Tag: MUMBAI COURT

  • منشیات کیس: آریان خان  کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا گیا

    منشیات کیس: آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا گیا

    ممبئی: بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ہاتھوں کروز شپ پارٹی سے گرفتار آریان خان کی کاؤنسلنگ حکام سے مکالمے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے کنگ خان (شاہ رخ خان) کے بیٹے آریان خان ان دنوں منشیات کیس میں این سی بی کی حراست میں ہیں، جہاں آریان خان نے کاؤنسلنگ کے دوران حکام سے کہا کہ ’وہ ایسا کچھ کریں گے کہ جس کے لیے این سی بی کو ان پر فخر ہوگا’۔

    آریان خان نے کہا کہ ‘وہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کریں گےجس کی بناء پر ان کی بدنامی ہو’۔

    یہ بھی پڑھیں: آریان کے بعد مزید دو ’خانز‘ بی جے پی کی ہٹ لسٹ پر آگئے؟

    دوسری جانب آریان خان کو ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی ہے کیونکہ آج ممبئی کی سیشن کورٹ نے آریان خان سمیت دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی ضمانت سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا اور ایک بار پھر ان کی ضمانت مسترد کردی گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے وکیل اب ضمانت کے لیے ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

    یاد رہے کہ آریان خان 2 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں، ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے جانے کا الزام ہے۔

  • سشانت سنگھ کیس : عدالت کا اداکار کی بہن کیخلاف اہم فیصلہ

    سشانت سنگھ کیس : عدالت کا اداکار کی بہن کیخلاف اہم فیصلہ

    ممبئی : بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کے دوران ان کی بہن کو ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔

    اداکارہ ریا چکرورتی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر خارج کرانے کے لئے سشانت سنگھ راجپوت کی  بہنوں میتو اور پرینکا نے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    مذکورہ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ نے میتو کے خلاف دائر درخواست کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ مرحوم کی بہن پرینکا کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے سے انکار کردیا گیا۔

    اداکارہ ریا چکرورتی جو سشانت سنگھ راجپوت کی دوست تھیں انہوں نے گزشتہ سال سشانت سنگھ راجپوت کی دونوں بہنوں میتو سنگھ اور پرینکا سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

    اپنی درخواست میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ مرحوم کی بہنوں نے دہلی کے ایک ڈاکٹر سے ملاقات کی اور سشانت سنگھ راجپوت کی دماغی صحت کے بارے میں معلومات دیئے بغیر دوا کا فرضی پرچہ بنوایا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 3 فروری کو سپریم کورٹ کی جانب سے مفاد عامہ کی اس درخواست کو مسترد کردیا گیا تھا، جس میں سشانت سنگھ راجپوت موت کی تحقیقات میں سی بی آئی کو اسٹیٹس رپورٹ دائر کرنے کے لئے احکامات دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون2020 کو ممبئی واقع ان کے اپارٹمنٹ سے ملی تھی۔

  • بمبئی کی عدالت نے گائے کے گوشت سے پابندی ہٹا دی

    بمبئی کی عدالت نے گائے کے گوشت سے پابندی ہٹا دی

    بمبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ سال فروری میں گائے کو ذبح کرنے اور گوشت کھانے کے حوالے سے نافذ کئے گئے قانون کے کچھ حصوں کو ممبئی ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے ریاست مہاراشٹر میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کررکھی تھی لیکن دوسری ریاستوں سے گائےکے گوشت کی درآمد کرنے، اپنے پاس رکھنے اور کھانے سے پابندی ہٹا دی ہے۔

    گزشتہ سال فروری میں بھارتی صدر نے جانوروں کے تحفظ کا قانون نافذ کیا تھا، قانون کےمطابق گائے کے ذبیحہ پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن بعد میں اس قانون میں ترمیم کر کے گائے کے ساتھ ساتھ بیل اور بچھڑے کو بھی شامل کرلیا گیا تھا۔

    قانون کےتحت مہاراشٹر میں  گائے کا گوشت کھانے اور گائےذبح کرنے پر پانچ سال قید اور10 ہزار روپے جرمانے کی سزا جبکہ گائے برآمد ہونے کی صورت میں 2 ہزار روپے جرمانہ اور ایک سال کی سزا کا اعلان کیا گیا تھا۔

    گائے کے گوشت کھانے کے سخت قانون کو ممبئی کے رہائشی عارف کپاڈیا اور وکیل ہریش جگتیانی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جبکہ  وکیل وشال سیٹھ  اور طالب علم شائنا سین نے بھی اس قانون کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    اس موقع پر جگتیانی نےبرطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کی پابندی سر ا سر غلط ہے کیونکہ مہاراشٹر میں مختلف مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں جن میں سے کئی لوگ گائے کا گوشت کھانا چاہتے ہیں۔

    جمعے کو ہونے والی سماعت میں ہائی کورٹ نے مہاراشٹر میں جانوروں کے تحفظ (ترمیم) کے قانون کو قائم رکھتے ہوئے اس کی کچھ دفعات کو خارج کر دیا گیا ہے۔

    کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اب مہاراشٹر میں گائے کا گوشت رکھنا اور کھانا جرم نہیں سمجھا جائے گا بلکہ فیصلے کے مطابق دیگر ریاستوں سے بھی گائے کا گوشت یہاں لا کر فروخت کیا جاسکتا ہے۔