Tag: Murad Ali Shah

  • سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، وقت کے ساتھ حالات خراب ہوئے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، وقت کے ساتھ حالات خراب ہوئے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی نے پورے ملک سمیت سندھ کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کورس کے وفد نے ملاقات کی۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، وقت کے ساتھ حالات خراب ہوئے، دہشت گردی نے پورے ملک سمیت سندھ کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

    انہوں نے کہا کہ جنونیت کی سوچ سندھ تک بھی پہنچی، کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری بڑھ گئی، ہم نے ٹارگٹ آپریشن شروع کیا، اللہ کا کرم ہے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم ایک چیلنج کے طور پر ڈیل کررہے ہیں، انشااللہ کراچی کےعوام کی مدد سے یہ بھی ختم کردیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے صوبوں کوکچھ اختیارات ملے، 18ویں ترمیم کے ثمرات واضح طورپرنظربھی آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں جوادارے مرکزسے ملے ان کی کارکردگی بہتر کی، پولیس میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پرکی ہیں، پولیس کوجدید اسلحے سے آراستہ کرنا ہماری کامیابیاں ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی، سچل سرمست کی سرزمین کوامن وخوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔

  • اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت اہم اقدامات کرے گی، مراد علی شاہ

    اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت اہم اقدامات کرے گی، مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں گے اس کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت اہم اقدامات کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے  سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بچوں کے اغوا کی افواہیں پھیلارہے ہیں، اسٹریٹ کرائم کی ذمہ دار پولیس ہوتی ہے، پچھلے دو سے3 ماہ پولیس کسی اور کام میں مصروف رہی لیکن اب کراچی میں پولیس کے ذریعےاسٹریٹ کرائم میں کمی آئے گی صورتحال پر جلد قابو پالیں گے۔انہوں نےبتایا کہ پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے امل ریفارمز لائیں گے۔

    یاد رہے کہ صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، اس کیلئے صرف اعلان جنگ کی نہیں بلکہ باقاعدہ جنگ کی ضرورت ہے۔

    کراچی میں دو بچیوں کی جان چلی گئی  اسٹریٹ کرائم انتہا پرہیں لیکن وزیر اعلیٰ صرف زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں  وہ کبھی اعلان جنگ کی باتیں اور کبھی سوشل میڈیا کو الزام دے رہے ہیں۔

    کراچی میں ڈاکو راج قائم ہے، شہر کی کوئی سڑک لوٹ مار کرنے والوں سے محفوظ نہیں ایسے میںں عوام ارباب اختیار کی جانب دیکھ رہے ہیں، لوگوں نے اپنے تحفظ کے لیے خود ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔

    گزشتہ روز بہادرآباد میں نوجوان نے ڈاکو کو گولی مار دی۔ لوٹ مار سے تنگ شہریوں نے سچل تھانے کا گھیراؤ کرلیا لیکن وڈے سائیں کرائم کی ذمے داری سوشل میڈیا پر ڈال کر جان چھڑانے کو ہیں،ارباب اختیار کی زبانی دعوؤں کے باعث اسٹریٹ کرمنلز کے حوصلے بڑھتے جارہے ہیں اور عوام پریشان ہیں کہ جائیں تو کہاں جائیں؟

  • پولیس و ایمبولینس سروس کے علاوہ کوئی گاڑیاں نہیں خریدیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

    پولیس و ایمبولینس سروس کے علاوہ کوئی گاڑیاں نہیں خریدیں گے: وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے ڈیم سے متعلق بات نہیں ہوئی، پولیس و ایمبولینس سروس کے سوا گاڑیاں نہیں خریدیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہ وفاق نے کہا تھا کہ آپ کو 5 سو ارب دیں گے، 30 جون تک ہمیں 49 ارب سے بھی کم ملے، وفاق سے رقم کم ملنے پر سندھ کا بجٹ متاثر ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ نئی اسکیموں کے لیے 50 ارب رکھے تھے، 26 ارب کٹوتی کی ہے، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اس دفعہ سندھ کو کم رقم ملی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ نئی اسکیموں میں واٹر کمیشن کی سفارشات کے تحت اسکیم شامل کی، کوسٹل ہائی وے کی اسکیم کے لیے رواں سال 2 ارب رکھے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے سندھ افسران کے تبادلوں پر بات ہوئی۔ سندھ کے افسران کی بین الصوبائی تقرریاں رولز کے مطابق ہونی چاہئیں۔ کسی بھی غیر قانونی مقیم فرد کو شہریت نہیں ملنی چاہیئے، ملک کے قانون کے مطابق شہریت دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سندھ حکومت کے کسی معاملے پر روبرو ڈیڈ لائن نہیں دی، گورنر سندھ حکومت نہیں، اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ جلد ملازمتوں پر پابندی ہٹا دیں گے۔ ’وزیر اعظم سے ڈیم سے متعلق بات نہیں ہوئی، کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے، عوام کو کالا باغ ڈیم نامنظور ہے۔‘۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پولیس و ایمبولینس سروس کے سوا گاڑیاں نہیں خریدیں گے۔ لگژری گاڑی استعمال کرنے سے گریز کرتا ہوں، پرانی گاڑیاں خریدنے والا کوئی نہیں، کوئی ملے تو میری گاڑی بھی بھیج دیں۔ ’گاڑیاں، بھینسیں بیچنے کے بجائے دودھ بیچیں تو بچت ہوگی، بھینسیں سستی بیچنے والوں پر 4 سال میں نیب میں مقدمہ بن جائے گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور تحریک انصاف اب جلسوں سے باہر نکل آئیں، ان کو اب پتہ چلے گا کہ حکومت کیسے چلتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کر دیا ہے۔

  • بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو تھر کے حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی

    بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو تھر کے حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ہر صورت عوام کی توقعات پرپورا اترنا ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے ملاقات کے موقع پر کیا. ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی توقعات کو پیش نظر رکھے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تھراوردیگرعلاقوں میں حالات اور مسائل پرنظررکھی جائے اور وہاں‌ جاری منصوبوں‌ کا جائزہ لیا جائے.

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بہترحکمت عملی اورحکمرانی سےحالات بہتر بنائے جائیں، سندھ کوترقی یافتہ اورخوشحال صوبہ دیکھناچاہتا ہوں.


    مزید پڑھیں: کارکن مایوس نہ ہوں الیکشن میں دھاندلیوں کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے، بلاول بھٹو


    بلاول ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو بریفنگ دی اور جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دونوں بلاول بھٹو زرادری نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں کسی صورت مایوس نہیں ہونا چاہیے، کیوں کہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی عیاں ہوگئی ہے، جس میں عوام کا مینڈیٹ چھینا گیا.

  • پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار پراعتراض بے بنیاد ہے: مراد علی شاہ

    پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار پراعتراض بے بنیاد ہے: مراد علی شاہ

    کراچی:  وزیراعلیٰ‌ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار پراعتراض بے بنیاد ہے.

    تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کو کامیاب کرایا، اب ہم عوام کی خدمت کریں گے.

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیب ٹاسک فورس پرصوبوں کواعتماد میں لایا جائے، نیب کا قانون اینٹی کرپشن جیسا ہونا چاہیے،  آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ عدالت میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوارپراعتراض بے بنیاد ہے، وزیراعظم سے ملاقات کے لئے رابطے کیے جارہے ہیں، وفاقی حکومت سے چند معاملوں پرمشترکہ انتظام ہے، ملاقات میں  پانی اور این ایف سی ایوارڈ کے معاملات اٹھائیں گے.


    مزید پڑھیں: صدارتی انتخاب میں عارف علوی کی حمایت کریں گے: وزیر اعلیٰ بلوچستان


    واضح رہے کہ صدارتی انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا. پی ٹی آئی کی جانب سے عارف علوی کو نامزد کیا گیا، البتہ اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے میں تاحیات ناکام ہے۔

    پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن جب کہ ن لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں‌ نے مولانا فضل الرحمان کو نامزد کیا ہے.

  • چاہتا ہوں پانی کی تمام اسکیمیں فعال کی جائیں‘ وزیراعلیٰ سندھ

    چاہتا ہوں پانی کی تمام اسکیمیں فعال کی جائیں‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی قلت کے باعث پلانٹس شمسی توانائی پرمنتقل کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر بلدیات، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری بلدیات شریک ہیں۔

    مراد علی شاہ کو اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ پی ایچ ای کے تحت 2873 آبی فراہمی ونکاسی کی اسکیمیں جاری ہیں، اسکیموں میں2109 پانی کے فلٹریشن کے پلانٹس ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 1620آراو پلانٹس اور 242 یو ایف پلانٹس ہیں، 247 آر او یونٹس لگائے جا رہے ہیں، 1044 آراوپلانٹس فعال، 800 کے قریب غیرفعال ہیں۔

    اس موقع پرمراد علی شاہ نے کہا کہ چاہتا ہوں پانی کی تمام اسکیمیں فعال کی جائیں، آر او پلانٹس کو بجلی مہیا کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کی قلت کے باعث پلانٹس شمسی توانائی پرمنتقل کیے جا رہے ہیں۔

    عمران خان ملک سےباہرلےجایا گیا پیسہ واپس لائیں گےتوویلکم کریں گے‘مرادعلی شاہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے کے تجربات تلخ رہے، امید ہے اب بہتری آئے گی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سندھ کے مسائل کے حل کے لیے تعاون نہیں کیا تھا، نوازشریف، شاہدخاقان اپنے وعدے وفا نہ کرسکے۔

