Tag: muqadmat

  • امن کو ترقی سے اورترقی کوامن سےمنسلک کرنا ہوگا، نواز شریف

    امن کو ترقی سے اورترقی کوامن سےمنسلک کرنا ہوگا، نواز شریف

    اوفا: وزیر اعظم نواز شریف نے اوفا میں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ خطے کیلئے ہے، چین کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری بنا رہے ہیں۔

     وزیر اعظم نواز شریف روس کے شہر اوفا میں ہونیوالے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اُن کا استقبال کیا، اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر ملکوں کے سربراہان شریک تھے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جو پورے خطے کیلئے ہے،وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا چین کےساتھ اقتصادی راہداری بنا رہے ہیں دو ہزار پچیس تک پاکستان کومستحکم مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان برکس کے ممالک سے تعاون کررہا ہے،وزیراعظم نواز شریف نے کہا خطےمیں ترقی کےلیےسب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔

  • نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    اسلام آباد : نیب نے وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف اور دیگر بااثر شخصیات کیخلاف تعطل کے شکار مقدمات پر تحقیقات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ایک بار پھر بااثر شخصیات کیخلاف سرگرم ہوگئی۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے کی تحقیقات کا دوبارہ آغازکردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 12 اورشہبازشریف کے خلاف ایک مقدمہ کی تحقیقات تعطل کا شکارتھیں۔ ملک کی اہم شخصیات کی کرپشن کیخلاف اسد کھرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

    نیب کے دو جون کو سپریم کورٹ میں داخل کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ شریف برادران سمیت اہم شخصیات کیخلاف مقدمات دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔

    نوازشریف اور شہباز شریف کیخلاف جن مقدمات کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے ان مقدمات کو نواز شریف کی جلاوطنی کے بعد بند کردیا گیا تھا۔