Tag: mumbai police

  • کپل شرما کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    کپل شرما کی جان کو خطرہ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی

    ممبئی پولیس نے معروف کامیڈین کپل شرما کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں ملنے اور کیفے پر حملوں کے بعد ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حال ہی میں کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی تھی اور اس گینگ کی جانب سے سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو بھی خطرناک انجام کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے سلمان خان سے تعلقات کی وجہ سے لارنس بشنوئی گینگ غصے میں ہے، کیونکہ کپل شرما جس کامیڈی شو کے میزبان ہیں اس کی پروڈکشن سلمان خان کی ہے۔ جس کے باعث ممبئی پولیس نے کپل شرما کی جان کو لاحق خطرے کے باعث ان کی سیکورٹی بڑھادی ہے۔

    واضح ہے کہ کینیڈا میں موجود کپل شرما کے کیفے پر یہ حملہ دوسری بار ہوا ہے۔ حالیہ حملے میں تقریباً 25 گولیاں چلائی گئیں اور اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایک آواز بھی سنائی دی کہ اگر ہدف نے اپنی موبائل کال نہیں سنی تو ممبئی میں اگلا اقدام اُٹھایا جائے گا۔

    سلمان خان کیساتھ کام کرنے والوں کو لارنس بشنوئی گینگ کی خطرناک دھمکیاں

    لارنس بشنوی اور گورپریت سنگھ المعروف گولڈی دھلوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جولائی میں بھی اس کیفے پر فائرنگ ہوئی تھی مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ لارنس بشنوی گینگ نے دبنگ خان کے ساتھ کام کرنے والے تمام فنکاروں، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو بھی خبردار کردیا ہے کہ اگر انہوں نے اداکار کیساتھ کام کیا تو وہ ان کے خلاف سخت اقدام اُٹھائیں گے۔

  • بھارت میں 17 بنگلہ دیشی گرفتار

    بھارت میں 17 بنگلہ دیشی گرفتار

    بھارت میں ممبئی پولیس نے 17 مبینہ بنگلہ دیشی شہریوں کو بھارت میں غیر قانونی طریقے سے رہنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار بنگلہ دیشی شہریوں کو شیواجی نگر اور آر سی ایف تھانہ حلقوں سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران یہ افراد بھارتی شہری ہونے کا ثبوت فراہم نہیں کر سکے۔ فی الحال اس معاملے میں مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے 24 مارچ کو شیواجی نگر اور آر سی ایف کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ان افراد کو گرفتار کیا، تمام ملزمان پولیس کی حراست میں ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق حال ہی میں میگھالیہ میں دو نابالغوں سمیت 11 مبینہ بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لیا گیا تھا، جو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئے تھے۔

    خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا، حراست میں لیے گئے مبینہ بنگلہ دیشی شہریوں میں کاکلی سردار (36)، ہرینا دلی ملا (30)، انزیلہ صدر (32)، رابعہ بیگم (37)، پنا کمال حسین (42)، پوپی حسو ملا (26)، سونیا شیخ (24)، سوبھا اسلام (28)، شجاء الدین (26) اور دو نابالغ شامل ہیں۔

    شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کا قتل، ملزم کو عمر قید کی سزا

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ان افراد سے جعلی دستاویزات بشمول آدھار کارڈ، پین کارڈ اور دیگر جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

  • سیف علی خان حملہ کیس میں اہم پیش رفت

    سیف علی خان حملہ کیس میں اہم پیش رفت

    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان پر ممبئی میں ہونے والے حملے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سیف علی خان پر حملے کے کیس کے ملزم شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس گھر میں رکھی چیزوں سے لیے گئے نمونوں سے میچ ہو گئے ہیں۔

    ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سیف علی خان کے گھر سے متعدد نمونے اکٹھے کیے گئے تھے جنہیں فارنسک جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا، جس کی کچھ رپورٹس آچکی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/kareena-kapoor-saif-ali-khan-reunite/

