Tag: Murad Saeed

  • روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، مراد سعید

    روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، مراد سعید

    اسلام آباد : وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، عجب کرپشن کی غضب کہانی، راجہ رینٹل کیس سب کو یاد ہے، جتنی تحاریک چلانی ہیں چلایں لیکن اب بچنے والے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمواصلات مرادسعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھرمیں بچےمررہےتھے، بلاول یوتھ فیسٹیول میں جشن منارہےتھے، سندھ میں علاج، تعلیم، سڑکیں تباہ کردی گئیں۔

    مرادسعید کا کہنا تھا بھٹوہاؤس کا انچارج گرفتار ہوچکا، انہیں اس بات کاغصہ ہے، وزیراعظم نے یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تو انہیں غصہ آگیا، جتنی تحاریک چلانی ہیں چلایں لیکن اب بچنے والے نہیں۔

    وزیرمواصلات نے کہا لوٹی دولت واپس لائیں گےاورقوم پرلگائیں گے، ابھی دھمکی دیکرگئےہیں کہ ملک ٹوٹ سکتاہے، ملک تاقیامت قائم رہےگاخطرہ زرداری اور ٹھیکیداروں کوہے، سندھ کاپیسہ جیبوں میں ڈالناچھوڑیں عوام پرلگائیں۔

    لوٹی دولت واپس لائیں گےاورقوم پرلگائیں گے

    ان کا کہنا تھا روٹی، کپڑا، مکان کے پیسوں سے آکسفورڈ کی فیسیں بھری گئیں، بلاول کےابوکی کرپشن کےدفاع میں ایک وزیراعظم چلاگیاتھا، عجب کرپشن کی غضب کہانی،راجہ رینٹل کیس سب کویادہے۔

    مراد سعید نے کہا مہنگائی اور بے روزگاری سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ہے ، کرپشن کاان سے پیسہ نکالیں گے تب مہنگائی ختم ہوگی ، ہر سال اتنا شئیر ملتا تھا تو اتنا پیسہ کہاں گیا۔

    وزیرمواصلات کا کہنا تھا عمران خان کی قیادت میں انصاف ہوگا تعلیم عام ہوگی، انھوں نے سندھ کا سب کچھ تباہ کر دیا، سارا پیسا کہا لگایا،اب ابو بچاؤ نہیں ہوگا، انھوں نے تو لات سے حکومت گرانی تھی، تنی لاتیں مارنی ہیں مارلیں۔

    دھمکی دی کہ پاکستان ٹوٹ سکتا ہے ، پاکستان تا قیامت تک نہیں ٹوٹے گا

    انھوں نے کہا دھمکی دی کہ پاکستان ٹوٹ سکتا ہے ، پاکستان تا قیامت تک نہیں ٹوٹے گا، یہ سب اپنے کرپشن چھپانے کے لئے یہ کر رہے ہیں، پیسہ واپس نہیں کرنااس لیےشورہورہاہے، 500 کروڑ ان لوگوں سے ہم نے واپس لیاہے۔

    بد قسمتی دیکھ لیں کہ 35 سال ملک پر آپ کی حکومت ہو ، ایک اسپتال نہیں بنایا گیا جہاں اپنے علاج کیلئے اسپتال نہیں۔

  • کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے: مراد سعید

    کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے، بلوچستان میں بھی سڑک بنا رہے ہیں۔ شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے پالیسی تشکیل دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بھی وعدے ہوئے تھے پیسہ نہیں تھا، سب سے زیادہ منصوبے صوبہ بلوچستان میں آ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ تک سڑک پر کام شروع کر دیا ہے، بلوچستان میں بھی سڑک بنا رہے ہیں۔ شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے لیے پالیسی تشکیل دی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت ہو رہی ہے، بڑی شاہراہوں پر 100 کلو میٹر بعد ٹول ٹیکس پلازے بنائیں گے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی آمدن 100 ارب تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چکدرہ سے چترال تک شاہراہ کو سی پیک مغربی روٹ کا حصہ بنا لیا گیا، اس سڑک کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے۔ صوبائی حکومت نے شاہراہ کی تعمیر کے لیے این او سی دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت مواصلات میں آڈٹ کے ذریعے 353 ملین روپے کی کرپشن پکڑی گئی تھی جو قومی خزانے میں واپس کردی گئے۔

