Tag: mulziman giraftar

  • مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن، متعدد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن، متعدد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    پشاور / کوئٹہ / سانگھڑ / راجن پور : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور کوئٹہ سانگھڑ اور راجن پور میں کارروائی کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ پشاور پولیس نے رنگ روڈ سے اسلحے سے بھری گاڑی قبضے میں لے کر ایک اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    برآمد ہونے والے اسلحے میں چھیالیس پستول، دس کلاشنکوف اور چوبیس ہزار کارتوس شامل ہیں، اسلحہ محرم میں تخریب کاری کی کارروائی میں استعمال ہوناتھا۔ترجمان ایف سی کے مطابق ژوب میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

    اسلحے میں آٹھ کلو و زنی خود کش جیکٹ، ساٹھ ایم ایم کے، اڑتالیس بم ‘پچیس آئی ڈی سرکٹ برآمد ہوئے۔ بم سمیت ایک آر پی جی سیون۔ ایک ڈبل اے مشین گن ، گن سلائنسر، ٹیلی اسکوپ، تین بارودی سرنگیں اور ایک ساٹھ ایم ایم مارٹر برآمد ہوئے ہیں۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ کالعدم تنظیم کے کارندوں نے ذخیرہ کیا تھا، سانگھڑ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور آٹھ گرفتارکئے گئے، راجن پور کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس نے دس ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

     

  • ایف آئی اے کا چھاپہ : ہُنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار،غیرملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کا چھاپہ : ہُنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار،غیرملکی کرنسی برآمد

    لاہور : ایف آئی اے نے لاہور اور خوشاب میں چھاپے مار کر ہنڈی کے کاروبار میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ٹیموں نے لاہور اور خوشاب میں ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں کیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔

    لاہور میں ہونے والی کارروائی کے دوران 4 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی قبضے میں لی گئی جبکہ خوشاب میں ہونے والی کارروائی کے دوران غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث متعدد افراد گرفتار کئے گئے۔

    ملزمان سے 51 ہزار 800 یو اے ای درہم، 42 ہزار 172 سعودی ریال، 9 ہزار 45 یورو سمیت برطانوی پاؤنڈز اور امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • لاہور سے خاتون سمیت کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار

    لاہور سے خاتون سمیت کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار

    لاہور : خاتون سمیت پانچ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ بر آمد، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ دروغہ والا سے حساس اداروں نے خاتون سمیت 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    لاہور کے علاقہ دروغہ والا کے قریب سراج پورہ میں حساس اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ہونےو الوں میں ایک خاتون دہشت گردبھی شامل ہے، دہشت گردوں کے قبضہ سےاسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں، کارروائی کے موقع پرمذکورہ دہشت گرد کسی واردات کی تیاری میں مصروف تھے۔

    حساس ادارے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

  • گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    گدھے کا گوشت بیچنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    ملتان : گدھے ذبح کرنے والے ملزمان کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں گدھےکو ذبح کرتے  ہوئے ملزمان کوعلاقے کے لوگوں نے رنگے ہاتھوں دھرلیا اور پھینٹی لگانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    اے آروائی نیوزپرخبرنشرہونے اور ملزمان بغیر قانونی کارروائی چھوڑنے پر آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی۔ علاقے کے لوگوں کےمطابق شجاع آباد کے ایک بھٹہ مزدوررمضا ن کا گدھا گزشتہ رات چو ری ہو گیا تھا۔ جس کی تلاش کے دوران اُسے اطلاع ملی کہ علی ٹاؤن کے مکینوں نے دونامعلوم افراد کو گدھا ذبح کرتے رنگے ہا تھو ں پکڑلیا ہے۔

    تھا نہ سٹی پو لیس شجاع آباد نے بھی موقع پرپہنچ کرملزمان پرہا تھ صا ف کئے اور انھیں تھا نے لے گئے۔

    تاہم بعد میں ملزمان کو بغیرکسی کارروائی کے چھوڑدیاگیا، بعد ازاں اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • لاہور:ریٹائرڈ لیڈی کرنل ڈاکٹر فرخ رفیع کے قاتل میاں بیوی گرفتار

    لاہور:ریٹائرڈ لیڈی کرنل ڈاکٹر فرخ رفیع کے قاتل میاں بیوی گرفتار

    لاہور: ماڈل ٹاؤن پولیس نے ریٹائرڈ لیڈی کرنل ڈاکٹر فرخ رفیع کے اندھے قتل کا سراغ لگا کردو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے دونوں ملزمان میاں بیوی نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن آپریشن ڈاکٹر باقر رضا اور ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر رضوان خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل ماڈل ٹاؤن سوسا ئٹی میں ریٹائرڈ لیڈی کرنل ڈاکٹر فرخ رفیع کی لاش گھر سے ملی تھی ۔

     ڈاکٹر فرخ رفیع  کی نعش کو پلاسٹک بیگ میں لپیٹ کر اسٹور میں چھپایاگیا تھا، انہیں گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، تفتیش کے دوران مقتولہ کے بھتیجے نوید سرفراز کو مشکوک جان کر پولیس نے اس کی ریکی کی اور اسے گرفتار کر لیا۔

    ملزم  نوید سرفرازنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ قتل اپنی بیوی حفصہ نوید کے ساتھ مل کر جائیداد کی لالچ میں کیاتھا اور اس کا مشورہ ملائشیا سے واپس آکر کیا گیا۔

    دونوں ملزمان نے ڈاکٹر فرخ رفیع کےقتل کا اعتراف کرلیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