Tag: Murad Ali Shah

  • سندھ میں287 نئے کرونا کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی تعداد 78ہوگئی

    سندھ میں287 نئے کرونا کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی تعداد 78ہوگئی

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج سندھ میں 2599 ٹیسٹ میں سے287 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید تین مریضوں کے انتقال کے بعد سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 78ہوگئی۔

    یہ بات انہوں نے ماہ رمضان المبارک کی آمد پر قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں آج2599 ٹیسٹ میں سے287 نئے مریض سامنے آئے، آج کورونا کے3مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 78 ہوگئی۔

    سندھ کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت کورونا کے3352مریض جبکہ 2146مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں،767مریض آئسولیشن سینٹرز اور439اسپتالوں میں ہیں،  آج کورونا کے30 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں، اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 802 ہوگئی ہے۔

    ضلع وسطی میں32نئے کیسز، شرقی میں57کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی میں79ضلع غربی میں 18 کیسز آئے ہیں، ملیر میں8،کورنگی میں5نئے کیسز آئے ہیں، لاڑکانہ میں17نئے کیسز سامنے آئے ہیں، حیدر آباد میں13شکار پور میں11سکھر میں7نئے کیسز سامنے آئے۔

    ماہ رمضان شروع ہوچکا ہے اور گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ گھروں میں رہیں، اپنے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور اپنا خیال رکھیں، آپ کی زندگی ہمیں بہت عزیز ہے، ڈاکٹرز، پولیس ،رینجرز اور ریونیو کے عملے کا شکر گزار ہوں۔

  • ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

    ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہا ہوں، ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں ان کو مراعات دیں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا ہ وفاق سے اضافی پی پی ایز کے لیے مدد مانگی تھی، بطور وزیراعلیٰ سندھ کسی ملک سے مدد نہیں مانگ سکتا، کابینہ میٹنگ میں یہ کہا گیا تھا ہم صرف اسلام آباد کو دیکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع میں بیرون ممالک سے ٹیسٹنگ کٹس منگوائی تھیں، بیرون ممالک کے صدر یا وزیراعظم میری بات نہیں سنیں گے۔

    مزید پڑھیں:وفاق اور سندھ میں دوریاں کم ہونے لگیں

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کسی ملک سے مدد کا کہیں گے تو بات مانی جائے گی، وفاق مدد کرے کہ ہم ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز لے کر آئیں، کچھ صوبے کہہ رہے ہیں کہ روڈز بنائیں گے میرا مطالبہ ہے اسپتال بنائیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آج بریفنگ نہیں دیکھی، این سی سی کی میٹنگ میں وفاقی حکوت نے ایک روڈ میپ دیا، وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ کا کہا ہم نے کہا کھول دیتے ہیں.

    انہوں‌ نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر ملے جلے سگنل وفاق کی طرف سے آرہے ہیں، پریس کانفرنس میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو غلط ہو، کس نے کہا سندھ حکومت نے 8 ارب کا راشن دے دیا، امید ہے چیف جسٹس ازخود نوتس کیس میں ہمارے اقدامات کو دیکھیں گے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

    وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور مرتضیٰ وہاب نے کرونا وائرس ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے، عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری سعید غنی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اسی وجہ سے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

    مزید پڑھیں: صوبائی وزیر سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھ سے ملتے رہے ہیں وہ بھی خود کو آئسولیشن میں رکھیں اور شہری بھی گھروں میں رہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

    صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میرے پاس صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، حکومت سندھ نے کورونا ایمرجنسی کے نام فنڈ قائم کیا ہے، مخیر حضرات تعاون کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج شام اہم اعلان کریں گے۔

    اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر کی طرح پاکستان میں پھیل چکی ہے، اس وقت60فیصد لوگوں میں لوکل ٹرانسمیشن سے یہ وبا پھیلی ہے، میرے پاس صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں عوام کے لیے ایک اوراہم فیصلہ کررہا ہوں، گورنمنٹ آف سندھ کورونا ایمرجنسی کے نام فنڈ قائم کیا گیا ہے، سندھ حکومت نے فنڈز کو چلانے کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عوام میری بھرپور مدد کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے مخیر حضرات سے گورنمنٹ فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کی۔

