Tag: Murad Saeed PTI

  • بلاول اپنے ابو کی کرپشن بچانے کیلئے دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں، مراد سعید

    بلاول اپنے ابو کی کرپشن بچانے کیلئے دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی والے چیئرمین نے ٹھیک کہا قوم عدالتوں کی جانب دیکھ رہی ہے، بلاول اپنے ابو اور ابو کی کرپشن بچانے کیلئے دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں۔

    یہ بات انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو کے ردعمل میں کہی، مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی سیاستدان جان لے اسے نظریاتی نہیں’’نظر آتی‘‘کہتے ہیں، جو پرچی سے سیاست کا آغاز کرتے ہیں وہ مولوی کے کنٹینر پر’’نظر آتی‘‘ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری ادھرادھر ہونا بھی چاہیں تو انہیں موقع نہیں دیا جائے گا، کرپٹ ٹولہ بیماری کی آڑ میں رعایت اور پاکستان سے فرار ہونا چاہتا ہے، پرچی والے چیئرمین نے ٹھیک کہا قوم عدالتوں کی جانب دیکھ رہی ہے، پوری قوم تمام کرپٹ کرداروں کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے ابو اور ابو کی کرپشن بچانے کیلئے دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں، ملک کو آگے بڑھانا ہے تو لوٹ مار کرنے والوں سے چوری شدہ مال نکلوانا ہوگا، ابو بچانے کیلئے سندھ کارڈ پہلے کام آیا نا آئندہ کسی کام آئے گا۔

     انہوں نے بتایا کہ عمران خان پی پی اور ن لیگ کے قرضوں کے10ارب ڈالر واپس کرچکے ہیں، کاروبار میں ترقی اور خسارے میں کمی کپتان کی ایک سال حکومت میں ہوئی ہے، حادثاتی سیاستدان جان لےعلاج کیلئے صحت انصاف کارڈ کا آغاز ہوچکا ہے، احساس پروگرام سے50ہزار طالب علموں کو اسکالرشپ دینے کا آغاز کیا گیا۔

  • ن لیگ اداروں کا جنازہ نکال کر رخصت ہوئی، مراد سعید کا احسن اقبال کو جواب

    ن لیگ اداروں کا جنازہ نکال کر رخصت ہوئی، مراد سعید کا احسن اقبال کو جواب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ احسن اقبال کی حکومت اداروں کا جنازہ نکال کر رخصت ہوئی، بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کا خوف ان کے چہروں سے جھلک رہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے ن لیگ کے رہنما احسن قبال کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہی۔ مراد سعید کا احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اداروں کو چٹھیاں نہیں سرکاری دستاویزات فراہم کئے ہیں، خوف سے آپ کی یاد داشت متاثر ہوئی ہے یا پھر آپ حقائق سے آنکھیں چرا رہے ہیں،۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ قوم پر2400 ارب ڈالرز کا قرض ڈال کر چلتی بنی، احسن اقبال کی حکومت اداروں کا جنازہ نکال کر رخصت ہوئی۔

    مراد سعید نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین جبکہ نواز شریف کو خائن قراردیا ہے، عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے کسی بھی سرکاری منصب پر نہیں رہے۔

    مزید پڑھیں: سب سے زیادہ غربت سندھ میں کیوں؟ مراد سعید کا بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل

    وفاقی وزیر نے شہباز شریف سے متعلق کہا کہ بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کا خوف ان کے چہروں سے جھلک رہا ہے۔

  • ہزارہ موٹر وے کے ڈیزائن میں تبدیلی سے وقت اور لاگت میں اضافہ ہوا، مراد سعید

    ہزارہ موٹر وے کے ڈیزائن میں تبدیلی سے وقت اور لاگت میں اضافہ ہوا، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ہزارہ موٹر وے کو تیار بتا کر غلط بیانی کی گئی، ڈیزائن میں تبدیلی سے منصوبے کے وقت اور لاگت میں اضافہ ہوا۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، مراد سعید نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے جمعے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، ہزارہ موٹروے کو تیار بتا کر غلط بیانی کی گئی۔

    ریکارڈ درست کرلیں ہزار یہ موٹر وے کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا، ہزارہ موٹر وے میں45فٹ کا پل شامل کیا گیا، اس پل کا مقصد کسی کو نوازنا تھا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہزارہ موٹر وے کرپشن پر ایف آئی اے کو انکوائری کا کہا تھا، ہزارہ موٹر وے کے ڈیزائن میں تبدیلی سے وقت اور لاگت بڑھ گئی، ہزارہ موٹر وے کے پی سی ون کو ریورس کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے دو ارب70کروڑ روپے ریکور کرلیے ہیں، ہزارہ موٹر وے منصوبے میں مجموعی طور پر10ارب روپے ریکور ہوئے۔

