Tag: multivitamins

  • ملٹی وٹامنز استعمال کرنے والے ہوشیار، بڑا خطرہ لاحق

    ملٹی وٹامنز استعمال کرنے والے ہوشیار، بڑا خطرہ لاحق

    ہماری صحت کیلئے ملٹی وٹامنز کا استعمال واقعی جادوئی ثابت ہوسکتا ہے مگر اس طرح نہیں جس طرح سوچا جاتا ہے، یاد رکھیں یہ سپلیمنٹس اور گولیاں نقصان دہ بھی ہوسکتی ہیں۔

    ہم میں سے بہت سے افراد عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ تھکن کا شکار ہونے کی شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اس کا تعلق عام طور سے غذائی کمی سے جوڑا جاتا ہے۔

    جسم میں اس کمی کو پورا کرنے کے لیے مختلف سپلیمنٹس اور ملٹی وٹامنز تجویز کیے جاتے ہیں لیکن ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ درحقیقت ملٹی وٹامنز کے طبی فوائد صرف ذہن کا بہکاوا ہوتے ہیں۔

    امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملٹی وٹا منز سپلیمنٹس روز استعمال کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ ان کے استعمال سے انسان کی موت کا خطرہ 4فیصد زیادہ ہوجاتا ہے۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ(این آئی ایچ) کی نئی تحقیق میں تقریباً 4 لاکھ افراد کو شامل کیا گیا، جس کے بعد حاصل ہونے والے اعداد و شمارسے پتا چلا کہ لمبے عرصے تک روزانہ ملٹی وٹامنز کا استعمال صحت مند بالغ افراد کی عمربڑھانے میں مدد گارثابت نہیں ہوتا بلکہ اس سے موت کے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے۔

    تحقیق میں اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کی گئی کہ آیا ملٹی وٹامنزعمر کو بڑھانے میں کوئی فائدہ پہنچاتے ہیں؟ لیکن تجربات اور لاکھوں لوگوں کو ملٹی وٹامنز استعمال کروانے کے باوجود اس کے بہتر فوائد کے ثبوت نہیں ملے۔

    تحقیق کے حتمی نتائج کے مطابق جو لوگ روزانہ ملٹی وٹامن سپلیمنٹس استعمال کرتے ہیں ان میں موت کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہوتا ہے جوانہیں استعمال نہیں کرتے۔

    تحقیق میں صحت کو برقرار رکھنے اور لمبی عمر کو پانے کے لیے ملٹی وٹامنز سپلیمنٹس پر انحصار کرنے کے بجائے، طبی ماہرین کی طرف سے مختلف قسم کے غذائیت سے بھرپور کھانوں کی سفارش کی گئی ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ملٹی وٹامنز کی جگہ بیریز، پھلیاں، گاجر، سبز پتوں والی سبزیاں وغیرہ صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہیں۔

  • ڈاکٹر اب وٹامن اور ملٹی وٹامن ادویات کا نسخہ نہیں لکھ سکیں گے

    ڈاکٹر اب وٹامن اور ملٹی وٹامن ادویات کا نسخہ نہیں لکھ سکیں گے

    اسلام آباد: وزارت صحت نے وٹامن اور ملٹی وٹامن ادویات کا نسخہ لکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور تمام صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وٹامن، ملٹی وٹامن، اور ان پر مبنی مصنوعات کے نسخہ جات لکھنے پر پابندی عائد کی جائے۔

    مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے صحت کے تمام صوبائی محکمہ جات کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ان مصنوعات کی فروخت علیحدہ اور سیلف سروس شیلف میں کی جائے، اور تمام فارمیسیوں پر فارماسسٹ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

    ڈریپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وٹامنز پر مبنی مصنوعات کی رجسٹریشن کو یقینی بنائے۔