    ممبئی پولیس کے مطابق جانچ کے لیے بھیجے گئے نمونوں میں فنگر پرنٹ ملزم کے ریکارڈ سے میچ کر رہے ہیں مگر تاحال پولیس حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

    اداکار پر 16 جنوری 2025 کو باندرہ میں گھر کے اندر چاقو حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ شریف الاسلام کو 19 جنوری 2025 کو گرفتار کیا گیا تھا، تب سے وہ آرتھر روڈ سنٹرل جیل میں بند ہے۔

  • بابا صدیقی قتل کیس میں اہم پیش رفت

    بابا صدیقی قتل کیس میں اہم پیش رفت

    بھارتی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے وابستہ سیاستدان بابا صدیقی قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بابا صدیقی کا قاتل لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی سے مسلسل رابطے میں تھا، ملزم انمول بشنوئی سے رابطے میں رہنے کیلئے سوشل میڈیا ویب سائٹ اسنیپ چیٹ پر مختلف اکاؤنٹ استعمال کرتا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انمول کینیڈا اور امریکا سے ملزم سے رابطے میں تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے 4 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد ممبئی کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈی ایف ایس ایل کو  شوٹر وکی کمار گپتا اور انمول بشنوئی کے درمیان بات چیت کی آڈیو کلپ کی سافٹ کاپی جلد از جلد پولیس کو فراہم کرے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت کی ہدایت پر ڈی ایف ایس ایل، ڈی سی بی سی آئی ڈی کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کشور کمار شندے کو پین ڈرائیو میں آڈیو کلپ فراہم کریں گے، جبکہ اس کی اصل کاپی محفوظ رکھی جائے گی۔

    یاد رہے کہ 14 اپریل کو موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی، جن میں سے گپتا اور ساگر پال کو بعد میں گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ کرائم برانچ کے مطابق گپتا سِگنل ایپ کے ذریعے بشنوئی سے رابطے میں تھا۔ پولیس نے آڈیو کلپ حاصل کر لی ہے، جو گپتا نے اپنے بھائی کو بھیجی تھی اور یہ اس کیس میں گواہ ہے۔

    کرائم برانچ نے کیس میں ضبط موبائل ڈیٹا کا تجزیہ بھی ڈی ایف ایس ایل سے کروایا ہے، کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ بابا صدیقی قتل کیس میں انمول بشنوئی کی آواز کے نمونے کا تقابل ضروری ہے۔

     واضھ رہے کہ بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ اپنے بیٹے کے دفتر کے باہر سے نکل رہے تھے۔

  • مقتول بابا صدیقی کے بیٹے کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

    مقتول بابا صدیقی کے بیٹے کو دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

    ممبئی : مہاراشٹر کے سابق وزیر مقتول بابا صدیقی کی موت کے بعد ان کے بیٹے ایم ایل اے بیٹے ذیشان صدیق کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والا ملزم پکڑا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق این سی پی (اجیت پوار) کے مقتول رہنما بابا صدیقی کے صاحبزادے ایم ایل اے ذیشان صدیق کو بھی باپ کے قتل کے بعد دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا۔

    پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل میسج کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے 21سالہ ملزم کو اتر پردیش کے علاقے نوئیڈا سے حراست میں لے لیا۔

    ممبئی پولیس کے مطابق ملزم محمد طیب کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    بابا صدیقی

    اس سے قبل ممبئی پولیس نے جمشید پور کے ایک 24 سالہ سبزی فروش شیخ حسین کو بھی ممبئی ٹریفک پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغام پر گرفتار کیا تھا۔

    مشہور فلمی اداکار سے 5 کروڑ روپے کا بھتے کا دھمکی آمیز پیغام ممبئی ٹریفک پر موصول ہوا تھا جس کے بعد پولیس حکام نے مقدمہ درج کرنے اور تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

