Tag: mulzim halak

  • اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، گینگ کا سرغنہ مارا گیا

    اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، گینگ کا سرغنہ مارا گیا

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا دو زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،ملزمان رہزنی اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں مین پولیس کو مطلوب تھے۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے رحیم شاہ کالونی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے گینگ کا سرغنہ ذیشان مارا گیا۔

    ملزم نے گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن میں موبائل چھیننے کے دوران فائرنگ کر کے تنویر نامی نوجوان کو بھی قتل کیا تھا، جس کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے نشر بھی کی تھی۔

    ملزمان کے گینگ میں شفیق، اشعر ،شاہ میر اور سمیع الیاس عرف چونی شامل ہیں۔ فوٹیج میں نظر آنے والا بچہ یہی سمیع الیاس چونی ہے، جس کی عمر سولہ سال ہے۔

    اے آر وائی نیوز نے یہ معاملہ بھی اٹھایا تھا کہ ملزمان وارداتوں میں بچوں کا استعمال کررہے ہیں اور اسلحہ انہیں کے پاس رکھواتے ہیں۔

  • کراچی پولیس مقابلہ: اغوا برائے تاوان کا ملزم ہلاک

    کراچی پولیس مقابلہ: اغوا برائے تاوان کا ملزم ہلاک

    کراچی : پولیس سے مقابلے میں اغواء برائے تاوان کا ملزم مارا گیا۔ پرتشدد واقعات میں ایک شخص قتل جبکہ دوخواتین زخمی ہوگئیں۔ سہراب گوٹھ مویشی منڈی سے چارجعل سازوں کودھرلیا گیا۔ کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات تھم نہ سکے۔

    ملزمان نےدن دہاڑے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کی نیند سلادیا۔ملیرآسو گوٹھ میں کریکر حملے میں دوخواتین زخمی ہوگئیں۔ سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں ملزم اکرام ہاشمی ماراگیا۔

    ملزم اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ادھر منگھوپیرسے مشکوک ڈبے کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈنے وہاں پہنچ کر جگہ کو کلیئرقرار دے دیا۔

    ملزمان نےمویشی منڈی کو بھی نہ چھوڑا۔ سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی سے چار جعلساز وں کو گرفتار کیا ہے جو جعلی نوٹ کے ذریعے جانوروں کو بیوپاریوں سے خرید کر دوبارہ فروخت کر دیتے تھے ۔ملزمان کے قبضے سے آٹھ لاکھ چھپن ہزارروپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے۔