    مراد سعید کے مطابق اس سے پہلے ان کی وزارت قوم کے 445 کروڑ روپے قومی خزانے میں واپس لا چکی ہے اور اب 353 ملین روپے مزید خزانے میں واپس لائے گئے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے بالکل رعایت نہیں برتیں گے اور عوام کا پیسہ ہر صورت قومی خزانے میں واپس لائیں گے۔

  • بلاول بھٹو زر داری پرچی کی بنیاد پر بننے والے حادثاتی سیاستدان ہیں،  مراد سعید

    بلاول بھٹو زر داری پرچی کی بنیاد پر بننے والے حادثاتی سیاستدان ہیں، مراد سعید

    اسلام آباد : وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا بلاول بھٹو زر داری پرچی کی بنیاد پر بننے والے حادثاتی سیاستدان ہیں جو بھارت کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، آکسفورڈ میں تعلیم کے دوران فیس بھی پاکستانی قوم کی جیبوں سے گئی ہے ، یہ جتنی مرضی شور مچائیں ان کی جیبوں سے قوم کا پیسہ واپس نکالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آکسفورڈ میں تعلیم کے دوران فیس بھی پاکستانی قوم کی جیبوں سے گئی ہے وہ فیس ہم واپس لیں گے،یہ جتنی مرضی شور مچائیں ان کی جیبوں سے قوم کا پیسہ واپس نکالیں گے۔

    حنا ربانی کھر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مواصلات کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا، کل تک امریکہ ڈو مور کا مطالبہ کر رہا تھا آج امریکہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    یہ جتنی مرضی شور مچائیں ان کی جیبوں سے قوم کا پیسہ واپس نکالیں گے

    مراد سعید نے کہا عمران خان نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کا مقدمہ لڑا ہے، بھارت نے ہمارے دو درخت اکھاڑے ہم نے ان کے دو طیارے مار گرائے، جب مسلح افواج اور قوم پاکستان کا دفاع کر رہی تھیں تو اس وقت بلاول بھٹو زرداری بھارت کا مقدمہ لڑ رہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا یہ باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جو مودی کو اپنی نواسی کی شادی میں بلاتے ہیں، سجن جندال کو بغیر ویزے کے مری لے جایا جاتا ہے، جب بھارت جاتے ہیں تو حریت رہنماﺅں سے ملاقات نہیں کرتے، حسین حقانی آج بھی پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے،پیپلز پارٹی کی حکومت نے انہیں امریکہ میں سفیر مقرر کیا۔

    وزیر مواصلات نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو پرچی کی بنیاد پر بننے والا حادثاتی سیاست دان ہے جو پاکستان میں بھارت کا مقدمہ لڑ رہا ہے، جب پاکستان بھارت کے دو طیارے مار گرا رہا تھا تو اس وقت بلاول بھٹو زرداری کہہ رہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے۔

    بلاول بھٹو پاکستان میں بھارت کا مقدمہ لڑ رہا ہے

    مراد سعید کا کہنا تھا خرم دستگیر اور حنا ربانی کھر نے آج ایوان میں بات کی ہے‘ ہم ان کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ جب کلبھوشن یادیو کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار  کرلیا تو اس وقت انہیں کلبھوشن کا نام لینے میں شرم محسوس ہوتی تھی۔

    انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف جب امریکہ جاتے تھے تو کہتے تھے کہ پاکستان دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کو پناہ دے رہا ہے، جب بلاول سے سوال کیا جاتا ہے کہ ایک سال کی عمر میں وہ ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کیسے بن جاتے ہیں ان کے پاس جواب نہیں ہوتا۔

