Tag: Mumbai

  • بھارت میں آزادی اظہاررائے دنیا کا سب سے بڑا مذاق ہے، کرن جوہر

    بھارت میں آزادی اظہاررائے دنیا کا سب سے بڑا مذاق ہے، کرن جوہر

    ممبئی : بھارت میں تیزی سے بڑھتی عدم برداشت پر معروف فلمی ہدایت کار کرن جوہربھی پھٹ پڑے۔ انہوں نے بھارت میں آٓزادی اظہار رائے کو دنیا کا سب سے بڑا مذاق قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کنگ شاہ رخ اورعامر خان کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کے ستون کرن جوہر بھی ملک میں انتہا پسندی کیخلاف بول اٹھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کیسے جمہوریت پسند ہیں؟ کیا یہاں آزادی اظہار کی گنجائش ہے؟ شاہ رخ کی حمایت کرتے ہوئے کرن جوہرنے بھارت میں آزادی اظہارکو دنیا کا سب سے بڑا مذاق قراردے دیا۔

    کرن جوہر نے کہا کہ فلم ڈائکریٹر ہونے کے باوجود کچھ کہتے ڈرتا ہوں کہ کہیں پرچہ ہی نہ کٹ جائے، فلم ڈائکریٹر کے دھواں دھار بیان کے بعد نفرت بھرا ردعمل تو بنتا تھا۔

    ترجمان بی جے پی نے کرن جوہر کو جاہل کہہ دیا۔ کہتے ہیں عدم برداشت کی بات کرنے والا بھارتی ثقافت سے آگاہ نہیں ، انتہا پسند ممبئی میں کرن جوہرکے خلاف سڑکوں پرنکل آئے۔

  • عدنان سمیع کو شہریت  مل گئی کل سے بھارتی کہلائیں گے

    عدنان سمیع کو شہریت مل گئی کل سے بھارتی کہلائیں گے

    ممبئی: گلوکارعدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت دے دی گئی۔عدنان سمیع کل سے بھارتی شہری کہلائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدنان سمیع نےچھبیس مئی دوہزارپندرہ کوبھارتی وزیرداخلہ کودرخواست میں بھارت میں قیام کی اجازت مانگی تھی،عدنان سمیع تیرہ مارچ دوہزارایک میں ایک سال کے وزٹ ویزا پربھارت پہنچے تھے۔

    عدنان کوویزا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جاری کیا تھا، عدنان سمیع کے ویزے میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی۔عدنان کوستائیس مئی دوہزادس کوپاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا جس کی میعادچھبیس مئی دوہزارپندرہ کوختم ہوگئی تھی۔

    شیوسینا اوردیگرہندوانتہا پسند تنظیموں نے عدنان سمیع کوشہریت دینے کی مخالفت کی تھی۔

  • بی سی سی آئی نےجائلزکلارک کوہری جھنڈی دکھادی

    بی سی سی آئی نےجائلزکلارک کوہری جھنڈی دکھادی

    ممبئی : جائلز کلارک کی بی سی سی آئی کو منانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نےثالث کاکردار اداکرنےوالے جائلزکلارک کوہری جھنڈی دکھادی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی بورڈنے انگلش بورڈکے صدرجائلزکلارک کوہری جھنڈی دکھاکروہی جواب دیا جو شہریارخان کودیاتھا۔

    سیریزکے لئے حکومت کی اجازت کا انتظارکا لولی پوپ دے کرصاف جواب دےدیا۔ جائلزکلارک نے بھارتی بورڈ کے رویے سےمایوسی کا اظہارکیاہے۔

    بھارتی بورڈ کا کہناہےکہ پاکستان کے پاس انتظار کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ نہیں،ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ چاہتا ہے،سیریزپر انکار پاکستان کرے۔

    ویک اینڈ کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد شہریارخان نے جائلزکلارک سے امیدیں باندھ لی تھیں ۔ لیکن پی سی بی کاآخری مہرہ بھی خوشی کی خبرلانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

    بگ تھری کو منظور کرنے کے لئے پاکستان نے بھارت سے سیریز کی لالچ قبول کی تھی۔ پرہاتھ کچھ نہ لگا اوراب آخری جواب بھی نہ ہی ہوگیا۔

  • دلیپ کمار آج اپنی  93 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    دلیپ کمار آج اپنی 93 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    ممبئی : برصغیر کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار آج اپنی 93ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ دلیپ کمار نے ہرقسم کے کردارانتہائی مہارت اورخوبصورتی سے نبھائے، لیکن مکالموں کی مخصوص لہجے میں ادائیگی کے سبب انہیں کنگ آف ٹریجڈی اور شہنشاہ جذبات کے اعزازسے نوازاگیا۔

