Tag: munir akram

  • ‘پاکستان بی جے پی کے کشمیر کو ہندو ریاست  بنانے کے ایجنڈے کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گا’

    ‘پاکستان بی جے پی کے کشمیر کو ہندو ریاست بنانے کے ایجنڈے کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گا’

    واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان یواین سمیت ہر فورم پر بی جے پی کے کشمیر کو ہندو ریاست بنانے  کے ایجنڈے کیخلاف آواز اٹھائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بی جے پی کشمیر کو ہندو ریاست بنانا چاہتی ہے، یواین سمیت ہر فورم پر بی جے پی ایجنڈے کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

    یواین میں پاکستان کےمستقل مندوب کا کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس کونسل میں50ممالک نےبھارت کیخلاف مشترکہ بیان دیا، عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کے معاملے کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت عالمی اداروں کومقبوضہ کشمیرتک رسائی فراہم نہیں کررہا۔

    منیراکرم نے کہا کہ بھارت اسوقت عالمی دباؤکاشکارہے، بھارت کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکےخودپھنس گیاہے، ہمیں کشمیرکی آزادی کی جدوجہد کو قانونی حیثیت دلانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جدوجہدآزادی کو دہشت گردی کا رنگ دینے کی ناکام کوشش کی، عالمی قوانین آزادی کی جدوجہد میں ہتھیار اٹھانے کی اجازت دیتےہیں، ہمیں بھارت کیخلاف عالمی دباؤبڑھاناہے۔

    پاکستانی مندوب نے مزید کہا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارت پرعالمی دباؤبڑھایاجائےگا، کشمیریوں کویہ محسوس ہونا چاہیے کہ پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ ہے، پاکستان کےدوست ممالک بھی کشمیریوں کےساتھ ہیں۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت چندبڑےممالک کی حمایت کےباعث پابندیوں سےبچاہواہے، نومنتخب امریکی صدر، نائب صدر کشمیریوں کے حق میں بیان دے چکےہیں، دیکھنا یہ ہے کہ بائیڈن انتظامیہ میں بیانات پالیسی بنتےہیں یانہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ امریکاکی بھارت سےاسٹریٹیجک الائنس میں تبدیلی متوقع نہیں، ہمیں کوشش کرنی ہےکہ بائیڈن انتظامیہ کشمیریوں کی مکمل حمایت کرے۔

  • سلامتی کونسل عالمی امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں مفلوج ہے: منیر اکرم

    سلامتی کونسل عالمی امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں مفلوج ہے: منیر اکرم

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں مفلوج ہے، سلامتی کونسل کو زیادہ نمائندہ، جوابدہ، جمہوری اور شفاف بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی اصلاحات سے متعلق اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل عالمی امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں مفلوج ہے۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ممبرز میں تناؤ موجود ہے، سلامتی کونسل میں اصلاحات کو کثیر الجہتی نظام کی وسیع بحالی کا حصہ ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کو زیادہ نمائندہ، جوابدہ، جمہوری اور شفاف بنایا جائے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر منیر اکرم نے کہا تھا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقاصد کے لیے پرعزم ہے اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے امن و اسٹریٹجک استحکام کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ سے بچنا چاہتا ہے، خطے میں پریشان کن سلامتی کی حرکیات سے غافل نہیں رہ سکتے، پاکستان اپنی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

    منیر اکرم نے مزید کہا تھا کہ خطے میں امن پاک بھارت تنازعات حل کر کے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

  • عالمی سطح پر بڑی طاقتوں کے درمیان تناؤ بڑھتا جارہا ہے ، منیر اکرم

    عالمی سطح پر بڑی طاقتوں کے درمیان تناؤ بڑھتا جارہا ہے ، منیر اکرم

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بڑی طاقتوں کے درمیان تناؤ بڑھتا جارہا ہے ، ایٹمی اسلحہ، میزائلوں کی روک تھام کیلئے باہمی اقدامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ وبین الاقوامی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نے کہا عالمی سطح پر بڑی طاقتوں کے درمیان تناؤ بڑھتا جارہا ہے، طاقت اور مداخلت کے یکطرفہ استعمال سے امن و سلامتی کوخطرہ ہے۔

    پاکستان کےمستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جدید اور مہلک ترین ہتھیاروں پرکام جاری ہے، جدید ہتھیاروں پر قابوپانے کے اہم معاہدوں کو پامال کیا جارہا ہے، بھارتی جارحانہ پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں۔

    منیر اکرم نے کہا کہ فروری 2019 میں بھارت نے پاکستان کے خلاف صریح جارحیت کی، بھارتی جارحیت کے نتیجے میں اس کے 2 طیارے تباہ ہوئے، خیر سگالی کے طور پر وزیر اعظم پاکستان نے پائلٹ کوواپس بھیجا، پاکستانی اقدام کو کمزوری سمجھا گیا‌ اور جارحانہ اندازمیں اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےجموں وکشمیرکی متنازع حیثیت کو یکطرفہ طور پرتبدیل کیا، گزشتہ سال ایل اوسی پربھارت نے 3ہزار سے زائد بار خلاف ورزی کی، بھارتی رہنماؤں کی طرف سے بار بار جارحیت کی دھمکی دی جاتی ہے۔

    پاکستان کےمستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اورمؤثر جواب دے گا، بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی سے خطے میں امن کا خطرہ ہے، بھارت نے تخفیف اسلحہ اور جنگ سے گریز پر بات چیت سے انکارکیا، بھارت کو اسلحہ منافع یا ایشیا میں اسٹریٹجک مقاصد کیلئے فراہم کیا گیا۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقاصد کے لئے پُرعزم ہے اور سماجی واقتصادی ترقی کیلئے امن واسٹریٹجک استحکام کا خواہاں ہے ، پاکستان اسلحے کی دوڑسے بچناچاہتاہے۔

