Tag: Muniba Mazari

  • کارحادثے میں‌ معذور ہونے والی منیبہ مزاری کی 10 سال بعد چہل قدمی— ویڈیو دیکھیں

    کارحادثے میں‌ معذور ہونے والی منیبہ مزاری کی 10 سال بعد چہل قدمی— ویڈیو دیکھیں

    کراچی / نیویارک: پاکستان کی معذور مگر حوصلہ مند معروف مصورہ اور اقوام متحدہ پاکستان کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری کو روبوٹک ٹانگیں لگا دیں جس کے بعد وہ ایک بار پھر وہ جلد بغیر کسی سہارے کے چلتی نظر آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچ قدامت پسند گھرانے سے تعلق رکھنے والی منیبہ مزاری کے ساتھ 10 برس قبل ایک اندوہناک کار حادثے پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی اسپائنل کورڈ کو نقصان پہنچا اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئی تھیں۔

    کارحادثے میں معذوری کے باوجود منیبہ کے عزم اور حوصلے میں کمی نہیں آئی اور انہوں نے وہیل چیئر پر نہ صرف مصوری کے کام کو جاری رکھا بلکہ بلند حوصلے کے ساتھ   پاکستان میں صنفی مساوات کے لیے بھی کام کر تی رہیں۔

    مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار منیبہ مزاری سے متاثر

    سنہ 2015 میں پاکستان کی باصلاحیت بیٹی کی ہمت اور عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ پاکستان نے انہیں خیر سگالی سفیر برائے خواتین بھی مقرر کیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق منیبہ کی کہانی دنیا بھر کے معذور افراد کے لیے ایک مثال ہے جنہوں نے معذوری کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کی۔

    معذوری کے باوجود منیبہ نے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر وہیل چیئر کے ساتھ لوگوں اور خصوصا خواتین کے حوصلوں کو بلند کرنے کے لیے تقاریر کیں اس دوران اُن سے بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ملاقاتیں کیں۔

    اطلاعات کے مطابق کار حادثے کے بعد منیبہ کے شوہر نے اُن سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں مگر اُس کے باوجود انہوں نے اپنی معذوری کو راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور کامیابیاں سمیٹتے ہوئے اپنے سفر کو جاری رکھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی نوجوان کا منیبہ مزاری کو انوکھا خراج تحسین

    ایک روز قبل مصورہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصاویر جاری کیں جس میں اُن کے سرجری کے بعد روبوٹک ٹانگیں لگی ہوئی تھیں، منیبہ نے لکھا کہ ’آج ہم بہن بھائیوں کے لیے بہت بڑا اور خوشی کا دن ہے کیونکہ میں 10 سال بعد میں چلنے کے قابل ہورہی ہوں‘۔

    کچھ دیر قبل منیبہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ روبوٹک ٹانگوں کے ساتھ چلنے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں، انہوں نے دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی میڈیکل ٹیم کے جذبے کو بھی سراہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی نوجوان کا منیبہ مزاری کو انوکھا خراج تحسین

    بھارتی نوجوان کا منیبہ مزاری کو انوکھا خراج تحسین

    معروف مصورہ اور اقوام متحدہ پاکستان کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ معذوری کے باوجود بلند اور قد آور شخصیت کی مالک اس خوبصورت فنکارہ نے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کو متاثر کیا وہیں وہ ایک بھارتی لڑکے کی زندگی بھی تبدیل کرنے کا باعث بن گئیں۔

    گو کہ انہیں روز ہی ایسے پیغامات موصول ہوتے ہیں جن میں مختلف پریشانیوں کا شکار لوگ انہیں بتاتے ہیں کہ منیبہ کی جدوجہد نے انہیں بہت متاثر کیا اور انہوں نے نئے حوصلے سے اپنی زندگی کا نئے سرے سے آغاز کیا۔

    تاہم ایک بھارتی نوجوان نے نہایت انوکھے انداز میں منیبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

    بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنی اسکوٹی پر منیبہ کی تصویر چپساں کی اور منیبہ کو پیغام بھیجا کہ آپ کی کہانی سننے اور ویڈیو دیکھنے کے بعد میری زندگی بالکل تبدیل ہوگئی ہے۔

    اس نے اعتراف کیا کہ منیبہ کے حوصلہ افزا الفاظ نے اس کی ہمت بندھائی اور اس نے خود سے محبت شروع کردی۔

    جواب میں منیبہ نے نوجوان کے لیے بے حد خوشی، محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ منیبہ مزاری مصورہ اور سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایشیا کی وہ پہلی خاتون ٹی وی میزبان ہیں جنہوں نے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے پروگرام کی میزبانی کی۔

    وہ رواں برس برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست میں بھی اپنی جگہ بنا چکی ہیں جبکہ سنہ 2015 میں اقوام متحدہ پاکستان نے انہیں اپنا خیر سگالی سفیر بھی مقرر کیا۔

    منیبہ ایک قدامت پسند بلوچ گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں اور صرف 18 برس کی عمر ان کی شادی کردی گئی۔ 9 سال قبل ایک ٹریفک حادثے میں وہ اپنی دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے کا باعث وہیل چیئر تک محدود ہوگئیں اور اسی باعث ان کے شوہر نے بھی ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    تاہم منیبہ نے اپنے عزم اور حوصلے سے نئے سرے سے زندگی کا آغاز کیا اور معذوری کو اپنی راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بالی ووڈ اداکار منیبہ مزاری سے متاثر

    بالی ووڈ اداکار منیبہ مزاری سے متاثر

    معروف مصورہ اور اقوام متحدہ پاکستان کی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ معذوری کے باوجود بلند اور قد آور شخصیت کی مالک اس خوبصورت فنکارہ نے بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ذہانت اور حوصلے سے بے حد متاثر کیا۔

    منیبہ اور وویک اوبرائے کی یہ ملاقات ملائیشیا میں ہوئی جہاں منیبہ ایک بین الاقومی کانفرنس میں بطور مقررہ شریک تھیں۔

    تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وویک اوبرائے منیبہ سے مل کر بے حد خوش اور ان کے صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔

    #Repost @munibamazari.official with @repostapp ・・・ Such a pleasure meeting you @vivekoberoi!

    A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi) on

    منیبہ اس سے قبل بھی کئی بین الاقوامی کانفرنسوں میں بطور مقررہ شریک ہو کر معذوری کے خلاف اپنی جدوجہد سے آگاہ کرچکی ہیں۔

    وہ 7 سال قبل ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔ حادثے میں ان کی اسپائنل کورڈ کو نقصان پہنچا تھا جس کے سبب وہ کئی سال سے وہیل چیئر پر ہیں۔

    اس کے باوجود ان کے عزم اور حوصلے میں کمی نہیں آئی، اور معذوری کے بعد بھی وہ نہ صرف مصوری جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ پاکستان میں صنفی مساوات کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔

    سنہ 2015 میں ان کی ہمت اور بہادری کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ پاکستان کی جانب سے انہیں خیر سگالی سفیر برائے خواتین بھی مقرر کیا گیا تھا۔

    اقوام متحدہ کے مطابق منیبہ کی کہانی دنیا بھر کے معذور افراد کے لیے ایک مثال ہے جنہوں نے معذوری کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