    وزیر مواصلات کا کہنا تھا جب فالودے والے اور ریڑھی والوں کے اکاﺅنٹ سے اربوں روپے ملتے ہیں تو بلاول کو غصہ آتا ہے، کل انہوں نے ایوان میں عمران خان کے والد کو نشانہ بنایا لیکن وہ بھول گئے کہ وہ اس وقت ابو بچاﺅ تحریک چلا رہے ہیں،ان کے والد دنیا میں مسٹر 10 پرسنٹ کے نام سے مشہور ہیں۔

    عمران خان کے وزیراعظم بننے سے دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے

    مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، ملائیشیا‘ ایران‘ متحدہ عرب امارات‘ سعودی عرب اور جہاں بھی عمران خان جاتے ہیں وہاں پاکستان کی عزت ہوتی ہے، عمران خان نے بے گھروں کے لئے پناہ گاہیں بنائیں لیکن تھر میں دو سال کے عرصے میں 15سو بچے مر گئے۔

    ان کا کہنا تھا سندھ ہائی کورٹ میں ان کے آئی جی خود رپورٹ جمع کراتے ہوئے اعتراف کرتے ہیں کہ پولیس اہلکار بھتہ خوری میں ملوث ہیں، مراد علی شاہ کے حلقے میں جب دھماکہ ہوتا ہے تو زخمیوں کو لے جانے کے لئے ایمبولینس موجود نہیں ہوتی، کل کراچی میں غلط انجکشن لگنے سے ایک معصوم بچی بلک بلک کر انتقال کر گئی، یہ سب ان کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔

    کراچی میں غلط انجکشن لگنے سے ایک معصوم بچی بلک بلک کر انتقال کر گئی، یہ سب ان کے منہ پر ایک طمانچہ ہے

    وزیر مواصلات نے کہا اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے، جو لوگ آج نعرے لگا رہے ہیں ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ شرم و حیا بھی کوئی چیز ہوتی ہے، پیپلز پارٹی کا چیئرمین وصیت اور پرچی کی بنیاد پر آگے آیا ہے جو ایک لفظ بھی پرچی کے بغیر نہیں بول سکتا، ان کے ایک ایک نوالے میں بھی ان کی ذاتی محنت شامل نہیں ہے۔ ان کی جیبوں میں سندھ کے غریبوں کا پیسہ ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا بلاول سن لیں کہ ان کی چوری پکڑی جا چکی ہے‘ احتساب شروع ہو چکا ہے، یہ جتنی مرضی شور مچائیں ان کی جیبوں سے قوم کا پیسہ واپس نکالیں گے۔

  • پاکستان میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کو دکھ ہے کہ ان کی کرپشن سامنے آرہی ہے: مراد سعید

    پاکستان میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کو دکھ ہے کہ ان کی کرپشن سامنے آرہی ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پوسٹل اینڈ سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ اب عمران خان جیسی دیانت دار قیادت پاکستان میں آگئی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. مراد سعید نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان وزیر اعظم کا وژن ہے، پورے پاکستان کی سڑکوں کو ہرا بھرا کرنا ہے، پاکستان کے ہر صوبے میں کلین اینڈ گرین پاکستان جاری ہے.

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے دردی سے درختوں کو کاٹا جا رہا تھا، سیاست دان آنے والے الیکشن ،لیڈر آنے والی قوم کا سوچتا ہے، قوم کوکہتے ہیں کہ ہم آپ کی سڑکوں کےمخافظ ہیں، درخت لگائیں گے.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے 4.4 بلین کرپشن کی ریکوری کی، شریف خاندان کا حمزہ میڈیا پر وزیراعظم کا نام لے کرغصہ ہورہا تھا، گلی گلی میں شور ہے، سارا ٹبر چور ہے، یہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کرتے تھے، ان کو دکھ ہے کہ کرپشن سامنے آرہی ہے.

