Tag: murad raas

  • ‘یکساں نظام تعلیم پر ڈنڈے سے بھی عملدرآمد کرانا پڑا تو کرائیں گے’

    ‘یکساں نظام تعلیم پر ڈنڈے سے بھی عملدرآمد کرانا پڑا تو کرائیں گے’

    ملتان:وزیر تعلیم پنجاب مرادراس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کو یقینی بنا رہے ہیں، یکساں نظام تعلیم پر ڈنڈے سے بھی عملدرآمد کرانا پڑا تو کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مرادراس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ کو یقینی بنا رہے ہیں، یکساں نظام تعلیم پر ڈنڈے سے بھی عملدرآمد کرانا پڑا تو کرائیں گے۔

    مرادراس کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں کلاس رومز میں اضافے کے اقدامات کر رہے ہیں، ڈینگی کے خاتمے کےلیےاسکولوں میں اسپرے کرا رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت اساتذہ کو سہولتیں دینے کے اقدامات کررہی ہے۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں کھیلوں کے میدان آباد کریں گے۔

    یاد رہے اگست میں وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کا اجرا کیا تھا ، جس کا مقصد ملک میں ہر بچے کو سیکھنے اور بڑھنے کے لیے یکساں مواقع ملنے چاہییں۔

  • ‘تمام نجی وسرکاری اسکولوں میں پہلی سے 8 ویں کلاسز عید تک بند رہیں گی’

    ‘تمام نجی وسرکاری اسکولوں میں پہلی سے 8 ویں کلاسز عید تک بند رہیں گی’

    لاہور : وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے متاثرہ اضلاع کے تمام نجی وسرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت سے 8 ویں کلاسز عید تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے این سی او سی کے فیصلوں کے بعد سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تمام نجی وسرکاری اسکولزمیں پہلی سے8ویں جماعت عیدتک بند رہیں گے، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، گجرات ،ملتان ، سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،رحیم یارخان ، بہاولپور،شیخوپورہ ، ڈی جی خان ودیگر متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔

    مرادراس کا کہنا تھا کہ 19اپریل سے 9 ویں سے 12 ویں جماعت کی کلاسز پیر اور جمعرات کوہوں گی ، 2ہفتے کے بعد فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔

    دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا آج این سی او سی میں اعلیٰ تعلیم سےمتعلق متفقہ فیصلے ہوئے، 18اپریل سےمتاثرہ اضلاع میں انٹر کالجز ہفتے میں 3دن کھلیں گے اور یونیورسٹیز میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    کامران بنگش کا کہنا تھا کہ میٹرک اورانٹرامتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے، این سی او سی میں متفقہ فیصلے ہوئے ، 8ویں جماعت تک اسکول بند رہیں گے جبکہ 9سے12ویں جماعت تک کلاسز 19اپریل سے کھلیں گے، لاک ڈاؤن ہمارے پاس آخری آپشن ہوگا۔

    وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں آج اہم فیصلے ہوئے ، اسکول بندکرنے کے حوالے سے صوبوں کو اختیار دےدیا گیا ہے، اس وقت بلوچستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے۔

    بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے اور تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے ، بلوچستان یں تمام سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    ہم چاہتے ہیں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں،اگر کیسز میں اضافہ ہوا تو متاثرہ علاقوں میں اسکول بند کریں گے۔

  • کورونا وائرس : ‘بچوں کو  امتحان کے بغیر دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا’

    کورونا وائرس : ‘بچوں کو امتحان کے بغیر دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا’

    لاہور: وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا بچوں کو امتحان کے بغیر دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسکول بند کرنے کے سب سےزیادہ خلاف ہوں۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ بچوں کو بغیر امتحان دو بار پاس نہیں کیا جاسکتا ، این سی اوسی میں اسکول بند کرنے کی تجویز کی مخالفت کریں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہرمیں بھی سترفیصد پنجاب کھلا ہوا ہے، بڑے شہربند ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پنجاب بند ہے۔

