Tag: Murad Saeed PTI

  • اگرصورتحال کا نہیں معلوم تو رانا ثناءاللہ اپنا منہ بند رکھیں، مراد سعید

    اگرصورتحال کا نہیں معلوم تو رانا ثناءاللہ اپنا منہ بند رکھیں، مراد سعید

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کو فیصلے کرنے چاہئیں، اگر ان کو صورت حال کا نہیں معلوم تو اپنا منہ بند رکھیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگوکرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ ملک پر توجہ دینے کے بجائے پی ٹی آئی قیادت کیخلاف کیسز میں لگے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ابھی لاشیں نکالی جارہی تھیں اور حکومت کو الیکشن کے التواء کی فکر تھی،ان لوگوں کا خون بھی خشک نہیں ہوا پہلے لاشیں نکالیں پھر سیاست ہوگی، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں،امن ہوگا تو سیاست بھی ہوگی۔

    مرادسعید نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پھرخون بہایا جارہا ہے اس پر اسلام آباد کو خصوصی توجہ دینی چاہیے، سوات میں لوگ نکلے تو وزیرداخلہ کہتے تھے کہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف جگتیں لگارہے تھے جبکہ وزیر خارجہ بلاول سیر سپاٹوں میں مصروف تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی بار توجہ دلائی کہ پھر سے ہمیں گریٹر گیم کا حصہ بنایا جارہا ہے، کئی مرتبہ درخواست کی کہ کیا آپ لوگ ہمارے جنازوں کا انتظارکررہے ہیں؟ میری توجہ دلانے کا مذاق اڑایا گیا۔

    مرادسعید نے کہا کہ گزشتہ سال جون جولائی میں پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ دی گئی تھی، جس میں افغانستان سے امریکی انخلا پر بات ہوئی تھی، اس میٹنگ میں ہم نے عسکری قیادت کو کچھ مشورے بھی دیئے تھے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت میں پیشرفت نہیں ہوسکی تھی۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ رجیم چینج کے ڈھائی ماہ بعد ایک وفد افغانستان جاتا ہے اور طالبان سے بات ہوتی ہے، ہم نے جون میں پوچھا تھا کہ افغانستان جانے والا وفد کون سا مینڈیٹ لے کرگیا ہے، وفد کیا فیصلے کرکے آیا ہے کیا مذاکرات ہوئے ہیں؟ یہ بھی پوچھا کہ بارڈر کو سیل کردیا گیا ہے تو لوگ کیسے پاکستان آرہے ہیں؟ ہمارے ایک بھی سوال کاجواب نہیں دیا گیا۔

  • شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا

    شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا تاہم ابھی تک مقدمہ درج کیے جانے کئے جانے کے حوالے سے یا دیگر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہشہباز گل کو غداری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    ذرائع کے مطابق ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں نے شہبازگل کو حراست میں لیا۔

    اس حوالے سے شہباز گل کے ڈرائیور نے بتایا کہ کلاشکوف کے بٹ مار کر گاڑی کے شیشے توڑے گئے، مجھے بھی مارا پیٹا گیا مگر میں نے گاڑی تیزی سے بھگالی۔

    شہباز گل کی گرفتاری کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر پولیس کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی جارہی ہے۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟

    مراد سعید نے کہا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے، کل رات کو ان کا ایک خوفناک پلان تھا، عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا کہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔

    مرادسعید نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش کا حصہ بننے والو، ملکی خودداری کا سودا کرنے والو آپ ہار چکے ہو، آپ کو عوام مسترد کرچکی ہے ہر حربہ آپ کو مزید بے نقاب کر رہا ہے۔

  • چوروں سے نجات قوم کا مقدر ہے، عمران خان وسیلہ ہیں، مراد سعید

    چوروں سے نجات قوم کا مقدر ہے، عمران خان وسیلہ ہیں، مراد سعید

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ چوروں سے نجات حاصل کرنا قوم کا مقدر ہے اور عمران خان اس کا وسیلہ ہیں۔

    یہ بات انہوں نے بلاول زرداری کی پریس کانفرنس کے جواب میں اپنے رد عمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے رائیونڈ اور سندھ کے چوروں سے قوم کی جان چھڑائی، پرچی چیئرمین کی پریس کانفرنس کے بعد بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے،