    مزید پڑھیں: سندھ کو پیپلز پارٹی سے آزاد کرائیں گے: مراد سعید

    مراد سعید نے کہا کہ بلاول ابو بچاؤ تحریک پرنکل رہا ہے، بتاؤ پیسہ کہاں سے آیا، سندھ میں ہزاروں اسکول بند پڑے ہیں، پینے کے پانی کامسئلہ ہے، زیادہ بھوک سندھ میں ہے، ان سوالات پروہ غصہ کرتے ہیں، جعلی اکاؤنٹس سے فالودے والوں کا اربوں روپے نکل رہا ہے.

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب آپ اتناپیسہ کھاؤ گے، بد ہضمی تو ہونی ہے، ہم نے کل بھی 35 کروڑ روپے کی ریکوری کی، جاوید صادق ان کا فرنٹ مین ہے، بڑےمنصوبوں میں انھوں نے پیسہ بنایا، یہ پیسہ ریکور کرکے عوام پر لگائیں گے، مودی کونواسی کی شادی پرکون بلاتا تھا، سب کومعلوم ہے.

  • ن لیگی رہنما احسن اقبال نےوفاقی وزیرمراد سعیدکو قانونی نوٹس بجھوادیا

    ن لیگی رہنما احسن اقبال نےوفاقی وزیرمراد سعیدکو قانونی نوٹس بجھوادیا

    لاہور : ن لیگی رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بجھوا دیا، جس میں کہا گیا مراد سعید بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے پر مراد سعید کے خلاف دس ارب ہرجانے کا دعوای دائر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ملتان سے سکھر موٹر وے منصوبے میں رشوت کے الزامات پر وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بجھوا دیا ، احسن اقبال نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے توسط سے مراد سعید کو نوٹس بھجوایا۔

    جس میں کہا گیا مراد سعید نے احسن اقبال پر فرنٹ مین کے ذریعے 70 بلین کی رشوت لینے کا الزام لگایا ،بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا مراد سعید بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، دنوں میں معافی نہ مانگنے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ، معافی نہ مانگنے پر مراد سعید کے خلاف دس ارب ہرجانے کا دعوای دائر کیا جائے گا۔.

    مزید پڑھیں : مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں کی کرپشن بے نقاب کردی

    یاد رہے وزیرمواصلات مراد سعید نے سابق وزیرمواصلات احسن اقبال کے خلاف این ایچ اے کے منصوبہ میں70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے تھے۔۔

    مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاویدصادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کرانے  والا کون تھا۔ کیاجاوید صادق غیرملکی کمپنی کاایجنٹ اور آپ کافرنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے۔

    وزیرمواصلات نے مزید کہا تھا جس معاہدے سےانکارکیاگیا، اس پراحسن اقبال کےدستخط کیوں؟ احسن اقبال نے معاہدے پر وزیر مواصلات بن کر دستخط  کیوں کیے؟ 259 ارب کا پی سی ون 300 ارب میں کیسے بدلاگیا؟ اور پی سی ون کی منظوری میں کابینہ اورلاڈیپارٹمنٹ کو کیوں لا علم رکھاگیا؟

    مرادسعید کا کہنا تھا سابقہ حکومت کہتی ہے کہ یہ منصوبہ سی پیک کے لئے شروع کیا جانا تھا، جب ڈیل کی گئی اس وقت سی پیک منصوبہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں :ملتان سکھر موٹروے میں ن لیگ کے بڑے گھپلوں کےثبوت موجود ہیں، مرادسعید

    اس سے قبل  وزیرمواصلات مرادسعید نے میڈیا بریفنگ میں ملتان سکھرموٹروے منصوبے میں ن لیگ کی کرپش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف، احسن اقبال،جاویدصادق نےکمپنی سےمعاہدہ کیا، ن لیگ نے بڑے منصوبےکمیشن کےحصول کیلئےشروع کئے اور حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سےمنصوبےکی لاگت بڑھی۔