    واضح رہے کہ بھارتی فلموں کے اداکار سلمان خان کو اس سے قبل لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

    گینگ کے مشتبہ ارکان نے اس سال اپریل میں اداکار کے باندرہ والے گھر کے باہر فائرنگ کی تھی۔ چند ماہ قبل ممبئی پولیس نے بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو قتل کرنے کی سازش کا پردہ فاش کیا تھا جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے نرمل نگر میں ان کے ایم ایل اے بیٹے ذیشان صدیقی کے دفتر کے قریب تین مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ بابا صدیقی قتل کیس میں اب تک 9 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کے صاحبزادے ذیشان صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی جذباتی پوسٹ میں اپنے والد کے قاتلوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی، میں ابھی زندہ ہوں اور تیار ہوں، میں ایک شیر کا بیٹا ہوں اور میری رگوں میں انہی کا خون دوڑ رہا ہے۔

    ذیشان صدیقی نے کہا کہ انھوں نے میرے والد کو خاموش کرادیا لیکن وہ بھول گئے کہ وہ ایک شیر تھا اور میں ان کی دھاڑ اپنے اندر لیے ہوئے ہوں، ان کی لڑائی اب میری رگوں میں موجود ہے۔

  • اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی

    اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی

    ممبئی : مودی سرکار میں عام مسلمانوں سے لے کربالی ووڈ ستارے بھی محفوظ نہیں، بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ بھائی سلمان خان کو بلٹ پروف گاڑی خریدنے کے باوجود قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو پہلے ای میل کے ذریعے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، اپنی حفاظت کو یقین بنانے کیلئے سلمان خان نے پہلے ہی ایک بلٹ پروف گاڑی لی ہوئی ہے۔ ممبئی پولیس نے بھی سلمان خان کے گھر کے باہر سیکورٹی سخت کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کو گزشتہ روز ایک گمنام کال موصول ہوئی جس میں سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فون کرنے والے شخص نے اپنی شناخت راجستھان کے جودھ پور سے تعلق رکھنے والے روکی بھائی کے طور پر کرائی اور کہا کہ وہ 30 اپریل کو اداکار سلمان خان کا قتل کردے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال سلمان خان کو 1998ء میں کالے ہرن کا شکار کرنے پر آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ملزم گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملی تھیں تب سے ان کی سکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    حال ہی میں پولیس نے بھارتی کی ریاست راجستھان سے 21 سالہ دھاکڑ رام وشنوئی نامی ملزم کو گرفتار کیا جو اداکار کو ای میل کے ذریعے قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

    ملزم نے سُپر اسٹار کو پیغام ارسال کیا تھا کہ مستقبل میں تمہاری حالت بھی سدھو موسے والا جیسی کروں گا۔

  • بھارت: پولیس افسر کا خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون سے انوکھا سوال!

    بھارت: پولیس افسر کا خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون سے انوکھا سوال!

    ممبئی: پولیس کی حاظر دماغی کام کر گئی، سسرالیوں کے تشدد سے عاجز خاتون کو خودکشی کرنے سے روک لیا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ ممبئی میں پیش آیا، جہاں انیس سالہ خاتون ایک عمارت کی چھت پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کررہی تھی کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، خبر ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچے۔

    پولیس کی بھاری نفری کو دیکھ کر خاتون نے دھمکی دی کہ وہ خودکشی کررہی ہے، تاہم اس وقت پولیس افسران نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے خاتون کو باتوں میں الجھادیا اور خودکشی کی وجہ دریافت کی، خاتون نے بتایا کہ اس کی کچھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی، سسرال میں اس کی ساس اسے بہت اذیت پہنچاتی تھی، اسی لئے زندگی سے تنگ آکر میں خودکشی کرنے جارہی ہوں۔

