Tag: Mumbai

  • فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز، بھارتی انتہا پسندوں نے 5 کروڑ مانگ لیے

    فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز، بھارتی انتہا پسندوں نے 5 کروڑ مانگ لیے

    نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیموں نے فلم انڈسٹری پر غنڈہ ٹیکس عائد کردیا اور کہا ہے کہ اگر پاکستانی اداکاروں کو فلم میں شامل کرنا ہے تو پانچ کروڑ روپے اداکرو ورنہ فلم کی ریلیز روک دی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق ہندو انتہا پسند رہنما بال ٹھاکرے کے بیٹے راج ٹھاکرے نے فلم پروڈیوسرز کو دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد معروف فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر فلم آن ائیر کرنے کے لیے بھتہ ادا کرنے پر تیار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم اے دل ہے مشکل کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے مکیش بھٹ کے ہمراہ مہارشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوبند فڈناوز سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے فلم دیوالی کے موقع پر فلم کی ریلیز سے متعلق یقین دہانی کروائی۔

    اس ملاقات میں بالی ووڈ کے دیگر پروڈیوسرز کے ساتھ ساتھ ایم این ایس کے چیف راج ٹھاکرے بھی موجود تھے جنہوں نے فلم میں فواد خان کی شمولیت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ریلیز رکوادی تھی، راج ٹھاکرے نے کرن جوہر کو فلم کی مشروط ریلیز کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ جو بھارتی پروڈیوسر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرے گا اُسے 5 کروڑ روپے جمع کروانے ہوں گے۔

    علاوہ ازیں راج ٹھاکرنے سے مٹینگ میں اپنی تین شرائط بھی پیش کیں جن میں فلم سے قبل ہندوستان فوجیوں کو خراج تحسین، مستقبل میں پاکستانی اداکاروں کو فلم میں کام نہ دینے کی شرائط پیش کی گئیں تھی جس پر تمام لوگوں نے رضامندی ظاہر کردی۔

  • پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ

    پاکستانی فنکاروں پر پابندی اسکول کے بچوں کا مذاق ہے، پوجا بھٹ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ہدایت کار پوجا بھٹ نے پاکستانی اداکاروں کی پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومیت کا معاملہ نہیں بلکہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں بالی ووڈ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں پاکستان کے فنکاروں کی پابندی کو قوم پرستی کا نام نہ دیا جائے یہ اسکول کے بچوں کا مذاق ہے۔


    بھارتی صحافی برکھا دت کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ ’’کرن جوہر بھارتی انتہاء پسند رہنماء راج ٹھاکرے کو مضبوط کررہے ہیں یہ قومیت ہے یا بلیک میلنگ‘‘ کے جواب میں اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ’’پاکستانی فنکاروں کی پابندی کو قوم پرستی سے منسوب نہ کیا جائے کیونکہ یہ اسکول کے بچوں کے درمیان کا مذاق ہے‘‘۔

    یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دی گئیں تھی جس کے بعد تمام فنکار وطن واپس آگئے تھے۔

    پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی فنکاروں کی وجہ سے نہیں، پریانکا چوپڑا

     پاکستانی اداکار فواد خان نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں کردار ادا کیا تھا جس پر انتہاء پسندوں نے حکومت کو دباؤ میں لاکر ریلیز رکوادی تھی تاہم دو روز قبل کرن جوہر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’فلم کی شوٹنگ کے وقت دونوں ممالک میں کشیدگی نہیں تھی‘‘،  انہوں نے آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانیوں کو نہ لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

    قبل ازیں بھارتی فلم ایسو سی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے کی مخالفت کی تھی جس پر بالی ووڈ کے دبنگ خان نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’فنکار اور دہشت گرد میں فرق ہوتا ہے، کوئی بھی فنکار دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روک دی گئی

     بعد ازاں بھارتی انتہاء پسند تنظیم کے رہنماء نے سلمان خان کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے باز رہیں ورنہ اُن کے ساتھ عوام وہی رویہ اختیار کرے گی جو پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کیا جاتا ہے‘‘۔
  • فلم اے دلِ مشکل میں فواد خان کے علاوہ ایک اور پاکستانی اداکار شامل

