Tag: Murad Ali Shah

  • عوام کے جان ومال کی ذمہ داری حکومت کی ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    عوام کے جان ومال کی ذمہ داری حکومت کی ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ گورنرہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت اہم دفاتر پرڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ دی جائیں‌۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ 2013 میں ٹارگٹ کلنگ کے575 واقعات ہوئے، رواں سال صرف ٹارگٹ کلنگ کے 6 واقعات ہوئے۔

    مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ 2013 میں 173 اغوا برائے تاوان کے واقعات ہوئے جبکہ رواں سال اغوا برائے تاوان کے 40 واقعات ہوئے، اغوا برائے تاوان کے تمام مغویوں کوبازیاب کرایا گیا۔

    امن وامان سے متعلق اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 2018 میں موبائل چھیننے کے 14051 واقعات ہوئے،2017میں موبائل چھیننے کے 16739 اور2013 میں12187 واقعات ہوئے، 2013 میں 5118موٹرسائیکلیں چھینی گئیں، رواں سال 1892 وارداتیں ہوئیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کے جان ومال کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

    مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لگوانے کے فیصلے پر عملدرآمد اور گورنراور وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت اہم دفاتر پرڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ دینے کی ہدایت کردی۔

  • چینی ہمارے دوست اورترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کونہیں بھاتے‘ مراد علی شاہ

    چینی ہمارے دوست اورترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کونہیں بھاتے‘ مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چینی ہمارے بھائی ہیں اوران کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی سفیر یاؤجنگ اور قونصلرجنرل نے ملاقات کی جس میں چینی قونصل خانے پرحملے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    چینی سفیریاؤجنگ نے کہا کہ کل حملے کا واقعہ پیش آیا اور آج میں آپ سے خود ملنے آیا ہوں، آپ کا شکریہ کہ حملے کے بعد آپ نے ہم سے رابطہ کیا اوراسے ناکام بنایا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے بھائی ہیں اورآپ کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے، حملے کے بعد فوری قونصل خانے پہنچا اورامن وامان پراجلاس کیا۔

    مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام قونصل جنرل کی مزید سیکیورٹی کی ہدایات جاری کی، قونصل خانوں کے سیکیورٹی اہلکاروں کوبلٹ پروف جیکٹ دیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ چینی ہمارے دوست اورترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کونہیں بھاتے، ہم شہرکومحفوظ بنانےکے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

    چینی قونصل خانے پرحملے کی کوشش ناکام ‘ 2 پولیس اہلکار شہید ‘ 3 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    چینی قونصل خانے پرحملے میں دیگر 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جن کی شناخت نیازمحمد اور محمد ظاہرشاہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔

  • تکنیکی مسائل کی وجہ سے کے فور منصوبے کے اخراجات بڑھ رہے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

    تکنیکی مسائل کی وجہ سے کے فور منصوبے کے اخراجات بڑھ رہے ہیں: وزیر اعلیٰ سندھ

    ٹھٹھہ: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کے فور منصوبے کے تکنیکی مسائل ہیں جس کی وجہ سے اس کے اخراجات بڑھ رہے ہیں، کے فور پہلا پروجیکٹ ہے جو کراچی تک پانی لائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینجھر جھیل پہنچے جہاں انہوں نے پانی کی فراہمی کے کے فور منصوبے کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے سربراہ نے منصوبے پر بریفنگ دی۔

    دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے لینڈ ایکوزیشن کے لیے 5 بلین مختص کیے ہیں۔ 5 بلین روپے میں سے سندھ گورنمنٹ نے 3.8 بلین جاری کیے، پروجیکٹ کے لیے 50 ایم ڈبلیو پاور پلانٹ بھی لگتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاور پروجیکٹ کے لیے نیپرا سے بات چیت شروع ہوگئی ہے، اس وقت پروجیکٹ کی کل قیمت 75 بلین روپے بنتی ہے۔ ‘کراچی کو پانی پہنچانا ہے تو مزید بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا‘۔

    انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبے کے ٹیکنیکل ایشوز ہیں۔ تکنیکی وجوہات پر اخراجات بڑھ رہے ہیں، ’فیصل واوڈا ہمیں سپورٹ کریں گے۔ کے فور پہلا پروجیکٹ ہے جو کراچی تک پانی لائے گا‘۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کے فور پروجیکٹ کے 3 مرحلے ہیں جس سے کراچی کو 650 ایم جی ڈی پانی ملے گا۔ پہلے مرحلے میں 260 ایم جی ڈی کراچی کو پانی مہیا کیا جائے گا۔

    پروجیکٹ کی لمبائی 121 کلو میٹر ہے جو کینجھرجھیل سے شروع ہوتا ہے۔ پروجیکٹ کی 2014 کی پی سی ون کے حساب سے لاگت 25.551 بلین روپے ہے۔ لاگت کا 50 فیصد وفاقی حکومت کو دینا ہے۔ پروجیکٹ پر کام جون 2016 میں شروع کیا گیا اور کنٹریکٹر ایف ڈبلیو او ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کو رواں سال مکمل ہونا تھا، سب سے بڑا حصہ 94 کلو میٹر کینال ہے، پروجیکٹ میں 2 بڑے پمپنگ اسٹیشن لگیں گے، ایک کی گنجائش 260 ایم جی ڈی ہے۔ پروجیکٹ کے 3 فلٹر پلانٹس ہوں گے۔ پروجیکٹ کا تخمینہ 14.22 فیصد بڑھ کر 29.136 بلین ہوگیا ہے۔

  • قائدآباد میں دھماکے کے پیچھے امن تباہ کرنے کی سازش ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    قائدآباد میں دھماکے کے پیچھے امن تباہ کرنے کی سازش ہے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ قائد آباد دھماکے کی نوعیت کا تفتیش کے بعد معلوم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد آباد دھماکے میں 2 شہادتیں ہوئیں، 12 افراد زخمی ہیں جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ دھماکے کی تفتیش جاری ہے، دھماکے کی نوعیت کا تفتیش کے بعد معلوم ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ قائدآباد میں دھماکے کے پیچھے امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔

    کراچی: قائد آباد میں دھماکا، دو افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے قائد آباد میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد جناح اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    کراچی: قائد آباد دھماکےمیں 500 گرام سے زائد بارودی مواد استعمال ہوا


    پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے رمضان کی لاش جھنگ روانہ کردی گئی۔

  • گورننس بہترکرنے کے لیے افسران کوخوف سے نکلنا ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

    گورننس بہترکرنے کے لیے افسران کوخوف سے نکلنا ہوگا: وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گورننس بہتر کرنے کے لیے افسران کو خوف کے ماحول سے نکلنا ہوگا، افسران کو خوف کھا گیا ہے، خوف کے ساتھ کچھ نہیں کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں 26 واں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس پروگرام کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ این آئی ایم کا ملک کے افسران کی ٹریننگ میں اہم کردار ہے، این آئی ایم کے ٹریننگ پروگرام بہت ہی کارگر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے، این آئی ایم کے ٹریننگ پروگرام بہت کارگر ہیں۔ تربیت مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دیتا ہوں، محدود وسائل کے باوجود ادارے کی کارکردگی بہتر ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افسران کو خوف کھا گیا ہے، آپ کو خوف کے ماحول سے نکالنا ہے نہیں تو کچھ نہیں کر سکیں گے۔ ہمیں گورننس کے ایشوز ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے اس سلوگن ’سے نوٹوکرپشن‘ پر اعتراض ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے ہم سب کرپٹ ہیں۔ ’کرپشن کا خاتمہ سلوگن سے نہیں گڈ گورننس سے ہوگا‘۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاق نے ہمارے حصے کے پیسے کم دیے ہیں، صرف رواں سال 12 ارب روپے کم دیے گئے۔ وزیر اعظم پاکستان کے لیے چین گئے تھے۔ ’امید ہے چین میں سندھ کے لیے بات ہوئی ہوگی‘۔