    خاتون کی جانب سے گفتگو کے دوران مقامی پولیس نےفائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر عمارت کے نتیجے جال بچھادیا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے، اسی دوران عمارت کی چھت پر موجود پولیس اہلکاروں نے خاتون کو مزید باتوں میں الجھایا اور کہا کہ تم خود کشی کرنے جارہی ہو یہ سن کر تمہاری ماں بے ہوش ہوگئی ہے، تم اسے بھی اپنے ساتھ کیوں مارنا چاہتی ہو؟۔

    پولیس اہلکار کی جانب سے جب یہ الفاظ ادا کئے گئے تو خاتون کچھ لمحے سوچنے لگی، اسی دوران پولیس اہلکاروں نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو پکڑلیا اور خودکشی کی کوشش ناکام بناڈالی، سوشل میڈیا پر ممبئی پولیس کے اس اقدام کی دل کھول کر تعریف کی جارہی ہے۔

  • کم عمر چوروں کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری، پولیس چکرا گئی

    کم عمر چوروں کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری، پولیس چکرا گئی

    ممبئی : بھارت میں دو کم عمر لڑکوں نے اپنی نشے کی لت اور موبائل فون کا شوق پورا کرنے کیلئے جرم کا سہارا لیا، ملزمان دکانوں میں نقب لگا کر قیمتی سامان چوری کیا کرتے تھے۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں موبائل کی دکانوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ چوری کی متواتر وارداتوں پر پولیس بھی چکرا گئی تمام تر اقدامات کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں مل رہا تھا۔

    بعد ازاں ممبئی کے سمتا نگر پولیس نےدو ایسے نابالغ چوروں کو حراست میں لیا جو بھنگ کے نشے اور موبائل فون کے شوق کے لئے دکان کی چھت توڑ کر چوری کی وارداتیں کرتے تھے، چوری شدہ سامان بیچ کر نشے کی لت کو پورا کرتے تھے۔

    ایک روز چوری کی واردات کے دوران ایک دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ساری کارروائی ریکارڈ ہوگئی جو ان کی گرفتاری کا باعث بنی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج18 مارچ کو کاندیولی ہنومان نگر علاقہ میں واقع پلازہ الیکٹرانک شاپ میں چوری کی واردات کی ہے جس میں سفید کپڑے میں ملبوس چور دکان کی چھت کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے چور اکیلا نہیں ہے بلکہ اس کا دوسرا ساتھی بھی اس کی مدد کے لئے چھت پر اس کا انتظار کر رہا ہے۔

    دکان کے اندر داخل ہونے والا سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوا نابالغ چور بار بار دکان میں رکھے ہوئے سامانوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ کیونکہ اسے معلوم ہے کہ وہ پچھلے 2 دنوں سے اس دکان کی ریکی کر رہا تھا۔

    اس واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے ایک 17 سالہ نابالغ اور اس کے ایک16سالہ نابالغ دوست کو حراست میں لیا، چوری شدہ موبائلوں میں سے10 موبائل جس کی قیمت ایک لاکھ17ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔

  • بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو نوٹس، پولیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم

    بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو نوٹس، پولیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم

    نئی دہلی: بھارت کے متنازعہ اینکر ارنب گوسوامی کے خلاف سو سے زائد ایف آئی آرز درج ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے انہیں نوٹس جاری کردیا، ارنب کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے ارنب گوسوامی کو تعزیرات ہند کی دفعہ 41 اے کے تحت نوٹس جاری کیا ہے۔

    ارنب گوسوامی کے خلاف ایف آئی آر ناگپور میں دائر کی گئی تھی لیکن سپریم کورٹ نے اس معاملے کو ممبئی منتقل کرنے کا حکم دیا، کل صبح 9 بجے ارنب کو ممبئی میں پولیس کے سامنے حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ارنب نے چند روز قبل کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کیے تھے۔ ارنب کے ان تبصروں کے بعد ان کے خلاف مختلف شہروں میں سو سے زائد ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہیں۔

