Tag: muqadma

  • مقدمے کے اندراج کا قانونی جائزہ لے رہے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    مقدمے کے اندراج کا قانونی جائزہ لے رہے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    لندن / کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں رینجرز کے ایک افسر کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف مقدمے کے اندراج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے آئینی وقانونی ماہرین اس معاملے کاتفصیلی جائزہ لے رہے ہیں اوراس مقدمہ کے تمام پہلوؤں کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس کے بارے میں قانونی حکمت عملی اختیارکی جائے گی۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بادی النظر میں ظاہرہوتاہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمے میں لگائے جانے والے الزامات حقائق کی نفی کرتے ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ماضی میں بھی اس طرح کے بے شمار مقدمات کاسامناکیاہے اوراب بھی ہم آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا قانونی دفاع کریں گے ۔

    رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنان وحق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن اورثابت قدم رہیں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ایک امن پسند، لبرل اورجمہوریت پسندجماعت ہے او روہ قائدتحریک الطاف حسین کی پرعزم قیادت میں اپنی آئینی ،قانونی اورجمہوری جدوجہدجاری رکھے گی۔

    علاوہ ازیں ایم کیو ایم کےرہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مقدموں سے پہلے کبھی گھبرائے اورنہ اب گھبرائیں گے، انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پرستم توڑنےکی تیاری ہورہی ہے، نہ پہلے عزم کمزور ہوا تھا اور نہ اب کم ہوگا۔۔

  • میرشکیل ودیگرکیخلاف مقدمہ داخلِ دفترکردیا گیا

    میرشکیل ودیگرکیخلاف مقدمہ داخلِ دفترکردیا گیا

    گوجرانوالہ : گلگت کی عدالت سے سزا ملنے کے بعد گوجرانوالہ کی عدالت نے میر شکیل اور دیگر کے خلاف مقدمہ داخل دفتر کردیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری امتیاز احمد نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزموں کو گلگت کی خصوصی عدالت سے اسی جرم میں سزا دیدی گئی ہے۔

    ایک جرم میں دوبارہ سزا نہیں دی جاسکتی، مقدمہ کے مدعی نے کہا کہ گلگت کی عدالت سے سزا اور جائیداد ضبط کرنے کے احکامات کے بعد وہ مطمئن ہیں۔

    صدر بار طاہر رشید کی درخواست پر سٹی سرائے عالمگیر تھانہ میں جیو کے چیف ایگزیکٹو میر شکیل الرحمان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا ۔

  • عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست نمٹا دی

    عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست نمٹا دی

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ نے نمٹا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے جلسے کو روکنے اور اورشیخ رشید کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

    درخواست گزار کےوکیل نے دلائل دیئے کہ حکومت نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر شیخ رشید کو گرفتار نہیں کیا جارہا، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کا تیس نومبر کا جلسہ روکنے کا حکم دیا جائے کیونکہ اس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ کیا حکومت کوجلاؤ گھیراؤ نظر نہیں آرہا ؟اگر حکومت جلسہ نہیں روک رہی تو اس معاملے میں عدالت کو کیوں گھسیٹا جارہا ہے؟

    عدالت نے شیخ رشید کے خلاف مقدمے کے لیے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے لانگ مارچ اور دھرنا دینے پرڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • شاہراہ دستورپرشیلنگ: وزیراعظم کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

    شاہراہ دستورپرشیلنگ: وزیراعظم کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: شاہراہ دستورپرشیلنگ کیخلاف پی ٹی آئی کی وزیراعظم کیخلاف مقدمےکےاندراج کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    اسلام آبادکی سیشن عدالت کے جج ارجمند خان نے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کی جو تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم سمیت گیارہ افرادکےخلاف مقدمےکےاندراج کیلئے دی گئی تھی۔

    سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ شاہراہ دستورپروزیراعظم نے ذاتی مفادات کیلئے ریاستی مشینری کو استعمال کیا، عمران خان کے کنٹینر پر چھتیس گھنٹے تک فائرنگ کی گئی ۔

    اس آپریشن کی نگرانی وزیر داخلہ چوہدری نثار خود کررہے تھے۔ سیشن عدالت نے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • پولیس حراست سے ملزمان کو چھڑانے کا الزام ،عمران خان کیخلاف مقدمہ درج

    پولیس حراست سے ملزمان کو چھڑانے کا الزام ،عمران خان کیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف پولیس حراست سے ملزمان کو چھڑانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے الزام میں تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    مذکورہ مقدمے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے حکومت اور پنجاب پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اوراپنے کپتان پرمقدمہ درج ہونے کے بعد کارکنا ن میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

    اپنے مطالبات پر ڈٹے رہنے والے کارکنان وزیراعظم کا استعفیٰ لئے بغیر گھر جانے کو تیار نہیں ہیں ۔پی ٹی آئی کے کارکنان کا کہنا ہے نیا پاکستان بنا نے کیلئے ہر ظلم وستم کا ڈٹ کے سامنا کریں گے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا

    لاہور: عدالتی حکم کے باوجود فیصل ٹائون پولیس نوازشریف اور شہباز شریف سمیت اکیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں لیت لعل سے کام لینے لگی۔ فیصل ٹائون پولیس نے سیشن کورٹ کے حکم کے باوجود اب تک مقدمہ درج نہیں کیا ، فیصل ٹائون پولیس کا کہنا ہے کہ نہ تو مقدمہ درج کرنے کیلئے عدالتی احکامات موصول ہوئے نہ کسی مدعی نے تھانے کا رخ کیا۔مقدمہ عدالتی احکاما ت ملنے بعد ہی درج کیا جا سکتا ہے ۔

    گزشتہ روز سیشن کورٹ نے وزیراعظم۔ وزیراعلیٰ پنجاب اورآٹھ وزرا سمیت اکیس افراد کے خلاف ماڈل ٹاون فائرنگ کامقدمہ درج کرنے کا حکم ایڈیشنل سیشن جج راجہ اجمل نے ادارہ منہاج القرآن کی درخواست پر دیا تھا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب ، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق ، رانا ثنااللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ اور چوہدری نثار سمیت اکیس شخصیات پر سانحہ ماڈل ٹاون کی براہ راست ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

    استغاثہ اور صفائی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پولیس کو منہاج القرآن کا موقف ریکارڈ کرنےاورقانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:نواز،شہبازسمیت 21افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:نواز،شہبازسمیت 21افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

    لاہور: وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اکیس افراد کیخلاف  قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم،تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں  وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اکیس افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے،

    اطلاعات کے مطابق مذکورہ کمیشن کی رپورٹ کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سات روز تک دبائے رکھا، رپورٹ میں ہر پولیس افسر کی نا اہلی اور ذمہ داری کا تعین بھی کیا گیا ہے۔