  • ہمیں کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے‘ مراد علی شاہ

    ہمیں کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے‘ مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پانی اورانرجی کے مسائل حل کردیے تو اس سے بڑی کامیابی اور کیا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سعید غنی، مرتضیٰ وہاب سمیت ددگر حکام نے شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، ہمیں صوبے میں توانائی بحران پرقابو پانا ہے، اگر یہ دونوں کام کرلیے تو بڑی کامیابی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ 3 ہزارٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے، یہ کچرا پلانٹ کو دینے سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ اس طریقے سے ہم 50 میگاواٹ کے 5 پاور پلانٹ لگا سکتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کوسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کوپالیسی بنا کردینے کی ہدایت کردی۔

    اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت اہم اقدامات کرے گی‘ مراد علی شاہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں گے اس کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت اہم اقدامات کرے گی۔

  • محکمہ اطلاعات سمیت ہرانکوائری میں پیش ہونےکےلیےتیار ہوں ‘ وزیراعلیٰ سندھ

    محکمہ اطلاعات سمیت ہرانکوائری میں پیش ہونےکےلیےتیار ہوں ‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کوجوباتیں بتائیں وہ سب نہیں بتا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیف جسٹس نےکہا میڈیامیں غلط آیا میں نے آپ کوطلب کیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس کا شکرگزارہوں انہوں نے مجھے کچھ بتانے کا موقع دیا، چیف جسٹس کوجوباتیں بتائیں وہ سب نہیں بتاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا سندھ کے اسپتال کے پی سے بہترنظرآئے، چیف جسٹس نے وعدہ کیا ہے آئندہ دورے پراین آئی سی وی ڈی جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس میرے ساتھ تھرکے دورے پرچلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ورکس اورآبپاشی سے متعلق تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

    اس سے قبل آج وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ان کی چیمبر میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکریٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    ایسے کام نہیں چلے گا، یہاں بیٹھ جاؤں گا کسی کو نہیں چھوڑوں گا‘چیف جسٹس

    یاد رہے کہ گزشتہ روزمیگا منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی سربراہ نے بتایا تھا عدالتی مداخلت سے دستاویزات ملنے شروع ہوگئے، چیف جسٹس نے کہا تھا ایسے کام نہیں چلے گا، یہاں بیٹھ جاؤں گا، کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

  • احتساب غیرجانب دارانہ ہونا چاہیے، چیف جسٹس جب بلائیں گے، حاضر ہوجاؤں گا: مراد علی شاہ

    احتساب غیرجانب دارانہ ہونا چاہیے، چیف جسٹس جب بلائیں گے، حاضر ہوجاؤں گا: مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا. ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے جو معلومات مانگی گئیں، وہ بر وقت فراہم کی گئیں. چیف جسٹس نے جب پہلے بلایا تھا، تب بھی حاضر ہوا تھا، آئندہ بھی حاضر ہوں گا.

    انھوں نے احتساب کاعمل ضرورہوناچاہیے، لیکن یہ عمل غیر جانب دار ہونا چاہیے، چیف جسٹس جب بھی ملاقات کے لئے بلائیں گے، ملاقات کروں گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ کو آصف زرداری اورفضل الرحمان تک پہنچنے میں بہت وقت لگے گا.


    مزید پڑھیں: ایسے کام نہیں چلے گا، یہاں بیٹھ جاؤں گا کسی کو نہیں چھوڑوں گا،چیف جسٹس

    ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کو  ابھی کچھ نہیں پتا، وہ سیاست میں نئے نئے ہیں. بچپن سے پیپلزپارٹی کو توڑنےکی باتیں سنتے آرہے ہیں، تھر میں پانی کی فراہمی کے لئے پہلے سے چار گنا زیادہ فنڈزدے رہے ہیں.

    یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سندھ میگا منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ کو طلب کیا تھا، مگر شہر میں نہ ہونے کے باعث وہ پیش نہ ہوسکے. وزیراعلیٰ سندھ کو کل چیمبر میں بلوالیا ہے۔ 

  • واٹربورڈ میں آسامی ہوئی تو کہوں گا فیصل واوڈا کو بھرتی کرلے ،وزیراعلیٰ سندھ

    واٹربورڈ میں آسامی ہوئی تو کہوں گا فیصل واوڈا کو بھرتی کرلے ،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کوارٹرزکی جگہ سندھ کی نہیں وفاقی حکومت کی ہے، امن وامان قائم رکھنے کیلئے پولیس کو پیچھے ہٹنے کا حکم دیا، واٹربورڈ میں آسامی ہوئی تو کہوں گا فیصل واوڈا کو بھرتی کرلے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاسک فورس وغیرہ کچھ نہیں ہوتیں، نوازشریف،شاہدخاقان عباسی نے ٹاسک فورس بنائی تھی، شاہد خاقان عباسی سے کہا تھا 3صوبوں کا پانی ایک صوبے کو جاتا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوارٹرزکی جگہ سندھ کی نہیں وفاقی حکومت کی ہے، معاملے کو بہتر طریقے سے حل کرنا چاہیے، ضروری پڑی تو سپریم کورٹ میں درخواست دیں گے، امن وامان قائم رکھنے کیلئے پولیس کو پیچھے ہٹنے کا حکم دیا۔

    مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نوکری کی پیش کش کرتے ہوئے کہا پانی کاوال بندکرناآتا ہے تو وفاقی وزیرکونوکری مل سکتی ہے، اگر یہ کام کرنا چاہتےہیں تو میرٹ کی بنیادپربھی ان کو رکھاجاسکتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کام کرناچاہتےہیں تو واٹربورڈ کونوکری کے لئے کہہ دوں گا،ان کاشوق پورا ہوجائے گا، واٹربورڈ میں آسامی ہوئی تو کہوں گا فیصل واوڈا کو بھرتی کرلے۔

    منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا قانون کے مطابق جو ریکارڈ مانگا جائےگا وہ دیں گے، دو دن پہلے سندھ حکومت کے سپریم کورٹ سے تعاون نہ کرنے کی بات ہوئی، وزیراعلیٰ کا کام دستاویزات دینا نہیں ہے، اس معاملے پر چیف سیکریٹری اور انتظامیہ سے معلومات لی ہیں۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان کوارٹرز کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فوری پولیس واپس بلانے کا حکم دیا تھا۔

  • فواد چوہدری کی باتیں سنجیدہ نہیں ہوتیں، پیپلزپارٹی مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی: مراد علی شاہ

    فواد چوہدری کی باتیں سنجیدہ نہیں ہوتیں، پیپلزپارٹی مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی: مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کی باتیں سنجیدہ نہیں ہوتیں،  پیپلزپارٹی مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی باتوں‌ کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے.

    یاد رہے کہ فواد چوہدری نے آج اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آصف زرداری سیاست دانوں کے بجائے وکلا سے ملاقاتوں کوترجیح دیں، زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں.

    مردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سیاسی رہنماہیں، سیاست دانوں سے ملتے رہیں گے، آصف زرداری عوامی آدمی ہیں، مستقبل میں بھی سیاست دانوں سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے.

    انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں آصف زرداری کے اقدامات سے جمہوریت کو  فائدہ ہوا تھا، پیپلزپارٹی عوامی نمائندگی کرتے ہوئے مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی.

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کا 31اکتوبرکواےپی سی بلانے کا امکان

    مزید پڑھیں: زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکرمیں ووٹ کھو چکے ہیں،فواد چوہدری

    واضح رہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گذشتہ روز  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی.

    اپوزیشن پارٹیوں نے جلد آل پارٹی کانفرنس بلانے کا بھی عندیہ دیا ہے.