Tag: Mumbai

  • ممبئی: رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، ہرطرف چیخ وپکار

    ممبئی: رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، ہرطرف چیخ وپکار

    ممبئی: بھارتی شہر ممبئی کی رہائشی عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ نے 7 افراد کو جلاڈالا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے تردیو میں واقع 20 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ بلڈنگ کی 18 ویں منزل پر لگی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس گئے جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی 10 گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا ، آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے فائربریگیڈ نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے مزید فائڑ ٹینڈر طلب کئے جنہوں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹھارویں منزل پر لگی آگ کے باعث پوری عمارت میں سخت خوف وہراس پھیلا اور رہائشی دیوانہ وار محفوظ مقام کی جانب بھاگنے لگے، جس کے باعث افراتفری کا ماحول پیدا ہوا۔

  • شادی کے بعد کترینہ اور وکی کی پہلی تصاویر

    شادی کے بعد کترینہ اور وکی کی پہلی تصاویر

    بالی وڈ کا معروف نوبیاہتا جوڑا کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئے، دونوں اپنی شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد واپس ممبئی پہنچے ہیں۔

    راجھستان کے تاریخی قلعے میں شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد کترینہ اور وکی واپس ممبئی پہنچے تو میڈیا نے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Katrina Kaif (@katrina_k_beauty)

    اس موقع پر کترینہ نے گلابی اور سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ بھی تھام رکھا تھا۔

    میڈیا کی فرمائش پر دونوں کافی دیر تک رک کر تصاویر بنواتے رہے۔

    یاد رہے کہ دونوں کی شادی 9 دسمبر کو ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

  • شاہ رخ خان اپنی اولاد کیلئے فکرمند، خدشے کا اظہار کردیا

    شاہ رخ خان اپنی اولاد کیلئے فکرمند، خدشے کا اظہار کردیا

    ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ کنگ خان آج کل اپنے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

    گزشتہ دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر لنگر انداز گووا جانے والے ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپے میں دیگر افراد کے ساتھ پکڑے جانے والے آریان خان کی گرفتاری کو اب دو ہفتے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے۔

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ایک ٹیم گزشتہ روز شاہ رخ خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ منت پر بھی پہنچی تھی، بیورو ٹیم کی آمد سے کچھ دیر قبل ہی شاہ رخ جیل میں قید بیٹے سے ملاقات کرکے واپس آئے تھے۔

    اس پوری صورتحال کے تناظر میں شاہ رخ خان کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں کہ انھوں نے ایک بار کہا تھا کہ میرا نام اور شہرت ان کی زندگی کو مشکل میں ڈال سکتی ہے اور میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو۔

    سال 2008میں جرمن ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں شاہ رخ نے کہا تھا کہ میرا سب بڑا خوف یا خدشہ یہ ہے کہ میرے خاندان اور بچوں کو میری شہرت سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں ان کے والد کی حیثیت سے تو پہچانا جاؤں لیکن یہ نہیں چاہتا کہ ان کی شناخت میرے بچوں کی حیثیت سے ہو۔

  • پانچ سو پچاس کیک کیوں کاٹے؟ ویڈیو وائرل

    پانچ سو پچاس کیک کیوں کاٹے؟ ویڈیو وائرل

    ہرکسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی سالگرہ میں کچھ ایسا نیا کیا جائے کہ وہ ایک خوشگوار یاد بن جائے، لیکن بھارت میں ایک شخص نے اپنی انوکھی سالگرہ مناکر سب کو حیران کردیا۔

    سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا ہوچکی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین میزوں پر متعدد کیک رکھے ہوئے ہیں، سوریا رتوری نامی شخص جس کی سالگرہ تھی، وہ مختلف اقسام کے کیک کو مرحلہ وار کاٹتے جارہا ہے جبکہ تقریب میں شریک کئی افراد یہ انوکھا واقعہ اپنے موبائل فون میں محفوظ کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کی دیر تھی کہ صارفین کی جانب سے طرح طرح کے کمنٹ آنا شروع ہوگئے، کئی صارفین نے بھارت کے حالات کو بنیاد بناتے ہوئے شکوہ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے زیادہ تر لوگوں نے ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا جوکہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی افراد نے پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بھارت: دودھ کے لیے بازار جانے والا شخص گھر لوٹا تو دل دہلانے والے منظر نے اس کی زندگی میں اندھیرا کر دیا