    مراد سعید  نے کہا تھا کہ  ن لیگ حکومت نے ملتان سکھر موٹروے میں قومی خزانے کو کم از کم ساٹھ سے ستر ارب روپے کا نقصان پہنچایا، بڑے گھپلے کے ثبوت موجود ہیں، گھپلے کے مرکزی کردار احسن اقبال اور جاوید صادق ہیں، ن لیگ نے جاوید صادق کو فرنٹ مین کی حیثیت سے رکھا، پاکستان کے پیسے کو بے دردی سے  لوٹاگیا، نیب کے پاس جانے والے مقدمات کی تفصیلات جانناچاہتے ہیں۔

  • بلاول کی نواز شریف سےملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے ، مراد سعید

    بلاول کی نواز شریف سےملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے ، مراد سعید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے بلاول کی نواز شریف سےملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے، بلاول نے بھی آج وہی کیا جو نواز  شریف کیا کرتے، بلاول والدکی کرپشن یا سیاسی مستقبل میں سے کسی ایک کاانتخاب کریں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی گفتگو پر وزیرمواصلات مراد سعید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بلاول کی نواز شریف سےملاقات کے حقیقی رنگ سامنے آگئے ، نواز شریف نیب کی پیشی سے باہر آتے تو اداروں کو للکارتے، بلاول نے بھی آج وہی کیا جو نواز شریف کیا کرتے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا نیب نواز شریف سےلندن جائیدادوں کا پوچھتا ہے، میاں صاحب ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے، بلاول سے بھی سوال کرپشن اور لوٹ مار کی دولت کا کیا گیا ، بلاول بھٹوکاجواب آیا وزیر نکالو۔

    وفاقی وزیر نے سوال کیا بلاول نے بتایا نہیں وفاقی کابینہ کاوالد کی چوری سےکیا تعلق ہے؟ بلاول نجات چاہتے ہیں تو الزامات کا سنجیدگی سے جواب دیں اور
    والد کی کرپشن یا سیاسی مستقبل میں سے کسی ایک کاانتخاب کریں۔

    مزید پڑھیں : نیب قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی، بلاول

    یاد رہے چیئرمین بلاول بھٹو نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا نیب قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی، کیس اس وقت کاہےجب میں ایک سال کاتھا، عوام کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے اور آئین کے ذریعے ہر کالا قانون ختم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا میں انسانی حقوق کچلنےاورمعاشی قتل کےخلاف آوازاٹھارہاہوں، کالعدم تنظیموں کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، آئین کے ذریعے ہر کالا قانون ختم کریں گے، ہم ان نوٹسز سے نہیں ڈرتے، ہم سب مل کربے نظیربھٹوشہیدکاخواب پوراکریں گے۔

  • بھارت کو بتانا چاہتے ہیں ہمیں تکلیف پہنچائی تمہیں بھی پہنچائیں گے، مراد سعید

    بھارت کو بتانا چاہتے ہیں ہمیں تکلیف پہنچائی تمہیں بھی پہنچائیں گے، مراد سعید

    اسلام آباد:‌ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ  بھارت کوبتاناچاہتے ہیں ہمیں تکلیف پہنچائی تمہیں بھی پہنچائیں گے، ہم پاکستان کے ایک ایک انچ کا  تحفظ کرناجانتے ہیں، بھارت یاد رکھے باز نہ آیا تو لال قلعہ پر پرچم لہرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی جارحیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہمیں مودی کے بیانات اور بھارت کے سیاسی رہنماؤں کی تقریروں کا اس ایوان میں حوالہ دینا ہوگا، ہم مقبوضہ کشمیر میں مظالم سہنے والے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہم پاکستان کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، آپس میں اختلافات ہوسکتے ہیں مگرملک کیلئے سب ایک ہیں۔

    مراد سعید کا کہنا تھا اب مودی کو بھارت میں اپنا انجام نظر آرہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے شہید ہونے والے پاکستانی پرچم میں دفن ہوتے ہیں، مودی کا اپنے جنون میں ہر منظر الٹا ہی نظر آرہاہے۔