    انہوں نے کہا کہ سارے چور احتساب سے بچنے کیلئے زور لگاؤ کا نعرہ لگانے کی تیاریاں کررہے ہیں، نیب یا نیب قانون پر نہیں، انہیں چوری، ڈاکہ زنی کے سوالات پر اعتراض ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ چوروں سے نجات قوم کا مقدر ہے، عمران خان وسیلہ ہیں، پارلیمان کے استعمال کے خواب دیکھنے والوں کو شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوگا، پرچی چیئرمین سازش کرنے والوں کے ساتھ محبتیں بڑھائیں مگر ہمیں نہ ڈرائیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بدعنوانوں کا اتحاد یا حزب اختلاف کی کانفرنس احتساب پر اثرانداز نہیں ہوسکتی، وبا کی ابتدا سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ پرچی چیئرمین کی حکومت نے کیا۔

    مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں ڈاکٹرز وینٹی لیٹرزنہ ملنےکے باعث جاں بحق ہوئے، سندھ میں ٹڈی دل فصلوں پر،پیپلز پارٹی وسائل پرہاتھ صاف کرتی رہی، کرپشن کے ہر بڑے مقدمے میں زرداری یا ان کے کارندے ملوث ہیں، بھاگنے سے کام نہیں چلے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرچی چیئرمین سامنے آئیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، کرپشن کا حساب لیں گے اور سیاسی شرارتوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

  • جونیئر زرداری بتائے کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا؟ مراد سعید

    جونیئر زرداری بتائے کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا؟ مراد سعید

    اسلام آباد : وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جونیئر زرداری بتائے کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا؟ پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ مالی اختیارات صوبوں کے پاس ہونے کے باوجود ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان وفاق نے دیئے۔

    انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات،روزگار کے تحفظ، ملازمین کو نہ نکالنے والے کاروباروں کو سہولیات کل 1200 ارب کا پیکج دیا، پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جونیئر زرداری بتائے کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا؟ خدارا یہ فیک اکاؤنٹس کیلے نہیں بلکہ عوام کے لئے ہیں، سندھ کے صحت کا ساڑھے پانچ ارب اگر فیک اکاونٹس کی زینت نہ بنتا تو آج بہترین سہولیات ہوتیں۔ عوام سڑکوں پر احتجاج اور راشن کے پیسے کا حساب مانگ رہی ہے۔ صرف بیانات نہیں سہولیات دو۔

    انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی سڑکوں پر پڑے شہریوں کو ریاست کا مہمان بنایا، بیروزگاروں اور بیوہ خواتین کیلے احساس کفالت کا آغاز کیا۔

    کرونا کی وبا پھیلی تو ترجیح پھر محنت کش طبقہ ٹھہرا۔ عمران خان کا "احساس” پاکستان کی تاریخ کا غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا پروگرام بنا۔

  • حکومت نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر جرمانے کااطلاق روک دیا، مراد سعید

    حکومت نے ہائی ویز اور موٹر ویز پر جرمانے کااطلاق روک دیا، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہائی ویز اور موٹر ویز پر جرمانے کااطلاق روک دیا گیا ہے، پالیسی پر عمل درآمد سب کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کو بڑ ی خوشخبر سنادی، ہائی ویز اور موٹرویز پر اضافی جرمانے کا اطلاق روک دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ مذکورہ پالیسی پر عمل درآمد سب کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا، روڈ سیفٹی پالیسی کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر ویز اور ہائی ویز پر بھاری جرمانے آج سے نافذ العمل ہونا تھے لیکن مختلف حلقوں کی طرف سے احتجاج کے باعث ابھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    جرمانوں پر ابھی غور جاری ہے، بھاری جرمانے ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچاؤ کے لیے کیے گئے۔

  • پاکستان پوسٹ کو جدید خطوط پر استوار کرکے عوام کا اعتماد بحال کیا، مراد سعید

    پاکستان پوسٹ کو جدید خطوط پر استوار کرکے عوام کا اعتماد بحال کیا، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان پوسٹ کو جدید خطوط پر استوار اور عوام کا اعتماد بحال کیا، عوام کو روزگار ملا، سمندرپار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پوسٹ سے ترسیلات زربھجوانے کی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں پاکستان پوسٹ کی آمدنی سے دگنا خسارہ تھا، گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان پوسٹ سے1575افراد کو روزگار ملا، حکومت نے پاکستان پوسٹ کو جدید خطوط پراستوار کرکے عوام کا اعتماد بحال کیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان پوسٹ میں الیکٹرانک منی آرڈر کی سروس شروع کی اور ادارے میں پارسل ٹریکنگ کا آغاز کیا، پاکستان پوسٹ2020میں ملک کا سب سے بڑا بینکنگ نیٹ ورک ہوگا۔

