Tag: mulziman ka remand

  • عنبرین قتل کیس: عدالت نے نو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ کردیا

    عنبرین قتل کیس: عدالت نے نو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل روانہ کردیا

    ایبٹ آباد : عنبرین قتل کیس میں انسداد دہشت گردی ایبٹ آباد کی عدالت نے نو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تمام ملزمان نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکارکر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نو ملزمان جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے گئے، تمام نو ملزمان نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    عدالت کے فاضل جج نے نو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دے دیا، اس سے قبل اس کیس میں ملوث مزید پانچ ملزمان پہلے ہی جیل جاچکے ہیں۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے گزشتہ سماعت پر پولیس کی عنبرین قتل کیس کی تفتیش پر برہمی کا اظہار کیا تھا، عدالت کی جانب سے 37روزہ جسمانی ریمانڈ ملنے کے باوجود بھی ایبٹ آباد پولیس ملزمان سے صحت جرم کروانے میں ناکام رہی۔

    وزیر اعظم پاکستان نواز شریف، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، اور قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

    چند روزقبل ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ مکول پائیں میں عنبرین کو نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلا دیا تھا۔

     

  • اجتماعی زیادتی کیس : 8ملزمان تین روزہ ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    اجتماعی زیادتی کیس : 8ملزمان تین روزہ ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    لاہور : عدالت نے چودہ سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں ملوث 8 ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکی مقامی عدالت نے 8 ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے،اجتماعی زیادتی کے 8 ملزمان کو مجسٹریٹ درجہ اول زیب شہزاد چیمہ کی عدالت میں کڑی سکیورٹی میں پیش کیا گیا۔

    پولیس نے ملزمان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا ہے اور تفتیش بھی باقی ہے، جسمانی ریمانڈ ضروری ہے، اس کے بغیر کیس آگے نہیں چل سکتا۔ لہٰذا ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جس پر ملزمان کے وکلاء نے اس کی مخالفت کی۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    واضح رہے کہ جمعہ کی رات ملزمان میاں عدنان ثناءاللہ، عبدالماجد، حارث، بلاول، عمران شاہد، میاں عمر، قمر زمان اور امیر محمد کیخلاف 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور اغواء کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج ہوا تھا۔