    بلوچستان میں آٹے کے بحران سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے سے آٹے کی قیمت میں کمی آئی ہے، آٹے کی قیمت کم کرنے کیلئے وفاق نے ذخیرہ ریلیز کردیا، کابینہ نے افغانستان آٹا اسمگلنگ کی روک تھام پراقدامات اٹھائے۔

  • مولانا فضل الرحمان کی ساری سیاست ان کے مفادات کے گرد گھومتی ہے، مراد سعید

    مولانا فضل الرحمان کی ساری سیاست ان کے مفادات کے گرد گھومتی ہے، مراد سعید

    اسلام آباد : وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گاؤں کے سارے چور جب مل جائیں تو سمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے، مولانا فضل الرحمان کی ساری سیاست ان کی ذات اور ان کے مفادات کے گرد گھومتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کیا، وزیر مواصلات نے کہا کہ ہمارے احتجاج میں کارکنوں پر تشدد کیا گیا لیکن ہم نے کہیں بھی راستے بلاک نہیں کیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ان کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ کہیں کنٹینرنہیں ہوگا۔ انہوں نے صرف جلسہ کرنے کا کہا تھا۔

    مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کبھی عوامی نہیں رہی، مولانا کی ساری سیاست ان کی ذات اور ان کے مفادات کے گرد گھومتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ چلے جانے کا دکھ ہے، ان کے جانے کے بعد آج کشمیر کی آواز دنیا تک پہنچی ہے، مولانا نوکری کی تلاش میں زرداری کے فرزند کے پاس بھی گئے تھے مگر کام نہ بنا۔

    آزادی مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گاؤں کے سارے چور جب مل جائیں تو سمجھو تھانیدار ایماندار آیا ہے، یہی حال ان کا ہے۔

    وزیر مواصلات نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس کوئی بیانیہ ہی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان نے آج تک دھاندلی کیخلاف کسی عدالت میں اپیل نہیں کی۔

  • ادارے بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہیں، قوم کو فائدہ ہوگا، مراد سعید

    ادارے بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہیں، قوم کو فائدہ ہوگا، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ملکی ادارے بحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہیں جس سے قوم کو فائدہ ہوگا،ہم1275کلو میٹر سڑکوں کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر وے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مراد سعید نے کہا کہ این ایچ اے اور موٹروے پولیس نے محدود وسائل میں کام کیا، جتنے بھی موٹرویز بن رہے ہیں ان پرنئی بھرتیاں شروع ہوگئیں۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور میں سی پیک کے تحت510کلومیٹر سڑک کا آغاز ہوا تھا، اب ہم 1275کلو میٹرسڑکوں کا آغازکرنے جارہے ہیں، آئی جی موٹر وے اور افسران کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ لوگوں کی وجہ سے آج ادارہ فعال ہے۔

    وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ حکومت میں آئے تو تمام ادارے خسارے میں تھے، جب ادارے خسارے میں ہوں توپیسہ رکھا جاتا ہے، این ایچ اے اپنے پیسے سے سڑکیں بنائے گا بجٹ سے پیسہ نہیں لے گا، مغربی روٹ اب خواب اور وعدہ نہیں حقیقت ہے، سی پیک اب آہستہ آہستہ آگے جارہا ہے۔

    مراد سعید نے مزید کہا ہے ہم پانی کے لئے الیکٹرانک نظام لے کر آرہے ہیں، ادارے بحالی اور بہتری کی جانب جارہے ہیں قوم کو فائدہ ہوگا،2018میں جب حکومت بنی تو ملک24ہزار ارب قرضے میں تھا، امپورٹ بہت زیادہ تھی ،ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مشکل مرحلہ گزر گیا اب ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، ہر ادارہ گروی رکھوادیا گیا تھا تو ملک کیسے ترقی کرے گا، ایسا نظام لے کر آرہے ہیں جس سے آپ کیلئے آسانیاں پیدا ہوں۔

  • پاکستان کا بچہ بچہ ہر بزرگ اور جوان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، مراد سعید

