Tag: Murad Saeed

  • پروپیگنڈے، بہتان تراشی پر ریحام خان کو نوٹس جاری

    پروپیگنڈے، بہتان تراشی پر ریحام خان کو نوٹس جاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمراد سعید نے پروپیگنڈے اور بہتان تراشی پر ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا، ریحام خان چودہ روز میں تحریری جواب دینے کا پابند کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمراد سعید کی جانب سے دئیے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید پاکستان تحریک انصاف کی طلبا تنظیم کے بانی صدر رہے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف و دیگر تحریکوں ،عوامی ایشوز میں حصہ لیا۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ الیکشن2013 میں سیاسی جدوجہد کی بدولت ریکارڈ ووٹ کیساتھ رکن اسمبلی بنے جبکہ الیکشن2018 میں بھی دوبارہ عوام کا اعتماد ملا اوربڑی کامیابی حاصل کی۔

    وفاقی وزیر کی جانب سے ریحام خان کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا کہہ ستمبر2018میں وزیربنا اورحکومتی وژن کے مطابق اہداف حاصل کئے، مراد سعید کی وزارت کو 100فیصد کارکردگی پر پہلا نمبر ملا۔

    قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے مسودےکاحوالہ دے کر وزارت مواصلات کو متنازع بنایا گیا، جس کے باعث درخواست کنندہ کی ہتک اور وزارت سےمنسلک اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی۔

    مراد سعید کی جانب سے دئیے جانے والے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کی تحریر کا حوالہ دے کر بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈ کیا جاتا ہے، آپ کے نام سے پہلے ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک آپ نے تردید نہیں کی بعد میں شائع کردہ مسودہ کا حوالہ دے کر مراد مجھ پر پر تہمت لگائی گئی۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ ریحام خان چودہ دن میں تحریری وضاحت سے کر معافی مانگیں بصورت دیگر عدالت سے سزا اور ایک ارب ہرجانے کی استدعا کی جائیگی۔

  • مراد سعید نے وزارتوں کی کارکردگی میں پہلا نمبر آنے کی وجہ بتادی

    مراد سعید نے وزارتوں کی کارکردگی میں پہلا نمبر آنے کی وجہ بتادی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وفاقی وزارتوں میں بہترین کارکردگی کی بدولت پہلا نمبر آنے کی وجہ بتا دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ قوم نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم نے ہم پر اعتماد کیا، نئے پاکستان کی تکمیل کے لیے جو ذمہ داری دی گئی اسے ایمانداری سے نبھایا، اپنی طرف سے جتنی محنت کر سکتے تھے وہ کی ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ پہلا یا دوسرا نمبر معنی نہیں رکھتا، میرے لیے کاز کی اہمیت ہے، اللہ کا شکر ہے 3 سال میں طے کیے تمام اہداف حاصل کر لیے، خاص طور پر موجودہ اور سابقہ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، وزیر خزانہ شوکت ترین نے ساتھ دیا، ان کا شکر گزار ہوں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ این ایچ اے کی آمدن میں 108 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا، یہ اضافہ پچھلی حکومت کے 3 سال سے 128 فیصد زائد ہے، ادارے میں شفافیت کے لیے تاریخی اقدامات کیے۔

    مزید پڑھیں: وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کارکردگی میں سب پربازی لے گئے

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے دور میں یہ وزارت اپنے پاس رکھتے تھے، نواز دور میں 4 رویہ سڑک پر فی کلو میٹر خرچ 41 کروڑ روپیہ آتا تھا، ہمارے دور میں وہی 4 رویہ سڑک 17 کروڑ روپے میں بن رہی ہے، فی کلو میٹر سڑک پر قوم کے 24 کروڑ روپے بچا رہے ہیں، ہمارے پہلے موٹروے پر کام 10 کروڑ فی کلو میٹربچت کے ساتھ ہو رہا ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ سابق دور حکومت کے پہلے 3 سال میں 987 کلو میٹر سڑکیں بنیں، موجودہ دور کے 3 سال میں 2032 کلو میٹر سڑکیں تعمیر ہو چکی، تمام شاہراہوں کی جی آئی ایس میپنگ کاعمل مکمل کر لیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کا خسارہ 13 سال کے بعد ختم ہو چکا ہے، ادارے کی بین الاقوامی رینکنگ 94 سے 62 پر آچکی ہے، ایف اے ٹی ایف کی 13 آبزرویشن کی کمپلائنس کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: وزارت مواصلات کی عمدہ کارکردگی، وزیراعظم کا مراد سعید کو خراج تحسین

