Tag: muneeb butt

  • منیب بٹ نے تینوں بیٹیوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    منیب بٹ نے تینوں بیٹیوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے نومولود نیمل اور دیگر دونوں بیٹیوں امل اور مرال کی تصاویر شیئر کردیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منیب بٹ نے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں امل کو چھوٹی بہن نیمل کو گود میں پکڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ والد بھی موجود ہیں۔

    اداکار کو تینوں بیٹیوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’ہماری بچی آگئی ہے، نیمل منیب بٹ۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

    مداحوں کی جانب سے منیب بٹ کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے اور ان کے اچھے نصیب کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔

    یہ پڑھیں: ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان نے پوسٹ میں بتایا تھا کہ معروف جوڑے کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس کا نام ‘نیمل منیب’ رکھا ہے، جبکہ منال خان بھی نیمل کی آمد پر بہت خوش ہیں۔

    ایمن اور منیب کہ ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں جب کہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی، انہوں نے 2016 میں منیب بٹ سے شادی کی تھی۔

  • ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

    ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش، نام بھی بتادیا

    کراچی(27 اگست 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کی معرود اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    پاکستانی اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ خوشی کی خبر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ منیب اور ایمن تیسری بار بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔

    اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ معروف جوڑے کے ہاں 26 اگست کو بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس کا نام ‘نیمل منیب’ رکھا ہے، جبکہ منال خان بھی نیمل کی آمد پر بہت خوش ہیں۔

     

    دوسری جانبسوشل میڈیا پر منیب بٹ کی انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہے انہوں نے اپنی ننھی پری کی پیدائش کا اعلان کیا ہے، جس پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمن اور منیب کہ ہاں پہلی بیٹی امل کی پیدائش 2019 میں جب کہ دوسری بیٹی مرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی، انہوں نے 2016 میں منیب بٹ سے شادی کی تھی اور 2019 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • ’موبائل کی وجہ سے ہم۔۔۔‘منیب بٹ نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ بتادی

    ’موبائل کی وجہ سے ہم۔۔۔‘منیب بٹ نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ بتادی

    پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے معاشرے میں طلاق کے بڑھتی ہوئی شرح کی اہم وجوہات کی نشاندہی کردی۔

    منیب بٹ پاکستانی شوبز کا ایک بڑا نام ہے، ان کی شادی اداکارہ ایمن خان سے ہوئی اور وہ دو بیٹیوں کے والدین ہیں، منیب نے حال ہی میں ایک نجی ٹی چینل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح سے متعلق گفتگو کی۔

    انہوں نے بتایا کہ آج کل جوڑے ایک بٹن کے کلک پر سب کچھ چاہتے ہیں، لوگوں میں صبر نہ ہونا بہت سے رشتوں کو تباہ کر دیا ہے۔

    منیب بٹ نے موبائل کو بڑھتی طلاق کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے ہاتھ میں موبائل ہے جس پر ایک ٹیپ سے میں ایپس، ریکارڈنگ، کیمرہ، دیگر فیچرز کھول اور بند کرلیتا ہوں، میری انگلی کے ایک اشارے پر سب ہورہا ہے اور اسی وجہ سے مجھ میں صبر ختم ہوگیا ہے کیونکہ مجھے انتظار کی عادت نہیں رہی ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ یہی صبر ہے جو ہم میں سے ختم ہوگیا ہے اس کی وجہ سے ہم رشتوں میں بھی صبر سے کام نہیں لیتے، فوری فیصلہ لینے کے عادی ہوچکے ہیں، شادی کے معاملات میں بھی صبر نہیں کرتے اور چھوٹی سی بھی بات پر سیدھا طلاق کی طرف بڑھ جاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

    انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں جوڑے بھی الگ رہنا چاہتے ہیں ان کی رہنمائی کیلئے کوئی بزرگ نہیں ہوتے جو مشکل وقت پر ان کی مدد کر سکیں اور اس رواج نے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ کیا ہے۔