    انھوں نے مزید کہا خطےمیں پریشان کن سلامتی کی حرکیات سےغافل نہیں رہ سکتے، پاکستان اپنی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئےتمام ضروری اقدامات کرے گا ، خطے میں امن پاک بھارت تنازعات حل کرکے حاصل کیاجاسکتاہے۔

    پاکستان کےمستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیرپاکستان اوربھارت کےدرمیان بنیادی مسئلہ ہے، جنوبی ایشیا میں روایتی قوتوں میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے، ایٹمی اسلحہ، میزائلوں کی روک تھام کیلئے باہمی اقدامات کیے جائیں، امید ہے نیوکلیئرسپلائرز گروپ کی رکنیت میں توسیع غیرامتیازی ہوگی، ہماری بقا امن اورسماجی ومعاشی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات پرمنحصرہے۔

  • امید ہے امریکی طالبان معاہدہ، انٹرا افغان مذاکرات سے ایک سیاسی حل برآمد ہوگا، منیراکرم

    نیویارک : پاکستانی مندوب نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ہمیں دہشتگردی اور جائز حق خود ارادیت کے حصول کی تحریک میں فرق واضح کرنا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی، بھارتی حکومت 70سال سے کشمیری عوام کی حقوق غضب کیے ہوئے ہیں۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کا الزام لگا کرکمشیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا، بیرونی قبضہ اور جارحیت بدترین ریاستی دہشت گردی کی اقسام ہیں۔

    پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں تمام سیاسی قیادت کو قید اور نظر بند رکھا گیا ہے، گزشتہ چند دہائیوں کے دوران دہشتگردی نے ہزاروں جانوں کا نقصان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد بھارت نے 13 ہزار کشمیریوں کو قید کیا ہوا ہے، بی جے پی کی حکومت میں اسلاموفوبیا باقاعدہ ریاستی پالیسی کے تحت جاری ہے، پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل و منشور کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

    منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی دہائیوں سے سرحد پار سے جاری دہشتگردی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، عوام اور ہماری فورسز نے ہمت اور ہم آہنگی کے ساتھ دوبارہ مقابلہ کیا اور ہم نے دہشت گردی کو شکست دینے میں بے مثال کامیابی حاصل کی ہے۔

    پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ امید ہے امریکی طالبان معاہدہ، انٹراافغان مذاکرات سے ایک سیاسی حل برآمد ہوگا، دہشتگردی کو اپنے تمام منشور میں ہر جگہ جامع طور پر شکست دینا ہوگی۔

  • دنیا کو بیک وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے: منیر اکرم

    دنیا کو بیک وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے: منیر اکرم

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کے لیے 10 ٹریلین ڈالر کا بندوبست کیا، ترقی پذیر ممالک 10 ٹریلین ڈالر کے ایک حصے کا بھی انتظام نہیں کر سکے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کرونا وائرس سے متعلق ویبینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب سب کو ویکسین تک مساوی رسائی حاصل ہونی چاہیئے۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اقتصادی و سماجی کونسل رکن ممالک کو بیک وقت 3 چیلنجز کا سامنا ہے، پہلاچیلنج کرونا وائرس اور نتائج، دوسرا پائیدار ترقیاتی اہداف کا ادراک اور تیسرا آب و ہوا کے وجودی خطرے سے متعلق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک نے معاشی بحالی کے لیے 10 ٹریلین ڈالر کا بندوبست کیا، ترقی پذیر ممالک 10 ٹریلین ڈالر کے ایک حصے کا بھی انتظام نہیں کر سکے۔ آئی ایم ایف کے مطابق وبا کا سامنا کرنے اور ترقیاتی اہداف کے لیے 2.5 ٹریلین سے زائد درکار ہیں۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اکوسوک مینڈیٹ کی تکمیل ماضی کے مقابلے میں آج سب سے زیادہ ضروری ہے۔

    منیر اکرم نے اکوسوک کی بنیادی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا جن میں ترقی پذیر ممالک کے لیے خاطر خواہ مالی اعانت اور پائیدار بنیادی ڈھانچےمیں تیز سرمایہ کاری کی ترجیحات شامل ہیں۔

    پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا مکمل استعمال کیا جائے۔

  • سیکیورٹی کونسل اراکین مسئلہ کشمیر کو حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، منیر اکرم

    سیکیورٹی کونسل اراکین مسئلہ کشمیر کو حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، منیر اکرم

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل اراکین مسئلہ کشمیر کو حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی کونسل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کا فیصلہ غلط تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی، سیکیورٹی کونسل نے ایل اوسی پربھارتی خلاف ورزیوں کانوٹس لیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراراکین نے خدشات کااظہارکیا۔

    مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملٹری مبصرین کی رپورٹنگ کوبہترکرنے پر بھی گفتگوہوئی، سیکیورٹی کونسل اراکین مسئلہ کشمیر کو حل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی کونسل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کا فیصلہ غلط تھا۔

    منیر اکرم نے کہا کہ سابقہ مندوب کیجانب سے بھارت کی حمایت کا فیصلہ غلطی تھی، بھارت سلامتی کونسل میں 2سال کیلئے آیا ہے، ہمیں بھارت کا مقابلہ کرنا ہے ، غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کوکبھی بھی سیکیورٹی کونسل کی مستقل رکنیت نہیں ملے گی، کشمیرکے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد اہمیت رکھتی ہیں تاہم اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعملدرآمد نہیں کراسکا۔

    پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان کو کشمیر پر پوری دنیاکی اخلاقی حمایت حاصل ہے، پاکستان بات چیت کےذریعےتمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