    یاد رہے کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ملک میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ کل کیا جائے گا، این سی او سی کے تحت وزیر تعلیم و صحت کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس کی صدار وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں کوکھلا رکھنے یہ نہ رکھنے کا فیصلہ متوقع ہے ، شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کی بندش کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

  • رواں  سال امتحانات کونسے ماہ میں ہوں گے؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

    رواں سال امتحانات کونسے ماہ میں ہوں گے؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پرائمری مڈل اور یونیورسٹیزکھولنےجارہے ہیں، رواں سال امتحانات مئی میں لیے جائیں گے اور کوئی بچہ پرموٹ نہیں ہوگا ، جب تک امتحان پاس نہ کرلے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونامیں پہلے6ماہ اسکول بندرہےپھرپونے2ماہ بندرہے، پرائمری مڈل اور یونیورسٹیزکھولنےجارہےہیں، اسکول کھولنےکامقصدایجوکیشن نقصان کوپورا کرنا ہے، اس بارکوئی بچہ پرموٹ نہیں ہوگاجب تک امتحان پاس نہ کرلے۔

    مرادراس کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کےہوم ورک اورایم سی کیوزپراپ گریڈکررہےہیں، ہم نےبچوں کیلئے اسپیشل ورک شیٹ بنائی ہے اور اسکولز کوایس اوپیزبتائے ، اسکولوں کوڈس انفیکٹ کرایاٹیچرزکوٹریننگ دیں ، جو بہت ضروری تھے۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی بچہ ماسک کےبغیراسکول نہیں آئےگا، 50فیصدبچےایک دن باقی دوسرےدن آئیں گے، سب سےزیادہ اہم ایس اوپیز پرعمل درآمدکراناتھا، اٹک کے اسکولوں میں چھاپہ مارا،دیکھاایس اوپیزفالوہورہی تھیں، جتنی سختی سےایس اوپیزپرعمل کرایاکہیں اور شاید نہ ہوا ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کےتدریسی نقصان کےباعث ٹی وی پرتعلیم اسکول شروع کیا، پرائیویٹ اسکول کی رجسٹریشن پہلی بارآن لائن کی گئیں اور پچھلےسال والدین کوریلیف دینے کیلئے فیسزمیں20فیصد ڈسکاؤنٹ دیا، پنجاب میں 70فیصداسکول 5ہزار سے کم فیس والے ہیں، 70فیصد5ہزارسے کم فیس کی وجہ سےاس بار ڈسکاؤنٹ نہیں دیا، والدین سےدرخواست ہےبچوں کی فیسزجمع کرائیں۔

    مرادراس نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےکافی بچےڈراپ آؤٹ ہوئے، جوبچےاسکول چھوڑگئےان کیلئےہم مہم شروع کررہےہیں، یہ مہم مرکزلیول پرچلےگی، مہم سےہمارے سامنے اصل نمبر آئیں ہر چیزرپورٹ کی جائے۔

    وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم انصاف اکیڈمی بنانےجارہےہیں،آپ کےپاس ڈیٹاہوگا، اس ڈیٹابیسڈپرآپ صحیح فیصلےکرسکیں گے، انصاف اکیڈمی پرکام شروع ہوچکاہے، نویں، دسویں، گیارہویں،بارہوریں کا ہر لیکچرفری ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ انصا ف پرائمری اسکول آج سےڈیڑھ سال پہلے شروع کیاتھا، ماضی میں لاہورشہرمیں ایک سرکاری اسکول نہیں کھولاگیا، اگر ہم 100اسکول کھولتے تو 4کروڑ روپے کا ایک اسکول کھلنا تھا، ہم 90دن میں21کروڑ روپے میں 100 اسکول کھولنے جارہے ہیں۔