    برصغیر کے عظیم ترین اداکار ہوسف خان المعروف دلیپ کمار اپنی زندگی کی تیرانوے بہاریں دیکھ چکے ہیں، یوسف خان عرف دلیپ کمار پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے۔

    ان کے والد لالہ غلام سرور پھلوں کے تاجر تھے،جب یوسف صرف چھ سال کے تھے کہ ان کے والد پورے خاندان کو لے کر ممبئی منتقل ہو گئے۔

    بعد ازاں 1943 میں دلیپ کمار کی ملاقات بمبئی ٹاکیز کے مالکان دیویکا رانی اور ان کے شوہر ہمانشو رانی سے ہوئی جنھوں نے انہیں اپنی فلم کے مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کرلیا۔ یوسف خان عرف دلیپ کمار نے 1944 میں فلم “جواربھاٹا” میں مرکزی کردار ادا کیا جو ان کا بالی ووڈ میں ڈیبیو ثابت ہوا اور تب ہی سے یوسف خان کا نام دلیپ کماربن گیا۔

    ایک اتفاقی ملاقات نے یوسف کی زندگی بدل دی لیکن اس ملاقات کے ساتھ ہی فلم کی دنیا میں اداکاری کا انداز بھی بدل گیا۔ یوسف نے تھیٹر کے انداز سے اداکاری کرنے کے بجائے عام زندگی میں بات چیت کیلیے اپنائے جانے والے انداز کو ترجیح دی اور جس کی بعد میں دوسرے اداکاروں نے نقل شروع کر دی۔

    رومانوی کردار ہو یا کامیڈی، دلیپ کمار نے جس کردار کو بھی اپنایا اسے امر کر دیا۔ ہندوستانی حکومت نے شاندار اور بے مثال اداکاری کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں 1995 میں ہندوستان کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ "دادا صاحب پھالکے ایوارڈ” سے نوازا۔

     حکومت پاکستان نے بھی انہیں سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا تھا، وہ مرار جی دیسائی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔ جبکہ انہوں نے اپنی شانداراداکاری پر دیگر بے شماربھی ایوارڈز بھی جیتے۔

    ایک اطلاع کے مطابق دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ وہ چنئی کے سیلاب زدگان کی وجہ سے بے حد افسردہ ہیں جس کی وجہ سے اس سال وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کی تقریب کا اہتمام نہیں کریں گے۔

    ان کی طرف سے گزشتہ روز ٹوئٹر پر چنئی سیلا ب زدگان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو بھی انکی سالگرہ منانے کے حق میں نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا ان کی اہلیہ اس خوف میں مبتلا ہیں اگر میں نے اپنی 93ویں سالگرہ منائی تو میں نظر بد کا شکار ہو کر بیمار پڑ جاؤں گا۔

  • عدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

    عدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے گلوکارعدنان سمیع کا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا، عدنان سمیع اپنی پاکستانی شہریت واپس کرچکے ہیں۔

    گلوکارعدنان سمیع 2001 سے بھارت میں وزٹ ویزہ پرمقیم تھے اور رواں سال ماہ اکتوبرمیں انہیں بھارتی شہریت سے نوازا گیا ہے۔

    عدنان سمیع نے 2013 میں بھی بھارتی شہریت کے لئے ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ میں درخواست دی تھی تاہم اس وقت ان کی درخواست منسسوخ کردی گئی تھی۔

    بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کے لئے درخواست دے دی تھی اوراپنا قومی شناختی کارڈ واپس کردیا تھا۔

    ان کا پاسپورٹ تاحال کارآمد تھا لیکن جب یہ بات وزیرِداخلہ نثار علی خان کے علم میں آئی تو انہوں نے ڈی جی پاسپورٹ عثمان باجوہ کو فوری طور پرعدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

  • بھارت میں موتیا کا ناکام آپریشن، 14 افراد بصارت سے محروم

    بھارت میں موتیا کا ناکام آپریشن، 14 افراد بصارت سے محروم

    ممبئی: مغربی بھارت میں 14 افراد موتیے کے ناکام آپریشن کے سبب اپنی ایک آنکھ کی قوت بصارت سے ہاتھ دھوبیٹھے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں غیرمعیاری صحت کی سہولیات کی یہ تازہ مثال ہے۔

    بھارتی ریاست مہاشترا کے حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں سراسرغفلت اسپتال کے عملے کی ہے جس نے آپریشن میں استعمال ہونے والے آلات کو صحیح طریقے سے جراثیم کش عمل سے نہیں گزارا جس کے سبب ایسا آپریشن جس میں نقصان کے اندیشے کم سے کم ہوتے ہیں اتنی کثیر تعداد میں لوگ بصارت سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

    اس موقع پر مہاراشترا کے وزیرصحت دیپک سوانت کا کہنا تھا کہ ’’اس معاملے میں ڈاکٹروں اور سرجنوں نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیاہے‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین ڈاکٹروں اوراسٹاف کے کچھ ممبران کو معطل کیا گیا ہے اور واقعے کے اصل ذمہ دار کے تعین کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جاچکی ہے۔

