Tag: Munich

  • جرمنی: پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھ دوڑی ، 2 افراد ہلاک

    جرمنی: پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھ دوڑی ، 2 افراد ہلاک

    میونخ: جرمنی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پیدل چلنے والے افراد پر تیز رفتار گاڑی چڑھ ڈوری ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جرمنی کے شہر ٹریر میں پیش آیا ہے، واقعے کے فوری بعد پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ٹریر شہر کے میئر نے جائے حادثے پر پہنچنے کے بعد میڈیا کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ اس دلخراش واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوئے ہیں، فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

    https://twitter.com/disclosetv/status/1333771938766917632?s=20

    ٹریئر پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ تھا یا اس کا محرک کچھ اور ہے، واقعے پر فوری طور پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے کے فوری بعد پولیس نے کار سوار کو گرفتار کرتے ہوئے اسے زمین پر لٹا رکھا ہے۔

    ٹریئر کے مقامی اخبار نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ ایک گہری سرمئی رنگ کی گاڑی تیز رفتاری کے چلاتے ہوئے آیا اور پیدل چلنے والے افراد کو ہوا میں پھینک دیا، واقعے کے بعد ہیلی کاپٹر نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

  • میونخ کے ہوائی اڈے پر مشتبہ خاتون کی اطلاع، پروازیں منسوخ

    میونخ کے ہوائی اڈے پر مشتبہ خاتون کی اطلاع، پروازیں منسوخ

    برلن : میونخ کے عالمی ہوائی اڈے پر مشتبہ خاتون کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے 200 پروازیں منسوخ کردی، پروازوں میں تاخیر پر ہزاروں مسافروں نے انتظامیہ کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے ہوائی اڈے میں مشتبہ خاتون کے داخل ہونے کے بعد انتظامیہ نے 200 پروازیں منسوخ کرکے اعلان کردیا کہ ایئر پورٹ کے ٹرمنل نمبر 2 میں ایک مشتبہ خاتون گھس آئی ہے، جس کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    جرمن میڈیا کا کہنا تھا کہ مشتبہ خاتون ٹرمنل نمبر 2 میں داخل ہونے کے بعد ممنوعہ علاقے میں گھس گئی تھی، جس کے باعث انتظایہ کو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، حالاںکہ پولیس نے کہا تھا کہ خاتون کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں تاہم اس کی تلاشی میں ذرہ دیر لگی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میونچ کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے ممنوعہ علاقے میں مشتبہ خاتون کے داخل ہونے کے بعد کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے انتطامیہ علاقے کو مسافروں سے خالی کروالیا تھا۔

    جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرمنل 2 کو مسافروں سے خالی کروانے کے بعد ممنوعہ زون کی تلاشی لی گئی تاہم کسی قسم مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میونخ ایئرپورٹ پر مشتبہ خاتون کے واقعے کے باعث ہزاروں افراد کی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جس پر مسافروں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جہاد کا اختیارصرف ریاست کو ہے، افغان مہاجرین کوواپس جانا ہوگا، آرمی چیف

    جہاد کا اختیارصرف ریاست کو ہے، افغان مہاجرین کوواپس جانا ہوگا، آرمی چیف

    میونخ : پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جہاد کا حکم دینے کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے، پاکستان نے قیام امن کے لیے اپنے حصے کا کام کردیا، اب خطے میں امن کا دارومدار افغانستان پر ہے، افغان مہاجرین کواب واپس جانا ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنی سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تاحال موجود ہیں جہاں سے پاکستان میں حملے ہورہے ہیں، افغان کیمپوں کو ٹی ٹی پی ،حقانی نیٹ ورک دہشت گردی کیلئےاستعمال کرتے ہیں، اعتماد اور باہمی تعاون سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں تاحال27لاکھ افغان مہاجرین موجودہیں،اب وقت آگیا ہے کہ ان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا جائے، داعش کو پاکستان میں منظم ہونے نہیں دیا، داعش کے جنگجو افغانستان کی طرف فرار ہو رہے ہیں، آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے کوئی ٹھکانے موجود نہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے متصل 2300 کلومیٹر سرحد پرباڑ لگانےکا کام شروع کر رکھا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وقت لگے گا، ہم وہ کاٹ رہےہیں جو40سال پہلے بویا گیا، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔

    میونخ میں’’خلافت کے بعد جہاد ازم ‘‘ کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے جنر ل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے القاعدہ، جماعت الاحرار، تحریک طالبان کو شکست دی، انتہاپسندی کو جہاد نہیں دہشت گردی کہا جائے، خود پرقابورکھنا بہترین جہاد ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ تمام مکاتب کے علماء کرام نے مذہب کے نام پر کی جانے والی دہشت گردی کےخلاف فتویٰ دے دیا ہے، جہاد کا حکم دینے کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کے نظریے کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا، انتہاء پسندی کیخلاف پاک آرمی نے خونی جنگ لڑی، پاکستان نے اس جنگ میں بھاری قیمت اداکی ہے، ایک وقت تھا جب پاکستان سیاحوں کی پسندیدہ جگہ تھی۔