    امتحانات کے حوالے سےمراد راس کا کہنا تھا کہ اس سال امتحانات مئی میں لیےجائیں گے، نیاتعلیمی سال جون یااگست میں شروع ہوگا بتا دیا جائے گا، کورونا وبا میں آن لائن پڑھناایک نئی چیزہے والدین کی شکایات آتی ہیں کہ بچےاتنی دیرآن لائن نہیں بیٹھ سکتے۔

    بےفارم کیلئےڈیڈلائن رکھی ہوئی ہے ، ہرکسی کوبےفارم جمع کراناپڑےگا، زون کلاسزکےاندر اور آن لائن کلاسزمیں بچوں کوسمجھنےمیں مشکلات ہیں۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے واضح کیا کہ اسکول مالکان کومعلوم ہےایس اوپیزپرعمل نہ کیا تو بند کردیا جائے گا، سندھ حکومت ،باقی سب میں اتفاق ہواتھااسکول کھولے جائیں،اسکولوں میں سب سے بڑاسیکشن پرائمری ہے، پرائمری کھولیں گے تو 2 سے 3 ہفتے میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، خدانخواستہ کیسزمیں اضافہ ہوا تو اسکول دوبارہ بند ہوسکتے ہیں۔

  • اسکولز بند کرنے یا کھولنے سے متعلق اہم بیان

    اسکولز بند کرنے یا کھولنے سے متعلق اہم بیان

    لاہور : صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے یا کھلے رکھنا کا فیصلہ کورونا کیس کے ڈیٹا دیکھ کر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسکولز بند کرنے یا کھولنے سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بیان میں کہا کہ اگر اسکولز بند کیے جائیں تو لوگ خوش نہیں ہوتے، اگر اسکولز کھلے رکھے جائیں تو بھی لوگ خوش نہیں ہیں۔

    اسکول بند کرنے یا کھلے رکھنا کا فیصلہ کورو نا کیس کے ڈیٹا دیکھ کرہوگا، میرے لیے بچوں کی زندگیاں زیادہ اہم ہیں، مجھ پر کسی کا کوئی بھی پریشر نہیں ہے۔

    خیال رہے وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چوبیس نومبر سے اکتیس جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنےکی تجویزپرغورہوگا جبکہ تعلیمی سیشن کو اکتیس مئی تک بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور آئے گی اور میڑک اور انٹر کے امتحانات پر بات ہوگی۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت سامنے آگئی

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت سامنے آگئی

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پہلےزیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں، دسمبرتک کوروناوائرس کی صورتحال دیکھ کرپھرفیصلہ کیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سےمتعلق پنجاب میں الارمنگ صورتحال نہیں، 2 سو سے زائد ٹیچرز اور طلبا میں کوروناپایاگیا، یہ صورتحال خطرناک نہیں،مرادراس

    مراد راس کا کہنا تھا کہ موسم سرماکی چھٹیوں کےحق میں نہیں، پہلےزیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں، دسمبرتک کوروناوائرس کی صورتحال دیکھ کرپھرفیصلہ کیاجائےگا۔

    گذشتہ روز پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا تھا کہ اسکولز میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے، کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے لیکن الارمنگ صورتحال نہیں ہے۔ اگر پہلے والی صورتحال ہوئی تو سکول دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں۔

    خیال رہے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سےمتعلق مشاورت کی گئی، جس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں نومبرکےدوسرےہفتےمیں دینے پرغور کیا جارہا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق فیصلہ آئندہ 2 روزمیں کریں گے۔

    وفاق نے صوبے میں تعلیمی ادارے دسمبر کے بجائے نومبر میں بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ: ‘اسکول دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں’

    کورونا کیسز میں اضافہ: ‘اسکول دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں’

    لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے لیکن الارمنگ صورتحال نہیں ہے، اگر پہلے والی صورتحال ہوئی تو اسکول دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پرائمری گورنمنٹ گلاب دیوی اسکول میں پنجاب کے سواسکولز میں اللہ والے ٹرسٹ کے تعاون سے روزانہ 23 ہزار بچوں میں ایک وقت کا مفت کھانا تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کیا۔

