Tag: mumbai attack

  • ہرلیگی کارکن کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    ہرلیگی کارکن کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، چوہدری نثار

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہی، چوہدری نثار نے کہا کہ پہلے ختم نبوت قانون کا مسئلہ بنا اور اب پارٹی پر ملک دشمنی کےالزامات لگ رہے ہیں۔

    ن لیگ کی حکومت میں اٹھنے والے مسائل انتہائی تشویشناک ہیں، اب ہر لیگی کارکن نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو ناقابل تلافی نقصان کا خطرہ ہے۔

    چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہوتا ہے، محاذ آرائی سے صرف پارٹی ہی نہیں بلکہ ملک کو بھی شدید نقصان کا اندیشہ ہے، موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں رکاوٹ بنی‘ چوہدری نثار

    واضح رہے کہ نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے مذمت کا اظہار کیا جارہا ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاکستان مخالف بیان اور اس پربھارت کی طرف سے ردعمل پرچوہدری نثارعلی خان نے کہا تھاکہ بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیشرفت میں رکاوٹ بنی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، نوازشریف کے بیان پربھارتی میڈیا چلّا اٹھا

    ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، نوازشریف کے بیان پربھارتی میڈیا چلّا اٹھا

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ممبئی میں بھارتیوں کی ہلاکت کی ذمہ دارہیں، نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں،  مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نےملتان میں ریلی کے دوران مقامی اخبار ”ڈان“کے صحافی سرل المیڈا کو  انٹرویو دیتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں متحرک ہیں، آپ انہیں غیر ریاستی عناصر کہہ سکتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں 2 یا 3 متوازی حکومتیں ہوں تو آپ وہ ملک نہیں چلا سکتے، ا س کے لیے صرف ایک آئینی حکومت کا ہونا ہی ضروری ہے۔

    انہوں نے ممبئی حملوں کے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلنے والے مقدمے کے حوالے سے کہا کہ اس مقدمے کی کارروائی ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوسکی؟ ہماری عدالتوں میں ممبئی حملوں کے ملزمان کا ٹرائل اب تک کیوں مکمل نہ ہوا؟

    دوسری جانب بھارتی اخبار نے نواز شریف کے اس بیان کو سر پر اٹھا لیا، ہندوستان ٹائمز نے اپنی خبر میں لکھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نے ممبئی حملوں کا ذمہ دار کالعدم پاکستانی تنظیموں کو قرار دے دیاہے جو بھارت کی فتح ہے, ہندوستان ٹائمز کے مطابق نوازشریف نے اعتراف کیا ہے کہ ممبئی حملے پاکستانی دہشت گردوں نے کئے۔

    اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے اس بیان کو بھارتی میڈیا بھارت کی فتح قرار دے رہا ہے, میاں نواز شریف کا پاکستان مخالف بیانیہ کس کو خوش کرنے کیلئے ہے؟ کیا یہ وہی ایجنڈا ہےجس کیلئے بلیک لسٹ بھارتی صحافی انٹرویو کرنے پاکستان آرہے تھے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئے میاں صاحب نے  ڈان لیکس کے بعد ایک بار پھرسرل المیڈا اور ڈان کا استعمال کیا ہے، آخر کار میاں نواز شریف پاکستان دشمنی سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ کسی بھارتی عہدیدار نے کشمیر یا بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر کبھی کچھ نہ کہا۔

    نوازشریف نے کبھی بھی بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سےمتعلق کچھ نہیں کہا نواز شریف نے 2016میں یو این تقریر میں بھی کلبھوشن یادیو کا نام تک نہ لیا، نریندرمودی سے ذاتی دوستی کی میاں صاحب کیا کیا قیمت ادا کریں گے؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ممبئی حملہ، بھارت، امریکا اور اسرائیل کا منصوبہ تھا، جرمن مصنف کا انکشاف

    ممبئی حملہ، بھارت، امریکا اور اسرائیل کا منصوبہ تھا، جرمن مصنف کا انکشاف

    برلن: جرمنی سے تعلق رکھنے والے مصنف ایلیس ڈیوڈسن نے ممبئی حملہ کیس میں بھارت، امریکا اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ یہ حملہ منصوبے کے تحت کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن مصنف نے بھی ممبئی حملہ کو بھارت، امریکا اور اسرائیل کی سازش قرار دے دیا، یاد رہے کہ ممبئی میں 2008 کو ہونے والے حملے سے متعلق بھارتی پولیس افسر نے اپنی کتاب ’’کرکرے کی موت‘‘ میں انڈین حکومت کا مکروہ چہرہ عیاں کیا تھا۔

    بھارتی اخبار میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں محمد اسلم نامی صحافی نے پولیس افسر کی کتاب کا حوالے دیتے ہوئے کہا تھا ’’اجمل قصاب کو ممبئی حملے سے تین سال قبل بھارتی خفیہ ایجنسی را نے نیپال کی حکومت کی مدد سے حراست میں لے لیا تھا اور ان کی جعلی گرفتاری ظاہر کر کے مجرم بنایا‘‘۔