  • عمران خان ملک سےباہرلےجایا گیا پیسہ واپس لائیں گےتوویلکم کریں گے‘مرادعلی شاہ

    عمران خان ملک سےباہرلےجایا گیا پیسہ واپس لائیں گےتوویلکم کریں گے‘مرادعلی شاہ

    لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مفاد ہرچیزپرمقدم ہے، وفاقی حکومت کوہماری مدد کی ضرورت ہوگی ان کے ساتھ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی کی خدمت کی بات ہوگی تو وفاقی حکومت کے ساتھ ہوں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن اور پانی کے مسائل پرکام کریں گے، پولیس کے ایشوز بہت زیادہ ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیاعمران خان وزیراعظم ہاؤس کے سارےملازمین کونکال دیں گے، انہوں نے خطاب توکردیا اب دیکھتے ہیں عمل کتنا ہوتا ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک سے باہرلے جایا گیا پیسہ واپس لائیں گے توویلکم کریں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے کے تجربات تلخ رہے، امید ہے اب بہتری آئے گی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سندھ کے مسائل کے حل کے لیے تعاون نہیں کیا تھا، نوازشریف، شاہدخاقان اپنے وعدے وفا نہ کرسکے۔

    منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنائیں گے‘ عمران خان

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک گھنٹہ اور 9 منٹ طویل خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنائیں گے۔

  • این ایف سی میں سندھ کو اس کا حصہ ملنا چاہیے، وزیرِ اعلیٰ سندھ

    این ایف سی میں سندھ کو اس کا حصہ ملنا چاہیے، وزیرِ اعلیٰ سندھ

    کراچی: سندھ کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن (نیشنل فنانس کمیشن) میں سندھ کو اس کا جائز حصہ ملنا چاہیے، قومی معیشت میں سب سے زیادہ حصہ سندھ ڈالتا ہے۔

    وہ کابینہ کے ہم راہ مزارِ قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’میری کابینہ تجربہ کار اور متوازن ہے، وفاق نے سندھ کو حقوق دیے تو اس کی ہر اچھی چیز کو سپورٹ کریں گے۔‘

    وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ احتساب ہونا چاہیے مگر سیاسی انتقام کے نام پر نہیں۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد اعلان کیا ہے کہ کرپٹ سیاست دانوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔

    مراد علی شاہ نے کہا ’سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی پر بھروسا کیا، اللہ ہمیں سندھ کی خدمت کرنے کے لیے ہمت دے، ہم پانی اور آبادکاروں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔‘


    مزید پڑھیں:  سندھ کی نئی کابینہ کے 8 ارکان نے حلف اٹھا لیا


    قبل ازیں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اپنی نئی کابینہ کے ساتھ مزارِ قائد پر حاضری دی، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور کابینہ ارکان نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ واپسی پر مراد علی شاہ پیپلز چورنگی پر کارکنوں سے بھی ملے۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزارِ قائد حاضری کے موقع پر ملک کی ترقی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں کیں، کل بے نظیر بھٹو کے مزار پر بھی کابینہ کے ساتھ حاضری دیں گے۔

    واضح رہے کہ 2010 میں 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد قومی مالیاتی کمیشن (NFC) کے ساتویں ایوارڈ کا اجرا پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی بڑی کار گزاری تھی۔ اس سے قبل قومی وسائل آبادی کی بنیاد پر تقسیم ہوتے تھے جس سے سب سے بڑا حصہ پنجاب لے جاتا تھا جب کہ باقی تین صوبے ٹیکسوں کی وصولی، پس ماندگی اور غربت کو فارمولے کا حصہ بنانا چاہتے تھے۔

  • چاہتا ہوں عید سے پہلےاسٹریٹ کرائم کاخاتمہ ہوجائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    چاہتا ہوں عید سے پہلےاسٹریٹ کرائم کاخاتمہ ہوجائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امن وامان سے متعلق اجلاس میں سندھ میں تھانوں کی خراب صورت حال کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج صبح وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تو آئی جی سندھ پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور دیگرسینئرافسران نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور انہوں نے پولیس کے گارڈآف آنرکا معائنہ کیا اورسلامی لی۔

    گارڈ آف آنر کے بعد مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے فرداً فرداََ ملاقات کی۔

    بعدازاں وزیراعلیٰ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق پہلا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی، ایڈ یشنل آئی جی اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

    آئی جی سندھ پولیس اور ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس کے دوران امن و امان سے متعلق رپورٹ دی۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شروعات امن وامان کے اجلاس سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں عید سے پہلے اسٹر یٹ کرائم کا خاتمہ ہوجائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عید کے دن ٹر یفک کا نظام بھی بہترہونا چاہیے۔

    انہوں نے امن وامان سے متعلق اجلاس کے دوران سندھ میں تھانوں کی خراب صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے روزانہ اسٹر یٹ کرائم سے متعلق رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔

  • نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حلف اٹھا لیا

    نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حلف اٹھا لیا

    کراچی: سندھ اسمبلی کے اٹھائیسویں نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے دوسری مرتبہ عہدے کا حلف اٹھا لیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ان سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں سندھ اسمبلی کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر دوسری مرتبہ وزیرِ اعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، ان کے والد سید عبد اللہ شاہ بھی اسی منصب پر فائز رہے۔

    قبل ازیں گورنر ہاؤس سندھ میں مہمانوں کی بڑی تعداد آئی، تقریبِ حلف برداری میں بلاول بھٹو، بختاور بھٹو، خورشید شاہ اور قمر زمان کائرہ سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی۔

    مراد علی شاہ کی وزارتِ اعلیٰ کی ٹائم لائن