    ہم بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں ،میں آج شام ایک اہم اعلان کروں گا جو عوام کے حق میں ہوگا،میں عوام کی زندگی اورصحت کی خاطر ہر وہ فیصلہ کروں گا جو ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت بلا ضرورت کسی کو سڑک پر آنے نہیں دے گی ،ہمارے فیصلے کے بعد عوام کو محتاط ہو کر گھروں تک محدود ہونا ہوگا ۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا گھروں میں رہیں، عوام کو نہ صرف خود کو اپنے بچوں کو اور دوستوں کو بچانا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم 15 دن کیلئے لاک ڈاﺅن کرنا چاہتے ہیں، ہم مکمل لاک ڈاﺅن کی طرف جا رہے ہیں آج ہی اعلان کروں گا،آئی جی اور ڈی جی رینجرز کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

  • کرونا وائرس، کراچی ائیرپورٹ پر آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

    کرونا وائرس، کراچی ائیرپورٹ پر آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ کیا جائے گا، مسافروں کو تھوڑی تکلیف ہوگی لیکن وائرس سے بچنے کے لیے یہ کرنا ہوگا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے بات نہیں ہوسکی ہے، کوشش کروں گا کل وزیراعظم عمران خان سے بات ہوسکے، وزیراعظم سے کہوں گا کرونا پر میٹنگز کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر 15 ہیلتھ ڈیسک قائم کررہے ہیں، تافتان میں 3 ہزار کے قریب زائرین ایران سے آئے وہ قرنطینہ میں ہیں، قرنطینہ میں 853 افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔

    مزید پڑھیں: کروناوائرس: سندھ نے وفاقی حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

    انہوں نے کہا کہ 3 ہزار افراد میں سے صرف 10 لوگوں میں کرونا کی علامات ہیں، 853 افراد 14 دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد سندھ میں آئیں گے، 853 افراد کو سکھر میں ایک قرنطینہ میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ان زائرین میں سے 853 لوگوں نے سندھ میں آنا ہے، کوئٹہ میں کل ایک بچے میں کرونا کی تصدیق ہوئی، بچے میں کرونا وائرس پر تشویش ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وہ افراد اسٹیڈیم میچ دیکھنے نہ جائیں جنہیں بخار، نزلہ ہے۔

  • نزلہ، بخار میں مبتلا افراد میچ دیکھنے نہ جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

    نزلہ، بخار میں مبتلا افراد میچ دیکھنے نہ جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ افراد اسٹیڈیم میچ دیکھنے نہ جائیں جنہیں بخار، نزلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا وائرس پر جلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے 13 مریض زیرعلاج ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کرونا کے 8 مریض شام، 3 ایران اور 3 دبئی سے آئے ہیں، آج 17 نمونے ٹیسٹ کیے گئے سب منفی آئے ہیں، 5 نئے نمونے ابھی ٹیسٹ کے لیے بھیجے ہیں جس کا نتیجہ کل آئے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں کل 187 ٹیسٹ کیے ہیں، 173 منفی ہیں اور 14 مثبت ہیں، ایئرپورٹ پر 50 صحت ورکرز تین شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس: سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی ایئرپورٹ پر 25 کیبوکلز قرنطینہ کے لیے بنائے گئے ہیں، سندھ میں کل 142 لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، سندھ میں 34 مریض کل آئسولیشن سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ پی ایس ایل میچز کے لیے ماہرین سے ایڈوائزری بنائی ہے، ایڈوائزری پی سی بی کے ساتھ بھی شیئر کی گئی ہے۔

    کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرنے کا یقین دلایا ہے۔

  • تجاوزات کے نام پر غریب کے سر سے چھت ہٹانا ہمارا کام نہیں، مراد علی شاہ

    تجاوزات کے نام پر غریب کے سر سے چھت ہٹانا ہمارا کام نہیں، مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سرکلر ریلوے سے متعلق عدالتوں کے حکم پربالکل عمل کرنا چاہیے لیکن تجاوزات کے نام پر کسی غریب کے سر سے چھت ہٹانا سندھ حکومت کا کام نہیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ شہر سے تجاوزات ہٹانا کوئی مشکل کام نہیں لیکن تجاوزات ہٹاتے وقت دیکھنا ہوگا کہ کوئی غریب بے گھر نہ ہو، کسی غریب کے سر سے چھت ہٹانا سندھ حکومت کا کام نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے حکم پربالکل عمل کرنا چاہیے لیکن کسی غریب کے سر سے چھت نہ ہٹے اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے، حکومت کی جانب سے مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا مہنگائی پروگرام کیا ہے مجھے اس کا علم نہیں۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو مہنگائی کے سونامی سے نجات دلانے کی بات کرتے ہیں تو بلاوے آجاتے ہیں، کل بلاول بھٹو نیب میں پیش ہوں گے، اس کے علاوہ اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اور صدر زرداری کو بغیر الزام جیل میں رکھا گیا، عدالت نے محترمہ فریال تالپور کو میرٹ پر ضمانت دی ہے۔

    نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی سے متعلق  ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو ہم نے 5 نام ان کی درخواست پر دیے ہیں  ہمیں امید ہے کہ کلیم امام کو تبدیل کیا جائے گا اور ان پانچ ناموں سے اگلاآئی جی سندھ مقرر ہوگا۔،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ8ارب روپے 2016 میں منہا کیے گئے تھے وہ رقم کہاں گئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے ریلوے کی زمین پر قائم تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے  رکھا ہے۔

  • نئے پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو 600 ملین گیلن پانی مہیا ہوگا: وزیر اعلیٰ سندھ

    نئے پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو 600 ملین گیلن پانی مہیا ہوگا: وزیر اعلیٰ سندھ

    دھابیجی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کو پانی کی اشد ضرورت ہے، نئے پمپنگ اسٹیشن سے 600 ایم جی ڈی (ملین گیلن روزانہ) پانی کراچی کو مہیا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، سندھ میں حکومت عملی طور پر کام کر رہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی کو پانی کی اشد ضرورت ہے، اس پمپنگ اسٹیشن سے 600 ایم جی ڈی پانی کراچی کو مہیا ہوگا۔ کراچی میں فلائی اوور اور انڈر پاسز کی کامیابی کے بعد پمپنگ اسٹیشن مکمل کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 1.4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے، پمپ ہاؤس میں 4 نئے پمپس نصب کیے گئے ہیں۔ ہر پمپ کی گنجائش 25 ایم جی ڈی ہے۔ اس طرح شہر کو 100 ایم جی ڈی پانی زیادہ ملے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سنہ 1959 میں تعمیر پرانے پمپنگ اسٹیشن ابھی تک کام کر رہے تھے، پرانے پمپنگ اسٹیشنز کی گنجائش میں کافی حد تک کمی آچکی تھی۔ حب کینال کی امپرومنٹ سے 30 فیصد پانی کے لائن لاسز ختم ہوجائیں گے۔ منصوبہ کراچی کے ضلع وسطی میں پانی کی کمی پورا کرنے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کے 4 منصوبہ آپ سب کو معلوم ہے کوشش ہے وہ بھی ختم کریں، کوشش ہے کہ کے 4 اور حب کا منصوبہ جلدی مکمل کرلیا جائے۔ منصوبے کے لیے مشینری جرمنی سے منگوائی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کی مد میں 6 ارب روپے واٹر بورڈ کو اضافی دیے، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان و دیگر شہروں کی سڑکیں تیار ہیں، افتتاح ابھی نہیں ہوا۔ کچھ لوگوں کو افتتاح کرنے کا بہت شوق ہے میں انہیں دعوت دیتا ہوں۔ ایسے افتتاح بھی دیکھے ہیں جہاں تختیاں بھی گر جاتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پوری کوشش کریں گے سندھ کے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں، سندھ کے عوام کی امیدیں پیپلز پارٹی سے ہیں۔