    کانگریس رہنماؤں نے ری پبلک ٹی وی انتظامیہ اور اس کے مدیر ارنب گوسوامی کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا تو دوسری جانب بنگلور کے ایک آر ٹی آئی کارکن نے کرناٹک ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں ری پبلک ٹی وی کے براڈ کاسٹ اور ارنب گوسوامی کے ذریعے کچھ بھی براڈ کاسٹ کرنے پر پابندی لگانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے ممبر بھائی جگتاپ اور مہاراشٹر یوتھ کانگریس کے نائب صدر سورج ٹھاکر نے بھی درخواستیں دائر کی ہیں۔

  • بالی ووڈ اداکار ’ورون دھون‘ کی سیلفی پر ممبئی پولیس کی پھرتیاں مذاق بن گئیں

    بالی ووڈ اداکار ’ورون دھون‘ کی سیلفی پر ممبئی پولیس کی پھرتیاں مذاق بن گئیں

    ممبئی: گاڑی چلانے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ قانون کی آنکھ آپ کو ضرور دیکھ رہی ہوگی، اس لیے خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے حالیہ دنوں سگنل پر گاڑی رکنے کے بعد اپنی مداح کے ساتھ سیلفی لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ، شاید وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ یہ اقدام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

    ممبئی پولیس نے اداکار کی تصویر وائرل ہونے کے بعد انہیں بذریعہ ٹوئٹ متنبہ کیا کہ ’اس طرح کے مناظر ممبئی کی سڑکوں پر نہیں بلکہ ٖصرف فلمی پردے پر ہی اچھے لگتے ہیں‘۔

    ٹوئٹ میں  مزید کہا گیا کہ ’ایک اقدام کی وجہ سے آپ اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں جس کا خمیازہ آپ کے عزیز و اقارب کو بھگتنا پڑ سکتا ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر آپ کے گھر ای چالان بھیج دیا گیا ہے تاہم اگلی بار قوانین توڑنے پر آپ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: تصویر کو سیلفی کہنا!! کاجول کو مہنگا پڑھ گیا

    بھارتی اداکار نے ممبئی پولیس سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’سگنل بند ہونے کی وجہ سے ہماری گاڑی رُکی ہوئی تھیں کہ اچانک ایک مداح نے سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا میں اُس کا دل نہیں توڑ سکتا تھا مگر آئندہ اس طرح کے اقدام سے گریز کروں گا‘۔

    ممبئی پولیس نے اداکار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ کائنات کا بہت بڑا اتفاق ہوگا کہ کوئی فوٹو گرافر اشارے (سگنل) پر آپ کی کسی بھی حرکت کی تصویر لے تاہم یہ کسی خطرے سے خالی نہیں ہوتا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت:‌سیلفی کے لیے اوباش نوجوانوں‌ کا سوئس جوڑے پر حملہ

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ’ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے پیغام کے مقصد کو درست انداز میں سمجھا کیونکہ اس طرح کا اقدام نہ صرف عوام بلکہ آپ کے لیے بھی پریشان کن ثابت ہوسکتے ہیں‘۔

    صارفین کا ردعمل

    صارفین نے ممبئی پولیس کے اس اقدام کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے ایسی کئی تصاویر شیئر کردیں جو ڈرائیونگ کے دوران لی گئیں۔

    کپیل نامی صارف نے بھارتی وزیراعظم کی گاڑی میں لی جانے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اس کو بھی ایک چالان بھیج دو‘۔

    اکشے گوہل نامی صارف نے ریلوے اسٹیشن کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار پٹرویں پر چہل قدمی کررہا ہے۔

    ایک اور صارف نے ممبئی پولیس سے مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے چالان کاٹنے کا مطالبہ کیا۔

    جشان نامی صارف نے ورون دھون کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ممبئی پولیس کا مذاق بنایا

    ایک اور صارف نے مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مودی جی شاید سلور اسکرین پر ہیں‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