Tag: Mumbai

  • بھارتی وزیرکی ہرزہ سرائی، پاکستان پرپھردہشتگردی کا الزام

    بھارتی وزیرکی ہرزہ سرائی، پاکستان پرپھردہشتگردی کا الزام

    ممبئی :  بھارتی وزیرداخلہ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے پاکستان پردہشت گردی کا الزام لگا دیا،تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے روایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کا ذمہ دارپاکستان کوقراردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ راج سنگھ نے پاکستان کے خلاف حسب معمول ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ممبئی حملوں کا ذمہ دارپاکستان کو قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والی دہشت گردی میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔

    پاکستان نان اسٹیٹ ایکٹروں کے ذریعے بھارت میں دہشت گردی کررہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے جس کوبھارت کے حوالے کے مطالبے پرپاکستان نے عمل نہیں کیا۔

  • کترینہ کیف کارنبیرکپورکوسرپرائز

    کترینہ کیف کارنبیرکپورکوسرپرائز

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکاررنبیر کپور کی دوستی کے چرچے تو عام ہیں ہی اور ان کے بارے میں زیادہ ترلوگوں کوعلم ہے، کترینہ کیف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کو اپنی زندگی کا اہم حصہ قراردیا ۔

    شاید اسی لیے انھوں نے رنبیر کپور کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر رنبیر کے لیے ایک خاص سالگرہ پارٹی منعقد کی۔یہ خفیہ پارٹی 27 ستمبر کی رات کترینہ عرف کیٹ نے اپنے دوست اور ہدایت کارایان مکھرجی کے ساتھ مل کر منعقد کی تھی۔

    وہ دونوں کئی دنوں سے پوشیدہ طورپررنبیرکی سالگرہ کی تیاریاں کر رہے تھے اوراس کے بارے میں رنبیر کو کچھ نہیں بتایا گیا۔اطلاعات کے مطابق پارٹی دیر رات تک ایان کے گھر پر چلتی رہی جس میں رنبیر کے قریبی دوستوں میں سے روہت دھون بھی شریک تھے۔

  • سُروں کی ملکہ لتامنگیشکر آج  85ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    سُروں کی ملکہ لتامنگیشکر آج 85ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    ممبئی : سُروں کی ملکہ لتامنگیشکرنے آج اپنی زندگی کی پچاسی ویں بہاردیکھ رہی ہیں۔ اپنی مدھر آواز سے کانوں میں رس گھولتی عہد ساز گلوکارہ لتا منگیشکر آج اپنی پچاسی ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

    اٹھائیس ستمبرانیس سو انتیس کو بھارت میں پیدا ہونے والی اس گلوکارہ نے گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے چاہنے والوں کواپنی آوازکے سحرمیں جکڑرکھا ہے۔ عہدسازگلوکارہ لتامنگیشکرنے تیرہ برس میں اپنے کیریئرکاآغازکیا جوپچاس ہزارگانوں کاریکارڈ بنانے کے بعد بھی کامیابی سےجاری ہے۔

    لتا جی بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں، جنہیں سب سے بڑے سویلین اعزاز رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سب سے زیادہ گانے گانے کے لئے لتا کا نام گنیزبک آف ورلڈریکارڈمیں بھی شامل ہے۔

    لتا کے کئی پُرانےگانےآج بھی بے حدمقبول ہیں۔ لتامنگیشکر کی مقبولیت پچھلی تین نسلوں سے لے کرآج تک کم نہیں ہوسکی۔  لتاکی جادوبھری آوازسے اُن کی عمرکااندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

  • چیمپئینزلیگ کرکٹ: بھارت کی جانب سے لاہورلائنزکوویزے جاری

    چیمپئینزلیگ کرکٹ: بھارت کی جانب سے لاہورلائنزکوویزے جاری

    ممبئی: بھارت نے چیمپئینز لیگ کرکٹ کےلئے پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیم لاہور لائنز کو ویزے جاری کردیئے۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی چیمپئین لاہورلائنز کی ٹیم محمد حفیظ کی قیادت میں چیمپینز لیگ کے لئے منعقدہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لے گی۔

    لاہورلائنز کو کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے ویزے مل گئے ہیں اور وہ کل بھارت جائیں گے۔ لاہور لائنز میں ناصر جمشید، وہاب ریاض، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل ہیں۔

    چیمپینز لیگ میں لاہورلائنز کا پہلا کوالیفائنگ میچ تیرہ ستمبر کوممبئی انڈینز کے خلاف ہے۔ چودہ ستمبر کو وہ نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ سولہ ستمبر کو آخری کوالیفائنگ میچ میں اس کا سامنا سدرن ایکسپریس سے ہوگا