Tag: mulzim farar

  • فیصل آباد : زمین کا تنازعہ، فائرنگ سے چار بھائی اور بہن زخمی

    فیصل آباد : زمین کا تنازعہ، فائرنگ سے چار بھائی اور بہن زخمی

    فیصل آباد : سٹھیالہ گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے چار بھائی اور ان کی بہن زخمی ہوگئی۔ فائرنگ کرنے والا گاؤں کا نمبردار فرار ہو گیا۔ پانچوں زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ نشاط آباد کے گاؤں سٹھیالہ میں زمین کے تنازعہ پر نمبردار شہباز احمد نے ہمسائے میں مقیم اپنے رشتے داروں پر فائرنگ کر دی ۔

    کارتوس کے چھرے لگنے سے چار بھائی ابوبکر صدیق ، عمر فاروق ، علی اسامہ ، یوسف اور ان کی بہن مریم زخمی ہو گئے ۔ ملزم شہباز فائرنگ کرتا ہوا جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

    زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سولہ سالہ علی اسامہ کی حالت تشویش ناک ہے ۔

    تھانہ نشاط آباد پولیس ملزم شہباز کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

     

  • چوری شدہ چالیس ٹریکٹر برآمد، پی ٹی آئی کا مقامی رہنما فرار

    چوری شدہ چالیس ٹریکٹر برآمد، پی ٹی آئی کا مقامی رہنما فرار

    مُلتان : پولیس نے چالیس چوری شدہ ٹریکٹر بر آمد کرلیے۔ سات ٹریکٹر پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمین کے ڈیرے سے بر آمد ہوئے۔ پولیس نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے جدید اسلحہ برآمد کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق مُلتان کی بستی ملوک میں پولیس نے چھاپہ مار کر چوری کیے گئے چالیس ٹریکٹرز برآمد کرلیے.

    چالیس میں سے سات ٹریکٹر پی ٹی آئی کے نو منتخب چیئرمین ممتاز بلوچ کے ڈیرے سے بر آمد ہوئے ہیں۔ عوامی خدمت کا حلف اٹھانے والا پی ٹی آئی کا نومنتخب چیئرمین ٹریکٹروں کی برآمدگی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

    چھاپے میں پولیس نے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد کیاہے اور آٹھ افراد کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کردیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