    مراد سعید کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ4634پاکستانی مختلف ممالک کی جیلوں میں قید تھے، وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ان تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا،سمندر پار پاکستانی وزیراعظم کے دل کےبہت قریب ہیں،۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کفایت شعاری مہم کی تحت وزراء کی تنخواہوں میں10فیصد کٹوتی کی گئی، وزراء کا انٹرٹینمنٹ الاؤنس بھی ختم کیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پوسٹ سے ترسیلات زربھجوانے کی اسکیم کا افتتاح کردیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے ماضی میں بڑا رابطہ رہا ہے۔

    ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، سمندر پار پاکستانی سال میں ایک مرتبہ وطن واپس آتے ہیں، یہ لوگ گھر کو چلانے کیلئے بہت محنت کرتے ہیں، ان کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی سہاراملتا ہے۔

  • جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو اب کہتے ہیں جانے کی اجازت دو، مراد سعید

    جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو اب کہتے ہیں جانے کی اجازت دو، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے گھر کے باہر ہونے والے احتجاج کی مذمت کرتے ہیں،ن لیگ والے پہلے کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور پھر کہتے ہیں ہمیں جانے کی اجازت دو۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی تقریر کے جواب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

    مراد سعید نے کہا کہ لیگی رہنما جس گھر کے باہر احتجاج کی بات کررہے ہیں اس کو تو پہلے مانا ہی نہیں جاتا تھا، نوازشریف کے اس گھر کو ثابت کرنے میں ہمیں5سال لگے، نوازشریف کے گھر کے باہر ہونے والےاحتجاج کی مذمت کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ عجیب بات کرتے ہیں، جو کہتے ہیں اس کی خود نفی کرتے ہیں، پہلے کہتے رہے کہ ووٹ کو عزت دو اور پھر کہتے ہیں ہمیں اجازت دو۔

    انہوں نے خواجہ آصف کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں ہمیں براہ راست بڑی بڑی دھمکیاں دی گئیں، یہ جانتے تھے کہ لندن سے واپسی پر ان سے سوال ہوں گے۔

    بڑے بڑے محلات بنے ہیں یہ پاکستان کا پیسہ تھا لندن کیسے آگیا، یہ وہ جائیدادیں ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ لندن تو کیا پاکستان میں جائیدادیں نہیں۔

    مراد سعید نے کہا کہ کشتیاں ہم بھی جلاسکتے ہیں، دھمکیوں کا کلچر نہیں چلے گا، ہم مقابلے کیلئے تیار ہیں، خواجہ آصف وفاقی وزیر ہوتے ہوئے متحدہ عرب امارات سے دھوبی یا مزدور کی تنخواہ لیتے رہے۔ احسن اقبال کے بھائی کو ٹھیکے کیسے ملے سوال تو پوچھیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں کہا تھا برطانوی صحافی کو عدالت میں لے جاؤں گا، آپ نے اپنے قائد شہباز شریف سے پوچھا کہ لندن عدالت کیوں نہیں گئے؟احسن اقبال کے بھائی کو ٹھیکے کیسے ملے سوال تو پوچھیں گے۔

    انہوں نے سلیمان شہباز کو کک بیکس سپیشلسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سبز رنگ کی بلٹ پروف گاڑی میں کرپشن کا پیسہ منتقل کیا جاتا رہا۔ مراد سعید نے کہا کہ کیا شہباز شریف سے ٹی ٹی سے متعلق سوال پوچھا گیا؟ وہ شہزاد اکبر کے 18 سوالوں کا جواب کیوں نہیں دیتے؟

  • فرزند زرداری نے نہیں بتایا کہ ایان علی کے ٹکٹ کے پیسے کس نے دیئے؟ مراد سعید

    فرزند زرداری نے نہیں بتایا کہ ایان علی کے ٹکٹ کے پیسے کس نے دیئے؟ مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو کے خطاب پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانشین زرداری نے نہیں بتایا کہ ایان علی کے ٹکٹ کے پیسے کیسے ادا ہوتے رہے؟

