Tag: Murad Saeed

  • بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    کراچی: بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والے بھائی مراد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ موچکو کی تفتیشی ٹیم نے جائیداد کے تنازعے پر بہن کو قتل کرنے والے بے رحم بھائی کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت مراد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق قتل کی یہ واردات جائیداد کے تنازعے پر ہوئی ہے، ملزم مراد سعید نے مواچھ گوٹھ بسم اللہ چوک پر واقع بہنوئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا تھا، اور عدالت نے بھی ملزم کو مفرور قرار دے دیا تھا۔

    ملزم کی فائرنگ سے اس کی سگی بہن ذولفتون جاں بحق ہو گئی تھی، جب کہ بہنوئی عنایت شاہ زخمی ہو گیا تھا، اس واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج ہے، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم سے اٰلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • سوات میں مراد سعید کے گھر پر چھاپہ، گھر کی تلاشی

    سوات میں مراد سعید کے گھر پر چھاپہ، گھر کی تلاشی

    سوات: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے، چھاپے کے دوران پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی لی۔

    تفصیلات کے مطابق کبل پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے سوات میں واقع آبائی گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران مراد سعید گھر پر موجود نہیں تھے، سابق وفاقی وزیر کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے پارٹی کے تنظیمی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو بھی اٹھانا شروع کردیا۔

    چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گھروں میں موجود خواتین پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں مقبول ترین رہنما کون؟

    عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں مقبول ترین رہنما کون؟

    اسلام آباد: چیئرمین عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں مقبول ترین رہنما کون ہیں؟ ایک مقامی تھنک ٹینک نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دوسرے مقبول لیڈر مراد سعید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ری پبلک پالیسی تھنک ٹینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے بعد پارٹی میں سب سے مقبول رہنما مراد سعید ہیں، مقبولیت میں مراد سعید دوسرے اور اسد عمر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    مقامی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ مراد سعید سب سے زیادہ خیبر پختون خوا میں مقبول ہیں، اس کے بعد پنجاب اور کراچی پی ٹی آئی کے حامیوں میں ان کی مقبولیت موجود ہے۔

  • ‘شہید ارشد شریف کا خون نا حق کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے’

    ‘شہید ارشد شریف کا خون نا حق کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے’

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ شہید ارشد شریف کا خون نا حق کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہرمحب وطن پراسوقت بغاوت کے مقدمات درج ہو رہےہیں، معزز جج کے سامنے بھی کہا تھا کیا اپنے لوگوں کیلئےآواز اٹھانا جرم ہے؟

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ جج سے پہلی پیشی پرگزارش کی ان کوبلائیں جو مقدمات درج کررہےہیں، ان کو بلا کر پوچھا جائے کہ کس کے کہنے پر یہ جعلی مقدمات بناتےہیں؟

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہید ارشد شریف پر بھی 12جعلی ایف آئی آرز درج کئےگئے، شہید ارشد شریف پر زمین تنگ کر دی گئی تھی ، کیاارشد شریف کا جرم یہ تھا کہ وہ جھکتا نہیں تھا حق اور سچ کی آواز تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید ارشد شریف کے اہل خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، شہید ارشد شریف کا خون نا حق کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔

    مراد سعید نے کہا کہ مجھے تو اب اتناپتہ ہے کہ جس دن میں تقریر کروں اگلے دن پیشی ہوتی ہے ، کیا حکومت بدلنے کی مخالفت کرنا مجرم ہے یا کسی اورکی سازش کاحصہ بننے والے مجرم؟ امن کی بات کرنا جرم ہے یا اپنے لوگوں کو کسی کی جنگ کا حصہ بنانے والے؟

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ڈالرز کیلئے اپنے لوگوں کا سودا کرنیوالےمجرم ہیں یا اپنے لوگوں کوبچانیوالے؟ میں اعلان کہتا ہوں کہ اپنے لوگوں کا مقدمہ لڑتا رہوں گا اور اپنے لوگوں کو کسی کی جنگ میں ایندھن نہیں بننے دوں گا۔

    انھوں نے کہا کہ میں اپنے ملک اور اپنی قوم کےلئے سمجھوتہ نہیں کر سکتا ، عمران خان کوروک نہ سکے توحملہ کیاگیا،کیسزبنے،ارشد شریف کوشہید کیاگیا، کس کس کو بولنے سے منع کروگےکس کس کو روکو گے ، یہ ملک بدل چکا ہے اب ان ہتھکنڈوں سےکسی کو قابو نہیں کر سکتے۔

  • مراد سعید مقدمے کی سماعت کے دوران جذباتی ہو گئے

    مراد سعید مقدمے کی سماعت کے دوران جذباتی ہو گئے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید عدالت میں دوران سماعت جذباتی ہوگئے اور بغاوت کے مقدمات درج کرانے والوں کو بھی عدالت بلانے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں مراد سعید، شیخ رشید ،پرویز خٹک کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔

    پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش ہوئے ، مراد سعید مقدمے کی سماعت کے دوران جذباتی ہو گئے اور اپنی نشست سے کھڑے ہو کر معزز جج سے مکالمے میں
    بغاوت کے مقدمات درج کرانے والوں کو بھی عدالت بلانے کی استدعا کردی۔

    مرادسعید نے سوال کیا کہ کیا بغاوت کے پرچے درج کرانے والے زیادہ محبت وطن ہیں؟ ایک بیرونی طاقت کے ذریعے ملک کے خلاف سازش ہوئی، بحیثیت پاکستانی شرم آئی کہ ایک گورا ہمیں بتائےگاہم نے کیا کرنا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ معاملے کو کابینہ سمیت اعلیٰ ترین عدلیہ کے سامنے اٹھایا گیا، ہر فورم کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن شنوائی نہیں ہوئی، آئینی قانونی حق استعمال کرتے ہوئے احتجاج کا راستہ اختیار کیا۔

    انھوں نے کہا کہ احتجاج سے پہلے پاکستان بنانے والوں کے گھروں پر دھاوا بولا گیا، علامہ اقبال کے گھر گھس کر ان کے خاندان کو ہراساں کیا گیا، مظاہرین پرربڑ بلٹس، بچے ،خواتین پر آنسو گیس کے شیل فائر ہوئے۔

    مراد سعید نے جج سے مکالمے میں کہا کہ آپ ان لوگوں کو بھی بلائیں جو اس سازش کا حصہ بنے، سوال یہ ہے بغاوت ہم نے کی یا رجیم چینج آپریشن کرنیوالوں نے؟ غدار وہ ہے جو سازش کا حصہ بنے یا ہم جو اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں؟ غدار وہ ہے جوامریکاکے سامنے لیٹے یا وہ جس نے ابسولوٹلی ناٹ کہا؟ غدار وہ ہےجورجیم چینج کررہےہیں یاوہ جوملکی خود مختاری،آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرتے ہیں؟

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ یہ میرا گھر ہے میں اس کا مالک ہوں کرایہ دار نہیں، جو بھی یہ فتویٰ بانٹ رہے انکو یہاں بلائیں انکو جیل میں ڈالیں، ہم نے اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرتے رہنا ہے۔

  • توڑ پھوڑ کا الزام : سابق وزیر مراد سعید کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    توڑ پھوڑ کا الزام : سابق وزیر مراد سعید کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں مراد سعید کی 5ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مراد سعید ضمانت کے لیے کچہری پہنچے جہاں ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی اور درخواست ضمانت 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

    عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امریکی سازش کی آلہ کار بنی ہوئی ہے اور یہ حکمران انقلاب کو روکنے میں ناکام ہوں گے۔

    عدالت نے پولیس کو20 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں ایسی شیلنگ کبھی نہیں ہوئی جیسی موجودہ حکومت نے کی ہے۔ حکومت نے تحریک انصاف کی خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا ہے۔ پی ٹی آئی اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرے گی۔

    موجودہ حکومت پو الزام عائد کرتے ہوئے مراد سعید نے مزید کہا کہ حکمران بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے جمہوریت اورآئین کی دھجیاں اُڑا دی ہیں۔ حکومت کی جانب سے میڈیا کو ایک ایک ارب روپے کے اشتہارات روز دیے جا رہے ہیں۔

  • رجیم چینج کی سازش کے کرداروں کو سزا ملنی چاہیے۔ مراد سعید

    رجیم چینج کی سازش کے کرداروں کو سزا ملنی چاہیے۔ مراد سعید

    سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کوایک دھمکی آمیز مراسلہ موصول ہوا، رجیم چینج کی سازش کے کرداروں کو سزا ملنی چاہیے۔

    مراد سعید نے کہا کہ کمیٹی میں ساری چیزیں واضح ہوچکی ہیں، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نےاس کی تصدیق کی، امریکی سفارت کاروں سےملاقاتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سب کیوں ہوا کیونکہ عمران خان نے اڈے دینے سے انکار کیا تھا، عمران خان نے ابسلوٹلی ناٹ کہا تواس کے بعد سازش بنی گئی، یہاں پرارکان کوخریدنے کی منڈیاں لگیں۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مراسلہ خود دیکھا جسے وہ بھیج چکے ہیں، سازش اور مداخلت کنفرم ہوچکی ہے، اب تو سوال یہ ہے کہ جو کردار بنے ان کو سزا دینی چاہیے، رکن اسمبلی کا حلف ہے کہ میں پاکستان کا حامی اور وفادار رہوں گا۔