    دوہفتے قبل ہونے والے ان ناکام آپریشنوں میں 23 افراد کی بصارت متاثر ہوئی تھی جن میں سے 4 کی بصارت بحال کی جاچکی ہے جبکہ 5 کی بصارت کی بحالی پر کام جاری ہے جبکہ 14 افراد کی بصارت مکمل طور پر ضائع ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی شمالی پنجاب کے ایک فری میڈیکل کیمپ میں ہونے والے آپریشنوں کے نتیجے میں 20 افراد اپنی بصارت سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

  • بھارت کا مطلوب دہشت گرد’’چھوٹا راجن‘‘ گرفتار

    بھارت کا مطلوب دہشت گرد’’چھوٹا راجن‘‘ گرفتار

    جکارتا: بھارت میں جرائم کی دنیا کا انتہائی مطلوب شخص جس پرکئی قتل کے الزامات ہیں، کئی سال بعد بالاخر انڈونیشیا سے گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کا نام ’چھوٹا راجنُ‘ ہے اور وہ بھارت کے تجارتی شہر ممبئی میں ایک جرائم پیشہ گروہ کا سرغنہ ہے۔

    انڈونیشن پولیس کے مطابق آسٹریلوی پولیس سے ملنے والی ایک خبر کی بناء پر راجندر سدا شیو نکلجے نامی اس مجرم کو بالی شہر کے ایک ریزورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ چھوٹا راجن سن 1995 سے انٹرپول کو مطلوب ہے اور اس پر بھارت میں 15 سے 20 افراد کے قتل کا الزام ہے۔

    انڈونیشین پولیس کے مطابق مذکورہ کرائم باس کو بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔

  • ملالہ یوسف زئی کو بھارت میں خوش آمدید کہیں گے، شیو سینا

    ملالہ یوسف زئی کو بھارت میں خوش آمدید کہیں گے، شیو سینا

    ممبئی: ہندوؤں کی انتہا پسند جماعت شیو سینا نے کہا ہے کہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی کو ہندوستان میں خوش آمدید کہیں گے،۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی انتہا پسند اور پاکستان دشمن جماعت شیو سینا کا کہنا ہے کہ ہم بچوں کے حقوق کے لئے سرگرم نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو ہندوستان میں خوش آمدید کہیں گے، کیوں کہ ملالہ یوسفزئی دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔

    ایک بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق شوسینا کا سنجے راوت گروپ دہشت گردی کے خلاف ملالہ یوسف زئی کی جدوجہد کا احترام کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ اگر ملالہ بھارت دورہ کرتی ہیں تو وہ اس کا خیرمقدم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید احمد اور سابق وزیر خارجہ خورشید رضا قصوری جیسے لوگ ہمسایہ ممالک میں تشدد اور دہشت گردی پھیلا رہے ہیں لیکن ملالہ نے دہشتگردی کیخلاف مقابلہ کرکے نوبیل انعام جیت لیا۔

    شیو سینا رہنما نے کہا کہ "اگر ملالہ کو ہندوستان میں خوش آمدید کہا جائے گا تو یہاں موجود پاکستان سے محبت کرنے والے تمام لوگوں کو یہ پیغام ملے گا کہ دہشت گردی کو فروغ دینے کے بجائے اس کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے”۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ملالہ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ ہندوستان خصوصاً نئی دہلی اور ممبئی کا دورہ کرنا چاہتی ہیں تاکہ وہاں کی نوجوان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرسکیں۔

  • ممبئی : انتہا پسند ہندوؤں کی ہنگامہ آرائی، پاک بھارت کرکٹ حکام کی ملاقات منسوخ

    ممبئی : انتہا پسند ہندوؤں کی ہنگامہ آرائی، پاک بھارت کرکٹ حکام کی ملاقات منسوخ

    ممبئی : انتہا پسند ہندوؤں نے پاکستان اور بھارتی بورڈ کے مشترکہ اجلاس میں دھاوا بول دیا۔ مظاہرین شہر یار خان اور نجم سیٹھی کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کرہے تھے، ہنگامہ آرائی کے سبب متعلقہ حکام نے ملاقات کومنسوخ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی میں بی سی سی آئی اور پی سی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے موقع پر شیو سینا کے بے لگام کارکنان نےبی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹر پر دھاوا بول دیا۔

    مشتعل کارکنان نے پاکستان اورچیئر مین پی سی بی کیخلاف شدید نعرے بازی کی، اور پاک بھارت سیریز کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربرا ہ نجم سیٹھی کے ممبئی آنے پر شیوسینا کے کارکن بی سی سی آئی کے دفتر کے باہر اکٹھے ہوگئے اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔

    ہندو انتہا پسندوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ شہر یار خان واپس جاﺅ ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان دسمبر میں سیریز شیڈول تھی لیکن موجودہ صورتحال میں بی سی سی آئی کی جانب سے سیریز کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔

    صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے متعلقہ حکام نے مذاکرات کی جگہ تبدیل کردی۔ اور بعد ازاں عہدیداران کی ملاقات کو فی الحال منسوخ کردیاگیا۔

    دھاوے کے موقع پر شہریار خان بی سی سی آئی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ شیوسینا کے کارکنوں نے دفتر کے باہران کیخلاف نعرے لگانے شروع کر دیئے ۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر دس سے بارہ مشتعل افراد کو گرفتا کرلیا۔اس موقع پر شیو سینا کے ایک رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،پاکستان کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی۔

    علاوہ ازیں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے بتایا کہ وہ نجم سیٹھی کے ہمراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیشان منوہر کی دعوت پر انڈیا آئے تھے اور آج ان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات طے تھی۔

    یاد رہے کہ شیو سینا ماضی میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو ہندوستان میں کھیلنے پر دھمکیاں دیتی آئی ہے۔ پاکستان کے نامور غزل گائیک غلام علی کا جمعہ 9 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والا کنسرٹ بھی شیو سینا کی ان دھمکیوں کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا۔

    جبکہ گذشتہ ہفتے پاکستان کے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی ممبئی میں تقریب رونمائی سے محض چند گھنٹے قبل تقریب کے آرگنائزر سدھیندرا کلکرنی پر شیو سینا کے کارکنوں نے سیاہ رنگ کے پینٹ سے حملہ کردیا تھا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کے وفد کے ساتھ شِیو سینا کی طرف سے کئے جانے والے سلوک کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ شِیو سینا کو چاہیئے کہ شہریارخان کا منہ کالا کریں اور جب شہریار خان واہگہ بارڈر پر آئیں تو وہاں پر بھی ان کا منہ کالا کیا جانا چاہئیے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف پیش آنے والے واقعات پر انڈیا کا پوری دنیا میں امیج خراب ہورہاہے لیکن ہمارے چیئرمین پی سی بی کرکٹ ڈپلومیسی کرنے اور انڈیا کا امیج بہتر کرنے کیلئے انڈیا چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ’ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی باقیات جو انڈیا کی دلالی کرتی پھررہی ہے وہ اسی سلوک کی مستحق ہے۔

    سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا اور خالد محمود نے بھارت میں شیوسینا کی کارروائیوں کی بھرپور انداز میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پی سی بی رہنماؤں کی سخت سیکیورٹی فراہم کرے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے کسی مہمان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتے۔

    جبکہ خالد محمود نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے مودی سرکار اس واقعے میں خود ملوّث ہے، پی سی بی کے سابق سربراہ عارف علی خان عباسی کا کہنا تھا کہ بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا سے ہم اور کیا توقع کرسکتے ہیں۔

  • ممبئی ہوٹل مالکان کا پاکستانی خاندان کورہائش دینے سےانکار

    ممبئی ہوٹل مالکان کا پاکستانی خاندان کورہائش دینے سےانکار

    ممبئی: بھارت کا سفرکرنے والے ایک پاکستانی خاندان کو ممبئی میں باقاعدہ ویزے ہونے کے باوجود ہوٹل مالکان نے رہائش فراہم کرنے سےانکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاندان جس میں ایک ایک مرد، تین خواتین اور ایک لڑکا شامل ہے جودھ پورسے ممبئی حضرت حاجی علی کی درگاہ پرحاضری دینے کے بعد ممبئی میں شدید مشکلات کا شکارہوگیا۔

    بھارتی اخبار کے مطابق متاثرہ خاندان ک ارادہ درگاہ پرحاضری کے بعد بھارتی اداکارسلمان خان سے ملاقات کرنے کی کوشش کا تھا جس کےسبب انہوں نے ایک دن مزید ممبئی میں قیام کا فیصلہ کیا۔

    اس خاندان پر ممبئی شہر کا اصل چہرہ اس وقت کھلا جب کسی بھی ہوٹل مالک نے انہیں رہائش فراہم نہیں کی اور ایک ہی موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستانی ہیں لہذا انہیں رہائش فراہم نہیں کی جاسکتی۔

    متاثرہ خاندان نے جودھ پورواپس جانے کا ارادہ کیا تو انہوں معلوم ہوا کہ رات میں جودھ پور کے لئے کوئی ٹرین نہیں ہے۔

    مجبوراً اس متاثرہ خاندان نے وہ رات مجبوراً ممبئی کی ایک فٹ پاتھ پرگزاری اور اگلی صبح اپنے رشتے داروں کے پاس جودھ پور لوٹ گئے۔