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی سیاستدان نے اپنی تقریر میں سندھ میں کتوں کے کاٹنے سے اموات کا ذکر نہیں کیا اور بھوک سے مرنے والے سیکڑوں بچوں کی بات بھی نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ جانشین زرداری وزیراعلیٰ سندھ کے حلقے میں ایمبولینس نہ ہونے پر خاموش رہے اور کراچی میں بارشوں سے ہونے والی اموات پر بھی کچھ نہ کہا، فرزند زرداری نے یہ انکشاف کیا بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے اور زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری جانتے ہیں سندھ کا پیسہ فیکٹ اکاؤنٹ میں استعمال ہورہا ہے، جانشین زرداری نے نہیں بتایا کہ ایان علی کے ٹکٹ کے پیسے کیسے ادا ہوتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب عمران خان آیا ہے توکراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی، عمران خان نے پاکستان کو سفارتی تنہائی سے عالم اسلام کی رہنمائی دلوائی ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ حکومت نے بلاول کے ابو اور چچا نواز کے قرضوں پر سود کی مد میں10ارب ڈالر واپس کئے ہیں۔ عمران خان نے آئی سی یو میں پڑی معیشت کو درست سمت دی ہے۔

    عمران خان نے پاکستان کو کاروبار کی آسانی میں 28 درجے ترقی دلوائی ہے، عمران خان کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری آنے لگی ہے، فرزند زرداری کو سیاسی بقا کیلئے مولوی کے کنٹینر تک آنا پڑا۔

  • مراد سعید نے شہباز شریف کے کیمپ دفاتر سے متعلق حکم نامے ٹوئٹ کردیئے

    مراد سعید نے شہباز شریف کے کیمپ دفاتر سے متعلق حکم نامے ٹوئٹ کردیئے

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے شہباز شریف کے ذاتی گھروں کو کیمپ دفاتر ڈیکلیئر کرنے کے نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ نے شہباز شریف کے کرپشن کے پیسے کو سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں بلٹ پروف لینڈ کروزر میں منتقل ہوتے ہوئے دیکھا۔

    انہوں نے لکھا کہ یہ ہیں وہ نوٹی فیکشن جس میں اپنے ذاتی گھروں کو کیمپ آفسز ڈیکلیئر کیا گیا ہے، اس کی سیکیورٹی اور اخراجات بھی سرکاری خزانے سے ادا کیے گئے،نواز شریف کی نااہلی کے بعد رائے ونڈ کو پھر سے سرکاری رہائش گاہ قراردیا گیا۔

    اس سے قبل کیے گئے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے830 کروڑ روپے، جاتی عمرہ پر پچھلے پانچ سال عوام کے 214 کروڑ 13 لاکھ خرچ ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ ذاتی5 گھر بھی کیمپ آفسز، ذاتی دورے، خصوصی جہاز اور گھر کے خرچے اس کے علاوہ ہیں، اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔

  • بلاول نے ابو کی کرپشن بچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا، مراد سعید

    بلاول نے ابو کی کرپشن بچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کے خطاب پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے اپنے ابو کی کرپشن بچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا، ہمارے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین منصب سونپنے کی حقیقت آج پھر قوم پر واضح ہوگئی۔

    بلاول زرداری شاید میرپور آزاد کشمیر کے ضمنی انتخاب پر نگاہ ڈالنا بھول گئے ہیں، انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے مل کر کشمیر کو عالمی منظر سے ہٹانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    اس وقت بلاول زرداری اپنے ابو کی کرپشن بچانے کا ایک نکاتی ایجنڈا لے کر میدان میں نکلے ہیں لیکن ہم بلاول کے والد سے قوم کی چوری شدہ ایک ایک پائی نکلوائیں گے۔

    پرچی چیئرمین کو وزیراعظم عمران خان کا یو این میں کیا گیا تاریخی خطاب سنائی نہیں دیا، ہمارے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بلاول زرداری نریندر مودی کے یاروں کا اتحادی ہے، ہم مودی کو کشمیر ہضم کرنے نہیں دیں گے، نہ ہی پرچی چیئرمین کو اس پرسیاست چمکانے کا موقع ملے گا۔

    بلاول نے شاید سی پیک کے جے سی سی کے فیصلے نہیں دیکھے، سی پیک اگلے مرحلے میں داخل ہوکر فاسٹ ٹریک پر چل رہا ہے، مغربی رووٹ کو بھی سی پیک میں شامل کرکے حقیقت بنادیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سی پیک میں سوشل سیکٹر کے پروگرام اور غربت کے خاتمے کا پروگرام اور زرعی ملک ہونے سے زرعی منصوبے بھی سی پیک میں شامل ہیں۔

    مراد سعید نے بتایا کہ آئندہ ماہ وزیراعظم سی پیک اکنامک زونز کا افتتاح کریں گے، سی پیک اکنامک زونز سے روزگار کے مواقع اور ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا۔