Tag: mulzim giraftar

  • پروین رحمان قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

    پروین رحمان قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

    کراچی : پروین رحمان قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع غربی میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد رحیم سواتی کو گرفتارکرلیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتاردہشت گرد مبینہ طور پراورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث ہے، پروین رحمان کو تیرہ فروری دوہزراتیرہ میں بنارس کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

    ملزم رحیم سواتی کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سوات سے ہے، ذرائع کے مطابق سماجی کارکن کے قتل کی واردات کے  یہ بعد مبینہ دہشت گرد کراچی سے فرار ہو گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق رحیم سواتی خیبرپختونخواہ میں بھی سیاست دانوں کے قتل میں ملوث رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کافی عرصے سے اس کی تلاش میں تھے۔

    ذرائع کے مطابق پروین رحمان قتل کیس میں دو مبینہ دہشت گرد پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی غربی اظفر مہیسر کل ایک اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

     

  • اورنگی ٹاؤن میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار

    اورنگی ٹاؤن میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ ملزم بچوں کے والد کی دکان کا ملازم نکلا۔اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ طعنوں پر طیش میں آکر بچوں کی جان لی۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد کے علاقے سیکٹر 10 اے میں تین بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ والد کی دکان کا ملازم اٹھارہ سالہ حسنین ہی بچوں کا قاتل نکلا۔

    ملزم حسنین نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ بچے طعنے دیتے تھے کہ ہمارے گھر رہتے ہو ہمارا ہی کھاتے ہو جس پر طیش میں آکر بچوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔

    ملزم حسنین نے بتایا کہ اس نے منہ پر تکیہ رکھ کر دس سالہ نمرہ ، آٹھ سالہ مصرہ، اورپانچ سالہ علی کو قتل کیا۔ مذکورہ ملزم دکان مالک کے گھر ہی میں رہتا تھا۔

    مقتولین کے والد کا کہنا ہےکہ گھر سے رقم بھی چوری ہوئی ہے جس پر شبہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ ملزم نے چوری پکڑے جانے پر بچوں کی جان لی۔

    ملزم پولیس کی حراست میں ہے مزید تحقیقات کے لئے تفتیش کی جارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کے والد شریف الدین کاکہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ یہ واردات اکیلے کی گئی ہو۔

    انہوں نے بتایا کہ گھر سے چار لاکھ روپے کی  رقم اوردیگر قیمتی سامان بھی غائب ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انورسیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کی تھی۔

     

    Father of 3 deceased children talking to media by arynews

  • فوجی اہلکارکے قتل میں ملوّث ملزم جناح اسپتال سے گرفتار

    فوجی اہلکارکے قتل میں ملوّث ملزم جناح اسپتال سے گرفتار

    کراچی : گلشن اقبال میں ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونیوالے فوجی اہلکار کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے حساس اداروں نے جناح اسپتال میں چھاپہ مار کر فرار ہونیوالے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم امان اللہ پولیس اہلکار کا بیٹا ہے، پولیس کے مطابق گزشتہ روز نیپا چورنگی کے قریب حساس ادارے کے افسر کا گن مین وقاص کا قتل ہوا تھا ۔

    سیکیورٹی پرتعینات اہلکاروقاص نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنایا۔ گولیاں لگنے کے باوجود فوجی اہلکار وقاص نے دونوں ڈاکوؤں کو گولیاں ماریں۔

    فوجی اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا تھا، دوسرا ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا۔

     

  • خاتون کوبلیک میل کرکے ہزاروں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

    خاتون کوبلیک میل کرکے ہزاروں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

    کراچی :سیکیورٹی اداروں نے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

    رینجرزاسپیشل ٹاسک فورس اور پولیس نے نارتھ کراچی میں مشترکہ کاروائی کی اورخاتون کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    رینجرزذرائع کے مطابق ملزم اسد نے خاتون کی شوہر کے ساتھ وڈیو چیٹنگ نکال رکھی تھی ملزم خاتون کو بلیک میل کرکے 20 ہزار وصول کرچکا تھا۔ اور مزید رقم کا مطالبہ کررہا تھا۔

    رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اسد انٹرنیٹ کیبل کا کام کرتا ہے اور چند روز قبل ہی خاتون کے گھر انٹرنیٹ کیبل لگانے آیا۔

  • کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

    کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : رینجرز نے کالعدم تنظیم سے وابستہ ملزم گرفتارکرلیا،جبکہ لسانی جماعت کے عسکری ونگ کا خرم عرف موٹا بھی پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رہنجرز اور پولیس کا کارروائیاں جاری ہیں، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم امیرزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے.

