Tag: Murad Rass

  • اسکولوں کی بندش سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، مراد راس کا اہم اعلان

    اسکولوں کی بندش سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، مراد راس کا اہم اعلان

    لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی اداروں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھولنے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد راس نے کہا کہ پنجاب کے وہ تعلیمی ادارے جہاں سردیوں کی چھٹیاں 6 جنوری تک دی گئی تھیں وہ تمام کل 7 جنوری سے کھل جائیں گے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ہم اپنے تمام اساتذہ اور طلبہ کو اسکولوں میں خوش آمدید کہتے ہیں، میری درخواست ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ اومیکرون وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات کو مزید ایک ہفتے کی توسیع دی جارہی ہے تاہم وزیر تعلیم پنجاب کے ٹوئٹ کے بعد ان قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔

    اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں تمام نجی و سرکاری اسکول 23 دسمبرسے 6 جنوری 2022 تک بند رہیں گے۔

  • کورونا کی لہر ، سرکاری و نجی اسکول کب تک بند رہیں گے ؟ بڑی خبر آگئی

    کورونا کی لہر ، سرکاری و نجی اسکول کب تک بند رہیں گے ؟ بڑی خبر آگئی

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے میں سرکاری و نجی اسکول 23 مئی 2021 تک بند رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا 18مئی 2021 کو اس حوالےسے جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اسکولوں کی بندش سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کےسرکاری و نجی اسکول 23 مئی 2021 تک بند رہیں گے، فیصلہ کورونا کے پھیلاؤکی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ، 18مئی 2021 کو اس حوالےسے جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا ، تمام لوگ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

    یاد رہے ملک میں کورونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی 18 مئی کو ہوگی، اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اٹھارہ اپریل کو نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر میں تعلیمی سیکٹر سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا تھا، وزیرتعلیم شفقت محمود نے خصوصی اجلاس کی صدارت کی جہاں ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوئے تھے۔

    اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے جن شہروں یا علاقوں میں آٓٹھ فیصد سے زائد مثبت کورونا کیسز ہونگے، وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

  • وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کارانا مشہود کےخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کارانا مشہود کےخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

    لاہور : وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا رانا مشہود نے محکمہ تعلیم کا دیوالیہ نکال دیا، پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت لینے کا الزام بھی لگا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے محکمہ تعلیم کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔

    [bs-quote quote=” رانا مشہود پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت بھی لیتا رہا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”صوبائی وزیر تعلیم "][/bs-quote]

    مراد راس کا کہنا تھا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، رانا مشہود پرائیویٹ اسکول مافیا سے رشوت بھی لیتا رہا۔ انہوں نے جب دیکھا کہ سب پکڑے جا رہے ہیں تو بیرون ملک بھاگ گیا اور محکمے کی کروڑوں روپے کی گاڑیاں بھی گھر لے گیا۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ رانا مشہود نے آج تک پرائیویٹ سکول مافیا کیخلاف کارروائی نہیں کی، اضافی لی گئی فیسیں واپس نہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز بھی صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے پنجاب میں نجی اسکولوں کواکتیس دسمبرتک اضافی فیس واپس کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نجی اسکولوں نے اکتیس دسمبرتک اضافی فیس واپس اور فیسوں میں 20فیصدکمی نہ کی تو رجسٹریشن منسوخ کردیں گے۔

    چند ماہ قبل صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ حکومت ترقیاتی بجٹ میں صرف 5 ارب روپے چھوڑ کرگئی، پنجاب میں لیپ ٹاپ اسکیم کوبند کردیا ہے، دانش اسکولز کو بند نہیں کیا جا رہا یہ خبرغلط ہے، ایک طرف 18 ہزاراوردوسری طرف 1400 فی بچہ خرچہ آ رہا ہے، اسکول پرائیویٹ مافیا کودینے کے حق میں نہیں۔

  • پی ٹی آئی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا

    پی ٹی آئی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا

    لاہور: پی ٹی آئی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا، وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے لیپ ٹاپ اسکیم ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرِ تعلیم مراد راس نے لیپ ٹاپ اسکیم کو خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی جگہ کمپیوٹر لیبز رکھیں گے۔

    [bs-quote quote=”دانش اسکولوں میں زیادہ فیسیں لینے کا کلچر ختم کریں گے: مراد راس” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ تعلیم مراد راس نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم سے 20 ارب روپے کا خسارہ تھا، اس لیے اسکیم کو ختم کیا جا رہا ہے، اب کمپیوٹر لیب متعارف کرائیں جائیں گے۔

    مراد راس نے دانش اسکولوں کو ختم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دانش اسکولوں کو ختم نہیں کر رہے ہیں۔

    وزیرِ تعلیم مراد راس نے کہا کہ دانش اسکولوں کا کلچر بدلا جا رہا ہے، دانش اسکولوں میں زیادہ فیسیں لینے کا کلچر ختم کریں گے۔


    وزیراعلیٰ پنجاب کی تمام اسکیمیں نا کام ہوئیں، قمر الزماں کائرہ


    واضح رہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز سب سے پہلے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم سے کیا جس کے بعد سال 2013-2014 کے مالی سال کے لیے بجٹ میں اس اسکیم کو وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے نام سے متعارف کرایا گیا اور ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