    بھارت: دودھ کے لیے بازار جانے والا شخص گھر لوٹا تو دل دہلانے والے منظر نے اس کی زندگی میں اندھیرا کر دیا

    ممبئی: بھارت میں ایک شخص دودھ کے لیے بازار گیا، لیکن واپس گھر لوٹا تو دل دہلانے والا منظر اس کا منتظر تھا، اس کی زندگی اجڑ گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی کے علاقے ملوانی میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے ایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے، مجموعی طور پر اس حادثے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 7 زخمی ہوئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سانحہ بدھ کی رات گئے پیش آیا، خاندان کے فرد محمد رفیع اس حوالے سے خوش قسمت رہے کہ دودھ لانے کے لیے وہ بازار نکل گئے تھے، تاہم اس حوالے سے بہت بد قسمت تھے کہ حادثے میں ان کے گھر کے 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    محمد رفیع جو دودھ خریدنے نکلے تھے، جب وہ لوٹے تو یہ دیکھ کر انھیں یقین نہیں آیا کہ ان کا گھر ملبے کا ڈھیر بنا ہوا تھا، تین منزلہ عمارت کی دو منزلیں منہدم ہونے سے ان کا خاندان ہی ختم ہو چکا تھا۔

    ملوانی کے اس حادثے میں 8 بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے، بتایا گیا ہے کہ عمارت صبح ہونے والی بارش کی وجہ سے منہدم ہوئی، عمارت میں دو خاندان رہائش پذیر تھے، حادثے میں محمد رفیع نے اپنی بیوی، بھائی، بھابھی کے علاوہ 8 بچوں کو کھویا۔

    حادثے میں محمد رفیع کا ایک ایک 16 سالہ بیٹا ہی بچ سکا، وہ بھی سانحے کے وقت گھر سے نکلا ہوا تھا، بتایا گیا کہ وہ میڈیکل اسٹور کی طرف کوئی دوا خریدنے گیا تھا۔ غم زدہ محمد رفیع کا کہنا تھا کہ اگر انھیں پتا ہوتا عمارت اتنی کمزور ہو چکی ہے تو وہ اسے بہت پہلے چھوڑ چکے ہوتے۔

    علاقے کے بی جے پی رہنما نے حادثے کے لیے ذمہ دار شیوسینا کو قرار دیا، رہنما کا کہنا تھا کہ ممبئی کی میونسپل کارپوریشن پر شیوسینا ہی کی حکمرانی ہے۔ خیال رہے کہ ممبئی میں مون سون کی تیز بارشیں ہو رہی ہیں، انتظامیہ نے دو دن قبل ریڈ الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

  • بھارت کا معروف ترین ہوٹل حیات ریجنسی فنڈز کی کمی کی وجہ سے بند

    بھارت کا معروف ترین ہوٹل حیات ریجنسی فنڈز کی کمی کی وجہ سے بند

    نئی دہلی: بھارت کے مشہور ترین ہوٹلز میں سے ایک حیات ریجنسی نے ممبئی میں اپنے تمام آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیے جس کی وجہ ریونیو کا نہ ہونا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس نے جہاں ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا ہے، شعبہ سیاحت بھی انہی میں سے ایک ہے۔ سیاحت سے جڑی ہوٹلوں کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

    بھارت کے معروف ترین ہوٹلز میں سے ایک حیات ریجنسی ممبئی کے مالک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگلے نوٹس تک ہوٹل بند رہے گا کیونکہ ایشین ہوٹلز (ویسٹ) سے انہیں کوئی فنڈ نہیں مل رہا۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کے اسٹاف کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حیات ریجنسی ممبئی کے پاس عملے کو تنخواہیں دینے کے لیے اور ہوٹل میں آپریشن چلانے کے لیے کوئی فنڈ نہیں مل رہے۔