    منیب بٹ نے کہا کہ شوشل میڈیا کی وجہ سے ہم پر مغربی معاشرے کا اس قدر پریشر ہے کہ آج کل لڑکا لڑکی چاہتے ہیں کہ شادی کرکے گھر الگ کرلو، جبکہ شادی کے بعد والدین کے ساتھ رہنا آپکی شادی کو سنبھالنے کیلئے بہت ضروری ہے۔

    منیب بٹ نے کہا کہ بڑوں کے ساتھ نہ رہنے میں برائی یہ ہے کہ جب نئی نئی شادی ہوئی ہوتی ہے تو ظاہر سی بات ہے دونوں کی پرورش الگ ماحول میں ہوئی ہوتی ہے اس لیے اختلاف کا جنم لینا عام بات ہے اور ایسے میں گھر کے بڑے اہم کردار نبھاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار منیب بٹ اور ایمن خان نے کم عمری میں شادی کی جو 7 سال گزر جانے کے باوجود کامیاب ہے۔

  • ’آپ کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں‘ منیب بٹ کی منوج باچپائی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    ’آپ کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں‘ منیب بٹ کی منوج باچپائی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کے اداکار منیب بٹ کی بھارتی فلم ساز و اداکار منوج باجپائی سے دبئی میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی اداکار منیب بٹ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں بالی ووڈ کے اداکار منوج باجپائی کے ہمراہ ایک اسیٹیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول اداکار منیب بٹ کی بھارتی فلم ساز و اداکار منوج باجپائی سے یہ ملاقات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہوئی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منیب بٹ نے اسٹیج پر جاکر سب کے سامنے بھارتی اداکار منوج باجپائی کی تعریفیں کیں اور انہیں لیجنڈ اداکار قرار دیا۔

    منیب بٹ نے کہا کہ’ میں آپ کا بہت بڑا فین ہوں، جب بھی کسی ڈرامے میں منفرد کردار ادا کرتا ہوں تو پہلے آپ کے کسی کردار کو دیکھتا ہوں اور پھر آپ کے اسی کردار کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    پاکستانی اداکار نے منفرد اداکاری پر بھارتی اداکار کی تعریفیں بھی کیں اور ساتھ ہی ان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ منفرد کردار ادا کرکے دوسروں کے لیے مشعل راہ بنتے ہیں۔

    اس موقع پر تقریب کے شرکا کی جانب سے منوج باجپائی سے فرمائش کی گئی کہ اپنی کسی فلم کا ڈائیلاگ بول کر دکھائیں، اداکار نے اپنی مقبول ترین فلم ’گینگ آف واسے پور‘ کا ڈائیلاگ ’حضرات حضرات‘ بول کر سنایا۔

    اِس دوران منیب بٹ نے بھی منوج باجپائی کے ساتھ اُن کی فلم کا ڈائیلاگ دہرایا۔

  • اداکار منیب بٹ نے ‘ پسندیدہ اداکارہ’ کا نام بتادیا

    اداکار منیب بٹ نے ‘ پسندیدہ اداکارہ’ کا نام بتادیا

    پسندیدہ اداکارہ کون ؟ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے مشہوراداکار منیب بٹ نے لب کشائی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام’ گڈ مارننگ پاکستان’ میں معروف اداکار نے شرکت کی ، جہاں میزبان ندا یاسر نے منیب بٹ سے استفسار کیا کہ اگر آپ کو رومانٹک فلم آفر ہو اور آپ کو اختیار دیا جائے کہ آپ خود ہیروئن کا انتخاب کریں تو کاسٹ کروائیں گے؟۔

    منیب بٹ نے کچھ توقف کے بعد کہا کہ ‘ یمنیٰ زیدی بطور اداکارہ مجھے بہت اچھی لگتی ہیں، وہ باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی ہیں۔

    رواں ماہ ہی منال خان اور محسن نے بھی اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا، شادی کی تقریبات میں منیب بٹ اور ان کی اہلیہ منال خان نے خوب ہلہ گلہ کیا، شادی کی تقریبات کے دوران  وقتاۤ فوقتاۤ  ان کی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