    اب مودی کو بھارت میں اپنا انجام نظر آرہا ہے

    وفاقی وزیر نے کہا بھارت کو پاکستانی سرحد عبور کرنے کی جرات نہیں ہوسکتی، پاکستان کا ہر بوڑھا، جوان اور بچہ بھارت کے خلاف کھڑا ہے، ترکی، سعودی عرب ، یو اے ای اور دیگرممالک پاکستان کے ساتھ ہیں، ہمیں عالمی محاذ پر بھارتی پروپیگنڈے کو ختم کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے، ہم جنگوں میں پلے بڑھے ہیں بھارت ہمارامقابلہ نہیں کرسکتا، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود تنہاہوگیا ہے۔

    بھارت میں مودی ہاررہاتھاجس کی وجہ سےاس نےیہ حرکت کی

    مراد سعید نے کہا بھارت کو بتاناچاہتے ہیں ہمیں تکلیف پہنچائی تمہیں بھی پہنچائیں گے، بھارت میں مودی ہاررہاتھاجس کی وجہ سےاس نےیہ حرکت کی، بھارت یاد رکھے باز نہ آیا تو لال قلعہ پر پرچم لہرائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت بےنقاب ہوگیا، ہم نےان دیکھےدشمن کامقابلہ کیاتم توصاف نظرآرہے ہو۔

  • مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں کی کرپشن بے نقاب کردی

    مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں کی کرپشن بے نقاب کردی

    اسلام آباد: وزیرمواصلات مراد سعید نے سابق وزیرمواصلات احسن اقبال کے خلاف این ایچ اے کے منصوبہ میں70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کے منصوبہ میں غیرملکی کمپنی کی مدد سے ستر ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی ، معاہدے پر سابق وزیرمواصلات نے دستخط بھی کیے ، حالانکہ اس سے قبل وہ اس کو منظور کرنے سے انکار کرچکے تھے۔

    مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاویدصادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کرانے  والا کون تھا۔ کیاجاوید صادق غیرملکی کمپنی کاایجنٹ اور آپ کافرنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے؟

    احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروےکی ڈیل کرانےوالاکون تھا؟

    وزیرمواصلات نے مزید کہا جس معاہدے سےانکارکیاگیا، اس پراحسن اقبال کےدستخط کیوں؟ احسن اقبال نے معاہدے پر وزیر مواصلات بن کردستخط کیوں کیے؟ 259 ارب کا پی سی ون 300 ارب میں کیسے بدلاگیا؟ اور پی سی ون کی منظوری میں کابینہ اورلاڈیپارٹمنٹ کو کیوں لا علم رکھاگیا؟

    مرادسعید نے یہ بھی کہا کہ سابقہ حکومت کہتی ہے کہ یہ منصوبہ سی پیک کے لئے شروع کیا جانا تھا، جب ڈیل کی گئی اس وقت سی پیک منصوبہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں :ملتان سکھر موٹروے میں ن لیگ کے بڑے گھپلوں کےثبوت موجود ہیں، مرادسعید

     وزیرمواصلات مرادسعید نے میڈیا بریفنگ میں ملتان سکھرموٹروے منصوبے میں ن لیگ کی کرپش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف،احسن اقبال،جاویدصادق نےکمپنی سےمعاہدہ کیا، ن لیگ نے بڑے منصوبےکمیشن کےحصول کیلئےشروع کئے اور حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سےمنصوبےکی لاگت بڑھی۔

    مراد سعید  نے کہا تھا کہ  ن لیگ حکومت نے ملتان سکھر موٹروے میں قومی خزانے کو کم از کم ساٹھ سے ستر ارب روپے کا نقصان پہنچایا، بڑے گھپلے کے ثبوت موجود ہیں، گھپلے کے مرکزی کردار احسن اقبال اور جاوید صادق ہیں، ن لیگ نے جاوید صادق کو فرنٹ مین کی حیثیت سے رکھا، پاکستان کے پیسے کو بے دردی سے  لوٹاگیا، نیب کے پاس جانے والے مقدمات کی تفصیلات جانناچاہتے ہیں۔