Tag: mulziman ki shanakht

  • سانحہ صفورا میں ملوّث ملزمان کو گواہان نے شناخت کرلیا

    سانحہ صفورا میں ملوّث ملزمان کو گواہان نے شناخت کرلیا

    کراچی: سانحہ صفورا کے ملزمان سعد صدیقی اور طاہر حسین کو گواہوں نے شناخت کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا کیس کی کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی۔

    دو مرکزی ملزمان سعد صدیقی اور طاہر حسین کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پانچ گواہان بھی عدالت میں پیش ہوئے جن میں تین خواتین اور دو مرد شامل تھے۔

    سانحہ صفورہ کے 5 زخمیوں جن میں دو خواتین، ایک نوعمر بچی اور 2 مردوں نے باری باری ملزمان کو شناخت کیا۔ ہر گواہ نے ملزمان کو تین تین بار شناخت کیا۔

    شناختی پریڈ کے دوران گواہوں نے ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان نے صفورا گوٹھ کے قریب پہلے بس رکنے کا اشارہ کیا پھر اس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ جس کے نتیجے میں سینتالیس سے زائد افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے ۔

    واضح رہے کہ سانحہ صفورہ کے 5 ملزمان کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور تمام ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

  • لاہور: بے گناہوں کو زندہ جلانے والے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری

    لاہور: بے گناہوں کو زندہ جلانے والے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری

    لاہور: سانحہ یوحنا آبا د کے دوران دو افراد کو زندہ جلانے والے سولہ افراد کی شناخت  کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے،تفصیلات کے مطابق سانحہ یوحنا آباد کے موقع پر مشتعل افراد نے دہشت گردی کے شبے میں دو افراد کو زندہ جلا دیا تھا،جو بے گناہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں مقتولین کی شناخت بعد ازاں محمد نعیم اوربابر نعمان کے ناموں سے ہوئی تھی، محمد نعیم مقامی دکاندارجبکہ بابرنعمان فیکٹری ملازم تھا۔

    دونوں افراد کو زندہ جلانے والوں میں سے  چھ افراد سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان ہیں ، پولیس نے 16افراد کی تصاویر میڈیا سے حاصل کی ہیں۔

    پولیس کی جانب سے نادرا کو ان تصاویر کے حوالے سے ریکارڈ فراہم کرنے کی باقاعدہ درخواست کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ دونوں مقتولین کے اہل خانہ نے انصاف کے حصول کیلئے مقامی تھا نے میں درخواست دے رکھی ہے۔

  • شفیق تنولی قتل کیس، ملزمان کو گواہ نے شناخت کرلیا

    شفیق تنولی قتل کیس، ملزمان کو گواہ نے شناخت کرلیا

    کراچی : انسپکٹر شفیق تنولی قتل کیس کے تین ملزمان کو گواہ نے شناخت کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹرشفیق تنولی کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں خودکش حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

    ملزمان ندیم خان، عابد علی اور نور رشید کو عینی شاہد نے عدالت میں شناخت کر لیا۔ عینی شاہد زخمی پولیس اہلکار ہے جو خود بھی دھماکےمیں زخمی ہواتھا۔

    ملزمان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بیس جنوری تک ریمانڈ پر ہیں۔ خود کش حملے میں انسپکٹر شفیق تنولی سمیت چھ افراد جلال احمد، داؤد اور محمداعجاز جاں بحق ہوئے تھے جبکہ کانسٹیبل آصف زخمی ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ شفیق تنولی کے گھر کے قریب واقع دکان میں کیا گیا،جہاں مقتول شفیق تنولی ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھے تھے، ہلاک شدگان میں ان کے چچا اور کزن بھی شامل تھے۔

    شہید شفیق تنولی نے اپنی ڈیوٹی کے دوران کالعدم تنظیموں اور گینگ وار کیخلاف بھرپور کارروائیاں کیں، پرانی سبزی منڈی پر ان پر یہ دوسرا جان لیوا حملہ تھا۔

  • قائد آباد پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان کی شناخت ہوگئی

    قائد آباد پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان کی شناخت ہوگئی

    کراچی: گزشتہ روز کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان کی شناخت ہوگئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کالعدم تنظیم کے ارکان جبکہ جمعیت علمائےاسلام ف نے ایک ملزم کو اپنا علاقائی عہدیدار قراردیا ہے اور جعلی مقابلے کا الزام عائد کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جمعےکی شام مقابلے کےبعد ہلاک کئےگئے تمام افراد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کاکہناہےکہ ہلاک شدگان میں شامل مفتی شاہ فیصل ان کی جماعت کےعلاقائی عہدیدار تھے۔

    انہیں تین ماہ قبل تیسرٹاؤن سےحراست میں لیا گیاتھا اور کل جعلی پولیس مقابلے میں شہید کردیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام ف نےاعلان کیا کہ مقتول کارکن کی نماز جنازہ آج بعد نمازِظہر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنےادا کی جائیگی جس کے بعد احتجاج کیا جائےگا۔