  • جرمنی :300کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین متعارف

    جرمنی :300کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین متعارف

    برلن : جرمنی کے شہروں میونخ اور برلن کے درمیان300کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہائی اسپیڈ ٹرین سروس عوام کیلئے شروع کردی گئی ہے، ٹرین سروس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر چار گھنٹے کا رہ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ہائی اسپیڈ ٹرین کا عظیم الشان منصوبہ ’’جرمن یونیٹی ٹرانسمیشن پراجیکٹ‘‘ پچیس سال کی مسلسل محنت اور اربوں یورو کی لاگت سے بالآخرمکمل ہوگیا۔

    اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اسے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، میونخ اور برلن کے درمیان چلنے والی نئی ٹرین تین سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔

    اس ریلوے ٹریک پر دن میں تین مرتبہ انٹرسٹی ایکسپریس ٹرینیں دونوں سمتوں میں چلتی ہیں اور دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ چار گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے کرلیتی ہیں، اس سے قبل یہ فاصلہ چھ گھنٹے پر محیط تھا۔

    ریلوے حکام نے توقع ظاہر کی کہ یہ تیز رفتار ریلوے سروس فضائی سفر سے مقابلہ کر سکے گی، میونخ اور برلن کے ایک ٹرپ کے لیے مسافروں کو فی کس ایک سو پچاس یورو خرچ کرنے پڑیں گے۔


    مزید پڑھیں: میؤنگ ٹرین میں بلیوں کے ساتھ سفر کرنا چاہیں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • میونخ  : شاپنگ سینٹرمیں فائرنگ،9 افراد ہلاک

    میونخ : شاپنگ سینٹرمیں فائرنگ،9 افراد ہلاک

    میونخ :جرمنی کے شہر میونخ میں ایک شاپنگ سینٹر فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، حملہ آور18 سالہ ایران نژاد جرمن نوجوان تھا.

    تفصیلات کے مطابق میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کرنے والا حملہ آور اکیلا تھا،فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خودکشی کرلی،واقعے میں حملہ آور سمیت 9افراد ہلاک ہوئے.

    Germany1

    پولیس نے واقعے کے بعد جرمنی کے جنوبی شہر میں قائم اولمپک اسٹیڈیم کے قریب موجود شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا،پولیس کے مطابق حملہ میونخ کے شاپنگ سینٹر اور میٹرو اسٹیشن سمیت 3 مقامات پر ہوا ہے اور ان حملوں میں ایک سے زائد حملہ آور ملوث ہیں.

    Germany4

    دوسری جانب میونخ پولیس کی خاتون ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں،حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زائد ہوسکتی ہے جبکہ حملہ آور کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے.

    Germany10

    مسلح حملہ آوروں نے میونخ میں متعدد مقامات پر فائرنگ کی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، ان میں میونخ کے شاپنگ سینٹر کے علاوہ میٹرو اسٹیشن اور ایک نامعلوم مقام شامل ہے،واقعے کے بعد میونخ کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا.

    Germany13

    Germany15

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک نو عمر نے جرمنی کی مقامی ٹرین میں چاقو اور کلہاڑی کے وار سے 5 افراد کو زخمی کردیا تھا،حملہ آور کے حوالے سے دعویٰ کیا گی اہے کہ وہ ایک ‘نو عمر پناہ گزین’ تھا.

    گذشتہ کچھ سالوں سے یورپ کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہو ہے،گذشتہ ہفتے فرانس کے شہر نیس میں ایک شخص نے عوام کو ٹرک سے کچل دیا تھا، اس حملے میں 84 افراد ہلاک ہوگئے تھے.

    واضح رہے کہ یورپ میں گذشتہ آٹھ روز کے دوران تیسرا واقعہ ہے جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے.

     

  • جرمنی میں مسافر ٹرین تصادم میں 10 افراد ہلاک، 150زخمی

    جرمنی میں مسافر ٹرین تصادم میں 10 افراد ہلاک، 150زخمی

    بویریا: جرمنی میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سےدس افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

    جرمنی کی ریاست بویریا میں دو مسافر ٹرینیں آ پس میں ٹکراگئیں۔ تصادم کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو آپریشن کے بعد قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سنگل ٹریک والی ریل پٹڑی پر ہوا جبکہ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہو سکی ۔

    تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے جس میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

  • جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ نے ہین اوور کو 0-4 سے ہرا دیا

    جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ نے ہین اوور کو 0-4 سے ہرا دیا

    میونخ: جرمن فٹبال لیگ کے راؤنڈ میچ میں بائرن میونخ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ہین اوور فٹبال کلب کو چار صفر سے شکست دے دی ہے۔

    جرمنی کے شہر میونخ میں کھیلے گئے فٹبال لیگ کے راؤنڈ میچ میں میزبان ٹیم بائرن میونخ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہین اوور فٹبال کلب کو یک طرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    کھیل کے پہلے ہاف میں لیوان ڈوسکی نے مسلسل دو گولز اور روبن نے گیند کو جال میں پہنچا کر بائرن میونخ کو تین صفر کی برتری دلا دی تھی۔

    دوسرے ہاف میں بھی ہین اوور کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے جسکا بھرانداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روبن نے دوسرا گول کرکے اسکور ڈبل کردیا۔