    مراد سعید نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا پرفارمنس ایوارڈ دینے کا فیصلہ زبردست تھا، پہلی بار وزارتوں میں سزا اور جزا کا نظام قائم ہوا، وزارت کے ملازمین کو ریوارڈ ملنے سے حوصلہ افزائی ہوگی، اصل کام تو وزارت کے افسران اور ملازمین کا ہے، وزیراعظم اور متعلقہ وزیر تو صرف بہتری کا ویژن دےسکتا ہے، اداروں کو خسارے سے نکالنا وزیراعظم کا ویژن تھا، حکومت کے باقی وقت اور آئندہ 5 سے 10 سال کیلئے سمت طے کردی، ہم رہیں یا نہ رہیں ادارے بہتری کی طرف جائیں گے۔

  • وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید  کارکردگی میں سب پربازی لے گئے

    وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کارکردگی میں سب پربازی لے گئے

    اسلام آباد : وزیر مواصلات مراد سعید نے کارکردگی میں سب ورزا کو پیچھے چھوڑ دیا ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرنے دوسری اور ثانیہ نشتر کی تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کیلئے جزا اور سزا کی پالیسی کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی 10وفاقی وزارتوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان تقریب میں شریک ہوئے۔

    وزیر مواصلات مراد سعید کارکردگی میں سب سے آگے رہے جبکہ کارکردگی کی بنیاد پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا دوسرا نمبر، ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر رہا۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے چوتھی ، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا پانچویں ، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے چھٹی اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

    عبدلرزاق داؤد، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور فخر امام کو بھی بہترین کارکردگی پرسرٹیفکیٹ دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ شاندارکارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔

    وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کابینہ کی10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم اس بار جگہ نہ بناسکے، کارکردگی پراجیکٹس پرکارکردگی جانچی جاتی ہےجووزارت وزیراعظم آفس کودیتی ہے ، میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا جو اگلی بار زیادہ سود مند ہوں گے۔

  • اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کی تقاریر پر مبنی ویڈیو ریلیز

    اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کی تقاریر پر مبنی ویڈیو ریلیز

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلاموفوبیا کے خلاف عمران خان کے تقریروں کے ویڈیو ریلیز کردی اور کہا عمران خان کی ایک مگر مضبوط آواز سے اسلام کےخلاف پروپیگنڈادم توڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، روسی صدر پیوٹن کے عمران خان کی آواز میں آواز ملانے پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےاسلامو فوبیا کے خلاف عمران خان کے تقریروں کے ویڈیو ریلیز کردی۔

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم بنتےہی عمران خان نےاسلاموفوبیا کےخلاف آواز اٹھائی ، دنیا نے وہ منظر  دیکھا جب اقوام متحدہ کا ایوان دین کے پیغام سے گونجا ، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو آئینہ دکھایا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی مہم کوبےنقاب کیا اور اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجوڑا ، اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری سے دنیا کو آگاہ کیا۔

    انھوں نے مزید کہا عمران خان نے ہر  بڑے فورم  پر  ناموس رسالت ﷺکا مقدمہ لڑا ، انھوں نے نفرت انگیز تقریر کےخلاف امریکا میں مفصل گفتگو کی جبکہ اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، اوآئی سی کو خطوط لکھے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا عمران خان نے اردوان ، مہاتیرمحمد سمیت عالم اسلام کےرہنماؤں سے رابطےکیے ، یہاں پر لوگ کہتے رہے کہ تقریروں سے کیا ہوتا ہے ، آج دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، روسی صدر کے بعد جسٹن ٹروڈو بھی اسلاموفوبیا کے خلاف بول اٹھے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام عمران خان پر فخر کرتا ہے ، اسلام کو دہشت گرد کہنے کی بجائے دہشت گردی کے شکار ہونے پرگفتگو ہو رہی ہے ، آج عمران خان کی گفتگو دنیا سنتی ہے۔

    انھوں نے کہا عمران خان عالم اسلام کے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ، آج پورا ملک سوال کر رہا ہے ، اسلم کو دہشت گردی سے جوڑا گیا تو سیاسی مولوی ،نام نہاد  لبرل کیوں خاموش تھے؟ 80ہزارجانیں قربان کیں لیکن الزام بھی ہم پرآتارہا،آپ کیوں خاموش تھے ؟ گستاخانہ خاکوں پرکیوں عمران خان کے علاوہ سابق تمام حکمران خاموش رہے ؟

    وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ جن کی کرپشن کاپیسہ باہر ہو وہ ملک ودین کامقدمہ نہیں لڑ سکتے ، ایسے لوگ ڈو مور کا حکم بجا لاتے ہیں ، دنیاسےاقتدارمیں آنےکی درخواست کرنے والے قوموں کامقدمہ نہیں لڑسکتے۔

    مراد سعید نے کہا کہ سابق حکمران لاؤلشکر ، مہنگے ہوٹلوں میں قیام، خصوصی پروازوں پر توجہ دیتے تھے، ان کےہاتھ میں پرچی ماتھے پر پسینہ ہوتا تھا ،جاب اپلیکشن ہوتی تھی ، عمران خان عام فلائٹ سے جاکر ملک کاپیسہ بچا کر قوم کا مقدمہ لڑنے جاتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ایک مگر مضبوط آواز سے اسلام کےخلاف پروپیگنڈادم توڑ رہا ہے ، اسلام کا اصل بیانیہ سامنے آنے لگا ہے ، ملک اور خاص کراوورسیز پاکستانیوں کوہیٹ سپیچ کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ خوشی اور اطمینان کااظہار اوروزیراعظم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ پاکستانی میڈیا اپنے وزیراعظم کا اسلام کے لیے کاوش میں ساتھ دے اور عالم اسلام کا اصل بیانیہ دنیا تک پہنچائے۔

  • بلوچستان میں 3 گنا زیادہ سڑکیں بن رہی ہیں: مراد سعید

    بلوچستان میں 3 گنا زیادہ سڑکیں بن رہی ہیں: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 15 سالوں سے 3 گنا زیادہ سڑکیں بن رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں 33 سو کلو میٹر سڑکیں بنا رہی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا کام گزشتہ 15 سالوں سے 3 گنا زیادہ بنتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی خزانے سے اہم ترین شاہراہ کراچی کوئٹہ چمن کچلاک خضدار کے پہلے سیکشن پر اس ماہ کام ک آغاز ہو جائے گا، دوسرا سیکشن پروکیورمنٹ اور مزید 2 سیکشنز فزیبلٹی اسٹیج پر ہیں۔

  • 3 سال میں ہائی وے اتھارٹی کو 99 ارب روپے کی آمدن ہوئی: مراد سعید

    3 سال میں ہائی وے اتھارٹی کو 99 ارب روپے کی آمدن ہوئی: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی کل آمدن میں 3 سالوں میں 124.50 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 99 ارب روپے ہے۔ موجودہ حکومت نے کسی ٹول پلازہ کے اوپر کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی کل آمدن میں 3 سالوں میں 124.50 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 99 ارب روپے ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتساب سے کل 24.2 ارب روپے ریکوری اور سادگی سے 100 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جبکہ 5 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ 200 کلو میٹر سڑکوں پر کام مکمل ہوا جبکہ 6 ہزار 118 کلو میٹر کی منصوبہ بندی ہوئی۔ شفافیت کے لیے ای پروکیورمنٹ کا آغاز اور تمام سڑکوں کا جی آئی ایس فیلڈ سروے مکمل کیا گیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آمدن میں یہ اضافہ گورننس کو بہتر کر کے حاصل کیا گیا ۔ جن 3 موٹر ویز پر ٹیکس بڑھتا ہے اس کا معاہدہ پچھلی حکومت 20 سال کے لیے کر کے گئی تھی یعنی سنہ 2034 تک۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 117 ٹول پلازوں میں سے کسی کے اوپر بھی کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا۔

  • سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، مراد سعید

    سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، مراد سعید

    سوات: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہے ہیں، ہمارا مقصد اسمبلی میں جانا نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے۔

    سوات کے علاقے جٹکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ایک دور تھا جب سوات میں اسکول، سڑکیں اور پُل تباہی کا شکار تھے، سال 2013میں ہمیں اقتدار ملا تو پختونوں کے لئے حقوق کا نعرہ لگایا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے خیبرپختونخوا کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا تھا، فیز ٹو کے لئے چکدرہ سے فاتح پور موٹر وے کا جلد افتتاح کریں گے، سوات کے ایک حلقےمیں 6یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو سوات میں ہی تعلیمی ماحول دے رہے ہیں، غریب خاندان کو10لاکھ تک صحت خرچہ حکومت دے رہی ہے، پہلے غریب کو اسپتال کی ضرورت تھی آج اسپتالوں کو غریب کی ضرورت ہے۔