    پاکستان کا بچہ بچہ ہر بزرگ اور جوان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ، ہر بزرگ اور جوان کشمیریوں کے ساتھ ہے، ہمیں ملک کو سرسبز بنانا اور سياسی کچرا بھی صاف کرنا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر زمین تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں اور گزشتہ دو روز میں ہمارے کئی کشمیری بھائی شہید اور زخمی ہوئے، تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ ہم عالمی فورمز پر بھی کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔

    مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو صاف اور سرسبز وشاداب بنانے کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پیر کو مون سون کی شجرکاری کا افتتاح کریں گے۔

    اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید نے ملک کو کوڑے کرکٹ کے ساتھ ساتھ سیاسی کچرے سے بھی پاک کرنے کا اعلان کیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز اتوار سے ایف ڈبلیو او کی نگرانی میں ہوگا، علی زیدی

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی مہم اتوار سے شروع ہوگی، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، ایف ڈبلیو او کراچی صفائی مہم کی نگرانی کرے گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے آغاز میں سب سے پہلے تمام نالوں کی صفائی کریں گے۔

  • افطار کے نام پر کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، مراد سعید

    افطار کے نام پر کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ افطار کے نام پر اپنی کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہو رہی تھی، چوروں کو قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی دعوت افطار سے متعلق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ آپس میں نورا کشتی کھیلتے ہیں، ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالاجائے تو یہ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔

    بلاول بھٹو کو پتہ ہے کہ ان کے ابو جلد جیل جانے والے ہیں اور مریم نواز کے والد کرپشن کے الزام پر اس وقت جیل میں ہیں، ایک کے ابو جیل میں جاچکے دوسرےکے پہنچنے والے ہیں، اپنی کرپشن بچانے کیلئے چوروں کی مجلس ہورہی تھی، جعلی اکاؤنٹس اور ٹی ٹی والا بھی اجلاس میں شریک تھا۔
    انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کا قاتل آصف زرداری کے بغل میں بیٹھا رہا، محسن داوڑ، نقیب اللہ کے والد کی آواز کیوں نہیں بنے، زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکلوانے والے شخص کا بیٹا بھی پیٹ بھرنے پہنچا، دین کا لبادہ اوڑھ کرایمان کی تجارت کرنے والا ٹولہ بھی موجود تھا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی ضیافتیں اڑالیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا، چوروں کوقوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرناہوگی،2009میں وزیرستان آپریشن متاثرین کی بحالی حکومتی ذمہ داری تھی۔

    مسلح افواج نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا،اس کے بعد ذمہ داری حکومت کی تھی، کیا پی پی نے اپنےدور میں وزیرستان متاثرین کیلئے کچھ کیا؟ محسن داوڑ نے آج وزیرستان متاثرین کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟

  • بلاول بھٹو کو پی ٹی ایم کی ترجمانی کا شوق ستا رہا ہے، مراد سعید

    بلاول بھٹو کو پی ٹی ایم کی ترجمانی کا شوق ستا رہا ہے، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ والد زرداری اور انکل نوازشریف سے پوچھ گچھ بند ہوجائے،ان کو پی ٹی ایم کی ترجمانی کا شوق ستارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہی۔ مراد سعید نے کہا کہ چارٹرآف ڈکیتی” آج ایک بار پھر پوری طرح بےنقاب ہوگئی۔

    بلاول کرپٹ کرداروں کی وکالت کرنے میڈیا کے سامنے آئے، بلاول چاہتے ہیں والد اور انکل نوازشریف سے پوچھ گچھ بند ہوجائے، جتنا مرضی شور مچا لیں کرپشن کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے جتنے بھی مطالبات پیش کیے تمام تفصیلات دی جاچکی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے نواز شریف سے کبھی پوچھنا گوارا تک نہیں کیا، ریاستِ پاکستان کے بجائے بلاول کو مودی جی کا مؤقف زیادہ اچھا لگتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں میں امن کی واپسی سے زیادہ بلاول کو پی ٹی ایم کی ترجمانی کا شوق ستارہا ہے، بلاول سمجھتے ہیں کہ ریاست اور ریاستی اداروں پر کیچڑاچھال کربڑا لیڈربنا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: پارلیمنٹ میں لائے بغیر آئی ایم ایف ڈیل نہیں مانیں گے، بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کا بنایا ہوا کالا قانون قومی احتساب بیورو اور جمہوریت ساتھ نہیں چل سکتی، کالا قانون آمر کا قانون ہوگا، انصاف کا قانون نہیں ہوگا تو کیسے چلے گا، آئی ایم ایف ڈیل پارلیمنٹ میں لائے بغیر نہیں مانیں گے۔