    فلم اے دلِ مشکل میں فواد خان کے علاوہ ایک اور پاکستانی اداکار شامل

    ممبئی : بھارتی فلم اے دل مشکل کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے، فلم کی ریلیز میں کچھ ہی وقت رہ گیا ہے ، فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ پاکستانی اداکار فواد خان کے علاوہ ایک اور پاکستانی اداکار بھی شامل ہیں۔

    imran-post-1

    حال ہی میں فلم اے دل مشکل کا نیا گانا دا بریک اپ ریلیز کیا گیا جس میں پاکستانی معروف اداکارعمران عباس کی جھلک بھی نظرآرہی ہے وہ گانے میں ساتھی اداکارہ کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے اس سے قبل فلم اے دل مشکل کی کاسٹ میں کہیں عمران عباس کا نام نہیں لیا جا رہا تھا لیکن اب اس گانے کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ ساتھ عمران عباس کا بھی کردار موجود ہے۔

    imran-post-2

    تا ہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ عمران عباس کا فلم اے دل مشکل میں کیا کردار ہے اور کتنے سین ان پر پکچرائزکیے گئے ہیں۔

    یاد رہے لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر ہندو انتہا پسندوں نے بھارت میں موجود پاکستانی اداکاروں کو ملک بدر کرنے اور پاکستانی اداکاروں کی فلموں پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے دھمکی دیئے جانے کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان وطن واپس لوٹ آئے تھے اور بھارتی سینما گھروں میں پاکستانی اداکاروں کی فلموں کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

     

  • بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں، عدنان سمیع

    بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں، عدنان سمیع

    ممبئی : بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں۔

    پاکستان کی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع آج اپنا جنم دن منارہے ہیں، اس موقع پر گلوکار نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد ایک بھارتی کے طور پر ہندوستان کی آزادی اور اپنا جنم دن ایک ساتھ مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار اورموسیقار عدنان سمیع 15 اگست کو اپنی43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، پانچ سال کی عمر سے پیانو پر برق رفتاری سے انگلیاں چلانے والے عدنان سمیع خان پندرہ اگست انیس سو تہتر کو برطانیہ میں پیدا ہوئے۔

    2-adnan-sami-eid-party-1308

    لندن میں نورین اور ارشد سمیع خان کے گھر پیدا ہونے والے عدنان سمیع کا گھرانہ پاکستانی، ہندوستانی، اور افغانی نسب رکھتا ہے، عدنان سمیع خان بھارتی گلوکار، موسیقار، پیانو نواز، اور اداکار ہیں، وہ خاص کر پیانو بجاتے ہیں اور ہندوستانی اور مغربی موسیقی سے رغبت رکھتے ہیں، امریکی جریدے کیبورڈ نے انھیں دنیا کا تیز ترین پیانو بجانے والا شخص قرار دیا، وہ موسیقی کے تقریباً 35 ساز بجانا جانتے ہیں۔

    INDIA-ENTERTAINMENT-MUSIC

    پاکستان کی شہریت ترک کرکے گزشتہ دنوں بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع کو دس سال کی عمر میں لندن میں آرڈی برمن کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران آشا بھوسلے نے عدنان کا ٹیلنٹ بھانپ کر انہیں موسیقی کو کیریئر بنانے کا مشورہ دیا۔

    adnan-fat-590

    عدنان سمیع اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے خصوصی ایوارڈ سمیت ایک درجن سے زائد بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔

    انیس سو اکیانوے میں باضابطہ طور پر گلوکاری اور موسیقاری، گیت نگاری شروع کرنے والے عدنان سمیع خان کے کئی کامیاب البمز منظر عام پر آ چکے ہیں۔

    440963-adnan-sami-in-bb

    ان کی بعض میوزک البموں کو جنوبی ایشیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البموں کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا نے انھیں ’’موسیقی کا سلطان‘‘ قرار دیا ہے۔

    525df4911fbfd

  • پاکستانی آرٹسٹوں کی نمائش پر شیوسینا کے غنڈوں کا حملہ،پاکستان مخالف نعرے

    پاکستانی آرٹسٹوں کی نمائش پر شیوسینا کے غنڈوں کا حملہ،پاکستان مخالف نعرے

    ممبئی : بھارت میں پاکستان دشمنی کا بخارسرچڑھ کربول رہا ہے، ممبئی میں ہونے والی پاکستانی فوٹو گرافروں کے فن پاروں کی نمائش پرشیوسینا کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا۔