    مراد سعید نے کہا کہ بچوں کے لئے خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا اسپتال سوات میں بنا رہے ہیں، صوبے کا دوسرا برن اسپتال سوات میں بنا رہے ہیں، سیاحتی علاقوں کے لئے سڑکیں بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے دو گرڈ اسٹیشنز بن رہے ہیں، سوات کی ہر تحصیل میں ریسکیواسٹیشن قائم کیا، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دیا اور بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہائی دلوائی۔

  • آپ نے گھبرانا نہیں : مراد سعید کی چائے ڈھابے کے مالک کو تسلی

    آپ نے گھبرانا نہیں : مراد سعید کی چائے ڈھابے کے مالک کو تسلی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے انہیں چائے پلانے والے عمرکوٹ کے ایک ڈھابے والے کو دھمکیاں ملنے پر بذریعہ ٹیلی فون اس کی خیریت دریافت کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی والوں کا خوف بتا رہا ہے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، ہر اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لیے پولیس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    وفاقی وزیر مراد سعید نے عمر کوٹ میں چائے کے ڈھابے کے مالک دلیپ مکھی کو ٹیلی فون کیا اور اس کی خیریت دریافت کی۔

    چند روز قبل وفاقی وزیر مراد سعید سندھ کے شہر عمر کوٹ جلسے کے بعد اس کے ڈھابے پر رکے تھے مراد سعید کے واپسی کے بعد سندھ انتظامیہ نے ڈھابے پر متعدد چھاپے مارے اور دلیپ مکھی دھمکیاں دیں۔اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

    وفاقی وزیر مراد سعید سے گفتگو کرتے ہوئے دلیپ مکھی نے انہیں بتایا کہ ڈھابا کافی وقت سے موجود ہے لیکن پہلے کبھی نوٹس نہیں آیا، انتظامیہ والے پہلی دفعہ یہاں آئے اور پارٹی جھنڈا اتارنے کا کہا۔

    مراد سعید نے دلیپ مکھی کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کسی قسم کی ٹینشن نہیں لینی اور گھبرانا نہیں ہے میں 29دسمبر کو سکھر اور 30کو لاڑکانہ آرہا ہوں، جس پر اس نے کہا کہ ہم ٹینشن لینے والے نہیں، بس پھر جب آئیں تو آپ کو چائے میرے ڈھابے پر ہی پینی ہے۔

    مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں نے صوبے کی جو حالت کی ہے اس پر دل دکھی ہے، پینے کا پانی زہریلا ہے، صحت کی سہولت نہیں، اسکولوں میں گائے، بھیڑ بکریاں بندھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس زرداری کے بہادر بچے بن کر وردی میں موت بانٹ رہی ہے، یہاں گندم باقی پاکستان سے 350روپے مہنگی مل رہی ہے، ہر اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لیے پولیس کو استعمال کیا جاتا ہے۔

    وفاقی وزیر مراد سعید کو چائے پلانے پر ڈھابے والا مشکل میں پڑ گیا

    مراد سعید نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں کا خوف بتا رہا ہے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، مرادعلی شاہ، زرداری کی کرپشن کے سہولت کار نہ بنیں بلکہ سندھ کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ سندھ میں 10لاکھ روپےکےعلاج والے صحت کارڈ کے کیوں خلاف ہیں اشیائے خورو نوش کے لیے سبسڈی دینے پر تمام صوبے راضی ہیں لیکن سندھ حکومت اس کے خلاف کیوں ہے؟

     

  • سندھ میں صحت انصاف کارڈ تو چھوڑیں اسپتالوں میں ڈاکٹرز تک نہیں، مراد سعید کی  سندھ حکومت پر کڑی تنقید

    سندھ میں صحت انصاف کارڈ تو چھوڑیں اسپتالوں میں ڈاکٹرز تک نہیں، مراد سعید کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید

    مانسہرہ : وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ میں صحت انصاف کارڈ تو چھوڑیں اسپتالوں میں ڈاکٹرز تک نہیں، صحافی اورعام شہری آواز اٹھائیں توقتل کردیاجاتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں وفاقی وزیر مراد سعید نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کےکارکنان کا جلسہ ہمیشہ بڑا ہوتا ہے ، گزشتہ دنوں مکس اچار پارٹیوں نے جلسہ کیاتھا، پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا غریب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ، قائدکے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنادیاگیا ہے، عام شہری سندھ میں آواز اٹھاتے ہے تو ان کوقتل کردیاجاتاہے۔