    جس کے بعد انہوں نے بچوں میں کھانا تقسیم کیا اور خود بھی ان کے ساتھ کھانا کھایا۔

    میڈیا سے گفتگو میں مراد راس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پہلی تقریر میں کہا تھا کہ کھانا مناسب نہ ملے تو بچے کی نشوونما ٹھیک نہیں ہوتی۔نجی ٹرسٹ کے ساتھ ایک ایم او یوپر دستخط ہوئے ہیں، میری کوشش ہے کہ صوبے کے ساٹھ ہزار سکولز کو ایک وقت کا کھانا دیا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ اسکولز میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ، کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے لیکن الارمنگ صورتحال نہیں ہے، اگر پہلے والی صورتحال ہوئی تو اسکول دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے اسکولوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کرونا صورتحال کاروزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے، پنجاب بھر کے اسکولوں میں روزانہ کوروناٹیسٹ کئےجا رہے ہیں۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، پنجاب میں اسکولز بندکرنےکاتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ایس او پیزپرعملدرآمد کویقینی بناناانتہائی اہم ہے۔

  • کورونا کیسزمیں اضافہ ، اسکولوں کے  حوالے سے اہم خبر آگئی

    کورونا کیسزمیں اضافہ ، اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں کورونا کیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، اسکولز بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے اسکولوں کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کرونا صورتحال کاروزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے، پنجاب بھر کے اسکولوں میں روزانہ کوروناٹیسٹ کئےجا رہے ہیں۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، پنجاب میں اسکولز بندکرنےکاتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ایس او پیزپرعملدرآمد کویقینی بناناانتہائی اہم ہے۔

    خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہوتے ہی اسکولوں میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، لاہور میں گورنمنٹ گرلزہائی اسکول نیپئرروڈ کی ٹیچرمیں کوروناکی تصدیق ہوگئی۔

    اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے متاثرہ ٹیچر کو گھر قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ ٹیچر سےرابطےپر40سے زائدطلبہ اور عملے کے ٹیسٹ ہوں گے۔

    واضح رہے پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 283نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسزکی تعداد 104554ہوگئی۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ کوروناسےمزید3افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد2365ہوگئی جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد97471 ہوگئی ہے۔

  • اسکولز کھلنے سے قبل اساتذہ اور طلبا کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    اسکولز کھلنے سے قبل اساتذہ اور طلبا کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکولز کھلنے پراساتذہ کورونا ٹیسٹ اپنی جیب سے کرائیں حکومت مدد نہیں کرے گی جبکہ طلبا کو ماسک بھی اپنی جیب سے خریدنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکولز کھلنے پراساتذہ کوکورونا ٹیسٹ خودکرانا ہوگا، سرکاری طور پراساتذہ کےکورونا ٹیسٹ نہیں کرائے جائیں گے۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ بغیر کورونا ٹیسٹ اساتذہ کواسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا ٹیسٹ اساتذہ اپنی جیب سے کرائیں حکومت مدد نہیں کرے گی۔

    وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبا کےلیےماسک پہننا لازمی ہوگا ،بغیر اسکول میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

    ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ طلبا کو ماسک بھی اپنی جیب سے خریدنا ہوگا، مفت فراہم نہیں کیےجائیں گے، طلباجیب خرچ کینٹین میں خرچ کرنے کی بجائے اس سے ماسک خریدیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی و سرکاری اسکولوں میں تقریباً15 لاکھ اساتذہ پڑھاتےہیں، 6 ماہ کے دوران پنجاب حکومت تقریباً9 لاکھ کورونا ٹیسٹ کرسکی۔

    اساتذہ نے کہا ہے کہ ایک ماہ سےبھی کم میں 15 لاکھ اساتذہ کےکورونا ٹیسٹ کیسے ممکن ہوں گے؟