Tag: Murad Saeed

  • وزیراعظم کا 100 روزہ پلان، کابینہ نے بیشتر اہداف حاصل کرلیے، نئے منصوبوں‌ کی منظوری

    وزیراعظم کا 100 روزہ پلان، کابینہ نے بیشتر اہداف حاصل کرلیے، نئے منصوبوں‌ کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم کی کابینہ نے 100 روزہ پلان کے بیشتر اہداف حاصل کر لیے، وفاقی وزیر مراد سعید کارکردگی کے لحاظ سے دیگر وزرا سے آگے نکل گئے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اعلان کیے جانے والے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں رپورٹ پیش کی گئی۔

    وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے بیشتر اہداف حاصل کرلیے گئے، وزیرمملکت برائے مواصلات مراد سعید کارکردگی میں اول نمبر پر رہے انہوں نے 1 ارب روپے کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروائی۔

    مزید پڑھیں: عوام اب 100 دن کےایجنڈے پرنظر رکھ سکیں گے‘ فواد چوہدری

    کارکردگی سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا کہ عمران خان کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس کی سیکڑوں گاڑیاں نیلام کی گئیں جن سے حاصل ہونے والی 11 کروڑ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے 6 بڑے پروجیکٹ کے آڈٹ کا عمل شروع کردیا گیا،اس ضمن میں ٹھیکوں میں خوردبرد کی تحقیقات کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سے رابطہ بھی کرلیا گیا جبکہ آئندہ ٹھیکے دینے کے لیے  ای ٹینڈرنگ، ای بڈنگ اور ای بلنگ لانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

    کابینہ نے سڑکوں کی تعمیر کے 5بڑے منصوبےشروع  کرنے کی منظوری دی جن میں نادرن بائی پاس کراچی، سکھر حیدرآباد کی، چکدرہ کالام شاہراہ شامل ہے۔ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی جبکہ دیگر وزرا کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کاموں کی پیشرفت سے متعلق عمران خان کو آگاہ کریں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت نے 100روزہ پلان کے جائزے کیلئے ویب سائٹ بنا دی

    یاد رہے کہ عام انتخابات 2018 سے قبل 20 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سو دن کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 100 دن کا منشور دے دیا ہے، یہ منشور ہماری سمت کا تعین کررہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کے پی میں حکومت کا تجربہ ہے، وفاقی حکومت مل جاتی تو ہماری ایسی تیاری نہ ہوتی، ہم نے کے پی میں 5سال حکومت کرکے سیکھا ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا تھا کہ سو دن کے پلان کا مقصد حکومت کی تمام پالیسیاں بنانا ہے، سو دن کے پلان میں سوا3کروڑ سرکاری اسکولوں کے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینی ہے، مدارس کے25لاکھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینی ہے، مدارس کے بچوں کو بھی ڈاکٹر بنانا ہے، ہم نے نچلے طبقے کو اوپر لانا ہے، بیورو کریسی کو غیرسیاسی کیا جائے گا، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کرنے گئے تو مافیا کا سامنا کرنا پڑا۔

  • بادشاہ سلامت کا کلچر ہم نے ختم کردیا ہے: مراد سعید

    بادشاہ سلامت کا کلچر ہم نے ختم کردیا ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو جیل میں نہ ڈالیں تو کیا انہیں ہار پہنائیں؟ بادشاہ سلامت کا کلچر ہم نے ختم کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ بادشاہ سلامت کا کلچر ہم نے ختم کردیا ہے، جناب کو فکر تھی کہ دودھ خالص ہونا چاہیئے۔ ’ہم پر تنقید کی جا رہی ہے کہ بھینسیں فروخت کی جارہی ہے‘۔

    مراد سعید نے کہا کہ ایم او یو ہوگیا، لوٹا گیا پیسہ برطانیہ سے واپس لائیں گے، پاکستان بدل رہا ہے ابھی مشکل وقت ہے۔ تبدیلی کی جانب جا رہے ہیں، مخلص لیڈر ہے ادارے ٹھیک ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے، ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکول میں لائیں گے۔ شاہ خرچیاں ختم کردی ہیں، مجموعی طور پر 219 گاڑیاں فروخت ہوں گی۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہر سال 10 ارب ڈالر کالے دھن کو سفید کیا جاتا ہے۔ وزارت مواصلات میں 5 بڑے منصوبوں کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو جیل میں نہ ڈالیں تو کیا انہیں ہار پہنائیں؟ ’نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدل رہے ہیں،‘۔