    عدالت نے فرحان عرف فنٹرکونوےروزکے ریمانڈ پررینجرزکے حوالے کردیا، ملزم امیرزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے.

    پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ رینجرزنے ملزم خرم عرف موٹےکوگرفتارکرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم درجن سےزائدقتل کی وارداتوں میں ملوث ہے اورلسانی جماعت کےعسکری ونگ سے تعلق رکھتا ہے۔

    سات فروری کو گرفتار کیے گئے ملزم فرحان فنٹرکو عدالت نے نوے روزکے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دے دیا،رینجرزکے مطابق فرحان نے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

  • پشاور: کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد، ملزم گرفتار

    پشاور: کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد، ملزم گرفتار

    پشاور: کنٹینر سے 30ٹن آتش گیر مادہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق پشاور میں کسٹم انٹیلی جنس نے کنٹینر سے تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ کارروائی خفیہ اطلاع پرعمل میں لائی گئی، کسٹم انٹیلی جنس اہلکاروں نے جی ٹی روڈ پر کراچی سے پشاور آنے والے کنٹینرکو روکا۔

    تلاشی لینے پر کنٹینر میں موجود تیس ٹن آتش گیر مادہ برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والا بارودی مواد برتنوں کے کاٹن میں چھپایا گیا تھا، کسٹم اہلکاروں نے آتش گیر مادے کوقبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتارکیاہے۔

    کنٹینر سے بر آمد ہونے والے کاغذات میں برتنوں کی ترسیل کا اجازت نامہ لیاگیا تھا۔

  • باچا خان ایئر پورٹ پر حملہ کر نیوالا مرکزی ملزم گرفتار

    باچا خان ایئر پورٹ پر حملہ کر نیوالا مرکزی ملزم گرفتار

    پشاور : سی ٹی ڈی نے باچا خان ایئر پورٹ پر حملہ کر نے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے باچاخان ایئرپورٹ پر حملے کےمرکزی ملزم نور محمد کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار دہشت گرد کا تعلق تحریک طا لبان پاکستان سے ہے۔ واضح رہے کہ پچیس جون دوہزار چودہ کو باچا خان ایئر پورٹ پی آئی اے ایئر لائن پر فا ئرنگ لا واقعہ پیش  آیا تھا۔

    جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو مسافر شدید زخمی ہوئے تاہم بعد ازاں خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا۔

    گرفتار دہشت گرد سیکیو رٹی فورسز پربم دھماکوں اور بھتہ خوری کی سنگین کارروائیوں میں بھی مطلوب تھا۔

  • وسیم اکرم پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا ساتھی گرفتار

    وسیم اکرم پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا ساتھی گرفتار

    کراچی : پولیس نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا سراغ لگا لیا، پولیس نے کار میں سوار مرکزی ملزم کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم سے شارع فیصل پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی نے پولیس کو تمام تر معاملے سے آگاہ کردیا ملزمان واقعے کے بعد کار کو چھپا کر خود بھی رپوش ہوگئے تھے۔

    مرکزی ملزم نے تفتیشی حکام کو بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا نام عامر ہے اور وہ نجی سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی وسیم اکرم نے تصویر کے ذریعے شناخت بھی کرلیاجلد مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • لاہورپولیس  نے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج

    لاہورپولیس نے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج

    لاہور : مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے ایک مبینہ بھتہ خور علی راشد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مبینہ بھتہ خور راشد نے تاجر ساجد قریشی سے تین لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں اس کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

    بھتہ وصول کرنے کے بعد بھی ملزم کی جانب سے تاجر کو دھمکیاں دی گئیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مصری شاہ سے مبینہ بھتہ خور علی راشد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • ٹرین پر چھاپہ: تیس کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد، ملزم گرفتار

    ٹرین پر چھاپہ: تیس کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد، ملزم گرفتار

    سکھر: پولیس نے ٹرین پرچھاپہ مار کر تیس کلو دھماکہ خیز مواد سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس روہڑی نے  خفیہ اطلاع پرکراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پر چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تیس کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد کر لیا۔

    حویلیاں سے کراچی جانےوالی ہزارہ ایکسپریس پر سوار ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ریلوے پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    اس سلسلے میں ایس ایچ او روہڑی ریلوے پولیس صدیق کانجو نے بتایا کہ ملزم راشد قریشی کے قبضے سے ماچس بم اور چاکلیٹی بم کا مواد بر آمد کرکے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    ایس ایچ او کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