Tag: Murad Ali Shah

  • وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عہدہ سنبھالتے ہی متحرک

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عہدہ سنبھالتے ہی متحرک

    کراچی : نئے منتخب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی علی الصباح سی ایم ہاؤس آمد آئی جی سندھ پولیس اور چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گزشتہ رات حلف لینے کے بعد صبح 9 بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں اُن کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیر اعلیٰ کی آمد پر بکل بجا کر سب کو آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے غیر حاضر یا دیر سے دفتر آنے والے ملازمین پر اظہار برہمی کیا اور اور افسران وقت کی پابندی کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی اور لاڑکانہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، مراد علی شاہ نے منصب سنبھالتے ہی پہلا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

    مزید پڑھیں :     وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن سے ملاقات کی اور  کراچی سمیت سندھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدرات سندھ کے تمام سرکاری محکموں کے سیکریٹریز کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ نے سیکریٹریز کو مستقبل کی حکمتِ عملی کے حوالے سے آگاہ کیا اور تمام صوبائی اور ضلعی افسران کو باقاعدگی سے دفاتر میں حاضری یقینی بنانے اور دفتری اوقات میں امور سرانجام دینے کی سخت ہدایات جاری کیں۔

    واضح رہے مراد علی شاہ گزشتہ روز وزاتِ اعلیٰ کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد سندھ کے 26 ویں وزیر اعلیٰ بن گیے ہیں، اس پرمسرت موقع پر وزیر اعلیٰ نے اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ممبران سمیت پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے اگلے مشن کے حوالے سے آگاہ کیا۔

  • میرا ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار کا ہوگا، آغا سراج درانی

    میرا ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار کا ہوگا، آغا سراج درانی

    کراچی : اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے میرا ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار کا ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ’’کل تین بجے سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخابات منعقد کیا جائے گا اور نامزد امیدواران کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’قائد ایوان کے امیدوار کے لیے نامزدگی فارم جمع کروانے کا وقت آج شام تک ہے جس کے بعد اسکروٹنی کی جائے گی اور پھر امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی۔ سراج درانی نے بتایا کہ ’’وزیر اعلیٰ کے انتخابات میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

    پڑھیں :                     بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا اعلان کردیا

    اسپیکر اسمبلی نے بتایا کہ’’ کل قائد ایوان کے انتخابات کے حوالے سے تمام اسمبلی ممبران شرکت کریں گے تاہم رؤف صدیقی کو کل اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے  وزارت جیل خانہ جات اور آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا گیا ہے‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں :       بھولنے کی عادت برقرار،قائم علی شاہ کے استعفیٰ میں تحریری غلطی

    ایک سوال کے جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ ’’قائد ایوان کا انتخاب لڑنا ہر شخص کا جمہوری حق ہے، جو بھی جماعت چاہیے اپنا امیدوار سامنے لے آئے ممبرانِ اسمبلی جسے بہتر سمجھیں گے اُسے اپنا ووٹ دے دیں گے‘‘۔

    اسے پڑھیں :       گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا

    ایم کیو ایم سے پوچھے گیے سوال کے جواب میں آغا سراج درانی نے کہا کہ ’’میرا ایم کیو ایم سے 24 گھنٹے رابطہ رہتا ہے، سندھ کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر چلنا ہوگا‘‘۔

    یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب مراد علی شاہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جنہیں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ فنکشنل اور حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی خاموش حمایت حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے خرم شیر زمان نے بھی قائد ایوان کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

    اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ایم کیو ایم کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے سندھ حکومت کے سامنے تحفظات کا اظہار کیا جائے گا۔

     

  • مراد علی شاہ اور خرم شیر زمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    مراد علی شاہ اور خرم شیر زمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    کراچی : سندھ اسمبلی میں صوبے کے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی کا عمل جاری ہے، جس کے تحت پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اورتحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے اور جمع بھی کرادیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سندھ اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے امیدوار شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کراسکتے ہیں۔

    شام چھ سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے بعد امیدواروں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

    سندھ کے آئندہ وزیر اعلیٰ کے لئے پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے تاہم اب تک صرف مراد علی شاہ نے ہی کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کو سندھ اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے اور وہ کسی دوسری جماعت کے تعاون کے بغیر ہی اپنا قائد ایوان منتخب کرسکتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور فنکشنل لیگ نے اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں :  پاکستان تحریک انصاف کا سندھ میں وزارت اعلیٰ کیلئے اپنا الگ امیدوار لانے کا فیصلہ

    اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ایم کیو ایم نے اب تک کسی بھی امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیا جبکہ تحریک انصاف کے ایوان میں صرف چار ارکان ہیں ۔

    یاد رہے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ کا عہدہ واپس لینے اور سینیئر صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا تھا۔،

  • پارٹی قیادت جو ہدایت کرے گی اُس پر عمل کریں گے، مراد علی شاہ

    پارٹی قیادت جو ہدایت کرے گی اُس پر عمل کریں گے، مراد علی شاہ

    کراچی : نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  وزات اعلیٰ کی سیٹ پر میں مراد علی شاہ نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کا کارکن بیٹھ رہا ہے، مستقبل میں پارٹی جو بھی ہدایت دے گی اُس پر عمل کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیل الدین زماں سے ملاقات کے بعد اُن کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ’’پارٹی کی اعلیٰ قیادت جس جماعت سے بھی ملاقات کی ہدایت کرے گی وہاں ضرورت جاؤں گا کیونکہ میں جیالا ہوں اور اعلیٰ قیادت کے احکامات کو ماننا میری ذمہ داری ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہا ’’خواہش ہے کہ صوبے کے معاملات میں اپوزیشن جماعتیں اپنا کردار ادا کریں اور میری رہنمائی فرمائیں، پیپلزپارٹی افہام و تفہیم سے معاملات کا حل چاہتی ہے، پارٹی کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کروں گا‘‘۔

    پڑھیں : بلاول بھٹو نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا اعلان کردیا

     نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’’صوبے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، اپوزیشن جماعتیں صوبے کی خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور میری رہنمائی کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ کا انتخاب لڑنا اور اس کی مخالفت کرنا سب کا آئینی حق ہے‘‘

    مراد علی شاہ نے کہا ’’رینجرز اختیارات کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اختیارات کے حوالے سے احکامات دے دیے ہیں مگر کراچی آپریشن تب ہی کامیاب ہوگا جبتمام ادارے اپنی ذمہ داری کو محسوس کریں گے‘‘۔

    مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ ’’جمعے کو اسمبلی اجلاس میں اپنے اگلے مشن کا اعلان کروں گا اور عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ سندھ کے تمام مسائل پر جلد قابو پالیا جائے گا‘‘۔

    بعد ازاں مراد علی شاہ نے پی پی رہنماء فریال تالپور سے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

  • وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ دینا نہیں‌چاہتی، مراد علی شاہ

    وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ دینا نہیں‌چاہتی، مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نیت سے لگ رہا ہے کہ وہ این ایف سی ایوارڈ نہیں دینا چاہتی، دو سال گزرنے کے باوجود وفاق نے اب تک این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا، اسحاق ڈار اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے۔

    پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے 561 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے جو تاحال پورا ہونے کا منتظر ہے، رواں مالی سال سندھ کے وفاق کی جانب سے112ارب روپے واجب الادا ہیں،سندھ کو رواں سال 494 ارب کے بجائے 382 ارب روپے ملے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیکس کی وصولی میں کامیابی نہیں ہوئی، دو ماہ میں اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کے بعد زرعی ٹیکس کی وصولی بڑھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اگست سے کراچی کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گی،صوبائی حکومت نے نور ی آباد سے اپنی ٹرانسمیشن لائن تیار کی ہے مزید برآں کراچی کی10ارب روپے کی اسکیموں کے لیے یکم جولائی سے رقم فراہم کرنا شروع کردیں گے۔

    انہوں نے وضاحت دی کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے بجٹ میں کوئی بڑا اضافی نہیں ہوا، ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سرکاری ٹھیکے داروں کو سیلز ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔

  • سندھ کا 830ارب کا بجٹ آج پیش ہوگا،صوبائی کابینہ کی منظوری

    سندھ کا 830ارب کا بجٹ آج پیش ہوگا،صوبائی کابینہ کی منظوری

    کراچی: سندھ کا 830 ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،صوبائی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔

     سندھ کابینہ نے نئے مالی سال 2016-17ء کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی، بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں بجٹ میں تعلیم اورصحت کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

    سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے ارکان اسمبلی کو نئےمالی سال کے بجٹ پر بریفنگ دی۔

    دی گئی بریفنگ کے مطابق بجٹ میں 996 نئی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں، سندھ حکومت کے اداروں نے ریکوری کا ہدف حاصل کرلیا تاہم زمینوں کی الاٹمنٹ پر پابندی سے بورڈ آف ریونیو ہدف حاصل نہ کرسکا۔