    ہوٹل کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہوٹل کے تمام آپریشن عارضی طور پر فوری معطل کردیے گئے ہیں اور ہوٹل اگلے نوٹس تک بند رہے گا، حیات کے تمام بکنگ چینلز پر ریزرویشن بھی بند کردی گئی ہے۔

    حیات کے کنٹری ہیڈ اور نائب صدر سنجے شرما کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھی اور مہمان ہماری سب سے بڑی ترجیح ہیں، ہم صورتحال کو حل کرنے کے لیے ہوٹل مالکان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

  • خاتون درخت کے نیچے دب کر مرنے سے کیسے بچی، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    خاتون درخت کے نیچے دب کر مرنے سے کیسے بچی، حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    ممبئی : بھارت میں طوفانی ہواؤں کے سامنے سڑک کے کنارے لگا درخت بھی اپنی جگہ سے اکھڑ کر گر گیا، نیچے سے گزرنے والی خاتون موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی۔

    بھارت میں سمندری طوفان کی تباہیوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، تیز ہواؤں اور بارشوں نے لوگوں کو اپنے گھروں تک محصور کردیا، بھارت میں اب تک آنے والے طوفانوں میں یہ اسی نوعیت کا بڑا طوفان ہے۔

    اسی طوفانی ہواؤں کے دوران ممبئی میں ایک خوش قسمت خاتون سڑک کے کنارے گزرتے ہوئے لقمہ اجل بننے سے رہ گئی، سوشل میڈیا پر چند سیکنڈ کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    اس سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ خاتون تیز ہوا کے باعث اچانک زمین پر گرنے والے درخت کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی، ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے۔

    اس خاتون کی خوش قسمتی تھی کہ درخت کے گرنے کے آخری لمحے میں بھاگ کر سڑک کے دوسری جانب آگئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہونے سے بھی بچ گئی۔

    8سیکنڈ کی مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 74000سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، ہزاروں صارفین نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کو خوش قسمت قرار دیا ہے۔

  • 16 کروڑ روپے کے انجکشن سے بچے کو بچالیا گیا، مگر کیسے ؟

    16 کروڑ روپے کے انجکشن سے بچے کو بچالیا گیا، مگر کیسے ؟

    ممبئی : بھارت میں 5ماہ کے بچے کی جان 16کروڑ روپے کا انجکشن لگا کر بچالی گئی، بچے کے والدین نے لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچہ مکمل صحت یاب ہوگیا جلد چھٹی دے دی جائے گی۔

    بھارت کے شہر ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج 5ماہ کے بچے کو نئی زندگی مل گئی، گجرات کے رہائشی پانچ ماہ کے دھیر راج کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں اسپایئنل مسکلر اسٹروفی نام کی بیماری کے علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیاکے مطابق دھیر کا تعلق گجرات کے شہر احمدآباد سے ہے۔ پیدا ہونے کے بعد دھیر کے والدین کو یہ احساس ہوا کہ دھیر کا ایک ہاتھ اور ایک پیر کام نہیں کر رہا جس کے بعد ڈاکٹروں نے بھی اس مرض کی تشخیص کردی۔

    اس بیمار کے علاج کے لئے 16 کروڑ روپے کے ایک انجیکشن کی ضرورت تھی جو نیوزی لینڈ سے منگوایا جانا تھا، دھیر کے والد راجدیپ سنگھ راٹھور نے سوشل میڈیا سائیٹس پر عوام سے مالی تعاون کی درخواست کی۔

    بچے کے والدین کی اپیل پر سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر مالی تعاون کرنا شروع کیا جس کے بعد 16 کروڑ روپے کی خطیر رقم بہت کم عرصے میں جمع ہو گئی۔

    اسپتال انتظامیہ نے نیوزی لینڈ سے انجکشن منگوا لیا جبکہ بھارتی حکومت نے اس انجیکشن پر لگنے والے ساڑھے چھ کروڑ کی کسٹم ڈیوٹی بھی معاف کردی تھی۔

