Tag: mulzim ka remand

  • فوجی شہداء کے فنڈ میں خورد برد کا ملزم ریمانڈ پرحوالہ پولیس

    فوجی شہداء کے فنڈ میں خورد برد کا ملزم ریمانڈ پرحوالہ پولیس

    لاہور : احتساب عدالت نے فوجی جوانوں اور شہداء کے فنڈز خورد برد کرنے کے ملزم کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوجی جوانوں اور شہداء کے فنڈز خرد برد کرنے کے ملزم حماد کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ملزم کے خلاف 16 ارب روپے کی خوردبردکا الزام ہے۔ نیب حکام کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم حماد نے ڈی ایچ اے حکام کے ساتھ معاہدے کے تحت پچیس ہزار کینال اراضی کا حصول اور ترقیاتی کام کرنا تھا،.

    ملزم نے معاہدے کی خلاف ورزی اور دھوکہ دہی سے کام لیتے ہوئے پچیس ہزار کنال کی بجائے تیرہ ہزار کنال اراضی حاصل کی۔

    نیب حکام کے مطابق ملزم نے ر قم ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کر کے فوجی جوانوں اور شہدا کو ان کے قانونی حق سے محروم کیا۔

    نیب کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے ملزم حماد کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا۔

  • پروین رحمان قتل کیس : ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    پروین رحمان قتل کیس : ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں ملوث ملزم کو چودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر چار میں ملزم احمد علی عرف پپو کو پیش کیا گیا،سماعت میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو مانسہرہ سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم احمد علی عرف پپو اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل اوردیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کیلئے اسے چودہ روزہ ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کیاجائے۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کا مؤقف سنتے ہوئے ملزم کو چودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