    ارکان اسمبلی کو بتایا کہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبہ جات کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے بھاری رقومات مختص کی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کا نئےمالی سال کا بجٹ 830 ارب روپے مالیت کا ہوگا، بجٹ میں‌ کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جارہا تاہم موجودہ محصولات کی شرح میں رود بدل کیا جائے گا، بجٹ میں کراچی کے لیے 10 ارب روپے کا خصوصی پیکیج رکھا گیا ہے جب کہ پانی کے منصوبے کے فور کے لیے چھ ارب روپے رکھنے کی تجویززیر غور ہے۔

  • پیپلزپارٹی قومی اداروں کی نجکاری کے حق میں نہیں، مراد علی شاہ

    پیپلزپارٹی قومی اداروں کی نجکاری کے حق میں نہیں، مراد علی شاہ

    کراچی : سندھ کے وزیرخزانہ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی اداروں کی نجکاری کے حق میں نہیں، نجکاری کے دوران پاکستان اسٹیل پر پہلاحق سندھ حکومت کا ہے،۔

    اسٹیل ملز کی نجکاری کی صورت میں زمین سندھ حکومت کو واپس مل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہناتھا کہ وزارت پانی وبجلی لوگوں کو بجلی مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے،صارفین کو زیادہ بل بھیجے جارہے ہیں کے الیکٹرک اور وزارت پانی وبجلی ہوش کے ناخن لیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے آئین کے آرٹیکل 158 پرعمل درآمد کی بات کی تھی جس میں لکھاہے کہ جس صوبے میں گیس پیداہوتی ہواسی صوبےکوترجیحی بنیادوں پر گیس بھی فراہم کی جائے گی،اگر اس پر غداری کامقدمہ بنتا ہے تو مجھ پر مقدمہ بنایا جائے۔

  • کراچی میں لوڈ شیڈنگ: وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس، کیمرہ مین بے ہوش

    کراچی میں لوڈ شیڈنگ: وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس، کیمرہ مین بے ہوش

    کراچی: وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ بجلی بحران کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے سندھ کے عوام کو جان بوجھ کرتنگ کیا جارہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب گھروں میں بجلی میسر نہیں ہوگی تو عوام بلاشبہ مشتعل ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’کے الیکٹرک‘‘ کا کنٹرول وفاق کے پاس ہے اورسندھ حکومت اس معاملے میں ازخود کوئی بھی قدم اٹھانے سے قاصرہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کا پیسہ حکومت کے پاس امانت ہے لہذا دیکھ بھال کراستعمال کریں گے۔

    وزیر خزانہ مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی کا کیمرہ مین گرمی کی شدت سے بے ہوش ہوگیا، بے ہوش کیمرہ مین کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    کراچی میں جان لیوا گرمی، اموات 531 تک جا پہنچی


    واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے دوران بجلی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے اور گرمی کے سبب سینکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں اور ہزاروں افراد اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ایسے سنگین موقع پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کسی سنگین انسانی المیے سے کم نہیں ہے۔
  • مائیکروفنانس بنک آئندہ سال قائم کیا جائے گا، سید مُرادعلی شاہ

    مائیکروفنانس بنک آئندہ سال قائم کیا جائے گا، سید مُرادعلی شاہ

    کراچی: صوبائی وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کی ضروریات بڑھ رہی ہیں اور قرضہ جات کی فراہمی کرنے والے اداروں کو اس خلہ کا پرکرنا ہے سندھ حکومت آئندہ ایک سال میں مائیکروفنانس بنک کا قیام عمل میں لے آئے گی۔

    کراچی میں مائیکرو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دہی علاقوں میں چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کا جال نہیں پھیل سکا۔

    حکومت نجی شعبہ کے ذریعے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو قرضہ کی فراہمی کو پروان چڑھانا چاہتی ہے، تھر کے متاثرہ علاقوں میں امداد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب کی سربراہی میں حکومتی ٹیم علاقوں میں طبی امداد اور خوراک کی فراہمی کیلئے دورے پر ہے اور ہر ممکن امداد کرر ہی ہے۔

    تھر میں توانائی کے شعبوں میں کوئلے کی فراہمی کیلئے بھی اینگرو کے ساتھ کام جاری ہے، اس موقع پر تعمیر بینک کے سی ای او ندیم حسین کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں مائیکرو فنانسنگ کو گراس روٹ لیول تک لے جانے کی ضرورت ہے۔