    منیب بٹ آج کل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘بددعا’ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    منیب بٹ نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور بہت کم وقت میں ٹیلی وژن کے مقبول اداکار کے طور پر ابھرے۔

    https://youtu.be/yAPQskVvfEE

  • ایمن خان اور منیب بٹ کی انسٹاگرام پوسٹ کے چرچے

    ایمن خان اور منیب بٹ کی انسٹاگرام پوسٹ کے چرچے

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایمن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ شوہر منیب بٹ کے ہمراہ ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

    ایمن خان نے جینز اور شرٹ کے ساتھ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے، اداکارہ نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’واقعی میں استنبول ایک خاص شہر ہے۔‘

    اداکارہ نے اپنے شوہر و اداکار منیب بٹ کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ترکی کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    ایمن نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ ’ہر لمحے سے محبت کریں۔‘

    دوسری جانب منیب بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    منیب بٹ نے ایمن خان کے ساتھ تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے ترکی کو ایک خوبصورت ملک قرار دیا، انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’مرحبا ترکی۔‘

    واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی ایمن اور منیب گزشتہ دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے ترکی روانہ ہوئے تھے، اس سے قبل عدنان صدیقی، کنزہ ہاشمی، ایمان علی، سعدیہ خان نے بھی ترکی کا رخ کیا تھا۔

  • ’’کراچی یتیم نہیں، آپ ایک سچے انسان ہیں،‘‘ شوبز ستارے وزیراعظم کے مشکور

    ’’کراچی یتیم نہیں، آپ ایک سچے انسان ہیں،‘‘ شوبز ستارے وزیراعظم کے مشکور

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ منیب بٹ نے کراچی پیکیج پر وفاق اور سندھ حکومت کے اشتراک پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ کراچی یتیم نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’عمران خان کا شکریہ کہ جنہوں نے کراچی کے لیے ایک تاریخی پیکیج کا اعلان کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے کراچی کے لیے ایسے پیکیج کا اعلان کرکے ثابت کردیا کہ کراچی یتیم شہر نہیں ہے،منیب بٹ نے مزید لکھا کہ اب اس پیکیج پر جلد از جلد عملدرآمد کو ممکن بنایا جانا چاہئے۔

    علاوہ ازیں معروف اداکار فیروز خان نے بھی وزیراعظم عمران خان کے لیے تعریفی پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

    فیروز خان نے لکھا کہ ’عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ ایک سچے انسان ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔

    عمران خان نے کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا، سرکلرریلوے بحال کی جائیگی، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

  • اداکار منیب بٹ نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتادیا

    اداکار منیب بٹ نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتادیا

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامے ’کیسا ہے نصیباں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے ٹی وی انٹرویو میں اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی سے پردہ اٹھادیا۔

    منیب بٹ نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور بہت کم وقت میں ٹیلی وژن کے مقبول اداکار کے طور پر ابھرے۔

    اداکار منیب بٹ 30 اگست 2019 کو ساتھی اداکارہ ایمن خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی طویل ترین شادی پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد ماں اور بیوی کے درمیان توازن برقرار رکھنا چاہئے، بیٹے کی شادی سے پہلے ماں پورے گھر کو سنبھالے ہوئے ہوتی ہے اور شادی کے بعد اچانک بہو کے آجانے کے بعد بیٹے کی دوری کی وجہ سے رشتوں میں دراڑ پیدا ہوتی ہے۔

    منیب بٹ نے کہا کہ مثال کے طور پر جب میں اپنے گھر واپس آتا تھا تو پہلے اپنی والدہ کو سلام کرتا تھا اب اگر میں پہلے اپنی بیوی کو سلام کرتا ہوں اور اپنی والدہ کو نظرانداز کرتا ہوں تو یہ ایک والدہ کے لیے پریشانی کا سبب بنتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ والدہ اور بیوی دونوں کی ذمہ داریاں بخوبی انجام دوں، دونوں کو یکساں اہمیت دوں، آج بھی میں اپنی والدہ کے پاس ہمیشہ کی طرح پہلے جاتا ہوں۔