  • گزشتہ حکومت کے  6بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، مراد سعید

    گزشتہ حکومت کے 6بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، مراد سعید

    کراچی : وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا عزم ہے، گزشتہ حکومت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، کراچی کاایک منصوبہ5ارب سے22ارب تک پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں دو دن کا دورہ ہے، چور اور ڈاکووٴں کے احتساب پر اپوزیشن خوف کاشکارہوجاتی ہے،، اپوزیشن کی جانب سے بہت شورشرابہ کیا جارہا ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ 28 ہزارارب روپے کا قرضہ کہاں خرچ کیا گیا ہم نے اپنی وزارت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ شروع کردیاہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی خستہ حالی کا شکار ہے۔

    انھوں نے مزید کہا ہم پورے پاکستان کو گرین بنائیں گے، گرین لائن پر جلد کام مکمل ہوجائے گا، میرے پروٹوکول میں محکمے کے افسران کی بھی گاڑیاں شامل ہیں۔

    وزیر مملکت برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ کراچی کا ایک منصوبہ5 ارب سے 22ارب تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ حکومت کے 6 بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ جب سرمایہ کاری آئے گی تو پاکستان خو شحال ہوگا، کراچی کے دورےکامقصد یہاں پرترقیاتی کام ہیں، اپنی وزارت میں بھی احتساب کا عمل شر وع کیا ہے۔

    سندھ حکومت سے مل کر نیشنل ہائی وے سے تجاوزات ہٹائیں گے، بڑ ے بڑ ے مافیا کےخلاف آپریشن کیا جائے گا اور نیشنل اور سپرہائی ویز کی صفائی کی جائے گی۔

  • 5 قومی شاہراہوں کی تعمیر میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیاں، آڈٹ کا مطالبہ

    5 قومی شاہراہوں کی تعمیر میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیاں، آڈٹ کا مطالبہ

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک کی 5 قومی شاہراہوں کی تعمیر میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر ہنگامی آڈٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کی 5 قومی شاہراہوں کی تعمیر میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے آڈیٹر جنرل پاکستان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا۔

    مراد سعید نے ملک کی 5 بڑی قومی شاہراہوں کا ہنگامی آڈٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اپنے مراسلے میں مراد سعید نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے میں 10 ارب روپے کا بڑھاؤ دکھایا گیا، خضدار و گوادر موٹر وے کی لاگت 23 سے 36 ارب تک کیوں پہنچی؟

    انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کی لاگت 7 ارب سے 26 ارب روپے جبکہ کوئٹہ چمن ہائی وے کی لاگت 6 ارب سے 19 ارب تک تجاوز کر گئی۔

    وزیر مملکت نے 30 روز میں ہنگامی آڈٹ مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • ملک میں یومیہ 12 ارب کی کرپشن ہوتی ہے، مراد سعید

    ملک میں یومیہ 12 ارب کی کرپشن ہوتی ہے، مراد سعید

    لاہور: وزیرِ مملکت مراد سعید نے کہا ہے کہ نیب کے مطابق ملک میں یومیہ 12 ارب کی کرپشن ہوتی ہے، اتنا پیسا باہر بھجوانے والوں سے پوچھا جائے گا کہ یہ کہاں سے بنایا۔

    ان خیالات کا اظہار وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’ملک سے باہر جانے والے پیسے پر پوچھا جائے گا کہ کہاں سے بنایا، اس پر کتنا ٹیکس دیا گیا، حکومت عوام کا ملک سے باہر جانے والا پیسا واپس لانے کے لیے پُر عزم ہے۔‘

    پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ اقتدار میں لوگوں کا پیسا باہر ہو تو وہ کرپشن کے خلاف اقدامات نہیں کر سکتے، ماضی میں 400 لوگوں کا احتساب اس لیے نہیں کیا گیا کیوں کہ وہ خود بھی زد میں آ جاتے۔

    وزیرِ مملکت نے کہا کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے خود اسمبلی میں کہا تھا کہ 200 ارب ڈالر سوئس بینکوں میں پڑے ہیں، پی ٹی آئی حکومت یہ پیسا واپس ملک لائے گی۔

    مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک سے لوٹے گئے پیسے سے ڈیم بن سکتا تھا، یہ پیسا عوام پر بھی خرچ ہوسکتا تھا، لیکن یہ پیسا باہر کے بینکوں میں رکھوایا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ڈیم کی فنڈریزنگ پر بھکاری ہونے کا الزام دینے والے کم ظرف لوگ ہیں ، چیف جسٹس


    انھوں نے کہا ’ماضی کے ادوار میں عوام اور حکمرانوں کے لیے الگ الگ نظام تھا، عوام صبح سے رات تک جو کام کرتے ہیں اس پر ٹیکس دیتے ہیں، بڑے بڑے محلات بنانے والوں سے عوام کا پیسا واپس لیا جائے گا۔‘

    مراد سعید نے ڈیم فنڈ ریزنگ مہم پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھیک نہیں مانگ رہے، ڈیم بنانے کے لیے اپنی قوم سے مدد مانگی ہے۔

  • 87 دن بعد عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، مراد سعید

    87 دن بعد عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، مراد سعید

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ 87 دن بعد عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے، کوئی روک سکتا ہے تو روک لے۔

    ان خیالات کا اظہار مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوچکا ہے، وزیر اعظم بنتے ہی 200 ارب ڈالر عمران خان واپس لائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص دیوانہ ہوگیا ہے، بھارتی زبان بول رہا ہے، خیال رہے کہ ان کا اشارہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اس بیان کی طرف تھا جو انھوں نے ایک انٹرویو میں ممبئی حملوں کے حوالے سے دیا تھا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو ایک ہی خوف ہے کہ چوری پکڑی گئی تو جیل جانا پڑے گا، جب ان کی تلاشی ہوئی توایک ایک کی جیب سے اربوں برآمد ہوتے رہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے تو پہلے ہی بتادیا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم بنیں گے، 87 دن بعد پاکستان میں خوش حالی ہی خوش حالی ہوگی۔

    مراد سعید نے کہا 30 ارب کی چوری پکڑی گئی، جندال کو پاکستان بلایا گیا۔ یاد رہے سجن جندال بھارتی کاروباری شخصیت ہیں جنھوں نے پاکستان آکر نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

    نواز جندال ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ: بی بی سی کا دعویٰ


    واضح رہے کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال اور وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی جس کے ذریعے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    دوسری طرف مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ یہ دو دوستوں کی ملاقات ہے، اسے غلط رنگ نہ دیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ کے آخری بجٹ اجلاس میں شدید بدنظمی، مراد سعید اور عابد شیر علی میں‌ تلخ‌ کلامی

    ن لیگ کے آخری بجٹ اجلاس میں شدید بدنظمی، مراد سعید اور عابد شیر علی میں‌ تلخ‌ کلامی

    اسلام: ن لیگ کے آخری بجٹ اجلاس میں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تلخ‌ کلائی ہوئی، شیم شیم کے نعرے لگتے رہے، بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی.

    تفصیلات کے مطابق بجٹ اجلاس کےدوران ایوان مچھلی بازار بنا رہا، وفاقی وزیر خزانہ نے شدید شور اور نعروں میں بجٹ پیش کیا، پیپلزپارٹی کی جانب سے اجلاس کا واک آئوٹ کیا گیا، جب کہ پی ٹی آئی ارکان نے مفتاح اسماعیل کی تقریر کے دوران نعرے لگاتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

    اپوزیشن کے احتجاج کے بعد حکومتی ارکان نے وفاق وزیر خزانہ کو اپنے حصار میں‌ لیا. اس دوران بھی شدید نعرے لگتے رہے.

    افسوس ناک صورت حال اس وقت دیکھنے میں آئی، جب ن لیگی وزیر عابد شیرعلی اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میں تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا.

    مراد سعید نے بینچ پھلانگ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی، اس دوران سینیر پارلیمینٹیرین رشید گوڈیل کو دھکے لگے، عارف علوی اور شہریار آفریدی نے بہ مشکل انھیں روکا۔

    بعد میں‌ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ انھیں گالیاں دی گئی تھیں، اس لیے انھیں غصے آیا. انھوں‌ نے منتخب ارکان کے اس رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

    یاد رہے کہ آج مسلم لیگ ن کی حکومت نے آج اپنا آخری بجٹ پیش کیا، بجٹ کا حجم 59 کھرب 32 ارب جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4435 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، دفاع کے لیے 1100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں.


    مالی سال19-2018 کے لیے وفاقی حکومت نے 59


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