    بچے کے علاج پر مامور ڈاکٹر نے کہا ہے کہ انجیکشن لگنے کے بعد دھیر راج کی طبیعت اب کافی بہتر ہے اور جلد ہی اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق محض دو مہینے کے دوران دو لاکھ چونسٹھ ہزار چھ سو ساٹھ لوگوں کی مدد کے بعد سولہ کروڑ چوبیس لاکھ پینتیس ہزار چھ سو پچپن روپے کی رقم جمع ہوئی تھی۔

  • ٹک ٹاک اسٹار دوست کے گھر چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا

    ٹک ٹاک اسٹار دوست کے گھر چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک ٹک ٹاک اسٹار دوست کے گھر چوری کرنے کے بعد پکڑا گیا، پولیس کے مطابق 9 لاکھ فالوورز رکھنے والا ٹک ٹاکر عادی مجرم ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی منیو گپتا نامی ٹک ٹاک اسٹار بے گھر تھا اور اس نے اپنی دوست خوشبو سے، جو خود بھی ماڈل ہے، اس کے گھر پر رہنے کی درخواست کی۔

    خوشبو کے مطابق اس نے زور دیا کہ جب تک وہ اپنا فلیٹ نہیں ڈھونڈ لیتا، وہ خوشبو کے ساتھ رہے گا، خوشبو نے اسے اپنے گھر رہنے کی اجازت دے دی۔

    پولیس کو درج رپورٹ میں خوشبو نے بتایا کہ وہ کچھ دن کے لیے شہر سے باہر گئی تھی، واپس آنے کے کچھ روز بعد اس نے تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیوارت اور نقد رقم غائب پائی۔

    گپتا نے اسے پولیس میں شکایت درج کروانے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسے اور اس کے دیگر دوستوں کو تنگ کرے گی۔

    دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گپتا پر ایک عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھے، گزشتہ کچھ عرصے سے برقع پہنے ہوئے ایک چور کی وارداتیں سامنے آرہی تھیں، اس کے لیدر کے جوتے اور جسمانی حرکات ٹک ٹاک اسٹار گپتا سے ملتی جلتی تھیں۔

    خوشبو کے گھر چوری کے بعد پولیس نے گپتا کی بائیک کی سیٹ کے نیچے سے سامان برآمد کیا جس کے بعد ٹک ٹاکر نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اسے پیسوں کی ضرورت تھی۔

    پولیس کے مطابق اس سے قبل سنہ 2018 میں بھی گپتا نے ایک معمر جوڑے کے گھر سے 4 لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فون اور زیوارت چرائے تھے جبکہ اس کے علاوہ بھی چوری و ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا تھا۔

  • موٹرسائیکل سوار بھارتی خاتون بے قابو،اہلکار کی درگت بنا دی، ویڈیو وائرل

    موٹرسائیکل سوار بھارتی خاتون بے قابو،اہلکار کی درگت بنا دی، ویڈیو وائرل

    ممبئی : بھارت میں خاتون نے ہیلمٹ نہ پہننے کے سوال پر ٹریفک پولیس اہلکار کی درگت بنا دی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون پولیس اہلکار کا گریبان پکڑے ہوئے اسے تھپڑ ماررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں ایک موٹر سائیکل سوار خاتون نے محض اس بات پر پولیس اہلکار کی پٹائی کردی کہ اس نے ہیلمنٹ نہ پہننے پر اسے روکا تھا۔

    مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کی درگت بنارہی ہے، خاتون کے احترام میں اس اہلکار نے اُسے کچھ نہ کہا اور خاموشی سے پٹتا رہا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ممبئی کے علاقے کاٹن ایکسچینج کے پاس پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو روکا جس ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔

    دونوں کے درمیان جرمانے کے اوپر پہلے تکرار شروع ہوئی اور پھر اس کے بعد اچانک خاتون نے سڑک پر پولیس اہلکار کو نہ صرف مارنا شروع کیا بلکہ اس کی وردی بھی پھاڑی دی۔

    خاتون نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار نے اُسے گالیاں دیں جس پر وہ غصہ ہوئی، جبکہ پولیس اہلکار نے خاتون کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔

    دوسری جانب مہاراشٹرا کی حکمراں جماعت شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ خاتون کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ کو بھی ٹیگ کیا اور کہا کہ یہ معاملہ پولیس کی عزت کا ہے۔