    MUMBAI POST 4

    مودی سرکار میں شیوسینا کو پاکستان کے خلاف زہراگلنے کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، ممبئی میں پاکستانی فوٹوگرافروں کی نمائش پرشیوسینا کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور پاکستانی آرٹسٹوں کو واپس ملک بھیجنے کے لیے نعرے لگاتے رہے، حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس کو طلب کیا گیا ، پولیس نے کئی انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

    MUMBAI POST 2

    پاکستانی آرٹسٹوں کی نمائش منعقد کرانے والے سماجی رہنما سدھیندرکلکرنی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت عوامی رابطوں کا فروغ اور مذاکرات چاہتے ہیں۔

    شیوسینا کے رہنما نے دھمکی دی کہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی تقریب ممبئی میں نہیں ہونے دی جائے گی۔

    واضح رہے اس سے قبل بھی خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد سدھندرا کلکرنی نے ہی کیا تھا، جس میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کا منہ بھی کالا کردیا گیا تھا۔

  • بمبئی کی عدالت نے گائے کے گوشت سے پابندی ہٹا دی

    بمبئی کی عدالت نے گائے کے گوشت سے پابندی ہٹا دی

    بمبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ سال فروری میں گائے کو ذبح کرنے اور گوشت کھانے کے حوالے سے نافذ کئے گئے قانون کے کچھ حصوں کو ممبئی ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے ریاست مہاراشٹر میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کررکھی تھی لیکن دوسری ریاستوں سے گائےکے گوشت کی درآمد کرنے، اپنے پاس رکھنے اور کھانے سے پابندی ہٹا دی ہے۔

    گزشتہ سال فروری میں بھارتی صدر نے جانوروں کے تحفظ کا قانون نافذ کیا تھا، قانون کےمطابق گائے کے ذبیحہ پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی، لیکن بعد میں اس قانون میں ترمیم کر کے گائے کے ساتھ ساتھ بیل اور بچھڑے کو بھی شامل کرلیا گیا تھا۔

    قانون کےتحت مہاراشٹر میں  گائے کا گوشت کھانے اور گائےذبح کرنے پر پانچ سال قید اور10 ہزار روپے جرمانے کی سزا جبکہ گائے برآمد ہونے کی صورت میں 2 ہزار روپے جرمانہ اور ایک سال کی سزا کا اعلان کیا گیا تھا۔

    گائے کے گوشت کھانے کے سخت قانون کو ممبئی کے رہائشی عارف کپاڈیا اور وکیل ہریش جگتیانی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جبکہ  وکیل وشال سیٹھ  اور طالب علم شائنا سین نے بھی اس قانون کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    اس موقع پر جگتیانی نےبرطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کی پابندی سر ا سر غلط ہے کیونکہ مہاراشٹر میں مختلف مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں جن میں سے کئی لوگ گائے کا گوشت کھانا چاہتے ہیں۔

    جمعے کو ہونے والی سماعت میں ہائی کورٹ نے مہاراشٹر میں جانوروں کے تحفظ (ترمیم) کے قانون کو قائم رکھتے ہوئے اس کی کچھ دفعات کو خارج کر دیا گیا ہے۔

    کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اب مہاراشٹر میں گائے کا گوشت رکھنا اور کھانا جرم نہیں سمجھا جائے گا بلکہ فیصلے کے مطابق دیگر ریاستوں سے بھی گائے کا گوشت یہاں لا کر فروخت کیا جاسکتا ہے۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹونٹی : جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37 رنزسے ہرا دیا

    ورلڈ ٹی ٹونٹی : جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37 رنزسے ہرا دیا

    ممبئی : ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 37رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔

    جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ 2 اوورز 172 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، اس سے قبل جنوبی افریقہ نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    اوپنر ڈی کو ک نے اننگز کا آغازجارحانہ انداز میں کیا، افغانستان نے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز شاندار طریقے سے کیا اوراوپنر محمد شہزاد 19 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر کرس مورس کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان اصغر تھے جو 7 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے،ان کے بعد آنے والے بلے باز گلبدین نے بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 26 قیمتی رنز بنائے،انہیں عمران طاہر نے آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے کرس مورس نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربادا،ایبٹ اور عمران طاہر نے بھی 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئرزنے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔

     

  • ورلڈٹی ٹوئنٹی ،انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹ سے شکست دے دی

