالبان کی نے ملک کے مختلف صوبوں میں متعدد حملے کیے جس کے نتیجے میں 16 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 37 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔

    دہشت گردوں نے افغانستان کے تین مخلتف صوبوں غزنی، قندھار، اور اروزگان کو نشان بنایا، صوبے غزنی کی پولیس کے نائب سربراہ رمضان علی موسینی کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ ضلع اجرستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور سات شدید زخمی ہوئے جبکہ اجرستان میں ہونے والی ایک جھڑپ میں پچیس عسکریت پسند بھی مارے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