    یاد رہے کہ مہارشٹرا کے (ر) افسر ایم مشرف نے اپنی کتاب میں تحریر کیا کہ ’’خفیہ ایجنسی را نے کھٹمنڈو کے قریب سے اجمل قصاب کو اغوا کیا اور اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد ممبئی حملوں کے دوران اُسے سامنے لے آئی، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جس خاتون عینی شاہد نے اجمل قصاب کو پہچاننے سے انکار کیا پولیس نے اُس کے خلاف بھی مقدمہ درج کردیا‘‘۔

    مزید پڑھیں: ممبئی حملہ کیس، مودی حکومت راہ فرار اختیار کرنے لگی

    کرکرے کی موت نامی کتاب ایک مایہ ناز تفتیشی افسر ہیمنت کی موت کے گرد گھومتی ہے اور اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے کہ ’’ممکنہ طور پر ممبئی حملے کا ڈرامہ ہیمنت کرکرے کی ہلاکت کے لیے ہی رچایا گیا تھا، مصنف نے بھارتی خفیہ ایجنسی کو سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کا بھی مجرم قرار دیا تھا۔

    تاہم اب جرمن مصنف ایلیس ڈیوڈسن نے اپنی نئی کتاب The Betrayal Of India میں انکشاف کیا ہے کہ ممبئی حملہ بھارت، اسرائیل اور امریکا کے گڑھ جوڑ کا منصوبہ تھا، تینوں ممالک کی اعلیٰ شخصیات نے تمام تر حکمت عملی مرتب کی تاکہ بھارت کے پڑوسی ملک یعنی پاکستان پر شدت پسندی کا الزام لگا کر اپنے اہداف حاصل کیے جائیں۔

    منصنف نے دعویٰ کیا کہ ممبئی حملہ میں حصہ لینے والے دہشت گرد نئی دہلی کے نریمان ہاؤس میں 15 روز سے مقیم تھے اور اس دوران وہ امریکا کے فون نمبر استعمال کرتے رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ممبئی حملہ کیس: سیکریٹری خارجہ اور ترجمان دفتر خارجہ عدالت میں پیش

    ایلیس ڈیوڈسن نے اپنی کتاب میں تحریر کیا ہے کہ ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات سے پانچ جیزیں ثابت ہوگئیں، سب سے پہلے تو بھارتی حکومت اور تفتیشی اداروں نے واقعے کے اصل حقائق کو چھپایا اور انہیں مسخ کیا جبکہ عدالتیں بھی واقعے کی حقائق تلاش کرنے اور انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہیں۔

    مصنف نے تیسرے نقطے میں کرکرے اور دیگر افسران کی موت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملے میں ان افسران کو اس لیے قتل کیا گیا کہ ہندو انتہاء پسند حلقوں کو مضبوط کیا جائے ۔

    انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ ان حملوں سے نہ صرف بھارت بلکہ امریکا اور اسرائیل کے تاجروں ، سیاستدانوں اور عسکری حلقوں نے خوب فائدہ اٹھایا جبکہ پاکستان پر ان تینوں ممالک نے بے بنیاد اور سنگین الزامات عائد کر کے شدید نقصان پہنچایا۔

    اسے بھی پڑھیں: اجمل قصاب ممبئی حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارتی افسر کا انکشاف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارتی دہشتگرد کی آزادی پرعالمی برادری کیوں خاموش ہے، چوہدری نثار

    بھارتی دہشتگرد کی آزادی پرعالمی برادری کیوں خاموش ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کا شور کرنے والا بھارت سمجھوتہ ایکسپریس جلانے کے مرکزی ملزم کی رہائی پر خاموش کیوں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اڑسٹھ بے گناہ پاکستانیوں کے مبینہ قاتل اور سمجھوتہ ایکسپریس جلانے کا مرکزی کردار سوامی آسیم آنند کی بھارت میں رہائی پرپاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناہے کہ ممبئی حملے پر وادیلا کرنے والے بھارت نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کےمرکزی ملزم کورہا کرایا۔

    آسیم آنند کی رہائی میں بھارتی سرکار کے ملوث ہونے کے ثبوت موجودہیں، جس نے سرکاری گواہان کو منحرف کرایا گیا، چوہدی نثار نے کہا کہ بھارت میں دہشت گرد کی آزادی پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے؟ کیا یہ اس کا دُہرا معیار نہیں؟۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جو پاکستان کو دہشت گردی پر لیکچر دیتے ہے، اس نے سوامی اسیم آنند کی رہائی کو نظرانداز کردیا ہے۔ اس سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔

    وزیر داخلہ نے سوال کیا کہ اپنے ملک میں دہشتگردوں کی آزادی پر بھارتی سرکار کی آنکھیں کیوں بند کرلیتی ہے؟

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز:  بھارت ایم او یو معاہدے پر برقرار