    شہباز شریف جو اس کا سازش مرکزی کردار ہےوہ کہتا ہے کہ ہم بھکاری ہیں، ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ امریکا سےڈرپ لگے ہوئے ہیں ہٹے توہم ختم ہوجائیں گے،

    یہ حکومت ناجائز اور امپورٹڈ ہے، عوام کی طرف سےایک ہی آوازہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، اب یہ لوگ کسی کا سامنا نہیں کرسکتے، کوئی نادانی میں اس کاحصہ بن رہا ہے تواس کوآگاہ کررہا ہوں۔

    کیا امریکی دفاعی تجزیہ کار نے وہی نہیں کہا جوعمران خان نے کہا، عمران خان کے دور میں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا، عمران خان نے تو کہا ہمارے لوگ اب نہیں مریں گے، عمران خان نے کہا کہ ہم آپ کےغلام نہیں ہیں، امریکا کیسے ہمیں ڈکٹیٹ کرسکتا ہے۔

    عمران خان کی وجہ سے دنیا بھر میں 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منایا جاتا ہے، پاکستان کافیصلہ اس کے22کروڑنے کرنا ہے، اب ان میرجعفروں اور میرصادق کو سزادینی ہے۔

  • مراد سعید قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

    مراد سعید قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا ہے اور اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر مراد سعید قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔

    مراد سعید کے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی خبر اس خبر کے فوری بعد سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے اپنے استعفے کی کاپی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کی ہے۔

    مراد سعید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جن کی حرص زر، ہوس اقتدار نے قوم کو بھکاری بنایا، جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنایا، میرے لوگوں کو پناہ گزین اور میری ماں کو زندہ درگور کردیا، میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ ایبسلوٹلی ناٹ۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ فقط میرا نہیں بلکہ میرے ملک کی 22 کروڑ عوام کا بھی ہے۔

  • عمران کو مقدم قوم کی خودداری: مراد سعید کا شاعرانہ ٹویٹ

    عمران کو مقدم قوم کی خودداری: مراد سعید کا شاعرانہ ٹویٹ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے شاعرانہ ٹویٹ کردیا جس میں انہوں نے اپوزیشن کو امریکا کی یاری کی صدا لگانے والا قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاعرانہ ٹویٹ کردیا۔

    انہوں نے موجود صورتحال پر اپوزیشن کو نسانہ بناتے ہوئے لکھا، عمران کو مقدم قوم کی خودداری، وہ بضد ہیں کہ قوم ہے بھکاری، عمران خان کا نعرہ لاالہ الاللہ، ان کی صدا امریکا کی یاری۔

    اس سے قبل انہوں نے سنہ 2018 میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کے حلف اٹھانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا، خون دل دے کر نکھاریں گے رخ برگ گلاب، ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔

  • پرچی چیئرمین کی جماعت نے ملک کو بلیک واٹرز کی چراگاہ بنایا، مراد سعید

    پرچی چیئرمین کی جماعت نے ملک کو بلیک واٹرز کی چراگاہ بنایا، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین بلاول کی جماعت پیپلز پارٹی نے پاکستان کو بلیک واٹرز کی چراگاہ بنایا۔

    بلاول بھٹو زرداری پاراچنار میں جلسے سے خطاب پر اپنے ردعمل میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ کے بعد سیاسی مسخرے مسترد کرنے پر پارا چنار کےعوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ ملک میں جہاں بھی جاتا ہے رسوائی کا سامنا رہتا ہے، شکست کے واضح آثار نے سارے ٹولے پر پاگل پن سوار کر رکھا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سارے خطے کو موت کی وادی پرچی چیئرمین کی جماعت نے بنایا، فرزند زرداری کی جماعت شہداء کے وارث نہیں ان کے ہاتھ معصوموں کے خون سے رنگے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اجازت سے امریکی ڈرون حملے آسمان سے موت برساتے رہے، پرچی چیئرمین کی جماعت نے ملک کو بلیک واٹرز کی چراگاہ بنایا۔

    مراد سعید نے کہا کہ تجوریاں بچانے کے لیے پرچی چیئرمین کے والد نے ملکی خودمختاری کو گروی رکھا، اسلامو فوبیا پر آواز ابھرتے دیکھ کر پرچی چیئرمین نے او آئی سی میں رخنہ اندازی کی دھمکی دی۔

    یورپی یونین کو وزیراعظم کے باغیرت جواب سے پرچی چیئرمین اور والد کی کانپیں ٹانگیں، عوام پیغام دے رہے ہیں کہ دوبارہ لٹیروں کی باتوں میں نہیں آئیں گے، لاکھوں عوام عدم اعتماد کی تحریک روندتے ہوئے کل ڈاکوؤں کے ٹولے کو پیغام بھیجیں گے۔