  • کچھ بھی کریں مگر کراچی کو اسٹریٹ کرائم سے پاک کریں: وزیر اعلیٰ کا اے آئی جی کو حکم

    کچھ بھی کریں مگر کراچی کو اسٹریٹ کرائم سے پاک کریں: وزیر اعلیٰ کا اے آئی جی کو حکم

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کو سختی سے کہا کہ میں کچھ نہیں جانتا، کچھ بھی کریں مگر کراچی کو اسٹریٹ کرائم سے پاک کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی غلام نبی میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کافی حد تک کنٹرول کیا ہے، عوام اسٹریٹ کرائم میں بیان ریکارڈ نہیں کرواتے۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو ملزم اسٹریٹ کرائمز کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 3 ماہ میں منشیات فروشی میں ملوث 3 ہزار افراد کو پکڑا۔ انسداد منشیات عدالتوں میں 12 سو چالان جمع کروائے گئے۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے سختی سے اے آئی جی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔ سمری کورٹ بنائیں یا دیگر اقدامات، کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک کریں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس کو شہریوں پر اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا۔

    انہوں نے منشیات میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کو بھی سراہا اور کہا کہ حکومت کی طرف سے کوئی کسی کی سفارش کرے تو نہ مانیں۔

    وزیر اعلیٰ نے اے آئی جی سے کہا کہ مجھے امن و امان کی صورتحال خاص طور پر اسٹریٹ کرائم ختم کر کے دیں۔

    اجلاس میں سندھ ریونیو بورڈ (ایس بی آر) کے چیئرمین نے وزیر اعظم عمران خان کی تعمیری شعبے کی تجدید کی تجویز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

    چیئرمین نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ساتھ 2 اجلاس ہوچکے ہیں۔ تجویز تھی صوبائی سیلز ٹیکس سے تعمیراتی خدمات کو مستثنیٰ کیا جائے۔ اس پر پنجاب اور پختونخواہ راضی تھے تاہم سندھ اور بلوچستان نے تحفظات کا اظہار کیا۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دوسری تجویز نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو صوبائی سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی تھی۔ دوسری تجویز پر بھی سندھ اور بلوچستان رضا مند نہیں ہوئے۔

  • تمام اسٹیک ہولڈرز میں جو تصادم پیدا ہوگیا ہے وہ کم ہونا چاہیئے: وزیر اعلیٰ سندھ

    تمام اسٹیک ہولڈرز میں جو تصادم پیدا ہوگیا ہے وہ کم ہونا چاہیئے: وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آئین نے عوام کے ووٹ سے ملک کو مسائل سے نکالنے کا اختیار دیا، تمام اسٹیک ہولڈرز میں جو تصادم پیدا ہوگیا ہے وہ کم ہونا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ایم) میں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ایس ایم سی کے شرکا کو مبارک باد دی۔

    اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام افسران کو عوامی مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرنا ہے۔ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ معاشی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ گورننس کے بہت مسائل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئین نے عوام کے ووٹ سے ملک کو مسائل سے نکالنے کا اختیار دیا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز میں جو تصادم پیدا ہو گیا ہے وہ کم ہونا چاہیئے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین طرز عمل والے قوانین ضرور پڑھیں۔ سرکاری ملازمین کے لیے بہترین قوانین موجود ہیں۔ قوانین کی روشنی میں سرکاری افسران کو کام کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بورڈ موجود ہے جو گریڈ بی ایس 19 سے 20 میں ترقی دیتا ہے۔ 23 تاریخ کو سی سی آئی میٹنگ میں مسائل سے آگاہ کروں گا۔ وزیر اعظم نے میٹنگ رکھی ہے، صوبوں کے مسائل پر بات ہوگی۔ آئل اینڈ گیس سے متعلق سندھ کے خدشات سامنے رکھوں گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاق نے 2016 میں سندھ کے 7 ارب کے قریب رقم کاٹی تھی، منصوبوں کے ساتھ فیڈریشن کے مسائل پر بھی آواز اٹھائیں گے۔