    بلاول کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری کا بیٹا بھی کبھی کبھار چیخیں مارناشروع کردیتاہے، زرداری کابیٹاغربت کی بات کرتا ہے، مہنگائی کی بات کرتا ہے، فرزندزرداری کاغریب سےاتناتعلق ہےجتناکلوکاانڈوں،درجن کا آلو سے۔

    سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت انصاف کارڈتوچھوڑیں اسپتالوں میں ڈاکٹرزتک نہیں، سندھ کے اسکولوں میں استاد اور فرنیچرتک نظر نہیں آئیں گے، سندھ میں صحافی اورعام شہری آواز اٹھائیں توقتل کردیاجاتاہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ کے پی میں تعلیمی نظام کو بہتر کیااورپولیس کو بدلا، خیبرپختونخواکودہشتگردی سےنکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا، 200 کروڑ روپے کے منصوبوں کاافتتاح کرچکے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا پاکستان میں شوگرملزآصف زرداری اورشریف خاندان کے ہیں، یہ لوگ عمران خان سے پوچھ رہے ہیں چینی کیوں مہنگی ہوگئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے بھارت اور دیگر ٹیموں کو شکست دی ، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی لیکن لندن جانیوالا واپس نہیں آیا، انہوں  نےمعاہدےکیےبجلی استعمال کرونہ کروپیسےدینے ہوں گے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے مراد سعید نے کہا چینی کی طرح بہت میٹھی میٹھی بات کی جاتی ہیں، پاکستان میں شوگرملزکس کی ہیں؟زرداری اورشریفوں کی، آپ کوعوام نےویسےبھی ریجیکٹ کردیاہے، ایک لندن میں بیٹھاہے پتہ نہیں کیا بیماری ہے، اشتہاری لندن میں بیٹھا ہے اور کہتا ہےعوام سے محبت ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں بھی عمران خان نے عوام کیلئےریلیف پیکج کا اعلان کیا، انہوں نےایسےمعاہدے کیےجس سے ان کو فائدہ اور بوجھ عوام پرپڑا، عمران خان نےاسلام اورپاکستان کی نمائندگی کی ہےاورکرتے رہیں گے۔

  • ‘کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا’

    ‘کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے، ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے آزادکشمیرمیں جلسے سے متعلق وفاقی وزیرمرادسعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں  تاریخی جلسہ کیا، کشمیریوں نےوزیراعظم اورپی ٹی آئی امیدواروں کومثالی محبت دی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت ہے، ایک لفظ کارکردگی پر نہیں بول سکے، مودی اورسجن جندال کو گھر بلانے والے کشمیر پر کچھ نہیں  بول سکتے، جنہیں کلبھوشن کانام لیتےشرم آتی تھی وہ کشمیری عوام کامقدمہ نہیں لڑ سکے۔

    وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا بھارت جاکرحریت رہنماؤں کی بجائے کاروباری شخصیات سےرابطےرکھے، ن لیگ کی انتخابی مہم عمران خان سےشروع ہوکرعمران خان پرختم ہوئی، نہ صحت، نہ تعلیم نہ روزگاراورنہ ہی سیاحتی پالیسی ، پانی کےمسائل، بجلی ، انفراسٹرکچر، پولیس ریفارمز  پر کوئی بات کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نےوقت سے پہلے عمران خان کےحق میں فیصلہ سنا دیا ہے، انتخابات میں حکومتی وسائل کے استعمال کا بیانیہ ن لیگ کیخلاف جاتا ہے، آزاد کشمیر میں حکومت اور وزیراعظم مسلم لیگ ن کاہے، بری کارکردگی کےباعث ن لیگ کوووٹ سےپہلےشکست نظرآ رہی ہے۔

    مراد سعید نے مزید کہا کہ ن لیگ انتخابات میں اشتعال اورانتشارپھیلانا چاہتی ہے، کارکنان سےکہاہےپرامن رہیں ہم بھاری اکثریت سےجیتیں گے، حکومتی وزرا پر فائرنگ میں ن لیگ کے عہدیداران شامل تھے، وزیراعظم آزادکشمیرکافوکل پرسن فائرنگ کےواقعےمیں شامل تھا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں ، عمران خان کشمیریوں کا سفیربن کر مقدمہ عالمی سطح پرلڑ رہے ہیں، صحت، انفراسٹرکچر اور کمیونی کیشن کے نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں،کشمیری نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