    پاک بھارت کرکٹ سیریز: بھارت ایم او یو معاہدے پر برقرار

    لاہور: پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی پر بی جے پی کے سائے منڈلانے لگے، بھارت نے واضح کیا ہے کہ ایم او یو برقرار ہے، لیکن کلیرنس بھارتی حکومت سے مشروط ہے۔

    پاک بھارت کرکٹ روابط ایک بار پھر کھٹائی میں پڑتے نظر آرہے ہیں، بھارتی بورڈ نے بھی گیند کو مودی سرکارکی کورٹ میں پھینک دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا تھا کہ بھارت ایم او یو پر برقرار ہے، لیکن کرکٹ روابط کی بحالی کیلئے حکومتی اجازت بھی مشروط ہے۔

    شہریار خان نے کہا کہ ایم او یو پر دستخط گذشتہ حکومت کے ساتھ کیے،اب وقت اور حالات بدل چکے ہیں۔امید ہے مودی سرکار معاہدے کی پاسداری کرے گی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایم او یو میں دونوں ممالک آئندہ آٹھ سالوں میں چھ سیریز کھیلی جائیں گی، چار میچز کی میزبانی پاکستان اور دو میچ کی بھارت کرے گا۔

  • بھارتی پارلیمنٹ میں ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف قرارداد

    بھارتی پارلیمنٹ میں ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف قرارداد

    دہلی: بھارت کی لوک سبھا میں ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذمتی قرارداد متقفہ طور پر منظور کی گئی، لوک سبھا سے خطاب میں بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے حسب معمول پاکستان کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ لکھوی کو ضمانت دے کر پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا مذاق اڑایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ملزم کو ضمانت پر بھارت میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، پاکستان ضمانت کا فیصلہ واپس لے۔

  • ممبئی حملوں کا ماسٹرمائنڈ ضمانت پررہا

    ممبئی حملوں کا ماسٹرمائنڈ ضمانت پررہا

    اسلام آباد: پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دوہزار آٹھ میں ہونے والے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

    بھارتت کے معاشی حب ممبئی میں ساٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے حملے میں 166 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور بھارت کی جانب سے اس کا الزام پاکستان سے تعلق رکھنے والے لشکرِ طیبہ پر عائد کیا گیا تھا۔

    ممبئی کے متعدد مقامات پر بیک وقت ہونے والے اس حملے کے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔

    ذکی الرحمن لکھوی نامی شخص کو اسلام آباد کی ایک عدالت نے آج ضمانت پر رہا کردیا اس پر الزام تھا کہ اس نے ان حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔

    ملزم کے وکیل رضوان عباسی کے وکیل نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسیکو بتایا کہ ’’ہم نے دس دسمبر کو ضمانت کی درخواست دی تھی جج نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد آج ضمانت منظور کی‘‘۔

    عدالت کا یہ فیصلہ وزیرِاعظم کی جانب سے ملک میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن کے فیصلے کے بعد آیا ہے۔

  • پاک بھارت کرکٹ ممبئی حملوں سے متاثرہوئی،شہریارخان

    پاک بھارت کرکٹ ممبئی حملوں سے متاثرہوئی،شہریارخان

    کراچی: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط ممبئی حملوں کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو جمہوری انداز میں چلایا جائیگا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ ممبئی حملوں کی وجہ سے متاثر ہو ئی ہے۔ پی سی بی چئیرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں میں مشکل حالات میں کھیلنے کی خوبی نہیں ہے اور انہیں فواد عالم سے سیکھنا چاہیے۔

    شہریار خان کا کہنا تھا کہ بورڈ میں ڈاؤن سائزنگ کے سلسلے کو شروع کیا جائے گا۔ شہریار خان نے اس بات کی تردید کی وہ ڈمی چیئرمین ہیں اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی سارے فیصلے کرتے ہیں۔ پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کا اعلان جلد ہوگا۔

  • پاکستان ممبئی حملوں کےملزمان کیخلاف کارروائی کرے، امریکا اور بھارت کا مطالبہ

    پاکستان ممبئی حملوں کےملزمان کیخلاف کارروائی کرے، امریکا اور بھارت کا مطالبہ

    بھارت اور امریکا نے پاکستان سے ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ لشکر طیبہ اور القائدہ نیٹ ورک کو ختم کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

    اعلامیے میں پاکستان سے لشکر طیبہ اور القاعدہ نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا، اعلامیے میں غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے مطابق انہیں غزہ کی صورتحال پر دکھ ہے، تاہم اسرائیل سے تعلقات خراب نہیں کئے جاسکتے، اعلامیے میں رواں سال ستمبر میں اوباما اور مودی کی ملاقات کو دونوں ملکوں کے مستقبل کیلئے اہم قرار دیا گیا۔ مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ امریکی سیکریٹری دفاع ہیگل اگست میں بھارت کا دورہ کریں گے جہاں وہ بھارت کے ساتھ آئندہ ہونے والی فوجی مشقوں پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکہ بھارت کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا مستقل رکن دیکھنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں وہ سیکورٹی کونسل میں اصلاحات کا منتظر ہے۔