Tag: munafiq

  • آرمی چیف سانحہ بلدیہ کی شفاف تحقیقات کرائیں، الطاف حسین کی اپیل

    آرمی چیف سانحہ بلدیہ کی شفاف تحقیقات کرائیں، الطاف حسین کی اپیل

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف سے پرزوراپیل کی ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کی ایماندارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔

     الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے پرزور اپیل کی کہ آپ آرمی کے تین ایسے اشخاص جن کے کردار و گفتار وعمل پر آرمی کے ایک ایک فرد کو اعتبار ہو ۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے افراد پر مبنی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیکر 11، ستمبر2012ء کو علی انٹرپرائز نامی فیکٹری میں لگنے والی آگ کی اصل تحقیقات کرائیں اور تحقیقات کرنے والے لمحہ بہ لمحہ ہونے والی تفتیش کے عمل سے آپ کو بھی آگاہ رکھیں۔

     الطاف حسین نے کہاکہ ڈھائی سو سے زائد معصوم انسانوں کو جلاکر خاکستر کرنے کے عمل میں جوجو سفاک درندے ملوث پائے جائیں ان عناصر کو نشان عبرت بنانے کیلئے فیکٹری کے سامنے اسپیشل چوک بناکر وہاں لٹکایا جائے اور کئی دن تک ان کی لاشیں وہاں لٹکا کر رکھی جائیں تاکہ نشان عبرت کا منظردیکھنے والی ہرآنکھ عبرت حاصل کرے اور کوئی بھی اس قسم کے گھناوٴنے اقدام کا تصور بھی نہ کرسکے ۔

  • مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے، الطاف حسین

    مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہوناچاہیے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔

    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کاحصول کشمیری عوام کابنیادی حق ہے انہیں ان کا حق ملناچاہیے۔

    اس حق کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بڑے پیمانے پر جانی قربانیاں دی ہیں اورآج تک دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حق خود ارادیت کیلئے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔

  • منافقین پاکستان کومٹاناچاہتےہیں، الطاف حسین

    منافقین پاکستان کومٹاناچاہتےہیں، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اپنےمنافقانہ عمل کےذریعےکچھ لوگ پاکستان کومٹاناچاہتےہیں۔ ان خیالات کا اظہار الطاف حسین نے آج  اےآر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام کے معاملے پر آرمی چیف کے سامنے تو سب نے ہاں ،ہاں کردی تھی اور کہا تھا کہ ہم نے کڑوا گھونٹ پی کر فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ قبول کیا۔

    لیکن ہال سے باہر نکلتے ہی سب اپنے بیان سے مکر گئے،یہ ملٹری کورٹس کی مخالفت نہیں بلکہ منافقت کاعمل ہے۔انہوں نے کہا کہ میری دعا کہ اللّہ تعالیٰ پاکستان کو منافقین سے محفوظ رکھے۔،