  • بلاول والد کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کریں، مراد سعید

    بلاول والد کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کریں، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو والد آصف زرداری کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کریں، انہوں نے بھی آج وہی کیا جو نوازشریف کیا کرتے تھے۔

    یہ بات انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی گفتگو پر اپنے رد عمل میں کہی، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے ہیں، نواز شریف بھی نیب کی پیشی سے واپس آتے تھے تو اداروں کو للکارتے تھے، بلاول نے بھی آج وہی کیا جو سابق وزیر اعظم کیا کرتے تھے۔

    مراد سعید نے کہا کہ لندن جائیداد کے سوال پرنوازشریف نے ووٹ کو عزت دو نعرہ لگایا جبکہ بلاول سے کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کا سوال کیا گیا جواب آیا کہ تین وزیر نکالو، بلاول نے بتایا نہیں وفاقی کابینہ کا ان کے والد کی چوری سے کیا تعلق ہے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری کو اپنی چوری بچانے کیلئے سیاست کے استعمال کا مشورہ جس نے بھی دیا وہ ان کا خیرخواہ نہیں ہے، بلاول سمجھ لیں کہ سیاست کی آڑ میں سنگین جرائم کے تحفظ کا نسخہ اب کارگر نہیں رہا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی اگر احتساب سے نجات چاہتے ہیں تو خود پر لگے الزامات کا سنجیدگی سے جواب دیں، ان کو والد کی کرپشن یا اپنے سیاسی مستقبل میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، کچھ بھی ہوجائے کرپشن اور لوٹ مار سے کمائی گئی دولت کا حساب تو بہرحال انہیں دینا ہی ہو گا۔

  • بلاول زرداری دوسروں پر الزام سے پہلے اپنے والد کے اثاثوں کا کھوج لگائیں، مراد سعید

    بلاول زرداری دوسروں پر الزام سے پہلے اپنے والد کے اثاثوں کا کھوج لگائیں، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عمران خان کے مرحوم والد پر الزام لگانے سے پہلے اپنے والد آصف زرداری کے اثاثوں کا کھوج لگائیں، دونوں باپ بیٹا پرچی لئے پھرتے ہیں کہ ہمیں وراثت میں چیئرمین شپ ملی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ مراد سعید نے چیئرمین پی پی کے بیان پر ان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری حادثاتی طور پر سیاستدان بنے ہیں، دونوں باپ بیٹا ایک پرچی لئے پھرتے ہیں کہ ہمیں وراثت میں چیئرمین شپ ملی، ان کیلئے تقریر لکھنے والے پہلے انہیں اس کا مطلب بھی سمجھا دیا کریں۔

    مراد سعید نے مزید کہا کہ عمران خان کے مرحوم والد پرالزام لگانے سے پہلے اپنے والد آصف زرداری کے اثاثوں کا کھوج لگائیں، جب بلاول آکسفورڈ میں بیٹھے وراثت میں حکومت ملنے کا انتظار کررہے تھے، تب عمران خان اور میرے جیسے کارکنان پاکستان بدلنے کی جدوجہد کررہے تھے۔

    بلاول دودھ کے دانت گرنے سے پہلے کمپنیوں کے شیئرہولڈر بن گئے تھے، جو ایک سال میں کمپنیوں کا مالک بن جائے اسے اپنے والد سے پوچھنا چاہیے کہ پیسہ کہاں سے آیا۔

    سندھ کی وزارت اعلیٰ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو ایسا وزیراعلیٰ چاہئے جو والد کیلئے بےنامی اکاؤنٹس کا انتظام کرے، سندھ میں حکومت کے باوجود اب تک چار ہزار اسکول بند ہوچکے ہیں، سندھ میں تعلیم پرخرچ ہونے والے بجٹ کاحساب کون دے گا؟

    انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کے مطابق1200سے زائد پولیس اہلکارجرائم میں ملوث ہیں، کوئی حادثاتی واقعہ رونما ہوجائے تو طبی امداد کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کے حلقے میں کوئی اسپتال تک نہیں، پیپلزپارٹی اقتدار جاتا دیکھ کر ادھر تم ادھر ہم کانعرہ لگاتی ہے اور جب کرپشن کا نام لو تو اینٹ سےاینٹ بجانے اور ملک ڈوبنے کی باتیں کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پارلیمانی حق پارلیمان میں اور آئینی حق پارلیمان سے باہر استعمال کریں گے: بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ  بلاول بھٹو زرداری  نے کندھ کوٹ میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