    ورلڈٹی ٹوئنٹی ،انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹ سے شکست دے دی

    ممبئی : ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد جنوبی افریقہ کو دو وکٹ سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈنے دو سو تیئس رنزکاپہاڑ سر کرلیا۔ دوسو تیس رنزکاہمالیہ آٹھ وکٹ پرحاصل کرکےانگلینڈ نے تاریخ رقم کردی۔

    بھارتی شہر ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھلیے گئے میچ میں پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا اور ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا۔

    ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اپنی ٹیم کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا۔ اوپنرز نےمارمار کر بولرز کے چھکے چھڑا دئیے۔ ڈیوڈ میلراور ڈومینی کے لاٹھی چارج نے اسکور کو دو سو انتیس رنزتک پہنچادیا۔

    دو سو تیس رنزکےپہاڑ تلےدبے کےباوجودانگلش اوپنرزنے جان دار آغاز دیا۔ انگلش اوپنرزنےڈیل اسٹین تئیس رنز جڑ کر بھرپور کم بیک کیا۔

    اوپنرزکےآؤٹ ہونےکےبعد جوروٹ نے تن تنہا ہی میچ کا نقشہ بدل دیا، انگلینڈ کوچھ گیندوں پرایک رن درکارتھا کہ دوگیندوں پردووکٹیں گرنے سے سنسنی پھیل گئی۔

    معین علی نے وننگ شاٹ لگاکرتاریخ رقم کردی۔ انگلینڈ نے ورلڈٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی تاریخ کادوسرا بڑا ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔

     

  • ٹی ٹوئنٹی کپ: عام آدمی پارٹی نے بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی

    ٹی ٹوئنٹی کپ: عام آدمی پارٹی نے بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی

    ممبئی: عام آدمی پارٹی بھی بھارتی انتہاپسندوں کے نقش قدم پر چل پڑی ہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی، ہماچل کےریاسی کنویرکہتے ہیں بھارت کی کسی بھی ریاست میں میچ نہیں ہونے دیں گے۔

    پاک بھارت ورلڈٹی ٹوئنٹی میچ پرچھائے خدشات کے بادل مزید گہرے ہوگئے ہیں کانگریس کےبعدعام آدمی پارٹی بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے میدان میں کود پڑی ہے، عام آدی پارٹی کے ریاستی کنونیرنے پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی۔

    انھوں نے کہابھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کو بلاکر تماشاکرناچاہتی،صرف دھرم شالہ میں نہیں،کسی بھی ریاست میں پاک بھارت میچ نہیں ہونے دیں گے۔

    عام آدمی پارٹی نے موقف اپنایاکہ بھارت کودوستانہ ممالک سے کرکٹ کھیلنی چاہے، ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ٹاکرا انیس مارچ کوہوگا، اس میچ کولےکربھارت میں پاکستان سے نفرت عروج پرپہنچ چکی ہے۔

    بھارتی انتہاپسند تنظیم نے میچ ہونےکی صورت میں دھرم شالہ کی پچ اکھاڑنے کی دھمکی دی تھی، ہماچل کےوزیراعلی ویربہادراسنگھ پہلےہی پاک بھارت میچ کی مخالفت کرچکے ہیں۔

    پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھارت اڑان بھرے گی یانہیں فیصلہ سیکورٹی وفدکی رپورٹ کےبعد بدھ کوہوگا۔

  • ممبئی: ثقافتی شو کے دوران اسٹیج پر آگ بھڑک اٹھی

    ممبئی: ثقافتی شو کے دوران اسٹیج پر آگ بھڑک اٹھی

    ممبئی : بھارتی شہر ممبئی میں ثقافتی شو کے دوران اسٹیج پر آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی چوپاٹی میں میک اِن انڈیا کے زیراہتمام جاری ثقافتی شو کے دوران اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب اسٹیج پر پرفارمنس کا سلسلہ جاری تھا۔

    امیتابھ بچن اپنی پرفارمنس کے بعد نکلے ہی تھے کہ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے اسٹیج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    اس تقریب میں وزیراعلیٰ و گورنرمہاراشٹر کے علاوہ بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن ،عامر خان اور ہیما مالنی بھی شریک تھیں تاہم انہیں موقع سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دئیے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ۔ہوا۔اور تقریب منسوخ کردی گئی۔